Baaghi TV

Author: +9251

  • نبض شناس ترک صدر نے جیتنے والے کھلاڑیوں کوعزت بھی دی اوراعزاز بھی دیا

    نبض شناس ترک صدر نے جیتنے والے کھلاڑیوں کوعزت بھی دی اوراعزاز بھی دیا

    انقرہ: نبض شناس ترک صدر نے جیتنے والے کھلاڑیوں کوعزت بھی دی اوراعزاز بھی دیا ،اطلاعات کےمطابق آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹس نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے خصوصی ملاقات کی، ملکی صدر نے کھلاڑی کی صلاحیتوں کو داد دی۔

    تفصیلات کے مطابق ’’صدر اردوان صدارتی کمپلیکس‘‘ میں قومی جمناسٹس احمد اور ابراہیم کولک سے ترک صدر نے خصوصی ملاقات کی اس دوران انہوں نے ملک کا نام روشن کرنے پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں چوبیس سالہ ابراہیم کولک طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ترک ایتھلیٹ ہیں۔ اسی مقابلے میں احمد نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس عظیم کامیابی پر اردوان نے خصوصی طور پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی تھی۔

     

    سی پیک بھارت کےلیئے ڈراونا خواب بن گیا بھارتی نیول چیف حواس باختہ ،سازش تیارکرنے لگا

     

    اٹلی میں کھیلے جانے والے عالمی مقابلے میں ابراہیم نے 14 ہزار 933 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس بہترین کامیابی کے بعد ابراہیم کولک نے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کے عالمی میلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ادھر یہ بھی یاد رہے کہ ترک صدر ترکی کے لیے عزت کمانے والوں بہت زیادہ عزت دیتے ہیں اورایسے مواقع پرکوشش توکرتے ہیں کہ وہ ہیرو کے پاس خود جائیں اگرنہ جاسکیں تو پھران کو بہت زیادہ خوشی کا مقام دیتے ہیں‌

  • عابد ساقی کو بلا مقابلہ وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل منتخب ہونے پر مبارک باد

    عابد ساقی کو بلا مقابلہ وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل منتخب ہونے پر مبارک باد

    لاہور:عابد ساقی کو بلا مقابلہ وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل منتخب ہونے پر مبارک باد،اطلاعات کے مطابق لاہور بار کے الیکشن کے نتائج پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے عابد ساقی کو بلا مقابلہ وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے

    پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف جہاد،وفاقی وزیرنے اپنے ہی محکمے خلاف نیب کوخط لکھ دیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بار کونسل کی نئی قیادت مبارکباد کے مستحق ہے، انہوں نے کہا کہ بار کونسل کا انسانی حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ہے

    فیصل واڈا کے بوٹ کے تذکرے آن لائن شاپینگ "دراز” کے پیج پر، بوٹ کا ماڈل…

    پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں پاکستان بار کونسل نے بہت اہم کردار ادا کرنا ہے ،انہون نے مزید کہاکہ امید ہے پاکستان بار کونسل کی نئی قیادت ملکی معاملات میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری و آئینی بالادستی کی جدوجہد میں پاکستان بار کونسل کے ساتھ ہے

    سی پیک بھارت کےلیئے ڈراونا خواب بن گیا بھارتی نیول چیف حواس باختہ ،سازش تیار

  • پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز،،قومی ٹیم کا اعلان،،بابراعظم کپتان،،محنت کرے گی ٹیم جیتے گا پاکستان

    پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز،،قومی ٹیم کا اعلان،،بابراعظم کپتان،،محنت کرے گی ٹیم جیتے گا پاکستان

    لاہورپاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز،،،،قومی ٹیم کا اعلان،،، بابر اعظم قیادت کریں گے،بنگلا دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے بتایا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، بنگلا دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ ہم کچھ پول پر کام کر رہے تھے، ہمیں محمد حفیظ کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، حفیظ اب بھی پاکستان ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کر سکتا ہے۔قومی ٹیم کے ہید کوچ نے کہا کہ شاداب خان پر کام ہو رہا ہے جب کہ عثمان قادر کو بیک اپ کے لیے رکھا گیا ہے۔

    ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
    بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد حسنین، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عثمان قادر، احسان علی، محمد حفیظ، عماد بٹ، محمد موسی خان اور عرفان علی۔

    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد قومی ٹیم کی نئی شکل نظر آئے گی، جو پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ جب ٹیم کی سلیکشن ہوتی ہے تو کامران اکمل اور سلمان بٹ سمیت ہر کھلاڑی پر بات ہوتی ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ تک ہم ایک وننگ کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، ہر کھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں، کوشش ہے کہ ٹیم کو جیت راہ پر لے کر جائیں۔

    ایک اور سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض جیسے سینئرز ٹیم میں ہوں تو نوجوانوں کو موقع دینا دشوار ہو جاتا ہے، مختلف کھلاڑیوں کو موقع دے رہے تھے اس لیے سینئر کھلاڑی ٹیم میں نہیں تھے۔سرفراز احمد سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ سرفراز احمد بہت بہتری لائے ہیں، پی ایس ایل سامنے ہے پرفارم کریں گے تو کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں۔

    چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ کامران اکمل اور سلمان بٹ سمیت کئی کھلاڑی ہمارے پول میں شامل ہیں کوشش ہے کہ سب کو موقع دیں، سرفراز احمد کی فٹنس بھی بہتر ہوگئی وہ پی ایس ایل میں کارکردگی دکھاکر کم بیک کرسکتے مصباح الحق نے آخر میں کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض کو ڈراپ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میری مشاورت سے ہوا، سینئر اور جونیئر کا بہترین کمبینیشن بنایا ہے، امید ہے اچھے نتائج سامنے آئیں

  • سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی :ایم کیوایم کے دیرینہ بانی ساتھی کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت

    سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی :ایم کیوایم کے دیرینہ بانی ساتھی کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت

    کراچی :سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی :ایم کیوایم کے دیرینہ بانی ساتھی کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت ،اطلاعات کےمطابق ایم کیو ایم مرکزی لیگل ایڈ کے سابق عہدیدار اور سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد لطیف الدین پاشا نے پاکستان ہاؤس میں چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کرکہ پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    کراچی سے ذرائع کےمطابق پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کےموقع پرسنیئرایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد لطیف الدین پاشا نے اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس پارٹی میں اس لیے شامل ہورہے ہیں کیونکہ یہ پارٹی پاکستان کی پارٹی ہے ، محب وطن لوگوں کی پارٹی ہے اور بہت جلد اس پارٹی کی محنت سے کراچی کے بالخصوص اورسندھ کے بالعموم حالات بدل جائیں گے اوربہتری آجائے گی

    باغی ٹی وی کےمطابق پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے اس موقع پر پی ایس پی نیشنل کونسل کے رکن حسان صابر بھی موجود تھے۔پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ‌کمال نے بزرگ رہنما کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کواہم قراردیتے ہوئے کہاہےکہ جب منجہے ہوئے لوگ پاک سرزمین میں شامل ہورہے ہیں تو اس کا مطلب یہی ہےکہ یہ لوگ اس پارٹی پراعتبارکرتے ہیں‌

  • آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ کس طرح ہیک کیا جا سکتا ہے؟کس طرح فراڈ سے بچاجاسکتا ہے، ایف آئی اے نے بتادیا

    آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ کس طرح ہیک کیا جا سکتا ہے؟کس طرح فراڈ سے بچاجاسکتا ہے، ایف آئی اے نے بتادیا

    اسلام آباد:آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ کس طرح ہیک کیا جا سکتا ہے؟کس طرح فراڈ سے بچاجاسکتا ہے، ایف آئی اے نے بتادیا ،اطلاعات کےمطابق فراڈیے کس طرح آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اپنا بنا سکتے ہیں؟ وہ بات جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے، اس سے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم ونگ ایف آئی اے نے بہت مفید باتیں بتادی ہیں

    آصف اقبال چوہدری اپنے ویڈیوپیغام میں بتاتے ہیں کہ کسی سوشل میڈیا صارف کے لئے اس سے بڑھ کر پریشانی کی بات کیا ہو سکی ہے کہ اس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی اور کے ہاتھ لگ جائے۔ بدقسمتی سے آج کل ایسا ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین اکاؤنٹ ہیک کرنے والے فراڈیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

     

    آصف اقبال چوہدری بتاتے ہیں کہ دوسری صورت یہ ہےکہ صارف کو ایک میسج موصول ہوتا ہے جس میں اس سے کہا جاتا ہےکہ آپ کے نمبرپرغلطی سے ایزی پیسے ٹرانسفرہوگئے ہیں،مہربانی فرماکروہ کوڈ بتادیں تاکہ اہم اپنی رقم واپس منگوالیں ، یا پھر اسے خوشخبری سنائی گئی ہوتی ہے کہ وہ لاکھوں کا انعام جیت چکا ہے اور اسے دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ جو لوگ ان دھوکہ بازوں کے چنگل میں آ جاتے ہیں ان سے بینک اکاؤنٹ کی معلومات لے کر ان کا اکاؤنٹ خالی کر دیا جاتا ہے لیکن جو لوگ بینک اکاؤنٹ سے متعلقہ معلومات فراہم کرنے پر تیار نہیں ہوتے ان کے ساتھ ایک اور فراڈ کر دیا جاتا ہے۔

    کارگل سے لیکربھارتی وکیل کے بیانیئے تک ،بھارت میں نوازشریف کے انڈوں‌ کے تذکرے،

    آصف اقبال چوہدری کہتے ہیں کہ اس طرح انہیں ایک کوڈ بھیجا جاتا ہے جس کی ویری فکیشن کرنے کو کہا جاتا ہے لیکن دراصل یہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کو کسی اور موبائل نمبر کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے کوڈ ہوتا ہے۔ یوں ویری فکیشن کی کوشش میں صارف اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے محروم ہو جاتا ہے۔

    وزیراعظم کا فیصل واوڈا کے شو میں جوتا میز پر رکھنے کا سخت نوٹس

    ہیکر اس طرح حاصل کئے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا کوئی بھی غلط استعمال کر سکتے ہیں لہٰذا صارفین کو بے حد محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔واٹس ایپ ویری فکیشن کوڈ کسی بھی صورت میں کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرنا چاہیئے۔یہ وہ کوڈ ہے جو واٹس ایپ کی پہلی بار ایکٹیویشن، یا اس وقت جب آپ سم کارڈ یا موبائل فون بدلتے ہیں استعمال کیا جاتا ہے

  • اسد قیصرکا آج کا دن معذوروں کےنام ، وہیل چیئرزتقسیم کیں اورمعذوروں کے دکھ درد بھی سنے

    اسد قیصرکا آج کا دن معذوروں کےنام ، وہیل چیئرزتقسیم کیں اورمعذوروں کے دکھ درد بھی سنے

    صوابی:اسد قیصرکا آج کا دن معذوروں کےنام ، وہیل چیئرزتقسیم کیں اورمعذوروں کے دکھ درد بھی سنے، اطلاعات کےمطاب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کر کے اُن کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

    کارگل سے لیکربھارتی وکیل کے بیانیئے تک ،بھارت میں نوازشریف کے انڈوں‌ کے تذکرے،

    صوابی سے ذرائع کےمطابق صوابی میں خصوصی افراد میں وہیل چیئرتقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے شرکت کی اور معذور افرادمیں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ’غریب اور مستحق افرادکی خدمت کرنا، میرا نصب العین ہے، حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے

    وزیراعظم کا فیصل واوڈا کے شو میں جوتا میز پر رکھنے کا سخت نوٹس

    اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عام لوگوں کی طرح معذور افراد پاکستانی معاشرےکاحصہ ہیں، ہم سب کو مل کر اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ یہ بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ’اچھے لوگوں کی وجہ سےکمزورافرادکی مدد ممکن ہوجاتی ہے، غیرسرکاری ادارے بھی خصوصی افرادکی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور اپنا حصہ ڈالیں‘۔معذور افراد نے وہیل چیئرز کا تحفہ ملنے پر اسد قیصر اور فلاحی ادارے کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے لیے ڈھیروں دعائیں بھی کیں۔

    پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف جہاد،وفاقی وزیرنے اپنے ہی محکمے خلاف نیب کوخط لکھ دیا

  • کون سے اہلکار شہدا پیکج کے مستحق نہیں،سپریم کورٹ نے واضح بتادیا

    کون سے اہلکار شہدا پیکج کے مستحق نہیں،سپریم کورٹ نے واضح بتادیا

    اسلام آباد: کون سے اہلکار شہدا پیکج کے مستحق نہیں،سپریم کورٹ نے واضح بتادیا،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے پولیس شہدا پیکج کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ دشمن کے علاقے میں اپنی ہی گولی (خودکشی) سے مرنے والے اہلکار شہدا پیکج کے مستحق نہیں ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایف سی اہلکار نصیب نواز کے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا کہ اہلکار نصیب نواز 2017 میں بنوں میران شاہ روڈ پر دوران ڈیوٹی جاں بحق ہوا۔وکیل صفائی کی جانب سے عدالت میں مؤقف پیش کیا گیا جس پر سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان نے ریمارکس دیے کہ ’خودکشی کرنے والے اہلکار شہدا پیکج کے مستحق نہیں ہیں‘۔دوران سماعت ریمارکس میں تین رکنی بینچ کے معزز جج نے کہا کہ ’شہدا پیکج دہشت گردی اورپولیس مقابلوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے لیے مختص کیا گیا ہے‘۔

    ذرائع کےمطابق اس سماعت میں جسٹس اعجاز لاحسن نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ ’ایف سی اہلکارنصیب نواز اپنی ہی گولی لگنےسےجاں بحق ہوا؟، رپورٹ میں واضح نہیں کہ نصیب نےخودکشی کی یا غلطی سے چلی گولی اُس کی موت کا سبب بنی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نصیب نواز دوران ڈیوٹی ناکے پر جاں بحق ہوا۔ جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے سوال کیا کہ کیا دوران ڈیوٹی کسی نے نصیب کو گولی ماری۔؟وکیل صفائی نے بتایا کہ جاں بحق اہلکارکوکسی نےگولی نہیں ماری تھی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ ’ آپس کےجھگڑے میں مارا جانے والا اہلکار شہیدنہیں کہلاتا، دشمن کے علاقے میں اپنی گولی سے مرنے والےکیلئےشہید پیکج نہیں بنتا‘۔عدالت نے جاں بحق اہلکارکے اہل خانہ کی اپیل واپس لینےکی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔

    سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران یہ بھی واضح کیا کہ خودکشی کرنے والا کوئی بھی اہلکاراس پیکج کا مستحق نہیں ، اس پیکج سےان شہداء کے خاندانوں کوریلیف ملے گا جودشمن کی گولی کا نشانہ بنے،جسٹس سجاد علی شاہ نے بھی چیف جسٹس سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ خودکشی کرنے والے اس پیکج کے مستحق نہیں ہیں

  • افغان خفیہ ایجنسی صوبے کے حالات خراب کررہی ہے،باڑجلد مکمل کرنا ہوگی ،ثناء‌اللہ عباسی نے اہم بات کہہ دی

    افغان خفیہ ایجنسی صوبے کے حالات خراب کررہی ہے،باڑجلد مکمل کرنا ہوگی ،ثناء‌اللہ عباسی نے اہم بات کہہ دی

    پشاور:انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا (آئی جی کے پی کے) پولیس ثناءاللہ عباسی کا کہنا ہے کہ صوبے میں افغانستان سے دراندازی ہورہی ہے اور افغان خفیہ ایجنسی صوبے کے حالات خراب کرانا چاہتی ہے۔

    جنرل سلیمانی پر حملہ "بین الاقوامی دہشت گردی” تھا:نوم چومسکی

    ذرائع کےمطابق ایک نجی ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ صوبے میں افغانستان سے دراندازی ہورہی ہے، پاک افغان باڈر پر باڑ لگانے سے افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کو روکا جاسکے گا۔

    سعودی عرب میں 184 قیدیوں کے سرقلم کردیئے گئے

    افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے متعلق آئی جی کے پی کے کا کہنا تھا کہ پہاڑی راستے کے ذریعے افغانستان سے دہشت گرد آرہے ہیں اور ہمارے پاس اس حوالے سے شواہد ہیں، افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) پاکستان میں حالات خراب کرانا چاہتی ہے اسے فِفتھ جنریشن وار کہیں یا جنگجوؤں کی دراندازی۔

    مائیکروسافٹ کے بھارتی نژاد چیف بھی بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون کیخلاف بول پڑے

    ؔآئی جی خیبرپختونخواہ ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ کچھ دہشت گرد پکڑے گئے ہیں جو افغانستان سے ٹرینگ کرکے آئے اور کچھ وہاں ٹھہرے ہوئے ہیں، سرحدی باڑ کے ذریعے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں…

    ؔآئی جی خیبرپختونخواہ ثناءاللہ عباسی نے بتایا کہ صوبے میں 18 گروپ دہشت گردی میں ملوث تھے، 273 دہشت گردوں میں کچھ پکڑے گئے اور کچھ مارے گئے ہیں، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ، حرکت المجاہدین، لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر گروپس سے تھا۔

    شاہین آباد:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف سردی کی ٹھندی اورتاریک راتوں میں ہزاروں…

    ایک سوال کے جواب میں انسپکٹرجنرل خیبرپختونخوا نے کہا ملک میں قیام امن آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کا ثمر ہے اس سے خودکش حملے رکے اور دہشت گردی کم ہوئی۔

    سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق…

  • سندھ پولیس افسران کا براہ راست امریکی سفارت خانے سے رابطوں کا انکشاف، حکومت بے خبر

    سندھ پولیس افسران کا براہ راست امریکی سفارت خانے سے رابطوں کا انکشاف، حکومت بے خبر

    کراچی:سندھ پولیس افسران کا براہ راست امریکی سفارت خانے سے رابطوں کا انکشاف، حکومت بے خبر، اطلاعات کےمطابق سندھ پولیس کے افسران کا امریکی سفارت خانے سے براہ راست رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، سندھ پولیس افسران کس سفارتخانےسےبراہ راست رابطےمیں رہے؟ اس کے دستاویزی ثبوت منظر عام پر آگئے ہیں۔

    کشمیرکی وادی برف سے ڈھک گئی،سیکڑوں دیہات کا صرف نشان باقی ،نظام زندگی مفلوج

     

    دستاویز کے مطابق امریکی سفارت خانے نے آئی جی سندھ کو اگست2019میں خط لکھا جس میں میامی میں ہونے والے تربیتی کورس کے لیے 5 افسران کے نام مانگے گئے۔سندھ پولیس نے صوبائی حکومت کی مشاورت اور اُن کے علم میں لائےبغیر امریکی سفارتخانےکو خاموشی سے ستمبر 2019 جوابی خط ارسال کیا۔

    غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری

     

     

    امریکی سفارتخانے نےتربیتی کورس کے لیے خاتون پولیس افسرکا نام بھی مانگا تھا مگر سندھ پولیس نےکسی خاتون افسرکو کورس کےلیےنامزدنہیں کیاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورس کے لیے تجویزکردہ افسران کےناموں سےصوبائی حکومت مکمل لاعلم تھی، امریکا میں ہونے والا تربیتی کورس انسانی اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام سےمتعلق تھا۔قانون کے تحت کوئی محکمہ یا افسر کسی بھی ملک کے سفارت خانے سے براہ راست رابطہ نہیں کرسکتا۔

    فلسطینی زراعت تباہ اوراراضی غصب کرنے کا صہیونی حربہ، فلسطینیوں کی دکھ بھری کہانی

  • مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں اسرائیلی کھدائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑگیا

    مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں اسرائیلی کھدائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑگیا

    مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں اسرائیلی کھدائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ زورپکڑگیا،ادھرمقبوضہ بیت المقدس سے ذرائع کےمطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے جاری اسرائیلی کھدائیوں کو اسرائیل کی مذہبی اشتعال انگیزین قرار دیتے ہوئے ان کھدائیوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    کشمیرکی وادی برف سے ڈھک گئی،سیکڑوں دیہات کا صرف نشان باقی ،نظام زندگی مفلوج

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے گذشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانے کے لیے وسیع پیمانے پر مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیاں کررہا ہے تاکہ مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر یہودی انتہا پسندوں کے مزعومہ ہیکل سلیمانی کے منصوبے کوآگے بڑھانے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

    غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں کی بمباری

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے اسرائیلی کھدائیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت جرم ہے اور اس جرم کے مرتکب صہیونی عناصر کا کڑا محاصبہ ہونا چاہیے۔

    فلسطینی زراعت تباہ اوراراضی غصب کرنے کا صہیونی حربہ، فلسطینیوں کی دکھ بھری کہانی

    بیان میں خبر دار کیا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کے نیچے جاری کھدائیاں کسی سنگین اور خطرناک المیے کا باعث بن سکتی ہیں۔ ان کھدائیوں کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی دیواروں میں دراڑیں پڑنے کے ساتھ ساتھ مقامی فلسطینی شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اگر یہ کھدائیاں جاری رہتی ہیں تو اس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی عمارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی ریاست پرعاید ہوگی۔

    جنرل سلیمانی پر حملہ "بین الاقوامی دہشت گردی” تھا:نوم چومسکی

    خیال رہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بنیادوں تلے کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کھدائیوں کے ذریعے صہیونی حکومت قبلہ اول کو غیرمعمولی نقصان پہنچانے کی سازش کررہی ہے جب کہ کھدائیوں کے لیے یہ بہانہ تراشا گیا ہے کہ اسرائیلی ماہرین آثار قدیمہ پرانے القدس میں یہودیوں کے تاریخی آثار اور کھنڈرات کو تلاش کررہے ہیں۔

    سعودی عرب میں 184 قیدیوں کے سرقلم کردیئے گئے