Baaghi TV

Author: +9251

  • گیس سلنڈرکادھماکہ،دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی

    گیس سلنڈرکادھماکہ،دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی

    پشاور۔ پشاورکے علاقہ یکہ توت میں گھر کے کمرے میں گیس سلینڈر دھماکے میں دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی ہوگئی دھماکے کے بعد گھرمیں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو1122نے پہنچ کر آگ پرقابوپالیا۔اس دھماکے کے آوازدوردورتک سنائی دی ، ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں کوہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے،

    تفصیلات کے مطابق یکہ توت چن آغا بادشاہ کے قریب حسیب جان نامی شخص کے گھرکے ایک کمرے میں گیس سلنڈرکادھماکہ ہوا جسکے بعد مکان میں آگ لگ گئی واقعے کی فوری طور پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ایمبولںینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی

    ریسکیوحکام کےمطابق اس حادثے میں دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی ہوئی ریسکیو 1122 ایمبولینس میں بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ مختصرجدوجہد کے بعدفائر فائٹرز نے گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیازخمیوں میں مسماة(م)عمر28سال ،سات سالہ بچی مسماة ز اورپانچ سالہ مسماة ح شامل ہیں۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک سال 7 ماہ کی بلند ترین سطح عبور

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک سال 7 ماہ کی بلند ترین سطح عبور

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک سال 7 ماہ کی بلند ترین سطح عبور
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ ابتدائی کساد بازاری کے بعد سنبھل گئی ہے اور اس کی پرفارمنس بہتر ہو رہی ہے۔

    اس وقت 100 انڈیکس 43 ہزار کی سطح پرموجود ہے اور ایک سال 7 ماہ پرانی سطح پربحال ہوگیا ہے۔ماہرین کہتےہیں کہ سیاسی عدم استحکام، بین الاقوامی معاملات کی بہتری مارکیٹ پراثر اندازہورہی ہے۔۔ آئل ،بینکنگ، سیمنٹ، فرٹیلائزرکےشعبوں میں بہترسرمایہ کاری ریکارڈ کی جارہی ہے.ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی کے ساتھ مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری لائی جا سکتی ہے۔۔

    ڈالراورشئیرزکی قیمتوں میں مسلسل ہونیوالی کمی چھوٹےسرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں شئیرزکی خریداری پرراغب کر رہی ہے۔واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • سرگودہا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،گرفتاردوملزمان سے چرس 2810گرام برآمد

    سرگودہا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،گرفتاردوملزمان سے چرس 2810گرام برآمد

    سرگودہا:تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،گرفتاردوملزمان سے چرس 2810گرام برآمد
    سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ خرم شہزاد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمدامیر اور اعجاز احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھاگٹانوالہ کے مختلف مقامات پر ریڈ کرکے ملزمان عمران ولد امیر سکنہ26جنوبی سے چرس1550گرام، شاہد ولد اقبال سکنہ چک26جنوبی سے چرس1260گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تازہ ترین صورتحال کا جائزہ ، پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی زیربحث آئے

    ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تازہ ترین صورتحال کا جائزہ ، پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی زیربحث آئے

    نئی دہلی :ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تازہ ترین صورتحال کا جائزہ ، پاکستان کے ساتھ تعلقات بھی زیربحث آئے،اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ نے آج صبح ناشتے کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص علاقائی اور اقتصادی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہندوستان کےوزیر خارجہ سبرامنیم جی شنکر نے آج جمعرات کے روز رائے سینا ڈائیلاگ فورم کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں اہم معاملات پرایک دوسرے سے انفارمیشن شیئر کیں ،ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں کے دوران اس اجلاس کی سائیڈ لائن میں اپنے اسٹونیا کے ہم منصب سمیت ہندوستان اور افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیروں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

    واضح رہے کہ رائے سینا دائیلاگ فورم کی بین الاقوامی کانفرنس کا 14 سے 16 جنوری تک ہندوستان کےدارالحکومت دہلی میں انعقاد کیا گیا۔ یہ بات قبل ذکر ہے کہ رائے سینا ڈائیلاگ ایک کثیر ملکی کانفرنس ہے جو ابزور ریسرچ فاونڈیشن اور ہندوستان کی حکومت اور محکمہ خارجہ کے زیر اہتمام ہر سال دہلی میں منعقد ہوتی ہے۔

    اس کانفرنس میں بین الاقوامی برادری کو در پیش مشکل ترین مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے اورعالمی سیاسی، کاروباری، میڈیا اور سول سوسائٹی کے رہنما، شخصیات اور اعلی حکام اس میں حصہ لیتے ہوئے بین الاقوامی پالیسی کے وسیع معاملات پر تعاون سے متعلق گفت و شنید کرتے ہیں۔

  • جنرل سلیمانی پر حملہ "بین الاقوامی دہشت گردی” تھا:نوم چومسکی

    جنرل سلیمانی پر حملہ "بین الاقوامی دہشت گردی” تھا:نوم چومسکی

    نوم چومسکی: جنرل سلیمانی پر حملہ "بین الاقوامی دہشت گردی” تھا،امریکی ماہرسیاسی ،دفاعی اورخارجی امورکےماہرنوم چومسکی نے امریکہ کے اس اقدام کو بین الاقوامی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا: "بین الاقوامی قانون ان امور پر بالکل واضح ہے۔” یہ قوانین غیر معمولی معاملات کے علاوہ ، بین الاقوامی امور میں دھمکی یا طاقت کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہیں۔

    غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری

    ذرائع کےمطابق امریکہ کے ماہر سیاسی تجزیہ کار ” نوم چومسکی” نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل بین الاقوامی دھشتگردی کا مصداق ہے بلکہ اس سے بھی بدتر عمل ہے۔نوم چومسکی نے دی انڈیا ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں کہا ، "میرے خیال میں اس بات کی کوئی علامت نہیں ہے کہ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں مغربی ایشیاء میں امریکی فوج کی موجودگی ختم ہوجائے گی۔”

    کشمیرکی وادی برف سے ڈھک گئی،سیکڑوں دیہات کا صرف نشان باقی ،نظام زندگی مفلوج

    نوم چومسکی نے کہا ، "حالیہ برسوں میں اس خطے میں امریکی فوج کی موجودگی ختم نہیں ہوئی ہے ، اور مجھے اس خطے سے امریکی فوج کے نکلنے کی بھی کوئی علامت نظر نہیں آتی۔ البتہ کسی بھی چیز کی توقع کرنا حالات پر منحصر ہے۔ تاہم ، امریکی ماہر لسانیات نے کہا ، خطے پر موجودہ امریکی فوجی طاقت 2003 کے مقابلے میں بہت کمزور پڑ چکی ہے۔ یہ طاقت ۲۰۰۳ میں عراق پر حملے کے بعد زوال کا شکار ہو گئی۔

    پراسرار چینی فلو کی وجہ کرونا وائرس دنیا میں پھیل سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

     

  • اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس صاحب نے بنیادی مرکز صحت سالم کا دورہ کیا

    اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس صاحب نے بنیادی مرکز صحت سالم کا دورہ کیا

    اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عثمان جلیس صاحب نے بنیادی مرکز صحت سالم کا دورہ کیا اور صحت کے مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کروائی،چودھری عقیل اکرم جسپال اسسٹنٹ کمشنر صاحب کو سالم میں سیوریج کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کرتے ہوے۔

  • ڈالر ہوا مزید کمزور

    ڈالر ہوا مزید کمزور

    ڈالر ہوا مزید کمزور
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوگئی ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.10 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.80 روپے میں فروخت ہوا۔گزشتہ سال جون سے لیکر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں نو روپے کمی ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری

    غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری

    غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری ،ادھرذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ڈرون نے غزہ پٹی پر ایک بار پھر جارحیت کی ہےارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی اور ڈرون طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی غزہ پٹی پر بمباری کی ہے۔

    اس حملے کے بعد شمالی غزہ پٹی سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔بعض ذرائع نے اس حملے کے بعد کئی رہائشی مکانات کے ڈھے جانے کی خبر دی ہے۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی پرواز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ابھی تک سرکاری ذرائع سے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔صیہونی حکومت کے توپخانوں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرون اور جنگی طیاروں نے گذشتہ ہفتوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو با رہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

    صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ پٹی ، دوہزار چھے سے صیہونی حکومت کے بری ، بحری اور فضائی محاصرے میں ہے جس کے باعث یہاں کے باشندوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

  • نئے  بھارتی آرمی چیف کا پاکستان  پر الزام لگانے کا نیا انداز

    نئے بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر الزام لگانے کا نیا انداز

    نئے بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر الزام لگانے کا نیا انداز

    بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے بدھ کے روز آرٹیکل 370 کی دفعات کے خاتمے کو تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے "مغربی پڑوسی” کی پراکسی جنگ میں خلل پڑ گیا ہے ۔انہوں نے نام لئے بغیر پاکستان کو ٹارگٹ کیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا ایک تاریخی اقدام ہے جس سے جموں وکشمیر کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں مدد ملے گی ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کیریپا پریڈ گروانڈ میں 72 ویں آرمی ڈے کی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا ، مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف رواداری صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دہشت گردی کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بہت اختیارات موجود ہیں اور ہم ان کو استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔جنرل ناراوانے نے زور دے کر کہاکہ ایسی صورت میں ہم اسی طرح کا جواب دیں گے۔

  • امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے کردار بارے وزیر خارجہ نے اہم بات کہہ دی

    امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے کردار بارے وزیر خارجہ نے اہم بات کہہ دی

    امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے کردار بارے وزیر خارجہ نے اہم بات کہہ دی

    باغی ‌ٹی وی : نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ ہم امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا نہیں کررہے بلکہ کشید گی میں خاتمےکی کوششیں کر رہےہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگوٹیریس، صدر اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقاتیں کیں جن میں مشرق وسطیٰ اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال: 6 ماہ میں دوسری بار سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا. مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیر خارجہ کا سلامتی کونسل کی صدر کو ایک اور خط لکھ دیا گیا
    ‘سلامتی کونسل اجلاس نے اس بات کی نفی کردی کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے’
    نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھارتی خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں، عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات دلانے کے لیے کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کا کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وادی کی صورتحال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، کئی ملکوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے اورکئی ملک دوطرفہ بات چیت پر زور دے رہےہیں، دوطرفہ مذاکرات کے لیے پاکستان مخلص ہے، بھارت پیچھے ہٹ رہاہے۔

    مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا نہیں کررہے، ہم کشید گی میں خاتمےکی کوششیں کررہے ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ کے بحران میں فریق نہیں بنےگا،ہم تنازع کا نہیں، امن کا حصہ بنناچاہتے ہیں۔