Baaghi TV

Author: +9251

  • سینئر صحافی فصیح الرحمن کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اسلام پورہ میں ادا کی جائے گی

    سینئر صحافی فصیح الرحمن کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اسلام پورہ میں ادا کی جائے گی

    سینئر صحافی فصیح الرحمن کی نماز جنازہ بعدنماز عصر اسلام پورہ میں ادا کی جائے گی

    باغی ٹی وی :سینئر صحافی فصیح الرحمن کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی، واضح‌ رہے کہ ہر دلعزیز اور معروف سینئر صحافی داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں. ان کی موت سے میڈیا اور صحافی برادری میں رنج والم کی لہر دوڑ گئی ہے .اور ماحول افسردہ ہوگیا . واضح رہے کہ فصیح الرحمٰن اسلام آباد مقیم تھے اور وہاں ہی فوت ہوئے ان کی میت کو لاہور لایا جارہا ہے اور یہاں ان کی تدفین ہوگی.

    نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی. نماز جنازہ کی ادائیگی کی جگہ 9 حیدر روڈ نیلی بار چوک اسلام پورہ لاہور ہے
    برائے راطبہ
    وقاس احمد : 03219100090
    فیاض شیخ 03008452055

  • گورنر پنجاب نے دیا اپوزیشن کو کھلا چیلنچ

    گورنر پنجاب نے دیا اپوزیشن کو کھلا چیلنچ

    گورنر پنجاب نے دیا اپوزیشن کو کھلا چیلنچ

    باغی ٹی وی :گورنر پنجاب نے ایک بار پھر اپوزیشن کو کڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہےکہ چودھری سرور نے کہا ہے کہ اگر کسی کو لانگ مارچ کا شوق ہے تو وہ پورا کر لے، عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں، ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کا ایجنڈہ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

    معیشت پر بات کرتے ہوئے چودھری سرور نے کہا غیر ملکی سر مایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ہر گزرتے دن کیساتھ غیر ملکی سر مایہ کاری اور دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان کشمیریوں کے موقف کی بھی جیت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے بعد پاکستان سیاحت کا مرکز بن رہا ہے، یو این او سمیت عالمی ادارے افواج پاکستان اور عوام کی امن کیلئے قربانیوں کو سر اہا رہے ہیں۔

    چوہدری سرور نے مزید کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کیساتھ وکلاء کا بھی اہم کردار ہے، سستا اور فوری انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہماری حکومت اس پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے.

  • سندھ کے وزیر بلدیات نے  زہریلی گیس کے متعلق بتا دیا

    سندھ کے وزیر بلدیات نے زہریلی گیس کے متعلق بتا دیا

    سندھ کے وزیر بلدیات نے زہریلی گیس کے متعلق بتا دیا

    باغی ٹی وی :کراچی میں زہریلی گیس سے لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے اس مسئلے پر سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ کا کہنا ہےکہ کیماڑی کے واقعے پر تحقیقاتی کمیٹی کی فائنڈنگ آنے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

    گزشتہ روز سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کیماڑی کے واقعے پر جامعہ کراچی کے ماہرین نے رپورٹ جمع کرادی جس کے مطابق واقعہ سویابین ڈسٹ کی وجہ سے پیش آیا جب کہ پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی تھی کہ کیماڑی میں شہریوں کی موت کا سبب بننے والی ہوا میں آلودگی کراچی بندرگاہ پر بحری جہاز سے سویابین کی آف لوڈنگ سے پیدا ہورہی تھی اور یہ اپلوڈنگ اب رکوادی گئی ہے۔ دوسری جانب میئر کراچی وسیم ا ختر نے کہا کہ واقعے پر سندھ حکومت اور وفاق کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ اوروفاقی حکومتوں کی جانب سے کیماڑی واقعے پرسنجیدگی نہیں دکھائی گئی، مجھے سرکاری سطح پر اطلاع نہیں ملی، ٹی وی کے ذریعے واقعہ کا معلوم ہوا۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق سندھ حکومت سے پوچھیں۔

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

    کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

    کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی سے پر اسرار زہریلی گیس کا اخراج وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے سبب گزشتہ شب بھی54 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق54 سے زائد افراد کو حالت غیر ہونے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دس افراد کو سول اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر کو ضیاء الدین اسپتال کیماڑی منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال منتقل کیے گئے تمام افراد کا تعلق کیماڑی و ملحقہ علاقوں سے ہے۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شہری انتظامیہ زہریلی گیس کا سراغ لگانے میں فی الحال ناکام ہے۔

  • رانا ثناءاللہ آج نیب عدالت طلب ، اہم جواب مانگ لیا گیا

    رانا ثناءاللہ آج نیب عدالت طلب ، اہم جواب مانگ لیا گیا

    رانا ثناءاللہ آج نیب عدالت طلب ، اہم جواب مانگ لیا گیا

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے آج 11 بجے طلب کر رکھا ہے۔

    رانا ثنااللہ نیب کی جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے روبرو آج پیش ہوں گے جب کہ لیگی رہنما کو فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات ہمراہ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفامہ سے متعلق بھی وضاحت مانگی گئی ہے کہ جائیدادوں کو بنانے کے لیے سورس آف انکم کیا تھا، تحریری وضاحت دیں کاروبار کیسے شروع کیا، اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا، تحریری وضاحت ہمراہ لائیں آپ کی فیملی کے دیگر اراکین کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا۔

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی
    رانا ثناءاللہ کو عدالت میں‌اس لیے بلایا گیا کہ وہ جواب دیں کہ جو تحائف انہوں نے اپنی فیملی کو دیے ہیں. ان کا ماخذ یا سورس کیا ہے. جن کاروبار میں شراکت داری کی ہے ان کا بھی تحریری جواب دیں.

  • بھارتی فورسز نے جعلی  مقابلے میں بنایا کشمیریوں کو نشانہ

    بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں بنایا کشمیریوں کو نشانہ

    بھارتی فورسز نے جعلی مقابلے میں بنایا کشمیریوں کو نشانہ

    باغی ٹی وی رپورٹ ‌‌: جنوبی کشمیر کے ضلع ترال اونتی پورہ کے بجہ کول کے مقام پر بدھ کے روز نصف شب کو ایک جعلی پولیس مقابلے میں تین مجاہدین کو شہید کر دیا گیا۔
    ساوتھ ایشین وائر کو جموں و کشمیر پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار یشانت شرما نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ترال کے علاقے دیور میں سرچ آپریشن کے تین مجاہدین، امیرآباد ترال کے رہنے والے جہانگیر رفیق وانی، لورگام کے راجہ عمر مقبول اور بارہمولہ کے عزیراحمد بٹ کوشہید کر دیا ۔
    ساوتھ ایشین وائر کو معلوم ہوا ہے کہ دونوجوان جہانگیر رفیق اور عزیراحمد 12جنوری کو گرفتار کئے گئے تھے ۔ اور انہیں بدھ کی رات کو پولیس کی حراست میں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔12جنوری کو حزب المجاہدین کے ایک کمانڈر حماد کو ایک آپریشن میں شہید کیا گیا تھا اور اسی دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
    دیگر ذرائع نے بتایا کہ عمر مقبول تنظیم انصار غزوة الہند جبکہ جہانگیر رفیق اور عزیراحمد حزب المجاہدین سے وابستہ تھے ۔جہانگیر وانی حزب کے اعلیٰ کمانڈر تھے ۔

  • کراچی زہریلی گیس کا اخراج جاری ، متاثرین کی تعداد مزید بڑھ  گئی

    کراچی زہریلی گیس کا اخراج جاری ، متاثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی

    کراچی زہریلی گیس کا اخراج جاری ، متاثرین کی تعداد مزید بڑھ گئی

    باغی ٹی وی :کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی سے پر اسرار زہریلی گیس کا اخراج وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے سبب گزشتہ شب بھی54 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق54 سے زائد افراد کو حالت غیر ہونے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دس افراد کو سول اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر کو ضیاء الدین اسپتال کیماڑی منتقل کیا گیا ہے۔اسپتال منتقل کیے گئے تمام افراد کا تعلق کیماڑی و ملحقہ علاقوں سے ہے۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شہری انتظامیہ زہریلی گیس کا سراغ لگانے میں فی الحال ناکام ہے۔

    شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

    کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

    کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

    کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

    زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

    زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

    جبکہ اس سے پہلے یہ دعوی کیا گیا کہ شہر قائد کیماڑی سے پر اسرار زہریلی گیس کے اخراج کا پتا چل گیا ہے،

    نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اداروں نے یہ سراغ لگا لیا ہے کہ کراچی پورٹ پر لنگر انداز مال بردار جہاز ہی گیس کے اخراج کی وجہ ہے۔لیکن وفاقی وزیر علی زیدی اور چیئرمین کے پی ٹی اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ پورٹ میں ایسا کچھ نہیں تا ہم تحقیقات کے بعد سب سامنے آ جائے گا،

  • لیہ – وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی  پیر سید رفاقت علی گیلانی کی ملاقات

    لیہ – وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی پیر سید رفاقت علی گیلانی کی ملاقات

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب پیر سید رفاقت علی گیلانی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر اعلی سے لیہ کے مسائل خصوصاً صاف پانی، مادر اینڈ چلڈرن ہسپتال اور ساؤتھ پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر پراجیکٹس بارے گفتگو اور میگا پراجیکٹس کا مطالبہ کیا، جبکہ رفاقت گیلانی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو لیہ آنے کی بھی دعوت دی. جو انہوں نے قبول کی. اس موقع پر مشیران وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی، محمد فیصل جبوانہ، عمر فاروق، خرم خان لغاری، جاوید انصاری اور عبد الحیی دستی بھی موجود تھے

  • لیہ – ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون قتل کا ڈراپ سین قاتل داماد نکلا

    لیہ – ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون قتل کا ڈراپ سین قاتل داماد نکلا

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون قتل کا ڈراپ سین قاتل داماد نکلا،تفصیل کے مطابق 1 ماہ قبل تھانہ سٹی لیہ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے خاتون کنیز بی بی کو قتل کر دیا گیا تھا۔تھانہ سٹی لیہ نے ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت 3 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ٹیکنالوجی اور جدید طریقے سے داماد کو ٹریس کر کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان نے 10 لاکھ روپے کے لئے خاتون کو قتل کیا آلہ قتل بھی برآمد مزید تحقیقات جاری ہیں۔پولیس

  • سینئر صحافی عزیز میمن کابہیمانہ قتل، ورثا انصاف کے تاحال متلاشی

    سینئر صحافی عزیز میمن کابہیمانہ قتل، ورثا انصاف کے تاحال متلاشی

    سینئر صحافی عزیز میمن کابہیمانہ قتل، ورثا انصاف کے تاحال متلاشی

    باغی ٹی وی رپورٹ : 27 مارچ 2019 کو بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ نکلتا ہے وہ دیگر شہروں کی طرح محرابپور پہچتا ہے عوام کا استقبال ہجوم اسی دن کے ایک روز بعد ایک وڈیو وائرل ہوتی ہے محرابپور کے سینئر صحافی کاوش کے ٹی این کے رپورٹر عزیز میمن کچھ خواتین سے انٹرویو لے رہے ہیں اور وہ خواتین کہتی ہیں کے ہمیں 200 روپے کا کہہ کر یہاں بلاول کے استقبال کے لیے لایا گیا مگر اب ہمیں یہاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ وڈیو بہت وائرل ہوئی جس کے بعد عزیز میمن کو پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے دہمکیاں ملنے لگی اور عزیز میمن شکایات لیکر اسلام آباد پہچتے ہیں اور وہاں اعلیٰ حکام اور شخصیات سے ملاقات کرتے ہیں عزیز میمن بار بار یہ کہتے رہے کہ انہیں دہمکیاں مل رہی ہیں مگر کسی نے ان کی فریاد نہ سنی آج عزیز میمن کی تشدد زدہ نعش نہر سے برآمد ہوئی.

    کیا یہ ہے پیپلزپارٹی کی جمہوریت ہے جو ان کے خلاف آواز بلند کرے تو ان کی تشدد زدہ لاشیں ملیں؟
    صحافی عزیز میمن کا قتل،وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بڑا اعلان کر دیا

  • ہردلعزیز صحافی فصیح الرحمٰن دنیا فانی سے کوچ کرگئے

    ہردلعزیز صحافی فصیح الرحمٰن دنیا فانی سے کوچ کرگئے

    ہردلعزیز صحافی فصیح الرحمٰن دنیا فانی سے کوچ کرگئے

    باغی ٹی وی رپورٹ ؛سینئر صحافی فصیح الرحمٰن دنیا فانی سے کوچ کرگئے.ان کاجسد خاکی اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جارہا ہے .ان کی تدفین لاہور میں کی جائے گی.نماز جنازہ کے وقت کا تعین ابھی نہیں ہوا.

    تفصیلات کے مطابق صحافت کے میدان میں ایک افسوس ناک خبر کہ ہر دلعزیز اور معروف سینئر صحافی داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں. ان کی موت سے میڈیا اور صحافی برادری میں رنج والم کی لہر دوڑ گئی ہے .اور ماحول افسردہ ہوگیا . واضح رہے کہ فصیح الرحمٰن اسلام آباد مقیم تھے اور وہاں ہی فوت ہوئے ان کی میت کو لاہور لایا جارہا ہے اور یہاں ان کی تدفین ہوگی . ان کی نماز جنازہ کا وقت ابھی تک طے نہیں‌ہوا .مزید تفصیلات آنے تک اپ ڈیٹ کردیا جائے گا.