Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے "ہجویری ٹرسٹ ” کے تحت "ہجویری پناہ گاہیں” بنانے کا اعلان کردیا

    سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے "ہجویری ٹرسٹ ” کے تحت "ہجویری پناہ گاہیں” بنانے کا اعلان کردیا

    لاہور:سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے "ہجویری ٹرسٹ ” کے تحت "ہجویری پناہ گاہیں” پورے ملک میں بنانے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے بہت جلد پاکستان بھرمیں ہجویری پناہ گاہیں بنانے کا اعلان کردیا ، اسحٰق ڈارنے کہ میں پناہ گاہ بنانے کے مخالف نہیں، حکومت سے کہاکہ مجھے کہہ دیتی میں خود بنادیتا

    باغی ٹی وی کےمطابق سابق وزیرخزانہ اسحق ڈارنے حکومت کی طرف سے ان کے گھرکو پناہ گاہ بنائے جانے کے حوالےسے اپنے رد عمل سے ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح حکومت نے میرے "ہجویری ہاوس” کوپناہ گاہ بنانے کی کوشش کی ہے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ بالکل ڈیزائن کے خلاف ہے ، دوسرا یہ کہ اسے پناہ گاہ بنائے جانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ اوراسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے

    اسحق ڈار نے ہجویری ہاوس میں بنائے جانے والی پناہ گاہ کے حوالے سے کہا کہ میرے گھرمیں جہاں پناہ گاہ بنائی گئی تھی اور40 افراد کے لیے بیڈ لگائے گئے تھے ، اگرایسی جگہوں کو پناہ گاہ بنانا ہوتوپھرایک منصوبے کے تحت 400 لوگوں کوبسایا جاسکتا ہے ،

    سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار نے مزید کہا کہ عوام الناس کی خدمت کا مشن پہلے ہی سرانجام دے رہے ہیں ، سالانہ ہزاروں افراد کوراش فراہم کرتے ہیں، ان کو تعلیم کےحصول کے لیے امداد فراہم کرتے ہیں ، انہوں‌نے کہا سالانہ ایک ہزار افراد کے ڈائلائسز کے اخراجات برداشت کرتے ہیں‌

    اسحٰق ڈار نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ بہت جلد اپنی قانونی جنگ جیت کر پھرمیں ہجویری پناہ گاہوں کا سلسلہ شروع کردوں گا، انہوں‌نے کہا کہ میں عمران خان کی پناہ گاہ منصوبے کا مخالف نہیں،دوسرا یہ کہ ایک ٹیکنیکل معاملہ ہے، یہاں پناہ گاہ نہیں بن سکتی تھی ،یہاں پناہ گاہ بنانے کے وجہ سے علاقے کے لوگوں کے مسائل بھی بڑھے ہیں‌،

    اسحق ڈار نے کہا کہ ایسی پبلک جگہوں‌پر پناہ گاہیں نہیں بنائی جاتیں‌، ان کے اس غیرقانونی اقدام کی وجہ سے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ نے ان کو یہاں سے نکالا ہے، اسحق ڈار نے کہا کہ اس علاقے میں پارک کے اندر کنٹینرز لگا کرپناہ گاہ رکھی ہے ، جس کے وجہ سے اہل علاقہ ، طلباوطالبات سخت پریشان ہیں‌، اسحٰق ڈار نے کہا کہ ہمارے کلچر میں رہائشی علاقوں میں ایسا نہیں ہوتا

    پاکستان میں ہجویری پناہ گاہوں کے حوالے سے اسحق ڈآر نے کہا کہ وہ ٹرسٹ کے تحت یہ پناہ گاہیں ہسپتالوں‌میں قائم کریں‌گے اوراس مقصد کے لیے وہ اپنی فیملی سے ڈونیشنز وغیرہ لے کر اس سلسلے کو آگے بڑھائیں‌ گے

  • عربوں کی بھارتی ہندوؤں کے لیے ایک اور کاوش، عرب امارات میں بہت بڑا مندر بننے جارہا

    عربوں کی بھارتی ہندوؤں کے لیے ایک اور کاوش، عرب امارات میں بہت بڑا مندر بننے جارہا

    عرب امارات میں ایک بہت بڑا مندر بننے جارہا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : متحدہ عرب امارات کی ریاست جبیل علی میں 25،000 مربع فٹ 2020 کے وسط سے شروع ہوگا ، یہ مندر بر دبئی میں سندھی گرو دربار مندر کی توسیع ہوگا ،اس بات کا اعلان راجیو شروف نے ایک ہندوستانی تاجر نے کیاہے.

    نیا مندر جیبل علی میں گرو نانک دربار سے متصل تعمیر کیا جائے گا ، اس علاقے کو دبئی میں ایک کثیر الملکی مزہبی کوریڈور بنادے گا۔ "ایک بار مکمل ہونے کے بعد ، بہت سے گرجا گھر ، سکھ گرو نانک دربار ، اور اسی جگہ پر ایک ہندو مندر ہوں گے شروف نے وضاحت کی۔ 2022 میں مندر کی تعمیر مکمل ہونے کی امید ہے۔
    نیا مندر ابو ظہبی میں بی اے پی ایس ہندو مندر کے علاوہ تعمیر کیا جائے گا ، جس کی تکمیل بھی 2022 میں ہوگی۔

    سندھی گرو دربار مندر کے بورڈ ممبران نے گذشتہ ہفتے ایک اہم تقریب میں حصہ لیا تھاجس میں اراضی کا مندر کے لیے انقطاع ہونا تھا ۔ شرف نے کہا ، "25،000 مربع فٹ کا مندر 75 ملین درھم کی تخمینی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔” یہ عمارت ایک دو منزلہ ڈھانچہ ہوگی جس میں دو تہہ خانے اور کافی پارکنگ ہوگی۔

    مندر کے لئے ڈیزائن ایک ہندوستانی فن تعمیر کمپنی نے ٹیمپل آرکیٹیکٹس کے نام سے فراہم کیا تھا ، جو مندر کے ڈیزائن اور فن تعمیر میں مہارت رکھتا تھا۔ اس کمپنی نے دنیا بھر میں 200 سے زیادہ مندروں کی ڈیزائننگ کی ہے۔ دبئی کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے اس مندر کی تعمیر کے لئے اجازتیں پہلے ہی موصول ہوچکی ہیں۔

    راجیو شروف نے مزید کہا ، "فی الحال ، ہم دبئی میونسپلٹی سے منظوری حاصل کرنے کے مرحلے میں ہیں تاکہ ہم مارچ میں باضابطہ طور پر تعمیراتی کام شروع کرسکیں۔

  • اسحاق ڈارکو لندن میں انعامات اوراعزازات دیئے جانے لگے

    اسحاق ڈارکو لندن میں انعامات اوراعزازات دیئے جانے لگے

    لندن :اسحاق ڈار کا ایک اور منفرد اعزازIMF بیسٹ فنانس منسٹر کے بعد ایک اور ایوارڈ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان مسلم لیگ نواز دورکے سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار کو ان کی بہترین صلاحیتوں کی وجہ سے ایک اور منفرد اعزاز سے نواز گیا ہے


    باغی ٹی وی کےمطابق دنیا واٹفرڈ برا کاؤنسل یونیورستی آف لندن کے تعاون سے Global Financial Excelence کے اعتراف میں sheild سے نوازا گیا ہے، اس اعزاز کا اعلان ایک تقریب میں کیا گیا

    ذرائع کےمطابق یہ خصوصی تقریب واٹفرڈ برا کاؤنسل یونیورستی آف لندن میں منعقد ہوئی جہاں‌ مسلم لیگ ن کی مفرور قیادت کے اہم رہنما بھی شامل تھے ، اس کے علاوہ اس تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی

  • غریب والدین کا  مزمل حسین سکول گیا تھا اور آخر کار….

    غریب والدین کا مزمل حسین سکول گیا تھا اور آخر کار….

    غریب والدین کا مزمل حسین سکول گیا تھا اور آخر کار….
    باغی ٹی وی :15 سالہ نوجوان مزمل حسین سکول جارہا تھا کہ اسے اغواہ کر لیا گیا ، اغواہ کاروں نے 12 دن تک مزمل کے ساتھ بری طرح ظلم و تشدد کیا اور ریپ کرتے رہے . آخر کار اس کے ہاتھ پاؤں اور گردن کاٹ کر اس کی لاش کو پھینک دیا گیا. مزمل حسین منڈی بہاؤالدین کا رہائشی تھا اور غریب والدین کا بیٹا تھا . اس کے والدین انصاف حاصل کرنے سے قاصر ہیں.اور نہ ان کی پولیس اور دیگر اداروں تک رسائی ہے تاکہ وہ اپنے بیٹے کے لیے انصاف حاصل کرسکیں. پاکستان کے مقتدر حلقے اور ارباب اختیار کیا مظلوم مزمل کے غریب والدین کو انصاف دے سکیں گے . یہ قرض ریاست کے کندھوں پر ہے.

  • اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کو جان بوجھ کرمارا گیا ، اہل خانہ کا دعویٰ

    اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کو جان بوجھ کرمارا گیا ، اہل خانہ کا دعویٰ

    لاہور:اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کو جان بوجھ کرمارا گیا ، اہل خانہ کا دعویٰ،اطلاعات کےمطابق اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ حرا عمر کی موت گردوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہوئی۔

    اہل خانہ کے مطابق 34 سالہ حرا عمر گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں، ان کے گردے کی پیوندکاری کے لیے آزاد کشمیر کے ڈاکٹر سے 34 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا اور وہ 3 ہفتے تک وہ نجی کلینک میں زیر علاج رہیں۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ آزاد کمشیر میں حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر 5 روز قبل لاہور کے نجی اسپتال لایا گیا جہاں وہ 5 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

    حرا کے بھائی جواد عمر نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بہن 2017 سے ڈائیلاسسز کروا رہی تھی، کسی ایجنٹ کے ذریعے ہم ڈاکٹر فواد ممتاز تک پہنچے جن کی غفلت سے حرا کا انتقال ہوگیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی عدنان احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر گردہ ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    لاہور کے نجی اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق حرا عمر کو جب اسپتال لایاگیا، تب ہی ان کی حالت تشویش ناک تھی۔ کامیڈین عمر شریف کو بیٹی کے انتقال کے حوالے سے نہیں بتایا گیا جبکہ انہوں نے بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر امریکا میں پروگرام بھی منسوخ کردیا ہے۔

  • کہیں ٹریفک حادثے تو کہیں فضائی تباہی ، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

    کہیں ٹریفک حادثے تو کہیں فضائی تباہی ، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

    ممبئی: کہیں ٹریفک حادثے تو کہیں فضائی تباہی ، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،اطلاعات کےمطابق گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران ایک طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔

    مذکورہ واقعہ احمد آباد ایئرپورٹ پر گو ایئر کے اے 320 ایئر کرافٹ میں پیش آیا، فلائٹ نمبر جی ایٹ 802 احمد آباد سے بنگلور جارہی تھی جب ٹیک آف کی تیاری کرتے ہوئے طیارے کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔طیارہ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ٹیک آف کے وقت طیارے کو بیرونی طور پر کسی شے سے نقصان پہنچا جو حادثے کی وجہ بنا۔

    ان کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی تھی جس پر فوری قابو پا لیا گیا، طیارے میں موجود تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا اور ان کے ہنگامی اخراج کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کو ٹو کر کے رن وے سے اتارا جارہا ہے جس کے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے اتار لیا جائے گا۔ متبادل طیارے کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے جو کچھ ہی دیر میں مسافروں کو لے کر منزل کی جانب روانہ ہوجائے گا۔

  • کرونا وائرس نے چینی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،صورتحال بے قابو ہوگئی ، اب چین نہیں دنیا کی جان خطرے میں پڑگئی ، مبشرلقمان

    کرونا وائرس نے چینی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،صورتحال بے قابو ہوگئی ، اب چین نہیں دنیا کی جان خطرے میں پڑگئی ، مبشرلقمان

    لاہور:کرونا وائرس نے چینی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،چین امریکہ سے معاشی جنگ ہار گیا ، چینی ٹورازم اپنے انجام کو پہنچنے لگا،دنیا نے چین سے منہ موڑلیا،چین میں سیاحتی مقام اورریسٹورینٹس بند،اب شاید چین میں وہ جان نہیں رہی جس کا دو ہفتے قبل تصور پایا جاتا تھا ، چین میں کرونا وائرس سے پھیلنے والی تباہی اوروہاں کی تازہ صورت حال سے پہلے دن سے باخبررہنے والے اوروقت پرخبردینے والے پاکستان کے ممتاز صحافی مبشرلقمان نے تازہ صورت حال بیان کرکے سب کو بے چین کردیا ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق چین میں جہاں کرونا وائرس نے انسانوں ، حیوانوں اورجانوروں کو نگلنا شروع کردیا ہے اور اس وقت اس آفت سے اموات کی مسلسل خبریں آرہی ہیں ، ان حالات میں‌ انہوں ایک اورحساس صورت حال سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید خبردار کردیا ہے،

    مبشرلقمان نے چین کی بگڑتی ہوئی معاشی صورت کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت چین کی معاشی ترقی کو حسن بخشنے والے سنگا پور، تھائی لنیڈ اور ایسے دیگرممالک کی طرف سے چین میں سیاحت کے سلسلے میں آنے کا سلسلہ بند ہوگیا ہے،اور ایسے ہی دیگر ممالک کے سیاحوں کی عدم دلچسپی کا رجحان پایا جارہا ہے

     

    مبشر لقمان نے انتہائی اہم معاشی صورت حال سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں ہوٹلوں کے بند ہونے کی اطلاعات ہیں ، انہوں نے صرف ایک ہوٹل گروپ ہلٹن کا حوالہ دیا کہ صرف اس کمپنی کے 150 ہوٹل بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے 33 ہزار کمرے بھی اس کے ساتھ بند ہوگئے ، ہلٹن کو اپنی جگہ جو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے وہ الگ ہے ،

    مبشرلقمان نے ہلٹن کے کاروباری نیٹ ورک کا چھوٹا سا خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وہان میں ہلٹن کے چاربڑے ہوٹلز ہیں اس کے علاوہ دیگر چند صوبوں میں 225 ہوٹلزہیں‌،معروف صحافی مبشرلقمان نے اے بی این بی کی معاشی بدحالی کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہاکہ وہ توپہلے ہی اپنا نیٹ ورک چین سے سمیٹ رہے ہیں اورجو باقی بچا ہے اس کو چلانے کے لیے بڑا ڈسکانٹ دے کر لوگوں کو مائل کررہے ہیں‌

    مبشرلقمان نے چین میں ہونے والے اس معاشی نقصان سے متاثر ہونے والوں کا بھی نقشہ پیش کیا ہے اور امریکہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکی ایئرلائنز کو بھی بہت زیادہ مالی نقصانات ہورہے ہیں کیوںکہ چینی سیاحوں کا اس کے ساتھ گہرا تعلق ہے،

    مبشرلمقان نے چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے سنگاپور کی تباہی پر بھی جاتے جاتے ایک منظرپیش کردیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت سنگا پورکے ایئرپورٹ سنسان پڑے ہیں کوئی بھی چین جانے کی خواہش نہیں کررہا اس سے سنگا پورکو بھی اپنی معاشی صورت کے گرنے کا خوف لاحق ہوگیا ہے

    مبشرلقمان جو ہر وقت تحقیق کی تلاش میں گہرائی کی حد تک مطالعہ کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ چین کی بڑی عدالت نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کوچپھانا جرم ہے ، کیونکہ اس کے چپھانے کا مقصد کسی کو اس کی تباہ کاریوں سے بے خبر رکھنا ہے لٰہذا ایسا نہ کیا جائے

     

    ادھرمبشرلقمان نے ایک اور تکلیف دہ اور دلچسپ صورت حال سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اب تو گھروں میں پالتو کتوں اور بلیوں کو بھی ماسک پہنائے جارہے ہیں اور دن میں تین سے چار مرتبہ یہ تبدیل بھی کیے جاتے ہیں

    مبشرلقمان نے آخر میں‌پھر چین میں پھنسے ہوئے اپنے پاکستانی طلباء کی تکلیف کا اظہارکیا اور ساتھ ہی امید کے ساتھ دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ میرے ان بچوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ جلد وطن واپس لائے

  • اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کی موت کیسے  ہوئی، اہل خانہ کا  اہم  دعویٰ

    اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کی موت کیسے ہوئی، اہل خانہ کا اہم دعویٰ

    اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی کی موت کیسے ہوئی، اہل خانہ کا اہم دعویٰ

    اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ حرا عمر کی موت گردوں کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہوئی۔اہل خانہ کے مطابق 34 سالہ حرا عمر گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں، ان کے گردے کی پیوندکاری کے لیے آزاد کشمیر کے ڈاکٹر سے 34 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا اور وہ 3 ہفتے تک وہ نجی کلینک میں زیر علاج رہیں۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ آزاد کمشیر میں حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر 5 روز قبل لاہور کے نجی اسپتال لایا گیا جہاں وہ 5 روز تک زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

    حرا کے بھائی جواد عمر نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بہن 2017 سے ڈائیلاسسز کروا رہی تھی، کسی ایجنٹ کے ذریعے ہم ڈاکٹر فواد ممتاز تک پہنچے جن کی غفلت سے حرا کا انتقال ہوگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی عدنان احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر گردہ ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    لاہور کے نجی اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق حرا عمر کو جب اسپتال لایاگیا، تب ہی ان کی حالت تشویش ناک تھی۔ کامیڈین عمر شریف کو بیٹی کے انتقال کے حوالے سے نہیں بتایا گیا جبکہ انہوں نے بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سُن کر امریکا میں پروگرام بھی منسوخ کردیا ہے۔

  • حمزہ شہباز کے مصافحہ کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے تکبر اور غرور قرار دے دیا

    حمزہ شہباز کے مصافحہ کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے تکبر اور غرور قرار دے دیا

    حمزہ شہباز کے مصافحہ کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے تکبر اور غرور قرار دے دیا
    باغی ٹی وی: حمزہ شہباز کے اپنے چاہنے والے کے ساتھ مصافحہ کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے .ن لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے حزب اختلاف کے لیڈر حمزہ شہباز کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں‌ ایک نوجوان حمزہ شہباز سے مصافحہ کرتا ہے لیکن حمزہ شہباز جب ہاتھ ملاتے ہیں تو اپنے ہاتھ کو بالکل سیدھا اور سخت رکھتے ہیں.جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دیکھنے والوں نے اس پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ا س کو تکبر اور غرور سے تعبیر کیا ہے.


    https://vm.tiktok.com/qwFdGE/
    اس ویڈیو پر لوگوں نے کیا تبصرے کیے چند ایک ملاحظہ کیجیے

  • بنوں ٹریفک حادثہ، شدید زخمی باپ کے ہاتھوں میں‌بیٹا دم توڑ گیا ،

    بنوں ٹریفک حادثہ، شدید زخمی باپ کے ہاتھوں میں‌بیٹا دم توڑ گیا ،

    بنوں :بنوں ٹریفک حادثہ، شدید زخمی باپ کے ہاتھوں میں‌بیٹا دم توڑ گیا ، ،اطلاعات کےمطابق بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں موٹر کار کی ٹکر سے باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے اورشدید زخمی باپ کے ہاتھوں میں بچہ دم توڑ گیا

    باغی ٹی وی کےمطابق بنوں کے علاقہ تھانہ ہوید میں‌پیش آنے والا یہ حادثہ موٹر کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، باغی ٹی وی کےمطابق باوجود اس کے کہ یہ شدید حادثہ تھا اوراس حادثے میں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے تھے .لیکن اس کے باوجود زخموں میں مدہوش باپ نے لڑکھڑاتے ہوئے اپنے بیٹے کو پکڑا لیکن تھوڑی دیر بعد ہو وہ بیٹا اپنے باپ کے ہاتھوں میں ہی دم توڑ گیا

    پولیس حکام کے مطابق اس حادثے مین جان بحق بچے کی شناخت سالم احمد سکنہ شاہ دیو بنوں کے نام سے ہوئی،جان بحق بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دی گئی