Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل 2020: ہیڈ کوچز نے اپنے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کردیا،اہم تفصیلات سامنے آگئیں‌

    پی ایس ایل 2020: ہیڈ کوچز نے اپنے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کردیا،اہم تفصیلات سامنے آگئیں‌

    لاہور:پی ایس ایل 2020: ہیڈ کوچز نے اپنے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کردیا،اہم تفصیلات سامنے آگئیں‌،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020 )کے آغاز میں اب 2 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اورشائقین سمیت خود کھلاڑی اور کوچز بھی اس حوالے سے بہت پر جوش ہیں۔

    پی ایس ایل میں شامل ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے ایونٹ کے آغاز سے قبل اپنی اپنی ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں میں سے ممکنہ ہتھیاروں کا اعلان کیا ہے۔دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان کا خیال ہے کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور انہیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

    معین خان نے فاسٹ بالرز محمد حسنین ، نسیم شاہ اور اعظم خان کو اپنی ٹیم کا اہم ہتھیار قرار دیا ہے۔

    پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اکرم خان کو حال ہی میں ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں محمد محسن اور حیدر علی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔اس کے علاوہ ان کاکہنا ہے کہ کامران اکمل، وہاب ریاض اور ٹام بینٹن ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو مرتبہ چیمپئن بنوانے والے ڈین جونز اس ایڈیشن میں کراچی کنگز کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ڈین جونز نے کراچی کنگز کے نوجوان کھلاڑیوں اویس ضیاء، ارشد اقبال، عمر خان اور اسامہ میر کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھائے جانے کی امید ظاہر کی ہے۔ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور انڈر 19 ٹیم کے کپتان روحیل نذیر اور فاسٹ بالر محمد الیاس کو اہم ہتھیار قرار دیا ہے۔

    گذشتہ چاروں ایڈیشنز میں آخری نمبر پر آنے والی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں تباہ کن بالنگ کرنے والے حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی سمیت محمد حفیظ ، فخر زمان اور کر س لن سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔

    دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سینئر کھلاڑیوں سے عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔مصباح الحق کے مطابق لیوک رونکی ، آصف علی، کولن انگرام، کولن منرو اور ڈیل اسٹین جیسے کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو تن تنہا ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • ڈیزل،پٹرول اورگیس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اہم فیصلے

    ڈیزل،پٹرول اورگیس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اہم فیصلے

    اسلام آباد :ڈیزل،پٹرول اورگیس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اہم فیصلے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیزل پٹرول اور گیس میں ممکنہ حد تک کمی لانے کی غرض سے جامع روڈمیپ جلد از جلد مرتب کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پیٹرول اور کیس کی قیمتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ اور تجاویز بھی پیش کی گئی۔

    وزیراعظم نے اجلاس میں ماضی میں غیر منطقی طور پر طویل المدت معاہدوں سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا ذکر کیا گیا اور کہا ہے کہ تمام عوامل کے باوجود حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر آپشن پر غور کیا جائے گا اور پٹرول ، ڈیزل اور گیس میں ممکنہ حد تک کمی لانے کی غرض سے جامع روڈمیپ جلد از جلد مرتب کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفارشات پیش کی جائیں تاکہ قابل عمل سفارشات پر عمل درآمد کیا جا سکے۔اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کو اور خصوصاً کم آمدنی والے افراد کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ کم آمدنی والا اور تنخواہ دار طبقہ مشکلات کا شکار ہے اور ہر ممکنہ کوشش ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں جہاں تک ممکن ہو سکے ریلیف فراہم کیا جائے۔

    ا

  • سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پر نظرثانی اجلاس، اہم فیصلے ، جوکرے گاپوسٹ وہ کرے گاثابت ورنہ پھرجرمانہ بھی ہوگا جانا بھی ہوگا

    سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پر نظرثانی اجلاس، اہم فیصلے ، جوکرے گاپوسٹ وہ کرے گاثابت ورنہ پھرجرمانہ بھی ہوگا جانا بھی ہوگا

    اسلام آباد :سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پر نظرثانی اجلاس، اہم فیصلے ، جوکرے گاپوسٹ وہ کرے گاثابت ورنہ پھرجرمانہ بھی ہوگا جانا بھی ہوگا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پر نظرثانی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت اطلاعات، داخلہ، قانون، آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام نےشرکت کی۔

    اجلاس میں حال میں بنائےگئے سوشل میڈیا رولز پر ردعمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ مجوزہ قوانین کے پیش نظر آزادی اظہار پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا، مشاور کے بعد وزیراعظم نے مجوزہ قوانین پر عملدر آمد سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینےکی ہدایت کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون لانےکا بنیادی مقصد صرف اور صرف شہریوں کا تحفظ ہے، یہ قانون بچوں اور مذہبی معاملات سمیت قومی سلامتی کےتحفظ کے پیش نظر بنایا جا رہا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سنگاپور اور برطانیہ سمیت بہت سے ممالک ایسے قوانین لا رہے ہیں اور اب پاکستان بھی بدلتےحالات و واقعات کے پیش نظر ایسے قوانین لارہا ہے۔

    وزیراعظم نے ہدایت دی کہ قانوں پر عملدرآمد سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کی جائے اور ان اسٹیک ہولڈرز کی دی گئی تجاویز کو مجوزہ قانون میں شامل کیا۔زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون کا مقصد مثبت اظہار رائے یا سیاسی اختلاف کو دبانا نہیں بلکہ قانون لانےکا بنیادی مقصد صرف اور صرف شہریوں کا تحفظ ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں‌فیک پوسٹیں ، ویڈیوزاوردیگرمتعلقہ چیزیں پوسٹ کرنے والوں کوثابت کرنا پڑے گا ورنہ پھر جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھا نا ہوگی

    یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پہلی بار آن لائن سہولیات سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کی مدد کے لیےنئے قواعد و ضوابط متعارف کروائے تھے۔وزارت آئی ٹی نےآن لائن صارفین کےتحفظ کے لیے نئے قواعد و ضوابط متعارف کروا دیے ہیں جبکہ ایک نئی اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔

    وزارت آئی ٹی کے تحت نیشنل کورآڈینیٹر آفس قائم کیا جائے گا۔کورآڈینیٹر تمام اسٹیک ہولڈرز اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے رابطے میں رہے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیز 3 ماہ میں پاکستان میں اپنا آفس قائم کرنے کی پابند ہوں گی جبکہ انہیں ایک سال میں پاکستان میں اپنے ڈیٹا سرور بنانا ہوں گے۔

  • پی ایس ایل 2020 کی انعامی رقم پندرہ کروڑروپے سے زائد مقرر، کس کو کتنا حصہ ملے گا،دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں‌

    پی ایس ایل 2020 کی انعامی رقم پندرہ کروڑروپے سے زائد مقرر، کس کو کتنا حصہ ملے گا،دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں‌

    لاہور:پی ایس ایل 2020 کی انعامی رقم پندرہ کروڑروپے سے زائد مقرر، کس کو کتنا حصہ ملے گا،دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں‌،اطلاعات کےمطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2020 ) کے لیے کل انعامی رقم ایک ملین امریکی ڈالرز مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں سب سے بڑے کرکٹ کے میلے، ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ایک ملین امریکی ڈالرز کی مالیت کی انعامی رقم تقسیم کی جائیں گی۔

    ایونٹ کی فاتح ٹیم چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ امریکی ڈالر زکی حقدار ٹھہرے گی جبکہ رنرزاپ ٹیم 2 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم وصول کرے گی۔اس کے علاوہ ایونٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ 4500 امریکی ڈالرز پر مشتمل انعامی رقم بھی دی جائے گی۔

     

    80ہزار امریکی ڈالر زمالیت کی انعامی رقم ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈز جیتنے والوں میں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوگی۔باقی ماندہ انعامی رقم ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ، بہترین رن آؤٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والےکھلاڑیوں کے لیے مقررہ انعامات کی مد میں تقسیم کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ 34میچز پر مشتمل 32 روزہ ایونٹ، ایچ بی ایل پی ایس فائیو آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوگا جبکہ فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے جو ملک کے 4 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے 9 میچز کراچی، 14 لاہور، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ 20 فروری کو دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔میچ 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، اس سے قبل 6:45 بجے ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس فائیو، ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ہے۔ بارہ سال قبل 4 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیموں پر مشتمل ایشیاء کپ کا ایونٹ لاہور اور کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں کُل 13 میچز کھیلے گئے تھے۔

  • ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد  	  امن و امان کا قیام

    ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد امن و امان کا قیام

    ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
    امن و امان کا قیام،لوگوں کے جان و مال کی حفاظت، بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے ۔ ڈی پی اوچنیوٹ سید حسنین حیدر
    چنیوٹ () ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ سید حسنین حیدرنے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین، ڈی ایس پی صاحبان اور ایس ایچ او زنے شرکت کی۔ دوران میٹنگ کرائم،امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سنگین،زیرتفتیش مقدمات کو جلد ازجلد حقائق کی روشنی میں یکسوء کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب ذرائع بروئے کار لاکر مجرمان اشتہاریوں،عدالتی مفروران کو گرفتار کیا جائے۔امن و امان قائم رکھنے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔پتنگ بازی کرنے والوں،پتنگ بازی کا سامان بنانے والوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،ہوائی فائرنگ،آتش بازی کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان،رسہ گیروں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایات کی گئیں۔ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی داد رسی کو یقینی بنایا جائے۔تھانہ چوکیات میں کسی بھی شخص کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھا جائے گا۔کسی کے ساتھ زیادتی،ناانصافی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔موبائل گشت اورموٹرسائیکل گشت کے نظام کو مزید موثر اور مربوط بنایا جائے۔ریکارڈ کو پول کام پر اپ ٹو ڈیٹ رکھا جائے۔ قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ اپنائیں کہ جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہو۔امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے۔

  • مریم اورنگزیب کے "گھرکو آگ لگ گئی گھرکے چراغ سے”  پارلیمنٹ لاجزکی تیسری منزل کےفلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

    مریم اورنگزیب کے "گھرکو آگ لگ گئی گھرکے چراغ سے” پارلیمنٹ لاجزکی تیسری منزل کےفلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی

    اسلام آباد:مریم اورنگزیب کے "گھرکو آگ لگ گئی گھرکے چراغ سے”پارلیمنٹ لاجزکی تیسری منزل کےفلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی ،اطلاعات کےمطابق ، آج پارلیمنٹ لاجزکی تیسری منزل کےفلیٹ میں آگ لگ گئی۔اس آگ کی لپیٹ میں‌مریم اورنگزیب کا فلیٹ بھی آگیا اورجل کرخاکسترہوگیا

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجزکی تیسری منزل کےفلیٹ میں آتشزدگی کے بعدفائربریگیڈ کی 2گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف تھیں تاہم آگ پر قابو پالیا گیا اور بلڈنگ میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے واقعے کے بعد پارلیمنٹ لاجز کی گیس اور بجلی منقطع کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا فلیٹ لپیٹ میں آیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آگ ارکان قومی اسمبلی کے لیے بنائے گئے پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر بنے فلیٹ میں لگی تاہم مریم اورنگزیب اس وقت وہاں موجود نہیں تھیں،وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک ہیں اور انہوں نے اپنے بھائی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

    آگ کا دھواں پارلیمنٹ لاجز بلاک اے پھیل گیااور وہاں رہائش پذیر خاندان گھروں میں محصور ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے اور رہائش پذیر لوگوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈائریکٹر پارلیمٹ لاجز نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور مریم اورنگزیب کے 2ملازمین کو بروقت فلیٹ سے نکال لیا گیا تھا۔

  • برطانوی شہزادوں سے شہزادیاں کیوں مایوس ہوکرطلاقیں لے رہی ہیں‌، اہم وجہ نے شاہی خاندان کو ہلا کررکھ دیا

    برطانوی شہزادوں سے شہزادیاں کیوں مایوس ہوکرطلاقیں لے رہی ہیں‌، اہم وجہ نے شاہی خاندان کو ہلا کررکھ دیا

    لندن : برطانوی شہزادوں سے شہزادیاں کیوں مایوس ہوکرطلاقیں لے رہی ہیں‌، اہم وجہ نے شاہی خاندان کو ہلا کررکھ دیا،اطلاعات کےمطابق برطانوی ملکہ الزبتھ کے بھانجے اور اُن کی اہلیہ نے ایک دوسرے سے راہیں جُدا کرلیں

    ڈیوڈ آرمسٹرونگ جونز جو کہ تخت شاہی پر براجمان ہونے کا انتظار کرنے والوں کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر ہیں، اپنی اہلیہ سرینا سے طلاق لینے کے خواہاں ہے جو گزشتہ 26 برس سے ان کے ساتھ ہیں۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دونوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ارل اور کاؤنٹیس آف اسنوڈون نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوجائے گی۔برطانوی ملکہ الزبتھ کے نواسے اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی ہوگئی

    آرمسٹرونگ کی فرنیچر کمپنی ہے جس کی وجہ سے ان کا پیشہ وارانہ نام ڈیوڈ لنلے ہے اور وہ ملکہ الزبتھ دوئم کی بہن ملکہ مارگریٹ کے بیٹے ہیں جو 2002 میں وفات پا چکی ہیں جبکہ ان کے والد لارڈ اسنوڈون کی وفات 2017 میں ہوئی تھی۔ڈیوڈ آرمسٹرونگ جونز کے درمیان علیحدگی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب حالیہ کچھ مہینوں سے ملکہ الزبتھ پر پہلے ہی مشکل وقت چل رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ کے پوتے پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے جنوری میں شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے سبکدوش ہوکر اپنی علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس بارے میں ہیری کا کہنا تھا کہ پچھلے سال کچھ برطانوی اخباروں کی جانب سے میگھن کو بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    اس کے علاوہ ملکہ کے دوسرے بیٹے پرنس اینڈریو کو نومبر میں برطانوی سرمایہ کار جیفری ایسٹائن سے تعلقات کی وجہ سے عوامی عہددوں سے دستبردار ہونا پڑا تھا کیوں کہ جیفری پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا الزام تھا۔ساتھ ہی پچھلے ہفتے ملکہ الزبتھ کے بڑے نواسے پیٹر فلپس اور اُن کی اہلیہ نے شادی کے 12 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اصل میں شہزادیاں شہزادوں کی بے راہ روی ، اوران کے احترام کو خاطرمیں نہ لانا اس میں مایوسی کی وجہ بن رہی ہے

  • جنّے لہورنئہیں ویکھیا اوجمیا ای نئہیں،لہور لہور ای اے ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جاتے جاتے لاہوریوں کودل دے گئے

    جنّے لہورنئہیں ویکھیا اوجمیا ای نئہیں،لہور لہور ای اے ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جاتے جاتے لاہوریوں کودل دے گئے

    لاہور: جنّے لہورنئہیں ویکھیا اوجمیا ای نئہیں،لہور لہور ای اے ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جاتے جاتے لاہوریوں کودل دے گئے ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا حضوری باغ پہنچنے پر استقبال کیا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر کی جانب سے انتونیوگوتریس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا عشائیہ میں بلوچی، چولستانی، پنجابی موسیقی اور ثقافتی شو پیش کیا گیا۔ عثمان بزدار نے انتونیوگوتریس کو پنجاب کے ثقافتی ورثے کے بارے میں آگاہ کیا۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ پنجاب ثقافتی حسن سے مالا مال ہے، لاہوریوں کی مہمان نوازی کا لطف برسوں نہیں بھلا پاؤں گا۔عثمان بزدار نے یواین سیکریٹری جنرل کو دورہ لاہور کی تصویری البم پیش کی، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تصویری البم دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتونیوگوتریس کو شاہی قلعہ کی پینٹنگ بھی پیش کی۔

  • کراچی میں پر اسرار زہریلی گیس ، پہیلی کون سلجھائے گا

    کراچی میں پر اسرار زہریلی گیس ، پہیلی کون سلجھائے گا

    کراچی میں پر اسرار زہریلی گیس ، پہیلی کون سلجھائے گا
    باغی ٹی وی :معروف اینکر پرسن نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا ہے کہ کراچی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئ ہے اور اب یہ تعداد نو اور بارہ کے درمیان بتائی جاتی ہے . زہریلی گیس دو روز قبل کیماڑی میں پھیلی تھی جس سے درجنوں لوگ متاثر ہوئے تھے. جب زہریلی گیس کا یہ سلسلہ شروع ہوا تو وفاقی وزیر سب اچھا ہے کہتے نظر آئے اور اگلے ہی روز گیس نے مزید جانوں کو اپنے شکنجے میں لے لیا ، مجموعی طور متاثرین کی تعداد 300 تک ہوگئ ہے.دو دن اس واقعے کو بیت چکے ہیں اور گیس کے اخراج کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں. انہوں نے کہا کہ ہرا کوئی اپنی اپنی تحقیق بتا رہا ہے کہ ہلاکتیں کیسے ہوئی ہیں‌. یہ گیس ہے یا کوئی کیمیکل اس بارے ابھی تک واضح‌ نہیں ہو سکا. کشمنر کراچی نے وزیرا علیٰ سندھ کو جو رپورٹ دی اس کے مطابق سویا بین جہاز کی اپ لوڈنگ یا اوف لوڈنگ سے یہ کام ہو رہا ہے . علی زید کہتے ہیں‌ کہ یہ گیس کا اخراج جہاز یا بندرگاہ سے نہیں ہے ورنہ جہاز پر کام کرنے والا عملہ بھی متاثر ہوتا .
    مبشر لقمان نے کہا کہ سچ کیا اور حقیقت کیا ہے اس کا ابھی پتہ چلنا باقی ہے . انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہلاک ہوئے ہیں ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار نہ کرنا ایک عجیب معاملہ ہے . پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی پتہ چلنا ہےکہ پیٹ میں کیا چیز داخل ہوئی جس سے موت واقع ہوئی . لیکن حکام یہ کہہ رہے ہیں کہ لواحقین پوسٹ مارٹم نہیں‌کرانا چاہتے. انہوں نےزور دیا کہ ارباب اختیار لوگوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور اس مہلک لیکج کا جلد پتا کر کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں.

  • ڈاکٹرز کی غفلت، پیدائشی بچے کی ناف کی جگہ عضو کاٹ دیا

    ڈاکٹرز کی غفلت، پیدائشی بچے کی ناف کی جگہ عضو کاٹ دیا

    مظفرگڑھ:ڈاکٹرز کی غفلت، پیدائشی بچے کی ناف کی جگہ عضو کاٹ دیا،اطلاعات کےمطابق ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نومولود کی ناف کاٹنے کی بجائے اس کا نازک عضو ہی کاٹ دیا۔

    تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں سرکاری مرکز صحت کی ایل ایچ وی نے غفلت برتتے ہوئے نومولود بچے کی مبینہ طور پر ناف کی جگہ نازک عضو کاٹ دیا۔

    بچے کے والد الطاف نے الزام عائد کیا کہ ڈیلیوری کے بعد بنیادی مرکز صحت سلطان پور کے عملے نے کپڑے میں لپٹا بچہ ان کے حوالے کردیا تھا، بچہ لے گھر گئے تو حقیقت کا علم ہوا۔

    دوسری جانب محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق ڈیلیوری کے وقت کوئی غفلت نہیں کی گئی، بچے میں پیدائشی نقص تھا، بچے کے نازک عضو کی جگہ قدرتی طور پر ہی نامکمل تھی، اگر والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تو واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔