Baaghi TV

Author: +9251

  • ایران، سعودی عرب جنگ پاکستان کیلئے تباہ کن ہو گی: وزیراعظم عمران خان

    ایران، سعودی عرب جنگ پاکستان کیلئے تباہ کن ہو گی: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشکل ہمسائیگی والے ماحول میں رہتے ہیں، ایران اور سعودی عرب کی جنگ پاکستان کے لیے تباہ کن ہوگی۔وزیراعظم ہاؤس میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عظیم ترین دوستوں میں سے ایک ہے، ایران کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ ہمارا خطہ ایک اور تنازعے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    کشمیرکی وادی برف سے ڈھک گئی،سیکڑوں دیہات کا صرف نشان باقی ،نظام زندگی مفلوج

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اس لیے آیا تھا کہ مجھے محسوس ہوا ہمارے ملک کے پاس بہت زیادہ صلاحیتیں اور امکانات ہیں۔ جب میں بڑا ہو رہا تھا تو ملکی معیشت ایشیا میں سب سے زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کر رہی تھی اور 1960ء کے عشرے میں ترقی کے لیے ماڈل ثابت ہوئی تھی پھر ہم راستے سے بھٹک گئے۔ میرا سیاست میں آنے کا مقصد پاکستان کی انہی صلاحیتوں کا دوبارہ حصول تھا۔

    غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری

    ہمسایوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ درست ہے کہ مشکل ہمسائیگی والے ماحول میں رہتے ہیں اور ہمیں اقدامات کو متوازن رکھنا ہی ہے۔ مثال کے طور پر سعودی عرب پاکستان کے عظیم ترین دوستوں میں سے ایک ہے اور ہمیشہ ہمارے ساتھ رہا ہے۔ پھر ایران ہے جسکے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات خراب نہ ہوں۔ یہ ایک ایسا خطہ ہے جو ایک اور تنازعے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    فلسطینی زراعت تباہ اوراراضی غصب کرنے کا صہیونی حربہ، فلسطینیوں کی دکھ بھری کہانی

    ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان بھی ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے لیے بہترین کوششیں کر رہے ہیں، ایسا ملک جس نے 40 برسوں میں مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ طالبان، امریکا اور افغان حکومت مل کر قیام امن کی منزل حاصل کر لیں۔

    جنرل سلیمانی پر حملہ "بین الاقوامی دہشت گردی” تھا:نوم چومسکی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وہ پہلا لیڈر تھا، جس نے دنیا کو اس بارے میں خبردار کیا تھا کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے۔ بھارت پر ایک ایسی خاص انتہا پسندانہ نظریاتی سوچ غالب آ چکی ہے، جو ہندوتوا کہلاتی ہے۔ یہ آر ایس ایس کی نظریاتی سوچ ہے۔ جرمن نازیوں سے متاثر ہو کر اور اس کے بانی نسلی برتری پر یقین رکھتے تھے۔

    سعودی عرب میں 184 قیدیوں کے سرقلم کردیئے گئے

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے لیے المیہ ہے اور اس کے ہمسایوں کے لیے بھی کہ پر آر ایس ایس نے قبضہ کر لیا ہے، وہی آر ایس ایس جس نے عظیم مہاتما گاندھی کو قتل کرایا تھا۔ بھارت ایٹمی ہتھیاروں کا حامل ایک ایسا ملک ہے، جسے انتہا پسند چلا رہے ہیں۔ کشمیر گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل محاصرے کی حالت میں ہے۔

    مائیکروسافٹ کے بھارتی نژاد چیف بھی بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون کیخلاف بول پڑے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں وزیر اعظم بنا تو میں نے بھارتی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مکالمت کی کوشش کی۔ میں نے پہلی ہی تقریر میں کہہ دیا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو ہم اپنے باہمی اختلافات دور کرنے کے لیے دو قدم آگے بڑھیں گے لیکن جلد ہی میں نے یہ دیکھ لیا کہ بھارت نے آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کی وجہ سے اس پر کوئی بہت اچھا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔

    بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں…

    کشمیر میں دورے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھیے اس کا پتہ چلانا بہت ہی آسان ہے۔ ہم دنیا کے کسی بھی حصے سے کسی کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ آئیے، پہلے اس طرف کے کشمیر کا دورہ کیجیے اور پھر بھارت کے زیر انتظام حصے کا۔ خود ہی فیصلہ کر لیجیے۔

    شاہین آباد:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف سردی کی ٹھندی اورتاریک راتوں میں ہزاروں…

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوتے ہیں اور عوام ہی وہاں کی حکومت منتخب کرتے ہیں۔ دوسری انتظامیہ کی طرح ان کی بھی مشکلات ہیں لیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ ہماری طرف سے دنیا بھر سے مبصرین کو بلا لیجیے۔ یقین ہے کہ مبصرین کشمیر کے پاکستانی حصے میں جا سکتے ہیں مگر انہیں کشمیر کے بھارتی حصے میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق…

    کشمیر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ کیا چاہتے ہیں۔ پاکستان کسی بھی ریفرنڈم یا استصواب رائے کے لیے تیار ہے۔ فیصلہ کشمیریوں کو خود کرنا چاہیے کہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزادی۔ افسوس ہے لیکن ایسا ہی ہو رہا ہے۔ آپ ہی سوچیے کہ ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہروں کو میڈیا کتنی توجہ دے رہا ہے۔ کشمیر کا المیہ تو اس سے بہت ہی بڑا ہے۔

    سرکاری دینی مدارس کا نظم ونسق چلانے کیلئے باقاعدہ ادارہ قائم کردیا گیا

    ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مغربی ممالک کے لیے ان کے تجارتی مفادات زیادہ اہم ہیں۔ بھارت بڑی منڈی ہے اور 80 ملین کشمیریوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اور جو کچھ بھارت میں مجموعی طور پر اقلیتوں کے ساتھ بھی، اس پر بین الاقوامی برادری کے رویے میں قدرے سرد مہری پائی جاتی ہے۔ بھارتی شہریت کا کالا قانون واضح طور پر اقلیتوں کے خلاف ہے، خاص طور پر بھارت کے 200 ملین (20 کروڑ) مسلمانوں کے خلاف ہے، ان تمام امور پر دنیا کے خاموش رہنے کی وجہ زیادہ تر تجارتی مفادات ہیں۔

    انسان توپہلے ہی بدل رہا ہے اب موسم بھی بدلنے لگے ،سمندروں میں ہر سیکنڈ کے دوران…

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق جرمنی بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ جرمنی یورپ کا مضبوط ترین ملک ہے اور یورپی یونین کا بہت بڑا رکن ملک بھی ہے۔ میں نے چانسلر انجیلا میرکل سے بات کی تھی تو میں نے انہیں ان امور کی وضاحت کی تھی یہ کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے اور انہوں نے دراصل اس بارے میں ایک بیان بھی دیا تھا جب وہ بھارت کے دورے پر تھیں۔

    2019ء:غرب اردن میں اتھارٹی کی انسانی حقوق کی 4700 خلاف ورزیاں،1049 فلسطینیوں کی…

    افغانستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایک فائر بندی کی طرف پیشرفت جاری ہے۔ صدر اشرف غنی کے دوبارہ انتخاب کے بعد افغانستان میں نئی حکومت اقتدار میں آ چکی ہے۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کامیاب ہو جائیں گے۔

    گیس سلنڈرکادھماکہ،دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن سے وسطی ایشیا میں تجارت کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ تب افغانستان ہمارے لیے بھی اقتصادی راہداری بن جائے گا جب افغانستان میں امن قائم ہو جائے گا تو فائدہ ہمارے صوبے خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی پہنچے گا جس کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں۔

    امریکی اقدامات سے مشرق وسطیٰ تباہی کی طرف جارہا ہے، روسی وزیر خارجہ نے خطرےسے آگاہ

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امن مذاکرات میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ طالبان نے کچھ لوگوں کو یرغمال بنا رکھا تھا اور پاکستان کی مدد سے دو مغربی یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو گئی۔ اس لیے، ہمارا جتنا بھی اثر و رسوخ ہے، ہم اپنی پوری کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    چین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر دو وجوہات کی بنا پر ہے، پہلی یہ کہ جو کچھ بھارت میں ہو رہا ہے اس کا موازنہ اس کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا جو کہا جاتا ہے کہ چین میں ایغور باشندوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ دوسری بات یہ کہ چین ہمیشہ ہی ہمارا بہت قریبی دوست رہا ہے۔ چین نے مشکل حالات میں بھی ہماری بہت مدد کی جب میری حکومت کو ورثے میں پورا اقتصادی بحران ملا تھا۔ اس لیے ہم چین کے ساتھ مختلف امور پر نجی سطح پر تو بات کرتے ہیں لیکن عوامی سطح پر نہیں، کیونکہ یہ حساس معاملات ہیں۔

  • اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی نو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کو مبارک باد پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے جانئے تفصیل

    اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی نو منتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کو مبارک باد پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے جانئے تفصیل

    رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کی نومنتخب صدر، جنرل سیکرٹری، عہدیداروں کو مبارکباد پھولوں کا گلدستہ پیش کیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ریاست علی نے ڈسٹرکٹ بار روم میں نومنتخب صدر رائے مظہر حسین کھرل، جنرل سیکرٹری غلام غوث کورائی، نائب صدر رئیس خالق داد چاچڑسمیت دیگر کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر جام شکیل احمد بوبرہ، میاں عبدالمجیدویہا، سلال اشرف مزاری، سیدغلام مصطفی، امجد بخاری، چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ، جاوید گل اور سابق ممبر پنجاب بار کونسل بشیر احمد بھی موجود تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ریاست علی نے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔نومنتخب صدر بار رائیے مظہر حسین کھرل ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم وکلاء کے مسائل اور معاشرے میں پھیلی ہوئی ناانصافیوں کے ازالے کے لیے مل جل کر کام کریں گے نوجوان وکلاء کے مسائل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

  • امریکی اقدامات سے مشرق وسطیٰ تباہی کی طرف جارہا ہے، روسی وزیر خارجہ نے خطرےسے آگاہ کردیا

    امریکی اقدامات سے مشرق وسطیٰ تباہی کی طرف جارہا ہے، روسی وزیر خارجہ نے خطرےسے آگاہ کردیا

    ماسکو:امریکی اقدامات سے مشرق وسطیٰ تباہی کی طرف جارہا ہے، روسی وزیر خارجہ نے خطرےسے آگاہ کردیا ،اطلاعات کےمطابق روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ تباہیوں کی طرف جا رہا ہے۔

    ذرائع کےمطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں نیشنل ڈپلومیسی انسٹیٹیوٹ کے شعبہ تاشقند میں کیے گئے خطاب میں لاوروف نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ میں تباہیوں کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق اور لیبیا جیسے ممالک امریکی اقدامات کی وجہ سے تقسیم ہو گئے ہیں۔

    ایران کے اطراف کی بدتر صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سرگی لاوروف نے کہا کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری نے اسلحہ کنٹرول اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کے پھیلاؤکے حوالے سے ایک کشیدہ ماحول پیدا کیا ہے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ تجارت میں بھی ناحق رقابت کرکے عالمی تجارتی تنظیم کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔امریکہ غیر قانونی پابندیوں اور ڈالر کی حیثیت کا غلط استعمال کر کے دوسرے ممالک پر اپنے فیصلے تھوپنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ دنوں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ترکی اور روس کے صدور نے مشترکہ بیان میں امریکہ اور ایران سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ حملوں کے تبادلے سے عدم استحکام کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے پر عزم ہیں اور فریقن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مطاہرہ کریں اور سفارتکای کو ترجیح دیں۔

  • ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ملک بھارت کو انتہا پسند چلا رہے ہیں۔وزیرا عظم

    ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ملک بھارت کو انتہا پسند چلا رہے ہیں۔وزیرا عظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ملک بھارت کو انتہا پسند چلا رہے ہیں۔

    جرمن خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلا لیڈر تھا جنہوں نے خبر دار کیا تھا کہ بھارت میں کیا ہورہا ہے۔ ہندوتوا انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی نظریاتی سوچ ہے۔ آر ایس ایس 1925 میں جرمن نازیوں سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔آرایس ایس کے بانی نسلی تفاخر پریقین رکھتے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آر ایس ایس کی بنیاد مسلمانوں اور مسیحیوں سمیت دیگر اقلیتوں سے نفرت ہے۔ بھارت پر انتہا پسندانہ نظریاتی سوچ ہندوتوا غالب آچکی ہے۔ بھارت اور ہمسایوں کے لیے المیہ ہے کہ آر ایس ایس نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہی آر ایس ایس ہے جس نے عظیم مہاتما گاندھی کو قتل کروایا تھا۔
    واضح رہے وزیراعظم کی زیر صدارت کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، معاون خصوصی معید یوسف اور دیگر سینیئر حکام بھی شرکت کی۔

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

    اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زیرِ بحث لانے کا خیر مقدم کیا۔ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا زیرِ بحث آنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کا مظہر ہے۔

  • : آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں.

    : آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں.

    : آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں.
    لاہور: ایس پی انوسٹی گیشن جہلم گلفام ناصر کو ایس پی سکیورٹی راولپنڈی،
    لاہور: ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور شازیہ سرور کو ایس پی انوسٹی گیشن جہلم،
    لاہور: ایڈیشنل ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور نوید ارشاد کو ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور،
    لاہور: ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز سرگودھا جویریہ محمد جمیل کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ سرگودھا ریجن،
    لاہور: ایس ڈی پی او نیوٹاؤن راولپنڈی ضیاء الدین احمد کوا یڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی،
    لاہور: ا یڈیشنل ایس پی صدر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ مظہر اقبال کو ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی،
    لاہور: ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی آصف مسعود کو ایس پی سی آئی اے راولپنڈی،
    لاہور: ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ عائشہ بٹ کو ایڈیشنل ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور،
    لاہور: تقرری کی منتظر، راشدہ بی بی کو ایس پی ایڈمن فیصل آباد،
    لاہور: تقرری کے منتظرمحمد آصف ظفر چیمہ کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی برانچ فیصل آباد ریجن،
    لاہور: تقرری کے منتظرشاہد محمود شیخ کو ایس پی انوسٹی گیشن III-، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور،
    لاہور: ایس ڈی پی او صدر ڈی جی خان حفیظ الرحمان کو ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان،

  • بچے بڑے سب ہوشیار، میٹھے زہر کی بھاری مقدار میں برآمدگی

    بچے بڑے سب ہوشیار، میٹھے زہر کی بھاری مقدار میں برآمدگی

    بچے بڑے سب ہوشیار۔۔میٹھے زہر کی بھاری مقدار میں برآمدگی

    باغی ٹی وی : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی شیخوپورہ روڈ پر بڑی کارروائی، 80 ہزار کلو ایکسپائرڈ چاکلیٹ پکڑی گئی
    ایکسپائرڈ چاکلیٹ سے بھرے 2ٹرک اور گودام پکڑا گیا، 80 ہزار کلو مال برآمد،جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج
    قانون کے مطابق زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کو سٹور یا فروخت کرنا سنگین جرم ہے۔
    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بچوں کی اشیاء میں جعل سازی کرنے والے قوم کے مستقبل کے دشمن اور کسی رعائت کے مستحق نہیں۔
    لاہور 16 جنوری:بچے بڑے سب ہوشیار۔۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی سربراہی میں ویجیلینس ٹیموں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے80 ہزار کلو ایکسپائرڈ چاکلیٹ پکڑ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شیخوپورہ روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے ایکسپائرڈ چاکلیٹ سے بھرے 2ٹرک اور گودام پکڑلیا۔وسیم اسلم نامی سپلائر ایکسپائر چاکلیٹ کولسن کے پروڈکشن یونٹ سے خرید کر فیصل آباد لے جا رہا تھا۔زائد المیعاد چاکلیٹ کو کیمیکل لگا کر فنگس اور بدبو ختم کر کے دوبارہ پیک کیا جانا تھا۔مزید برآں سپلائر کی نشاندہی پر سیال فلور مل کے قریب فیصل آباد روڈپر چاکلیٹ سے بھراگودام بھی پکڑلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کئی دن کی ریکی کے بعد اپنی نگرانی میں 14 گھنٹے تک خفیہ ناکہ لگا کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔مکروہ دھندہ کرنے والے جعل سازوں کے خلاف مقدمہ درج جبکہ سپلائر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عرفان میمن نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کو سٹور یا فروخت کرنا سنگین جرم ہے۔بچوں کی اشیاء میں جعل سازی کرنے والے قوم کے مستقبل کے دشمن اور کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ اشیاء خریدنے سے پہلے لیبل کا بغور جائزہ لیا کریں۔عوام تک صحت بخش خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھار ٹی کی اولین ترجیح ہے۔

  • سرگودہا:تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپ کی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے۔ڈی پی او عمارہ اطہر

    سرگودہا:تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپ کی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے۔ڈی پی او عمارہ اطہر

    سرگودہا:تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپ کی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے۔ڈی پی او عمارہ اطہر
    سرگودہا: تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپکی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے کہ غریب عوام کی مدد کریں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر نے تھانہ میانی اور تھانہ پھلروان کے وزٹ کے دوران کیا۔انہوں نے تھانہ جات کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، حوالات، ملازمین کی بیرکیں اورفرنٹ ڈیسک روم کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ جات کے ریکارڈکا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او بھلوا ل سرکل ڈی ایس پی شکیل احمد بھی موجود تھے۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کرکے چالان داخل عدالت کروائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل یقینی بنائیں۔ ڈی پی او سرگودہا نے اچھی کارکردگی دکھانے پر تھانہ میانی کے ملازمان کو نقدانعام سے بھی نوازا۔

  • 2019ء:غرب اردن میں اتھارٹی کی انسانی حقوق کی 4700 خلاف ورزیاں،1049 فلسطینیوں کی گرفتاریاں

    2019ء:غرب اردن میں اتھارٹی کی انسانی حقوق کی 4700 خلاف ورزیاں،1049 فلسطینیوں کی گرفتاریاں

    نابلس: 2019ء:غرب اردن میں اتھارٹی کی انسانی حقوق کی 4700 خلاف ورزیاں،1049 فلسطینیوں کی گرفتاریاں ،اطلاعات کےمطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے۔ گذشتہ برس عباس ملیشیا کے ہاتھوں غرب اردن میں انسانی حقوق کی 4700 سے زاید خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔فلسطینی شہریوں کو سیاسی بنیادوں پرانتقام کا نشانہ بنائے جانے کے ساتھ ساتھ آزادی اظہار رائے کے تحت بھی فلسطینیوں کے حقوق پامال کیے گئے۔ انہیں جسمانی اور نفسیاتی اذیتیں دی گئیں اور انسانی عزت وقار کے تمام اصول اور روایات پامال کی گئیں۔

    بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں…

    ذرائع کےمطابق سال 2019ء کے دوران مغربی کنارے سے 1079 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں قید کیا اور ان میں سے بہت سے فلسطینیوں پر مزاحمتی کارروائیوں کے تحت مقدمات قائم کیے گئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن میں فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پرمشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

    مائیکروسافٹ کے بھارتی نژاد چیف بھی بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون کیخلاف بول پڑے

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء کے دوران عباس ملیشیا کے ہاتھوں انسانی حقوق کی 4707 خلاف ورزیاں کی گئیں۔ عباس ملیشیا نے 1079 فلسطینیوں کو سیاسی بنیادوں پرحراست میں لیا گیا۔743 فلسطینیوں کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے۔ 1620 فلسطینیوں کو گھروں میں نظربند کیا گیا۔ عباس ملیشیا کی طرف سے اسرائیلی فوج کے ساتھ 31 بارصہیونی فوج کے ساتھ تعاون کیا گیا۔سال 2019ء کے دوران عباس ملیشیا کی طرف سے غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھروں پر 389 بار چھاپے مارے گئے۔ 26 فلسطینیوں کو جبری طورپر غائب کیا گیا اور فلسطینیوں کی 48 املاک غصب کی گئیں۔

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال:وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،آرمی چیف کی شرکت

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال:وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،آرمی چیف کی شرکت

    ‏وزیراعظم کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اجلاس آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک

    باغی ٹی وی :‏وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہیں. وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، معاون خصوصی معید یوسف اور دیگر سینیئر حکام بھی شرکت کی۔

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

    اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو زیرِ بحث لانے کا خیر مقدم کیا۔ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا زیرِ بحث آنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کا مظہر ہے۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
    یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہوئی ہے جس کے بعد وادی بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے جہاں پر 80 لاکھ مسلمانوں کے لیے 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں 165 روز سے جاری بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے متشدد بیانات اور جارحانہ اقدامات کے باعث علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔

    شرکا کا مزید کہنا تھا کہ آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی حکومت کی مسلمان اور کشمیر مخالف ہندوتوا کی سوچ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے۔

    شرکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 15 جنوری کو مسئلہ کشمیر پر غور کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر غور صورتحال کی سنگینی کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

  • فلسطینی زراعت تباہ اوراراضی غصب کرنے کا صہیونی حربہ، فلسطینیوں کی دکھ بھری کہانی

    فلسطینی زراعت تباہ اوراراضی غصب کرنے کا صہیونی حربہ، فلسطینیوں کی دکھ بھری کہانی

    وادی اردن:اسرائیلی سفاکیت کے کئے انداز،فلسطینی زراعت تباہ اور اراضی غصب کرنے کا صہیونی حربہ ،فلسطینیوں کا مسلم کمیونٹی سے شکوہ ، کوئی تو ہمارے حق میں آوازبلند کرے ، اطلاعت کےمطابق فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ ‘ہمارے ساتھ کوئی بھی کھڑا نہیں۔ وادی اردن کے فلسطینی باشندوں کے صبرو استقامت اور معاونت کی تمام باتیں اور دعوے بے بنیاد ہیں۔

    پراسرار چینی فلو کی وجہ کرونا وائرس دنیا میں پھیل سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

    ذرائع کے مطابق فلسطینی کہتے ہیں کہ ہم سنتے ہیں کہ وادی اردن کے فلسطینی باشندوں کی ہرممکن مدد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مگرہم یہ باتیں صرف سنتے ہیں مگران پرعمل درآمد نہیں دیکھتے۔ہر کسان اور کاشت کار میدان میں بغیر کسی سہارے کھڑے ہیں اور سب بے یارو مدد گار ہیں’۔

    سعودی عرب میں 184 قیدیوں کے سرقلم کردیئے گئے

    یہ الفاظ وادی اردن کے علاقے طوباس سے تعلق رکھنے والے ایک کسان احمد دراغمہ کے ہیں جنہوں نے اپنے پانچ زرعی ٹریکٹرصہیونی فوج کے ہاتھوں غصب کیے جانے کے بعد مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے گفتگو کے دوران بیان کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یکے بعد دیگرے میرے پانچ ٹریکٹر غصب کیے۔ یہ ٹریکٹر شمالی وادی اردن میں سھل ام القبا میں تھے۔

    بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں…

    صہہیونی فوج کے یہ ٹریکٹر نہ صرف احمد دراغمہ کی اراضی میں کاشت کاری کے لیے استعمال ہوتے تھے وہاں دوسرے فلسطینیوں کی زرعی اراضی کے لیے بھی استعمال ہوتے تھے۔ایک دوسرے کاشت کار احمد ابو محسن اور دیگر کاشت کاروں کا کہناہے کہ آنے والی بارش کے سیزن میں وہ کھیتوں میں ہل چلائیں گے مگر اب وہ ٹریکٹروں سے محروم ہوچکے ہیں۔