Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا،وزیراعظم

    بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا،وزیراعظم

    اسلام آباد: بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹے آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹے آپریشن کا سہارا لے سکتا ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم سے برطانوی پارلیمنٹ ارکان کے وفد نے ملاقات کی، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ وفد کی قیادت چیئرمین ڈیبی ابرہمس نے کی، وزیر اعظم نے کشمیری عوام کی جدوجہد اور حق خود ارادیت کے لئے پاکستان کی حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اور جموں و کشمیر تنازعہ پر گروپ کی مستقل توجہ اور وادی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گروپ کی ​​رپورٹس کے کردار کی تعریف کی۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بھارت کی غیرقانونی اور یکطرفہ کارروائیوں کے نتیجے میں انسانیت سوز حالات سے متعلق وفد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 80 لاکھ کشمیری گزشتہ چھ ماہ سے ایک فوجی محاصرے میں ہیں، کشمیریوں سے انسانی حقوق اور آزادیاں چھین لی گئیں ہیں۔

    بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی سے خطے کے امن کو لاحق خطرات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس سے متاثر ہوکر ہندوتوا نظریے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، ہندوتوا نظریہ ہندوستان کی اقلیتوں کے لئے بھی جگہ محدود کررہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کارروائیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کے لئے ہندوستان جھوٹے آپریشن کا سہارا لے سکتا ہے، جنوبی ایشیاء میں امن ، سلامتی اور استحکام کے لئے جموں و کشمیر تنازعہ کا ایک مستقل اور دیرپا حل ضروری ہے، عالمی برادری انسانیت کے خلاف بھارت کے جرائم کے حوالے سے شعور اجاگر کرے، اور جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

  • جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس اہم مراحل میں داخل، اٹارنی جنرل کوثبوت پیش کرنے کے کا حکم

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس اہم مراحل میں داخل، اٹارنی جنرل کوثبوت پیش کرنے کے کا حکم

    اسلام آباد : جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس اہم مراحل میں داخل، اٹارنی جنرل کوثبوت پیش کرنے کے کا حکم ،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت میں فل کورٹ بینچ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کو سپریم کورٹ کے ججز پر لگائے گئے الزام کا تحریری ثبوت دینے یا معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر جج جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست کی سماعت کی۔عدالت کا کہنا تھاکہ صدارتی ریفرنس کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کو قانونی طور پر ثابت کرنا ہوگا کہ بیوی بچوں کی بیرونی ملک جائیداد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کوظاہر کرنا لازم تھا۔

    بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ مقدمے کے حوالے سے آپ کی کوئی تیاری نہیں ہے، یہ صدارتی ریفرنس کا مقدمہ ہے یا ایف آئی آر؟ صدارتی ریفرنس ٹھوس مواد پر مشتمل ہونا چاہیے، ہم 6 ماہ سے اس مقدمے کو سن رہے ہیں، آپ بغیر تیاری کے دلائل دے رہے ہیں۔

    اس دوران بینچ کے سربراہ نے اٹارنی جنرل سے کہاکہ آپ قانونی حوالہ دے رہے ہیں نہ ہی مرکزی مقدمے پر بات کر رہے ہیں، ہمارا وقت ضائع نہ کریں، ریفرنس کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی طور پر ثابت کریں۔

    اس دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل آپ ہمارے سوالات کا جواب دینے کے علاوہ باقی سب باتیں کررہے ہیں۔اٹارنی جنرل نے جواب میں کہا کہ میں آپ کے سوالات کا جواب دوں گا۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمیں آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

    درخواست کی سماعت میں عدالت نے اٹارنی جنرل انور منصور کے گزشتہ روز ججوں پر الزام کو شائع کرنے سے میڈیا کو روک دیا تھا مگر سماعت کے بعد عدالتی حکم میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کی طرف سے گزشتہ روز لگایا گیا الزام کسی جج پر نہیں بلکہ پورے ادارے پر تھا۔

    حکم میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ ججز پر لگائے گئے الزام کا تحریری ثبوت دیں یا معافی مانگیں۔ دوسری جانب پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون فروغ نسیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق ان ججز میں لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے ایک، ایک جج بھی شامل تھے۔لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج فرخ عرفان چونکہ سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے دوران استعفیٰ دے چکے ہیں اس لیے ان کا نام ریفرنس سے نکال دیا گیا ہے۔

    پہلے ریفرنس میں جسٹس فائز عیسیٰ اور کے کے آغا پر بیرون ملک جائیداد بنانے کا الزام عائد کیا گیا۔ صدارتی ریفرنسز پر سماعت کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 جون 2019 کو طلب کیا گیا تھا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔

    جسسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست کی مزید سماعت پیر کو ہو گی۔

  • عمر شریف کی بیٹی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    عمر شریف کی بیٹی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کی ہدایت

    لاہور:عمر شریف کی بیٹی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ، اطلاعات کےمطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (فوٹا) نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز حرا عمر شریف گردے کے ٹرانسپلانٹ آپریشن میں پیچیدگی کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں جنہیں آج سپردخاک کیا گیا۔

    اس حوالے سے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ گردے کی پیوندکاری کرنے والے سرجن ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    اہل خانہ کے مطابق 34 سالہ حرا عمر گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں، ان کے گردے کی پیوندکاری کے لیے آزاد کشمیر کے ڈاکٹر سے 34 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا اور وہ 3 ہفتے تک نجی کلینک میں زیر علاج رہیں۔اہلخانہ نے بتایا کہ آزاد کمشیر میں حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر 5 روز قبل لاہور کے نجی اسپتال لایا گیا جہاں وہ 5 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فواد کے خلاف پہلے ہی غیر قانونی طور پر گردے کی پیوندکاری کی ایف آئی آرز درج ہیں، ان کے خلاف غیر قانونی پیوندکاری کے مختلف کیسز لاہور اور ملتان میں رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب ترجمان پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے مطابق ڈاکٹر فواد کو 8 فروری کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، انہوں نے رائیونڈ کے علاقے میں ایک شخص کا گردہ نکالا تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فواد کے خلاف اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی اور اِس مقدمے میں ڈاکٹر فواد نےعبوری ضمانت کرائی تھی بعد ازاں ملزم کے پیش نہ ہونے پر اس کی ضمانت بھی خارج کردی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حرا کے بھائی جواد عمر نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی بہن 2017 سے ڈائیلاسسز کروا رہی تھی، کسی ایجنٹ کے ذریعے ہم ڈاکٹر فواد ممتاز تک پہنچے جن کی غفلت سے حرا کا انتقال ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عمر شریف کے اہلخانہ نے الزام لگایا تھا کہ حرا عمر کی موت گردوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہوئی۔

  • لاکھوں روپے کے عروسی جوڑے بنا کر بھی ٹیکس نہ دینے والے ڈیزائنرز کی شامت آگئی ، ایف بی آرحرکت میں آگئی

    لاکھوں روپے کے عروسی جوڑے بنا کر بھی ٹیکس نہ دینے والے ڈیزائنرز کی شامت آگئی ، ایف بی آرحرکت میں آگئی

    کراچی :کماتے کروڑوں روپے اورٹیکس دینے کا سن کرجان نکلنے لگتی ہے ، لاکھوں روپے کے عروسی جوڑے بنا کر بھی ٹیکس نہ دینے والے ڈیزائنرز کی شامت آگئیایف بی آر نے وارننگ جاری کردی ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں لاکھوں روپے کے عروسی جوڑے بنا کر بھی ٹیکس نہ دینے والے ڈریس ڈیزائنرز کی شامت آگئی۔

    لاکھوں روپے کے جوڑے بیچنے والے ڈریس ڈیزائنرز کا ٹیکس کی مد میں محض چند ہزار روپے دینے کا انکشاف ہوا جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی فعال ہوگیا۔ایف بی آر حکام نے 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کیے ہیں جن میں سے ریٹرن فائل نہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔



    ایف آر حکام کے مطابق ڈیزائنرز کے آڈٹ، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور آمدن پر کام شروع کر دیاہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کی جانب سے متعدد شوبز شخصیات اور کرکٹرز کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

  • رقص کرتا ہوا شخص اچانک موت کی وادی میں پہنچ گیا ،اللہ کےدربارمیں کس منہ سے پیش ہوگا ،وائرل ویڈیودیکھنا نہ بھولیئے

    رقص کرتا ہوا شخص اچانک موت کی وادی میں پہنچ گیا ،اللہ کےدربارمیں کس منہ سے پیش ہوگا ،وائرل ویڈیودیکھنا نہ بھولیئے

    کراچی:رقص کرتا ہوا شخص اچانک موت کی وادی میں پہنچ گیا ،اللہ کےدربارمیں کس منہ سے پیش ہوگا ، ویڈیو وائرل ،اطلاعات کےمطابق ایک پارٹی کے دوران رقص کرتے ہوئے شخص کا اچانک انتقال ہوگیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پرایک ایسی وڈیو وائرل ہورہی ہے جواس بات کا سبق دے رہی ہے کہ انسان کی زندگی کب ختم ہوجائے کسی کو بھی اس بات کا علم نہیں ہوتا۔لیکن پریشانی اس بات کی ہے کہ مرنےوالا کس منہ کےساتھ اپنے رب کے پاس پیش ہوگا ، فرشتوں کو قبر میں کیا جواب دے گا،

    وڈیومیں ایک شخص کودیکھا جاسکتا ہے جوایک پارٹی میں موجود ہے جہاں وہ پُرجوش اندازمیں رقص کررہا اوراچانک ہی رقص کرتے کرتے اس کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ اورایک دم سب ہی اس کے آس پاس اکھٹے ہوجاتے ہیں۔وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ہی رقص کرتے کرتے شخص کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

  • پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020) کی ٹرافی کی رونمائی ، بڑے بڑے نام جب اسٹیڈیم میں داخل ہوئے توکیفیت جزباتی ہوگئی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020) کی ٹرافی کی رونمائی ، بڑے بڑے نام جب اسٹیڈیم میں داخل ہوئے توکیفیت جزباتی ہوگئی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020) کی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل میں شامل فرنچائز مالکان اور کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کی گئی ۔

    اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے جہانگیر خان ایونٹ کی ٹرافی تھامے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخل ہوئے۔جہانگیر خان نے ٹرافی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے کی۔ سرفراز احمد نے ٹرافی چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے حوالے کی۔

     

    پی ایس ایل 2020 کی ٹرافی یو کے کی ایک کمپنی اوٹ وِل سلور اسمٹس نے تیار کی ہے۔ٹرافی کے اوپر نصب ایک چاند اور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی 65 سینٹی میٹر لمبی اور 8 کلوگرام وزنی ہے۔ چمچماتی ٹرافی کے اردگرد مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل کے ہر ایڈیشن میں اب یہی ٹرافی استعمال ہوگی۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان سپر لیگ کا مکمل ایونٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔چونتیس میچوں پر مشتمل ایونٹ کے 14 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور ، 9 نیشنل اسٹیڈیم کراچی، 8 پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور 3 ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

    پاکستان سپرلیگ 5 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں راحت فتح علی ، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔

  • میری توپہلی اورآخری خواہش یہی کہ موقع ملتے ہی حکومت گرا دوں، بلاول بھٹواپنے دل کی باتیں بتانے لاہورپہنچ گئے

    میری توپہلی اورآخری خواہش یہی کہ موقع ملتے ہی حکومت گرا دوں، بلاول بھٹواپنے دل کی باتیں بتانے لاہورپہنچ گئے

    لاہور:میری توپہلی اورآخری خواہش یہی کہ موقع ملتے ہی حکومت گرا دوں،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں تو چاہوں گا کہ موقع ملتے ہی حکومت گرا دوں، اور اس کی وجہ معاشی حالات، انسانی جمہوری حقوق پر قدغن اور میڈیا پر پابندیاں ہیں۔

    لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی بات کرتے ہوئے چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کا کہنا تھا کہ معاشی حالات، انسانی جمہوری حقوق پر قدغن اور میڈیا پر پابندیوں کے بعد میں میں تو چاہوں گا کہ موقع ملتے ہی حکومت گرا دوں، مجھے بتائیں کہ حکومت گرانے کے کتنے طریقے ہیں ؟ آئینی، جمہوری اور قانونی طریقے سے حکومت ہٹانا چاہتا ہوں، غیر جمہوری سازش نہیں کریں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے پاس ہم بھی گئے مگر ان کی ہر شرط نہیں مانی، ہم نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ، جنگ لڑی، دو سیلابوں کا مقابلہ کیا پھر بھی ہمارے دور میں تنخواہوں میں سوا سو فیصد سے زیادہ اضافہ کیا گیا، اس حکومت کا کوئی اسٹیک ہی نہیں ہے اس لئے آئی ایم ایف کی ہر شرط مان رہے ہیں۔

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے وہ فاشسزم ہے، آج تحریک انصاف وہ کردار ادا کر رہی ہے جو 90ء میں (ن) لیگ کا تھا، اگر ترقی میٹرو سے ہے تو پھر میں اس کے سامنے ہار چکا ہوں، سمجھ نہیں آتی پنجاب کو عثمان بزدار کے ہاتھ میں دے کر عمران خان کیسے سوجاتے ہیں، خیبرپختونخواہ میں پتا ہی نہیں کہ وزیر اعلی کون ہے، میں اس حکومت کے خلاف تحریک کیلئے تمام طبقات سے رابطے کرنے نکلا ہوں،

    بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ حکومت کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ان کے خلاف اپنی جدوجہد کرتے رہیں گے، عوام کو بتانا ہے کہ ان کا اسٹیک انتخاب، سیاست، معیشت میں ہونا چاہئے، عوام کا اسٹیک نہیں ہوگا تو پھر ریاست کیسے چلے گی، سنا ہے کہ ملک کے نامور ادارے اب مہنگائی کی تحقیقات کریں گے، اداروں کو ان معاملات سے دور رہ کر اپنی شان برقرار رکھنی چاہئے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا پارلیمنٹ میں بطور اپوزیشن انتہائی اہم کردار ہے، ہم ان کے بغیر کچھ کر نہیں سکتے ہم تیسرے نمبر پر ہیں، ہم نے اپوزیشن میں ساتھ مل کر چلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، (ن) لیگ یا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو جو وعدہ کیا اسے آگے بڑھ کر نبھایا، مولانا کے دھرنے سے قبل سب ساتھ تھے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اچھے تعلقات تھے لیکن اب سب کے سامنے ہے، تالی تو دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

  • کرونا وائرس چین کے ہمسائیہ ممالک میں داخل ہونے گا ، ایران میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

    کرونا وائرس چین کے ہمسائیہ ممالک میں داخل ہونے گا ، ایران میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

    تہران: کرونا وائرس چین کے ہمسائیہ ممالک میں داخل ہونے گا ، ایران میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق،اطلاعات کےمطابق ایران میں دو مریضوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں ممالک میں پہلے اسلامی ملک ایران کا اضافہ ہو گیا ہے جہاں 4 مریضوں کے موزی وائرس سے علامتیں ملنے کے باعث ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ دو مریضوں میں انفلوئنزا تشخیص ہوا ہے۔

    ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق تہران کے جنوب میں واقع شہر قم سے ہے تاہم دونوں مریضوں کی حالت خطرے باہر بتائی جارہی ہے۔

    دو مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد قُم میں صحت کے مراکز میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جب کہ قم سے باہر جانے اور آنے والے شہریوں کا طبی ڈیٹا جمع کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 74 ہزار سے زائد مریض متاثر ہوئے ہیں۔ یہ وائرس اب تک 2 درجن سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

  • پتوکی میں تحریک انصاف کے طاقتور گروپ کا ورکرز کنونشن

    پتوکی میں تحریک انصاف کے طاقتور گروپ کا ورکرز کنونشن

    جرار شاکر ، باغی ٹی وی قصور

    چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف پتوکی کے اہم اور طاقتور گروپ کا اجلاس ہوا ہے۔جس میں شہر کے مسائل اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف پتوکی کے اہم ارکان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہر کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کیلئے مل جل کر کام کیا جائے گا ۔اجلاس میں الحاج محمد یوسف بھٹی، میونسپل کمیٹی پتوکی کے سابق چیئرمین محمد شکر باری، سابقہ کونسلر ملک خالد باری، چوہدری محمد اشرف، حافظ امداد احمد، ارشد قصوری،یاسر خاں ہاﺅ ، چوہدری جاوید ڈھلوں سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر تاجروں کے ایک وفد نے بھی چیرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج سے ملاقات کی اور انہیں تاجروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا انہوں نے میونسپل کمیٹی پتوکی کے 600سے زائد دوکانداروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر چیرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج نے شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ بھی دیا گیا۔

  • راجباہ چھینہ سے عورت کی تشدد زدہ نعش برآمد

    راجباہ چھینہ سے عورت کی تشدد زدہ نعش برآمد

    چوہدری طارق اقبال (باغی ٹی وی کوٹرادھاکشن)
    جسم پر تشدد کے نشانات ۔پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے نعش کو تحویل میں لے کر کارائی شروع کر دی ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کو اطلاع ملی کہ راجباہ چھینہ نہر میں نامعلوم عورت کی نعش بہتی جا رہی ہے تو پولیس انچارج نے ہمراہ ٹیم موقع پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکالا ۔جس کی عمر تقریبا 27/28 سال تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور روانہ کر دیا۔