Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈراما سیریل "عہد وفا” ملک بھرکے سینماگھروں میں دکھائے جائے گی

    ڈراما سیریل "عہد وفا” ملک بھرکے سینماگھروں میں دکھائے جائے گی

    اسلام آباد:ڈراما سیریل "عہد وفا” ملک بھرکے سینماگھروں میں دکھائے جائے گی ،باغی ٹی وی کےمطابق ڈراما سیریل "عہد وفا ” کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھانے کے اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے انتظامات کرلئے گئے ہیں

    ذرائع کےمطابق آج لاہور ہائی کورٹ میں ڈراما سیریل ’’عہد وفا‘‘ پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈرامے پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

    ڈراما سیریل ’’عہدِ وفا‘‘ 4 دوستوں کی کہانی ہے، جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ڈراما آئی ایس پی آر کے تعاون اور سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بنایاگیاہے۔

  • ماں‌ڈین بن گئی : سنگ دل ماں نے بیٹے کو زہر دے کر لاش کے ٹکڑے کردیے

    ماں‌ڈین بن گئی : سنگ دل ماں نے بیٹے کو زہر دے کر لاش کے ٹکڑے کردیے

    چنائی:ماں‌ڈین بن گئی : سنگ دل ماں نے بیٹے کو زہر دے کر لاش کے ٹکڑے کردیے،اطلاعات کےمطابق ماں نے اپنے انجینئر بیٹے کو زہر دے کر مارا اور پھر اُس کی لاش کے ٹکڑے کردیے۔

    ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے علاقے کم بم کی رہائشی خاتون نے مشورہ دینے پر بیٹے کو کھانے میں زہر ملا کر دیا جس کو کھاتے ہی وہ مر گیا۔

    پولیس کے مطابق منگل کے روز کم بم کے علاقے سے نوجوان کی سر کٹی لاش ملی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاش کی شناخت 20 سالہ ویگنس واران کے نام سے ہوئی جو انجینئر تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کے دیگر اعضاء شہر کے مختلف علاقوں سے بھی برآمد ہوئے، جنہیں قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں تو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج نے قتل کا معمہ حل کردیا۔ فوٹیج میں خاتون ایک شخص کے ساتھ آئیں اور انہوں نے بیگ میں رکھی لاش کو ٹھکانے لگایا۔

    پولیس نے فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون کو حراست میں لیا تو معلوم ہوا کہ وہ مقتول کی والدہ ہیں، ملزمہ نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ اپنے بچے کے مشوروں سے بہت زیادہ تنگ تھیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ویگنس واران کو کھانے میں زہر ملا کر دیا جس کے بعد وہ مر گیا اور پھر میں نے چھری اٹھا کر لاش کے ٹکڑے کیے تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

  • مولانا نے دھرنا دیا تو دھرلیے جائیں گے،نوازشریف آئیں‌ گے نہیں ،مریم جائیں گی نہیں‌ ، سیاسی نجومی شیخ رشید کی پشین گوئیاں

    مولانا نے دھرنا دیا تو دھرلیے جائیں گے،نوازشریف آئیں‌ گے نہیں ،مریم جائیں گی نہیں‌ ، سیاسی نجومی شیخ رشید کی پشین گوئیاں

    کراچی: مولانا نے دھرنا دیا تو دھرلیے جائیں گے،نوازشریف آئیں‌ گے نہیں ،مریم جائیں گی نہیں‌ ،اطلاعات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا کے ساتھ اب ماضی والا سلوک نہیں ہوگا، انہوں نے دھرنا دیا تو دھرلیے جائیں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے تاریخی ملاقات ہوئی ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر 30 روز میں تجاوزات کا خاتمہ کریں گے ہمارا سندھ حکومت سے کوئی اختلاف نہیں، سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مارچ میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوگی، عمران خان کہیں نہیں جارہے،5 سال پورے کریں گے، آٹے اور چینی کی قیمتوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عمران خان ضدی آدمی ہے، بحران کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نہ نوازشریف آرہے ہیں اور نہ مریم کہیں جارہی ہیں تاہم اگر مریم کو عدالت جانے دے گی تو ہم کیا کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کے ساتھ اب ماضی والا سلوک نہیں ہوگا، مولانا نے دھرنا دیا تو دھر لئے جائیں گے۔

  • الٹی گنتی شروع : ترک صدرطیب اردوان نے روس اور شام کوجوابی حملے کے دھمکی دے دی ،حالات کشیدہ فوجیں الرٹ

    الٹی گنتی شروع : ترک صدرطیب اردوان نے روس اور شام کوجوابی حملے کے دھمکی دے دی ،حالات کشیدہ فوجیں الرٹ

    انقرہ: ترک صدرطیب اردوان نے روس اور شام کوجوابی حملے کے دھمکی دے دی ،حالات کشیدہ فوجیں الرٹ ،اطلاعات کےمطابق روس سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے ادلب میں اس ماہ کے آخر تک بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے پارٹی ارکان اسمبلی سے خطاب میں اس ماہ کے آخر تک ادلب میں فوجی آپریشن کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر شامی اور روسی فوجیں ترک فوجیوں پر حملے سے باز نہیں آئیں اور ہماری تنصیبات سے پیچھے نہ ہٹیں تو بڑی فوجی کارروائی کریں گے۔

    ترک صدر نے مزید کہا کہ شامی اور روسی فوجیوں کے لیے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، ادلب کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں جس کے لیے روس سے بھی بات چیت کی گئی لیکن حوصلہ افزا نتائج حاصل نہیں ہوسکے۔ ہم روس اور شامی فوجوں کو اس ماہ کے آخر تک کا وقت دے رہے ہیں۔

    دوسری جانب روس نے ترکی کی دھمکی کے ردعمل میں خبردار کیا ہے کہ ادلب میں شامی فوج کیخلاف کارروائی سے حالات بدترین ہوجائیں گے۔ جس کا خمیازہ تمام ہی فریقین کو اُٹھانا پڑے گا۔ شامی صدر بشار الاسد نے بھی گزشتہ روز اپنے بیان میں امریکی اور ترکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دی تھی۔

  • وزیراعظم نے نومبر میں مستعفی ہونے کا اعللان کردیا

    وزیراعظم نے نومبر میں مستعفی ہونے کا اعللان کردیا

    وزیراعظم نے نومبر میں مستعفی ہونے کا اعللان کردیا ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی صدارتی کونسل میں اقتدار کے تبادلے کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو، وہ نومبر میں اہم ترین ایشیا پیسیفک اکنامک کارپوریشن سمٹ سے پہلے کسی صورت مستعفی نہیں ہوں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں حکمراں اتحادی جماعت ’پاکاتان ہاراپان‘ کی صدارتی کونسل میں 21 فروری کو ہونے والے اہم اجلاس میں ملک میں اقتدار کے تبادلے کے حوالے سے غور و خوص کیا جائے گا۔

    سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو شکست دینے کیلیے بنائے گئے انتخابی اتحاد نے فیصلہ کیا تھا کہ کامیابی کی صورت میں وزیراعظم کے عہدے پرآدھی مدت کیلیے مہاتیر محمد اور پھر بقیہ مدت کیلیے انور ابراہیم کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

    انور ابراہیم انتخابات کے موقع پر جیل میں اسیر تھے اس لیے پہلے مہاتیر محمد کو یہ عہدہ دیا گیا جب کہ ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ انور ابراہیم کی اہلیہ کو دیا گیا۔ انور ابراہیم نے آدھی مدت کے لیے وزیراعظم بنائے جانے کی شرط پر جیل میں رہتے ہوئے انتخابی مہم چلائی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔

    انور ابراہیم کے حامی ارکان مہاتیر محمد پر اپریل 2020 کو وزیراعظم کی مدت کے دو سال پورے ہونے پر مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم مہاتیر محمد نے دباؤ کو مسترد کردیا جس پر 21 فروری کو صدارتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

    قبل ازیں انور ابراہیم 1993 سے 1998 کے درمیان ڈپٹی وزیراعظم کی ذمہ داری نبھاتے رہے ہیں جب کہ مہاتیر محمد اس وقت وزیراعظم تھے تاہم بعد میں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس پر وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے ڈپٹی انور ابراہیم کو معزول کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

    انور ابراہیم 2004 میں رہا ہوئے اور اپنی سیاسی جماعت کو منظم کرتے رہے جب کہ مہاتیر محمد گوشہ نشین ہوگئے۔ اس دوران انور ابراہیم اپوزیشن لیڈر کے طور پر متحرک کردار بھی ادا کرتے ہیں۔ بعد ازاں 2015 میں انور ابراہیم کو ہم جنس پرستی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

    گزشتہ انتخابات کے موقع پر 2018 میں انور ابراہیم نے جیل ہی سے مہاتیر محمد سے رابطہ کیا اور انہیں انتخابی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے راضی کرلیا تاہم شرط یہ تھی کہ کامیابی صورت میں مہاتیر محمد آدھی مدت کے لیے وزیراعظم بنیں گے جب کہ اس دوران ڈپٹی وزیراعظم انور ابراہیم کی اہلیہ ہوں گی۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد سلطان نے انور ابراہیم کی باقی سزا کو معاف کردیا تھا۔

  • گجرات غیرت کے نام پر سگی ماں نے اپنی بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا۔۔۔

    گجرات غیرت کے نام پر سگی ماں نے اپنی بیٹی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    تھانہ صدر کے علاقہ سمآں موہلہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات لڑکی کی والدہ نے 19سالہ بیٹی ربیعہ اور کو ملنے آئےآشنا عمیر کو فآئرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ لڑکے کے ورثاء کا کہنا ھی کہ عمیر کو ذبردستی گلی سے اغواء کرکے گھر کہ اندر لے جا کر قتل کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی والدہ آسیہ بی بی بھائی شاہ ذیب اور ماموں کو گرفتار کر لیا۔

  • عزیز میمن کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ شیخوپورہ کے زیرانتظام سندھ کے سینئر صحافی عزیز میمن کےقتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شیخوپورہ کے تمام صحافی برادری نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کے عزیز میمن کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جاے مزید ان کا کہنا تھا کے یہ سارے واقعات حکومت کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے

  • لودہراں : گاڑی خطرناک حادثے کا شکار

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سے دنیاپور جاتے ہوئے ڈپٹی DHO ہیلتھ ڈاکٹر منصور ریحان کی گاڑی کو حادثہ۔

    حادثہ پل گوپال کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا ۔

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منصور الحق شدید زخمی ہوگئے ابتدائی طبی امداد جاری ہے جبکہ حادثے میں کار بری طرح متاثر ہوئی ہے

  • میلسی : سکولوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ایجوکیشن تحصیل میلسی سیکنڈری ونگ کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوںکی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کا وژن ہے حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کر دہ انڈیکٹرز کو پورا کیا جائے صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے سکولوں میں بچوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ ٹیچرز سکول کونسلنگ کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ کر کے فراہم کردہ بجٹ کو سکول کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے خرچ کریں سکولوں کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو اس کیلئے آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گااساتذہ اپنی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں طلبا و طالبات کی بہترین کونسلنگ کریں اساتذہ بچوں کے مستقبل کے معمار ہیں جدید طریقوں کے مطابق طلبا و طالبات کی تعلیمی استعداد کار میں اضافہ کریںڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جہاں کہیں بھی اساتذہ کی کمی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، ڈی ای او سیکنڈری محمد رمضان لڑکا، ڈپٹی ڈی ای او اسرارالحق،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایجوکیشن رانا شاہد ، ڈپٹی ڈی او اوز،اے ای اوز اورتحصیل میلسی کے بوائز اینڈ گرلز سکولولوں کے سربراہان موجود تھے۔

  • وہاڑی : درندہ صفت باپ بیٹے کا قتل نکلا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) منکیرہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 67 ایم ایل میں انتقام کی آگ مخالفین کو مقدمہ میں پھنسانے کی خاطر بے رحم درندہ صفت باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر 5 سالہ حقیقی بیٹے کو قتل کر ڈالا باپ کی نشاندہی پر نعش بر آمد سنگ دل باپ غلام ربانی نے گزشتہ روز تھانہ منکیرہ میں اپنی مدریت میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کا 5 سالہ بیٹا راحیل ربانی گھر سے باہر سے اغوا ہو چکا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر والد کی تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ہی معصوم لخت جگر کو گلہ دبا کر قتل کردیا ہے اور نعش ویرانے میں دفن کر دی ہے پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر نعش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے پولیس کے مطابق ملزم بچے کو اغوا کر ڈرامہ رچا کر قتل کرکے سسرال والوں کو ذاتی رنجش کی بنیاد پر قتل کے مقدمہ میں پھنسانا چاہتاہے .