Baaghi TV

Author: +9251

  • چین میں پھنسے طلبا کے والدین نے زلفی بخاری اور ظفر مرزا کو گھیر لیا

    چین میں پھنسے طلبا کے والدین نے زلفی بخاری اور ظفر مرزا کو گھیر لیا

    چین میں پھنسے طلبا کے والدین نے زلفی بخاری، ظفر مرزا کو گھیر لیا

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری کی بات سننے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں کو جلد از جلد واپس لایا جائے۔
    بدھ کو اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت، معاون خصوصی برائے تارکین وطن زلفی بخاری کے ہمراہ طلبہ کے والدین کو بریفنگ دینے کے لیے پہنچے تھے۔ڈاکٹر طفر مرزا نے بات کرنے کی کوشش کی تاہم شور کم نہ ہوا، والدین میں ایک شخص نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:’جب آپ نے ہمارے بچوں کو واپس لانا ہی نہیں تو آپ سے بات کرنے کا کیا فائدہ۔‘

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    اس وقت بھی احتجاج جاری ہے اور انتظامیہ صورت حال کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
    واضح‌رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں مزید بڑھ گئی ہیں اور پاکستانی طلبہ کے والدین اس بار نہات پریشان ہیں . وہ حکومت سے مطالبہ کرہے ہیں. ہمارے بچوں کو جلد چین سے واپس بلایا جائے.

  • ہمارے بچے چین میں زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں اورآپ ہمیں کہانیاں سناتے ہیں‌ : زلفی بخاری، ظفر مرزا کوبہت شرمندگی اٹھانا پڑگئی

    ہمارے بچے چین میں زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں اورآپ ہمیں کہانیاں سناتے ہیں‌ : زلفی بخاری، ظفر مرزا کوبہت شرمندگی اٹھانا پڑگئی

    سلام آباد:ہمارے بچے چین میں زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں اورآپ ہمیں کہانیاں سناتے ہیں‌ : زلفی بخاری، ظفر مرزا کوبہت شرمندگی اٹھانا پڑگئی ،گھیرے میں آگئے ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری کی بات سننے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں کو جلد از جلد واپس لایا جائے۔

    بدھ کو اسلام آباد میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت، معاون خصوصی برائے تارکین وطن زلفی بخاری کے ہمراہ طلبہ کے والدین کو بریفنگ دینے کے لیے پہنچے تھے۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری سٹیج تک پہنچے ہی تھے کہ طلبہ کے والدین نے اونچی آواز میں بولنا شروع کر دیا کہ ’ہمارے بچوں کو واپس لاؤ۔‘اس دوران والدین کو مطمئن کرنے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی اور انہوں نے آگے بڑھ کر سٹیج کا گھیراؤ کیا۔

    ڈاکٹر طفر مرزا نے بات کرنے کی کوشش کی تاہم شور کم نہ ہوا، والدین میں ایک شخص نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:’جب آپ نے ہمارے بچوں کو واپس لانا ہی نہیں تو آپ سے بات کرنے کا کیا فائدہ۔‘

  • سبی میلے کے دعوت نامے پر ایسی ہوئی غلطی کہ  سرکاری اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

    سبی میلے کے دعوت نامے پر ایسی ہوئی غلطی کہ سرکاری اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

    سبی میلے کے دعوت نامے پر ایسی ہوئی غلطی کہ سرکاری اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

    باغی ٹی وی :سبی میلے کے دعوت نامے پرسابق وزیراعظم نوازشریف کی تصویر والا بینر موجود ہے۔ میلےکے دعوت نامے ڈپٹی کمشنر سبی اورآرگنائزنگ کميٹی کی طرف سے تقسيم کيے گئے تھے۔

    ضلعی انتظامیہ نے پرنٹنگ کی غلطی تسلیم کرلی ہے۔ سبی ميلہ 19سے 23 فروری تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر سبی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اہم سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے

  • مقبوضہ کشمیر: بھارت پرخوف کے سائے منڈلانے لگے، وی پی این سروس بھی بند

    مقبوضہ کشمیر: بھارت پرخوف کے سائے منڈلانے لگے، وی پی این سروس بھی بند

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر: بھارت پرخوف کے سائے منڈلانے لگے، وی پی این سروس بھی بند،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہے جس کے بعد اس نے مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ اب وی پی این سروس پر بھی پابندی عائد کردی۔

    مقبوضہ وادی میں 6 ماہ سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے جس کے باعث کشمیری بنیادی ضروریات سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے۔کشمیری رابطے کے لیے پروکسی سروس ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک ( وی پی این) استعمال کر رہے تھے جس کو بھی قابض بھارتی حکومت نے معطل کردیا ہے۔

    بھارتی قابض انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد صارفین کو پکڑا گیا ہے جو وی پی این سروس کی مدد سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹا مواد پوسٹ کر رہے تھے اور بھارت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے تھے تاہم مذکورہ صارفین کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

  • مجھ سے پنجابی میں‌ بات کیوں‌کی، خاتون کا پولیس اہلکار سےعجیب و غریب جھگڑا

    مجھ سے پنجابی میں‌ بات کیوں‌کی، خاتون کا پولیس اہلکار سےعجیب و غریب جھگڑا

    مجھ سے پنجابی میں‌ بات کیوں‌کی، خاتون کا عجیب و غریب جھگڑا

    باغی ٹی وی رپورٹ : مجھ سے پنجابی میں بات کیوں کی ، بس اسی بات پر ایک خاتون پولیس اہلکار پر برس پڑتی ہے.تفصیلات کے مطابق ایک خاتون کو ڈرائیونگ کے دوران پولیس اہلکا رنے بس اتنا کہا کہ میڈم موبائل استعمال نہ کریں . اتنا کہنا ہی تھا کہ وہ خاتون گاڑی سے اتر کر پولیس اہلکاروں سے لڑنا شروع ہو جاتی ہے. ایک آدمی نےاس منظر کو کیمرے میں محفوظ کر لیا .اس شخص نے سوال کیا کہ آپ کو اس نے پنجابی میں ایسا کیا کہا ہے جو آپ اتنا غصہ کر رہی ہو. کیا پنجابی بولنا جرم ہے اور کیا پنجابی میں بولنا گالی ہے .اس سوال پر وہ خاتون اس سے بھی لڑنا شروع ہو جاتی ہے. اور پورے ملک کو بدنام کرنا شروع ہوجاتی ہے کہ اس ملک میں‌ عورت کی کوئی عزت نہیں ہے.

  • امریکا کیلیے جاسوسی کے الزام میں خطرناک گروہ گرفتار،قید کے بعد سزائے موت دی جاسکتی ہے

    امریکا کیلیے جاسوسی کے الزام میں خطرناک گروہ گرفتار،قید کے بعد سزائے موت دی جاسکتی ہے

    تہران : امریکا کیلیے جاسوسی کے الزام میں خطرناک گروہ گرفتار،قید کے بعد سزائے موت دی جاسکتی ہے،اطلاعات کےمطابق ماحولیات کے لیے کام کرنے والے 8 سماجی کارکنان سمیت 10 افراد کو امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے میڈیا کو بتایا کہ 10 شہریوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں اور امریکا کی جاسوسی کے الزام میں دس سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان افراد کو 2018 میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    عدالت کی جانب سے قید کی سزا پانے والے تمام افراد ایرانی ہیں جن میں سے ماحولیات کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم کے 8 ارکان بھی شامل ہیں۔ ایک رکن کے پاس امریکی اور برطانوی شہریت بھی ہے تاہم ایران میں دہری شہریت کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔

    دو سماجی کارکنان مراد تحباز اور نیلم بایانی کو دس دس سال قید کی سزا کیساتھ کیسات وہ رقم بھی لُٹانے کا حکم دیا گیا ہے جو بقول تفتیشی ادارے امریکا نے ایران کی جاسوسی کرنے کے لیے دونوں کو فراہم کی تھی۔

    اسی طرح 2 افراد حمان اور طاہر غدیرانی کو آٹھ آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی، علاوہ ازیں سام رجابی ، کاشان دوست اور عامر حسین کو چھ چھ سال اور عبد الرضا کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ایک شخص سعید امامی زیر حراست ہلاک ہوگیا تھا۔ دیگر دو ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

  • وزیراعظم پرکرپشن کے سنگین الزامات،عدالت نے 17 مارچ سے ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کردیا

    وزیراعظم پرکرپشن کے سنگین الزامات،عدالت نے 17 مارچ سے ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کردیا

    تل ابیب :وزیراعظم پرکرپشن کے سنگین الزامات،عدالت نے 17 مارچ سے ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق عدالت نے وزیراعظم پر عائد کرپشن کے الزامات کا ٹرائل ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے 2 ہفتے بعد 17 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر رشوت، دھوکا دہی اور ارب پتی دوستوں سے فوائد لینے کے الزامات ہیں جب کہ عدالت ان پر فرد جرم بھی عائد کرچکی ہے تاہم نیتن یاہو نے اپنے اوپر عائد تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

    اسرائیلی قوانین کے مطابق موجودہ وزیراعظم کی نااہلی کے لیے کسی بھی جرم میں ایک مرتبہ سزا مطلوب ہوتی ہے جس کے بعد اپیل کے تمام راستے بند ہوجاتے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل میں ایک سال کے دوران تیسری مرتبہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات 2 مارچ کو ہوں گے، اس سے قبل دو مرتبہ ہونے والے انتخابات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔

    اسرائیلی سیاست میں قدم رکھنے والے اسرائیلی فوج کے سابق چیف اور بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ بینی گینٹز کا کہنا ہےکہ نیتن یاہو نے اپنی انتخابی مہم میں کرپشن کے الزامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی، بطور وزیراعظم قانونی کارروائی کا سامنے کرتے ہوئے نیتن یاہو وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں ہیں۔

    بینی گینٹز نے ستمبر میں ہونے والے والے انتخابات کے بعد نیتن یاہو کی سربراہی میں مخلوط حکومت بنانے سے انکار کردیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ نیتن ہایو کو اقتدار میں آنے سے پہلے عدلیہ کے ساتھ اپنے معاملات کو درست کرنا چاہیے۔

  • اشرف غنی پھر سے فاتح‌ قرار ، عبداللہ عبدللہ نے  نتائج بارے کیا بڑا علان

    اشرف غنی پھر سے فاتح‌ قرار ، عبداللہ عبدللہ نے نتائج بارے کیا بڑا علان

    اشرف غنی پھر سے فاتح‌ قرار ، عبداللہ عبدللہ نے نتائج بارے کیا بڑا علان

    باغی ٹی وی : افغانستان کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا 5 ماہ بعد اعلان کر دیا گیا ہے جس میں موجودہ صدر اشرف غنی ہی فاتح قرار پائے ہیں۔

    افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن (آئی ای سی) کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق گزشتہ برس 28 ستمبر کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں اشرف غنی نے 50 اعشاریہ 64 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مخالف امیدوار عبداللہ عبداللہ کو 39 اعشاریہ 52 فیصد ووٹ ملے۔دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار عبداللہ عبداللہ نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اشرف غنی کے متوازی اپنی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم، شفاف اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت، جیتی ہے اور ہم اپنی فتح کا اعلان کرتے ہیں عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ فراڈ کرنے والوں کی تاریخ ہی شرمندگی کا باعث ہے لہذا ہم کابل میں اپنی علیحدہ حکومت بنانے کا اعلان کرتے.

  • ایک ساتھ جینے مرنے کا عہد کرنے والے بھی منہ موڑ گئے : کورونا وائرس سے 2 ہزار ہلاکتیں؛ روس میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی

    ایک ساتھ جینے مرنے کا عہد کرنے والے بھی منہ موڑ گئے : کورونا وائرس سے 2 ہزار ہلاکتیں؛ روس میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی

    بیجنگ:ایک ساتھ جینے مرنے کا عہد کرنے والے بھی منہ موڑ گئے : کورونا وائرس سے 2 ہزار ہلاکتیں؛ روس میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی،اطلاعات کے مطابق چین میں ناول کورونا وائرس سے مزید 136 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2004 سے زیادہ ہوگئی جبکہ روس نے چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

    چین کے محکمہ قومی صحت کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ ہوبئی میں ہوئیں جو کورونا وائرس کی وبا کا مرکز ہے۔ چینی حکام نے بتایا کہ مزید 1749 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

    روس نے 20 فروری سے ملک میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ماسکو حکومت نے کہا کہ ملازمت، تعلیم، سیاحت یا نجی دورے پر روس آنے والے چینی شہریوں کے داخلے پر کل سے عارضی پابندی عائد کردی جائے گی اور صورتحال بہتر ہونے پر یہ پابندی ختم کردی جائے گی۔

    وزیراعظم میخائیل میشوسٹن نے حکم نامہ پر دستخط کردیے ہیں جس کے نتیجے میں چینی شہریوں کو ویزے کا اجرا غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے۔ روس میں دو چینی شہریوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں ڈائمنڈ پرنسس بحری جہاز پر ایک روسی خاتون کورونا سے متاثر ہوگئی ہے۔

    روس چینی شہریوں پر پابندی لگانے والا پہلا ملک ہے جس کے نتیجے میں اس کے اپنے قریبی اتحادی بیجنگ حکومت سے تعلقات کشیدہ بھی ہوسکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 2019 میں 110 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی تھی اور روس نے 23 لاکھ چینی شہریوں کو ویزے جاری کیے تھے جس میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہ کورونا وائرس کی وبا کو انتہائی خطرناک صورتحال قرار دیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ اب تک قابو سے باہر نہیں ہوئی۔

    دوسری طرف جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ کیے گئے مسافر بحری جہاز سے مسافروں کو اتارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس بحری جہاز پر 3711 مسافر سوار تھے جن میں سے 540 کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے جس کی وجہ سے جہاز کو دو ہفتے کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ وبا سے محفوظ مسافروں کو اتارنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور آج 500 اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی  دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید

    سری نگر :مقبوضہ کشمیرمیں زندگی کو قید ہوئے آج 200 واں دن ،بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید ،اطلاعات کےمطابق قابض فورسز نے ضلع پلواما میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا ، جس کےبعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہیں ، قابض فورسز نے ضلع پلواما میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیری نوجوانوں کوترال میں تلاشی اورمحاصرے کےدوران شہیدکیاگیا، جس کےبعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی فورسز نے وادی میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، شدید علیل حریت رہنما سید علی گیلانی کے ملازم کوبھی گرفتار کرلیا، ملازم کو سید علی گیلانی کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 200 دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لوگوں کو بیمار حریت رہنما علی گیلانی سے ملاقات سے روک دیا گیا ہے اور علی گیلانی کے گھر پر اضافی فورسز اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، بھارتی مظالم کیخلاف ضلع پلواما، شوپیاں، کلگام ، بڈگام سمیت دیگر علاقوں میں کشمیریوں نے احتجا ج کیا۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 199 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔

    8 لاکھ سے زائد کشمیریوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔