Baaghi TV

Author: +9251

  • بورے والا : جیب تراش عورت گرفتار

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی جیب تراش خاتون گرفتار رقم 15000ہزار روپے برامد حنیفاں بی بی سکنہ 28/11ایل اپنی رشتہ دار خاتون کے ہمراہ خریداری کرنے کیلیے بورے والا آئی لاری اڈا سے بسواری موٹرسائیکل رکشہ عارف بازار میں اترنے لگی تو کرن بی بی زوجہ غلام فرید قوم بلوچ سکنہ کمیر اڈا نے حنیفاں بی بی کے 15000ہزار روپے نکال کر فرار ہونے لگی تو اس کو پکڑ کر حوالا پولیس کر دیا

    کرن بی بی سے پولیس نے 15000ہزار روپے برامد کر کے مقدمہ درج کرلیا

  • بورے والا : لڑائی کے دوران کلہاڑی چل گئی

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) 2بھائیوں کا آپس میں لڑائی جھگڑا

    تفصیلات کے مطابق فضل گارڈن نزد پنجاب کالج عبداللہ اوڈھ اور میکائیل اوڈھ کے درمیان جھگڑا ہوا دوران جھگڑا کلہاڑی لگنے سے میکائیل اوڑھ زخمی ہو گیا
    ریسکیو 1122نے بروقت رنسپانس کرتے ہوئے فرسٹ ایڈ دیں کرزخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا

  • بورے والا : موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتیں عروج پر

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ ماڈل ٹاون کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کی واردات ، شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ تفصیل کے مطابق محمد شہزاد اسلم ولد محمد اسلم قوم مغل نے العزیز مارکیٹ بورےوالا میں مکہ موبائل کے نام سے موبائل شاپ بنائی ہوئی ہے آج قریب 1 بجے جب وہ اپنی دوکان سے گھر جانے کے لئے دوکان سے باہر نکلا تو اس کی موٹر سائیکل نمبری VRL 6770 موجود نہ تھی جس کو نامعلوم چور چرا کر فرار ہو چکے تھے۔ 15 پر اطلاع کے بعد پولیس تھانہ ماڈل ٹاون موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

  • بڑی پریشان کن خبرآگئی : جنگی جیٹ طیارہ مار گرایا، دوپائیلٹ ہلاک

    بڑی پریشان کن خبرآگئی : جنگی جیٹ طیارہ مار گرایا، دوپائیلٹ ہلاک

    صنعا: بڑی پریشان کن خبرآگئی : جنگی جیٹ طیارہ مار گرایا، دوپائیلٹ ہلاک،اطلاعات کےمطابق یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے لڑاکا جیٹ طیارے کو مار گرایا ہے جس میں موجود دونوں پائلٹس لاپتہ ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تین روز قبل لاپتہ ہونے والے سعودی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیارے کے حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے جن کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔

    یمن میں برسرپیکار اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی جیٹ طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ باغیوں کے حملے کے نتیجے میں جنگی طیارہ گرنے سے قبل دونوں پائلٹس جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم پائلٹس سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

    دوسری جانب حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا تھا شمالی صوبے کے علاقے الجاف میں سعودی جیٹ طیارے کو میزائل حملے میں مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے تھے۔ حوثی باغیوں نے طیارہ مار گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

    ادھر کرنل ترکی المالکی نے سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے حال ہی میں حوثی باغیوں کو زمین سے فضا میں مار کرانے والا ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا ہے تاہم ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

  • جس کو محبت کرنا نہیں آتی وہ ہم سے سیکھ لے:عربی اونٹ نے ولی عہد کا منہ چوم کراستقبال کرکے اپنی وفاداری اورمحبت کا درس دے دیا

    جس کو محبت کرنا نہیں آتی وہ ہم سے سیکھ لے:عربی اونٹ نے ولی عہد کا منہ چوم کراستقبال کرکے اپنی وفاداری اورمحبت کا درس دے دیا

    دبئی :عربی اونٹ نے ولی عہد کا منہ چوم کراستقبال کرکے اپنی وفاداری اورمحبت کا وہ سبق دیا جس کا تصوربھی نہیں کیا جاسکتا ،اطلاعات کےمطابق ولی عہد حمدان بن محمد بن راشد سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے سماجی کاموں کے باعث اکثر خبروں میں بھی رہتے ہیں لیکن حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہزادے کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں مثبت سرگرمیوں، ماحولیات اور کھیلوں میں رغبت کے باعث شہرت رکھنے والے دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد کی ایک ویڈیو کو بہت پذیرائی ملی ہے جس میں شہزادے کو ایک اونٹ کو آواز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اونٹ نہ صرف شہزادے کی آواز کو سنتا ہے بلکہ ان کی گاڑی کے قریب آکر والہانہ انداز میں اپنی انسیت کا اظہار بھی کرتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کے لیے شہزادے کی مصروفیات کو دیکھنا اور انہیں سراہنا نئی بات نہیں لیکن جانوروں کیساتھ اچھے برتاؤ، رحم دلی اور پیار کے جذبات رکھنے پر صارفین پھولے نہیں سمائے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جانوروں کو بھی توجہ اور پیار کی ضرورت ہوتی ہے اور اصل بات تو یہ ہے کہ یہ جانور انسانوں سے زیادہ وفادار ثابت ہوتے ہیں۔

    دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو کو پسند اور شیئر کرنے والوں کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچی جب کہ تبصروں کا تانتا بندھ گیا اور سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر یہ ویڈیو شیئر ہونے لگی۔ ولی عہد حمدان بن محمد کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر فین فالونگ دیگر عرب ممالک کے شہزادوں سے بہت زیادہ ہے۔

  • سٹاک مارکیٹ میں کمی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں کمی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں کمی کا رجحان

    باغی ٹی وی : اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی اور کاروبار کے اختتام پر 101 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40276 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تھا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایا کاری کافی محتاط رویہ اختیار کیے رکھا جس کے سبب انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔پچھلے دنوں سٹاک مارکیٹ میں کمی نظر آئی .پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، اگلے ماہ میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا.

  • دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ،ایک شخص جاں بحق

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی )دیرینہ دشمنی پر ایک اور قتل ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ جہانیاں کے علاقہ چک نمبر 53 دس آر کے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا ہے، ہسپتال متاثرین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے زرائع سے معلوم ہوا کہ یہ قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔

    بدھ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت میں فروخت کیا گیا تھا۔
    جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سےاس منصب تک پہنچایا ہے،سچااورمخلص انسان ہے،بس ایک کام ضرور کرے ؛چوہدری شجاعت حسین ،

    اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سےاس منصب تک پہنچایا ہے،سچااورمخلص انسان ہے،بس ایک کام ضرور کرے ؛چوہدری شجاعت حسین ،

    لاہور: اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سےاس منصب تک پہنچایا ہے،قول وفعل میں تضاد نہیں ،جھوٹ نہیں بولتا،چوہدری شجاعت حسین ، ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کی نیک نیتی کی وجہ سے آج انہیں اس منصب تک پہنچایا ہے، عمران خان سیاسی ہیرا پھیری نہیں سیکھے۔ لوگ صحیح اور نیک مشورے کو مخالفت کے زمرے میں پیش کر دیتے ہیں۔

    چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کومشورہ دیا کے وہ چاپلوسوں اور چغل خوروں سے دور رہیں، اپنے ارد گرد منافقین کی نشاندہی کریں اور نزدیک نہ آنے دیں۔ اپنے اندر خودپسندی نہ آنے دیں۔ اُنہوں نے ماضی میں نواز شریف کو بھی یہی مشورہ دیا تھا جبکہ نوازشریف نے اس کے برعکس کیا۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ اُس وقت نواز شریف کی چاپلوسی کرنے والے آج بھی اقتدار میں شامل ہیں۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو بھی مشورہ دیا تھا کہ طالبان کا لفظ مدرسے کے طالب علم سے جوڑ کراستعمال نہ کریں۔ سب سے کہوں گا کہ اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر صرف اور صرف ملک و قوم کی خاطر سوچیں گے تو کامیاب رہیں گے، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے مشکل وقت سے نکالا اور مجھے صحت یاب کیا۔

  • حکومت جائے گی یا وزیراعظم؟—از–راوفیصل

    حکومت جائے گی یا وزیراعظم؟—از–راوفیصل

    نومبر کے آغاز میں مولانا فضل الرحمان اپنا لشکر لیکر شہر اقتدار میں پہنچے اور اعلان کیا کہ وزیراعظم کو گریبان سے پکڑ کر ایوان سے گھسیٹ کر باہر نکالیں گے ان کا غصہ ولولہ اور حوصلہ دیکھ کر پورے ملک میں ہلچل ہوئی ٹی وی پروگرامز میں ایک ہی موضوع پر بحث تھی کہ مولانا آگیا ہے اور اب یا تو حکومت جائے گی یا پھر وزیراعظم جائیں گے

    یہ تماشہ دو ہفتے تک جاری رہا مولانا کے حمایتی اور حزب اختلاف کے سب سے بڑے دھڑے بھٹو زرداری اور شریف خاندان پیچھے ہٹ گئے انہوں نے موقع غنیمت جانا اور اپنے مفادات پر سودے بازی کر کے حکومت کے خلاف اٹھنے والے اس طوفان سے کنارہ کشی اختیار کرلی جس کے بعد مولانا کا بنا بنایاکھیل بگڑگیا وہ پلان اے کے بعد بی اور پھر پلان سی کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گئے

    سیاسی بساط پر چودھریوں نے اپنی چال خوب چلی بظاہر یوں دکھائی دیا کہ وہ اس پوزیشن میں تھے کہ شہہ کو مات دینے کی پوزیشن میں ہیں لیکن وہ ریاستی اداروں کے ارادوں سے واقف تھے اسی لئے انہوں نے اپنی سیاست کو سیدھا کیا حکومت کی نظر میں اپنی قدر بڑھائی اور آنیوالے وقت میں اپنے مطالبات حکومت سے تسلیم کروائے
    دسمبر انتہائی سرد رہا اور ہواؤں کے رخ کی تبدیلی کے اشارے بھی دئیے گئے

    بلاول نے یکم جنوری سے پہلے نئے وزیراعظم کی نوید بھی سنائی لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ اپوزیشن گھٹنوں کے بل آ گری نون لیگی بیانیے کے غبارے سے ہوا نکل گئی ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ برباد ہوا اور لیگی قیادت لندن کھسک گئی

    جنوری میں ایک بار پھر حکومت کے گھر جانے کی باتیں بڑھ گئیں اکثر اہم ترین محفلوں میں بڑی بڑی شخصیات کو کہتے سنا کہ مئی تک حکومت چلی جائے گی اتحادیوں کی ناراضگی اور بڑھتے مطالبات اور پھر مہنگائی کے زلزلے سے حکومت لڑکھڑاتی بھی دکھائی دی لیکن آٹے اور چینی کے بحران سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نے جارحانہ فیصلہ کیا اور پہلی بار اس مافیا کو للکارا جو ان کی پانی صفوں میں موجود ہے

    جہانگیر ترین جو ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں اور حکومت بنانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے انہیں چینی اور آٹے کے بحران سے جوڑا جانے لگا تو وزیراعظم نے فوری طور پر جہانگیر ترین کو اتحادیوں سے دور کیا اور ساتھ ہی اعلان کردیا کہ وہ کسی مافیا کو اب نہیں چھوڑیں گے جلد ہی اس انکوائری کا بھی نتیجہ سامنے آجائے گا اگر اس بار وزیراعظم مہنگائی کے ذمہ داروں کو ٹھکانے لگانے میں کامیاب ہو گئے تو یقینی طور پر نہ تو حکومت کہیں جائے گی اور نہ ہی وزیراعظم ۔

    حکومت جائے گی یا وزیراعظم؟—از–راوفیصل