Baaghi TV

Author: +9251

  • مکان کی چھت گر گئی، 4 بچے جاں بحق4 شدید زخمی

    مکان کی چھت گر گئی، 4 بچے جاں بحق4 شدید زخمی

    چارسدہ: مکان کی چھت گر گئی، 4 بچے جاں بحق4 شدید زخمی ،تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ کے علاقے کانگڑہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے بچوں کو نکالا، ملبے تلے مزید بچوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی بچے گھر میں قرآن پڑھ رہے تھے، بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شدید زخمی بچوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جارہا ہے، بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔چند دن پہلے کوہاٹ میں ایک واقعہ میں‌ہلاکتیں ہوئیں تھیں‌

  • 7 سالہ مدیحہ کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں‌ہوں‌گے،  شہریار آفریدی ننھی مدیحہ کے گھرپہنچ گئے

    7 سالہ مدیحہ کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں‌ہوں‌گے، شہریار آفریدی ننھی مدیحہ کے گھرپہنچ گئے

    ہنگو:7 سالہ مدیحہ کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں‌ہوں‌گے ، شہریارآفریدی ننھی مدیحہ کے گھرپہنچ گئے ،اطلاعات کےمطابق وزیر انسداددمنشیات شہریار افریدی نے کہا کہ مدیحہ کے قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کرکے کیفرکردار پہچاۓ گے معاشرے میں ایسے حیوانیت پر مبنی واقعات کا ہونا ریاست اور حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوساٸیٹی کے لۓ ایک بڑا چیلینج ہے حکومت ایسے واقعات میں ملوث درندوں کے لۓ سرعام پھانسی کی حامی ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روز قبل ہنگو کے علاقے سروخیل میں بے دردی سے قتل کی جانے والی سات سالا مدیحہ کے گھر والدین سے تعزیت کرنے کا بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کیأ اس موقع پر ڈی آٸی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ بھی انکے ہمراہ تھے شہریار افریدی نے والدین کو یقین دلایا کہ تحقیقات کو جدید خطوط پر مکمل کرکے اصل ملزمان کو بے نقاب کیا جاۓ گا اور انہیں قرارواقعی سزا دی جاۓ گی۔۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ہدایت پر تعزیت کے لۓ سروخیل آۓ ہے انہوں نے کہا کہ والدین کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے آس پاس ماحول پر نظر رکھے اور اپنے بچوں کو اپنی نگرانی میں رکھے انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل افسوس ہے کہ اس طرح کے جتنے بھی واقعات رونما ہوۓ ہے ان میں قریبی رشتہ دار اور جان پہچان والے ملوث پاۓ گۓ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ جلد از جلد قانونی تقاضے پورے کرکے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ اس موقع پر مقتولہ کے ایصال ثواب کے لۓ فاتحہ خوانی کی گٸ۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ تحقیقات میں پیش رفت ہوئی یے، ملزمان سے متعلق معلومات ملی ہے اور ہم ملزمان کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔انشاء اللہ بہت جلد ملزمان پابندسلاسل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ ڈی این اے رپورٹ سے متعلق بھی ذمہ داران سے مسلسل رابطے میں ہوں۔
    ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ ورثاء کی جانب سے بھی تعاون کیا جا رہا ہے۔

    مقتولہ کے والد عمر خان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پولیس کی کاروائی سے مطمئین ہے اور امید ہے کہ ملزمان جلد از جلد گرفتار کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔

  • کہیں ایسا نہ ہو”کواچلا ہنس کی چال "اپنی چال بھی بھول گیا” –از–فردوس جمال

    کہیں ایسا نہ ہو”کواچلا ہنس کی چال "اپنی چال بھی بھول گیا” –از–فردوس جمال

    میں اپنی سہیلی سے ملنے ان کے گھر گئی تھی میں ہمیشہ انکی ازدواجی زندگی پر رشک کرتی انہیں اپنے شوہر سے کوئی شکایت نہ تھی،ان کی تمام فرمائشیں شوہر پوری کرتا،حالانکہ گھر کے کاموں کے لئے ڈرائیور رکھا ہوا تھا لیکن پھر بھی گھر کی چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی شوہر خود خرید لاتا،اس دن انکے گھر پکا کھانا مجھے بہت لذیذ لگا میں اس ڈش بنانے کی ترکیب لکھنا چاہتی تھی،

    میں نے کچن میں چائے بناتی سہیلی کو آواز دی کہ کاغذ قلم چاہئے انہوں نے کہا کہ ٹیبل کے ساتھ والی دراز کھولیں کاغذ و قلم وہیں پڑے ہیں،دراز میں رکھی ہوئی ایک کاپی میں نے نکال لی تاکہ کوئی خالی ورقہ نکال سکوں میں صفحات پلٹاتے میری نظر ایک فہرست پر پڑی جس میں گھریلو ضرورت کی اشیاء کے نام درج تھے،یہ فہرست بہت دلچسپ تھی وہ ہر ہفتے ضروری ترمیم کے بعد شوہر کے ہاتھ تھماتی تھی،فہرست کچھ یوں تھی.

    جان…. !

    تیرے دل کی طرح سفید پنیر
    تیرے جذبات کی طرح گرم مرچیں
    تیرے بوسے کی طرح میٹھی شہد
    تیرے لمس کی طرح ملائم صابن
    تیرے قربت جیسی خوشبو
    تیرے رخساروں کی طرح لال ٹماٹر
    تیرے مونچھوں کی طرح زعفران
    تیرے لہجے کی طرح چاکلیٹ

    میں فہرست پڑھ کر لوٹ پھوٹ کر ہنسی جا رہی تھی کہ میرے سہیلی چائے کے دو کیپ لیکر پہنچ گئی،میں نے انہیں فہرست دکھا دی وہ بھی ہنس پڑی اور کہنے لگی کہ
    "تم شوہر کے لئے عورت بن جاؤ وہ تمہارے لیے مرد بنے گا ”

    میں گھر لوٹ گئی بڑی عید کے دن قریب تھے،شاپنگ کا موقع تھا اور یہ نسخہ اپنے شوہر پر آزمانے کے لئے میں نے ایک لسٹ تیار کرکے شوہر کو تھما دی.
    جو کچھ اس طرح تھی.

    لہسن تیری خوشبو جیسی
    پیاز تیری ڈھکار جیسی
    بینگن تیری رنگت جیسے
    ٹماٹر تیری آنکھوں جیسے
    گوبھی تیرے بالوں کی طرح
    آلو تیرے ناک کی طرح
    کالی مرچیں تیرے غصے کی طرح
    کوکنگ آئل تیری بہتی ناک کی طرح
    عید قربانی کے لیے بکرا تیری طرح

    شوہر عید کے تیسرے دن گھر لوٹے تو ان کے ساتھ دی گئی فہرست میں سے کوئی سامان نہیں تھا ہاں البتہ ان کے ساتھ
    ایک نئی نویلی دلہن ضرور ہمراہ تھی.😓

    سہیلیوں کی دیکھا دیکھی شوہروں سے نت نئی فرمائشیں کرنے والی بیگمات کے لئے.😎

    عربی سے ترجمہ

    کہیں ایسا نہ ہو”کواچلا ہنس کی چال "اپنی چال بھی بھول گیا” –از–فردوس جمال

    بقلم فردوس جمال!!!

  • بورے والا : فائرنگ کے تبادلے میں پولیس آفیسر شدید زخمی

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈاکوؤں کی فائرنگ تھانیدار فائر لگنے سے زخمی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار۔
    تفصیلات کے مطابق واردات کی اطلاع پر سرکاری گاڑی خراب ھونے پر اے ایس آئی جاوید بھٹی دیگر تین کانسٹیبلوں کے ھمراہ جا رھے تھے کہ پل 295 ای بی کےقریب تین مسلح ڈاکو لوٹنے کیلئے اچانک سامنے آ گئے اور پولیس کو دیکھتے ھی اندھا دھند فائرنگ کر دی

    جس کی زد میں آ کر اے ایس آئی جاوید زخمی ھو گئے جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے دوسری واردات میں تین مسلح ڈاکووں نے 36 کے بی کے رمضان غلام مصطفی وغیرہ سے 50 ہزار لوٹ لیا تیسری واردات میں عمر پور بنگلہ سے مویشیوں کا ڈالہ روک کر ان سے نقدی لوٹ کر فرار ھوگئے زخمی جاوید اے ایس آئی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل

  • کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں بڑی تیزی آگئی ، مریضوں‌ کے علاج کرنے والےڈاکٹرز،فزیشنز بھی مرنے لگے، صورت حال قابوسے باہرہوگئی

    کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں بڑی تیزی آگئی ، مریضوں‌ کے علاج کرنے والےڈاکٹرز،فزیشنز بھی مرنے لگے، صورت حال قابوسے باہرہوگئی

    بیجنگ :کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں بڑی تیزی آگئی ، مریضوں‌ کے علاج کرنے والے ڈاکٹرز اورفزیشنز بھی مرنے لگے، صورت حال قابوسے باہرہوگئی ،اطلاعات کےمطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1900 سے تجاوز کرگئی جب کہ ووہان اسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس سے چل بسے۔

    غیر ملکی میڈیا کےمطابق وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبئی میں مزید 139 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1927 سے زائد ہوگئی۔

    جب کہ ووہان کے اسپتال میں کورونا وائرس کا علاج کرنے والے اسپتال کے ڈائریکٹر بھی وائرس کا شکار ہوکر چل بسے۔

    چینی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2000 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں زیادہ تر کا تعلق ہوبئی سے ہے، نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 73 ہزار تجاوزکرگئی ہے۔

    حکام کے مطابق 30 جنوری سے ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے نیچے نہیں تھے اور اس دوران 11 فروری سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم نہیں ہوئی تھی۔لیکن اب تو ہر طرف سے کرونا وائرس سے بیمار ہونے والوں اورمرنے والوں کی خبریں‌ اتنی تیزی سے آرہی ہیں کہ چینی حکومت بھی حواس باختہ ہوگئی ہے

    دوسری طرف یہ بھی خبریں آرہی ہیں‌ کہ چینی حکومت عوام اوردنیا کو تو مطمئن کررہی ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے بھرپورکوشش کررہے ہیں اور کہا یہ جارہا ہےکہ صورتحال قابو میں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ حالات قابو سے باہرہوگئے ہیں اورچینی حکام اب خبریں چھپانے کی بھرپورکوششیں کررہے ہیں‌

  • ڈیرہ اسمٰعیل خان میں حالات سخت کشیدہ ہوگئے ،گومل یونیورسٹی کے گیٹ بند کردیئے گئے

    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں حالات سخت کشیدہ ہوگئے ،گومل یونیورسٹی کے گیٹ بند کردیئے گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسمٰعیل خان میں حالات سخت کشیدہ ہوگئے ،گومل یونیورسٹی کے گیٹ بند کردیئے گئے ،اطلاعات کےمطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایک بارپھر حالات بہت زیادہ بگڑگئے ہیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گومل یونیورسٹی کے طلباء نے نے مین کیمپس کے گیٹ بند کر دیے۔

     

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان گومل یونیورسٹی کے طلبہ کا حالیہ فیسوں اور یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی چھٹیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے، ادھر طلبا کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک گومل یونیورسٹی مکمل بند رہے گے

    ڈیرہ اسماعیل خان سے باغی ٹی وی کے مطابق گومل یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے یونیورسٹی میں ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا ہے،دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ انتظامیہ کی طرف سے مذاکرات کے باوجود گومل یونیورسٹی کے طلبہ اپنی زد پرقائم ہیں‌اوران کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں‌گے جب تک یونیورسٹی فیسوں میں کیا گیا اضافہ واپس نہیں لے لیتی

    ڈیرہ اسماعیل خان سے باغی ٹی وی کے مطابق طلبا کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ گومل یونیورسٹی کے طلبہ پر درج ایف آئی آر ہی ختم کی جائیں۔ادھر ذرائع کے مطابق یونیورسٹی حکام کا کہنا ہےکہ یہ احتجاج بلاجواز ہے اورپچھلے ہفتے بھی اس قسم کے بے جا ایشوز کوجواز بنا کر احتجاج کیا گیا حالانکہ اس سے پہلے ہی انتظامیہ نے طلبا کے تمام مطالبات تسلیم کرلیئے ، لیکن اس کے باوجود احتجاج سوائے سیاسی عدم استحکام کے کچھ بھی نہیں‌

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، کھلاڑیوں کی قسمت کےفیصلے بھی ہوسکتے ہیں‌

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، کھلاڑیوں کی قسمت کےفیصلے بھی ہوسکتے ہیں‌

    کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، کھلاڑیوں کی قسمت کےفیصلے بھی ہوسکتے ہیں‌،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کل کراچی میں ایک اہم اجلاس بلا لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ نئی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس 19 فروری بروز بدھ کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔یہ سال 2020 میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا۔باغی ٹی وی کے مطابق اس اہم اجلاس کے ایجنڈے میں شامل اہم نکات، مندرجہ ذیل ہیں:

    • قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اجلاس میں شرکاء کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کار اور ٹیم کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، یاد رہے کہ اس اجلاس کی فوٹیج اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا

    • عروج ممتاز، ویمنز کرکٹ پر اپ ڈیٹ فراہم کریں گی

    • اجلاس میں حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے علاوہ پچز کے معیار سے متعلق اینڈی اٹکنسن کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا

    اجلاس کی کاروائی سے متعلق تفصیلات 20 فروری کو جاری کی جائیں گی۔

  • سمندرہویا فضا،پہاڑہوں یا میدان،600 کلومیٹردشمن کا علاقے کو ملیا میٹ کردینے والا میزائل بنالیا، آئی ایس پی آر

    سمندرہویا فضا،پہاڑہوں یا میدان،600 کلومیٹردشمن کا علاقے کو ملیا میٹ کردینے والا میزائل بنالیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :پاکستان کا کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ؛سمندرہویا فضا،پہاڑہوں یا میدان،600 کلومیٹردشمن کا علاقے کو ملیا میٹ کردےگا ، اطلاعات کے مطابق افواج پاکستان کے ترجمان ادارےآئی ایس پی آرنے قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی بہادرافواج نے اللہ کے فضل سے آج "رعد 2” کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،

     

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل ’رعد 2‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل میں جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم نصب ہے اور یہ 600 کلومیٹر تک کے فاصلے پر زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے ترجمان نے اہل پاکستان کو اس میزائل کی خوبیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کا یہ "رعد 2″میزائل دشمن کے علاقے میں خواہ وہ سمندر ہویا فضا، پہاڑ ہوں یا میدان 600 کلومیٹرکے علاقے کو ملیا میٹ کردے گا

    ’رعد 2‘ کے تجربے کے موقع پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی بھی موجود تھے۔ کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھی مبارکباد دی ہے۔

  • عثمان بزدارپہلی مرتبہ غصے میں‌آگئے ، شہباز شریف کے بارے میں ناقابل یقین الفاظ کہہ دیئے

    عثمان بزدارپہلی مرتبہ غصے میں‌آگئے ، شہباز شریف کے بارے میں ناقابل یقین الفاظ کہہ دیئے

    لاہور:میں قربان جاؤں شہازشریف پر؟ اورنج لائن تحفہ یا آزمائش !چلانے کے لیے سالانہ اربوں روپے سبڈی دینا پڑے گی،عثمان بزدارپہلی مرتبہ غصے میں‌آگئے، باغی ٹی وی کے مطابق اپنے دورحکومت میں‌پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بڑے غصے میں‌ دیکھے گئے ہیں،

     

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پنجاب کی عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نےکہا کہ مجھے پچھلے حکمرانوں کی قومی خزانے کوبرباد کرنے کے بے رحمانہ عادات واطوارپربڑی پریشانی ہورہی ہے

     

    اپنے ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ یہ کیسا منصوبہ ہےکہ جسے چلانے کے لیے سالانہ اربوں روپے سبسڈی دینا پڑے گی،پھردوسرا مسئلہ جو درپیس ہے وہ ہے کہ اس مہنگے ترین منصوبے پرجو قرض لیا تھا شہبازشریف اینڈ کمپنی نے اس کو بھی سود کے ساتھ واپس کرنا ہے

     

    عثمان بزدار لکھتے ہیں کہ قوم بتائے اب اس آزمائش میں سے کس نکلا جائے ، اگرمسافرسے 60 روپے ٹکٹ لیتے ہیں توپھراس کا مطلب یہ ہےکہ مسافر وں کو آزمائش میں ڈالا جائے ، لیکن تکلیف اس بات کی ہے کہ پھر بھی حکومت کو سالانہ 10 ارب روپے اس ٹرین کوچلانے کے لیے دینے پڑیں گے

     

     

    عثمان بزدار نے عوام سے بڑے معزرتخوانہ انداز میں سوال کیا ہے کہ ایسے تو نہیں ہوتا کہ جو عوام ٹیکس دے اس کو اس قسم کے مہنگے منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے سبسڈی دینے کے خرچ کیے جائیں یا پھر عوام کے دیگر مسائل پر بھی توجہ ہو؟

     

    عثمان بزدار نے کہا کہ بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ عوام کو صحت اور تعلیم چاہیے ، ان کو سہولیات چاہیں ۔لیکن شہباز شریف کی شعبدہ بازی نے آزمائش میں ڈال دیا ہے ،

     

    عثمان بزدار نے کہا ہےکہ اسی مسئلے کے حل کے لیے میں یہ معاملہ عوامی نمائندوں کے سامنے رکھ دیا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے حلقے کی عوام کی رائے لیکرمجھے بتائیں تاکہ کوئی متفقہ فیصلہ سامنے آسکے

  • مسلمانوں کے لیے پریشان کن خبرآگئی،مکہ المکرمہ میں آگ بھڑک اٹھی

    مسلمانوں کے لیے پریشان کن خبرآگئی،مکہ المکرمہ میں آگ بھڑک اٹھی

    ریاض : مسلمانوں کے لیے پریشان کن خبرآگئی،مکہ المکرمہ میں آگ بھڑک اٹھی ،اطلاعات کےمطابق مکہ کی رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں نے عمارت میں پھنسے 9 افراد کی جان بچالی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکۃ المکرمہ کے علاقے شرائع المجاہدین میں واقع ایک رہائسی عمارت ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش واقعہ آیا ہے۔اپارٹمنٹ میں بھڑکنے والی آگ کے باعث متعدد افراد عمارت میں محصور ہوگئے تھے۔

    شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تھا۔

    کرنل محمد بن عثمان نے بتایا کہ تاحال خوفناک آتشزدگی کے اسباب معلوم نہیں ہوسکیں ہیں البتہ شہری دفاع کے اہلکار عمارت میں آتشزدگی کے وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔