عدالت کا سینیٹر سرفراز بگٹی کوگرفتار کرنے کا حکم لیکن سرفراز بگٹی گرفتاری دئیے بغیر روانہ ہوگئے بچی کے اغواء میں معاونت سے متعلق کیس میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان اور سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتار کرنے کا حکم صادر فرما دیا۔ایڈیشنل سیشن کورٹ نے بچی کے اغواء میں معاونت سے متعلق کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ جس وقت عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا تو بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفرار بگٹی عدالت میں موجود تھے تاہم سرفراز بگٹی گرفتاری دیئے بغیر ہی عدالت سے روانہ ہو گئے۔خیال رہے کہ بچی ماریہ کی نانی نے بچی کے والد کے خلاف اغواء اور سرفراز بگٹی پر معاونت کا مقدمہ درج کرایا تھا، فیملی کورٹ نے بچی کی والدہ کی وفات کے بعد نانی کو بچی حوالے کی تھی۔
Author: +9251
-

راوالپنڈی میں غیر قانونی ہاؤ سنگ سوسائٹیوں کو مسمار کرنے کا حکم
راوالپنڈی میں غیر قانونی ہاؤ سنگ سوسائٹیوں کو مسمار کرنے کا حکم
باغی ٹی وی :راولپنڈی میں موجود غیر قانونی ہاؤ سنگ سوسائٹیاں جن کے خلاف مسمار اور سربمہر کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔جن کے متعلق احکام جاری ہوئے وہ یہ ہیں. نیو ایئرپورٹ ٹاؤن،ایئرپورٹ ریزیڈینشیا،ایئر ایوینیو ہاؤسنگ سکیم،بلیوورلڈ سٹی چکری روڈ،بلیو ھلز چکری روڑ،المکہ سٹی ، ریجنٹ ہاؤس،عبداللہ سٹی چکری روڑ،الجنت گارڈن. ان ہاؤسنگ سوسائیٹیوں بارے نو ٹیفکیشن جاری کردی کردیاگیا ہے .
-

کشمیرکی وادی برف سے ڈھک گئی،سیکڑوں دیہات کا صرف نشان باقی ،نظام زندگی مفلوج
مظفرآباد:کشمیرکی وادی برف سے ڈھک گئے،سیکڑوں دیہات کا صرف نشان باقی ،اطلاعات کےمطابق جی بی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے دھوپ نکلنے سے برفانی تودے گرنے کا عمل تیز ہوگا،بلتستان میں شدید برف باری سے نظام زندگی بدستور مفلوج ہے، سیکڑوں دیہات برف سے پوری طرح ڈھک چکے ہیں، زمینی رابطے معطل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے گلگت بلتستان ریجن میں سیکڑوں دیہات کو برف کی دبیز چادر نے ڈھک دیا ہے، شدید ترین برف باری کے باعث شہری علاقوں میں بھی ٹرانسپورٹ معطل ہے، خوب صورت ترین سیاحتی شہر اسکردو میں رن وے کلیئر نہ ہونے کے باعث فضائی سروس بھی بحال نہ ہو سکی۔ اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان 11 جنوری سے پروازیں معطل ہیں، گلگت اسکردو روڈ سے برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ ہٹا دی گئی ہے اور شاہراہ بحال ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسکردو کا درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 20 رہا، خون جما دینے والی سردی لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں، دوسری طرف جی بی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دھوپ نکلنے سے برفانی تودے گرنے کا عمل تیز ہوگا، اس لیے بالائی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ادھر این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برف باری اور بارش کے باعث نقصانات بڑھتے جا رہے ہیں، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 104 ہو گئی ہے، جب کہ 96 زخمی ہیں، بلوچستان میں برف باری سے 20 افراد جاں بحق ہوئے، کے پی میں 5 جب کہ آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہو گئی ہے، گلگت بلتستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 236 مکانات کو بھی برف باری سے نقصان پہنچا، کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رابطہ سڑکیں متاثر ہو چکی ہیں، متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں مصروف عمل ہیں، 2000 ٹینٹ، 1250 کمبل اور 2250 دیگر اشیا متاثرین تک پہنچائی جا چکی ہیں۔
-

ایرانی حملے سے امریکا کا کتنا جانی مالی نقصان ہوا حقائق سامنے آنے لگے
ایرانی حملے سے امریکا کا جانی مالی نقصان کتنا ہوا حقائق سامنے آنے لگے
باغی ٹی وی :امریکا کا عراق میں ایرانی حملے سے کتنا نقصان ہوا. اس سلسلے میں حقائق سامنے آنے لگے، امریکی محکمے ہوم لینڈ سیکیورٹی کو ایک لیٹر بھیجا گیا ہے جس میں امریکی نقصان کے بارے میں تحقیقات کرانے کی اپیل کی گئی ہے. اس کے ساتھ ہی تصاویر بھی بطور ثبوت دی گئ ہیں.اس میں 139 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور 146 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے .15 ہیلی کاپٹر ان میں ایک بلیک ہاک اور کارگو ہیلی بھی شامل ہے اس کے نقصان کا بتایا گیا ہے .اس کے علاوہ ایئر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ساتھ بیرکوں اور دیگر تنصیبات کے تباہ ہونے کا کہا گیاہے .واضح رہے کہ اسقدر نقصان کا اعتراف امریکی اداروں کی طرف سے کیا جارہے .



واضحرہے کہ امریکا نے اپنے کسی بھی جانی نقصان کی تردید کی تھی جبکہ ایران نے 80 سے زاید امریکی ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا.
-

پراسرار چینی فلو کی وجہ کرونا وائرس دنیا میں پھیل سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردارکردیا
جنیوا: عالمی ادارہ برائے صحت نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین میں کئی ماہ سے پراسرار فلو کی وجہ بننے والا ناقابلِ فہم مرض کی اصل وجہ کرونا وائرس ہی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق اگرچہ زیادہ تر مریضوں کے باہمی خاندان میں ہی اس کا پھیلاؤ دیکھا گیا ہے لیکن یہ چینی حدود سے باہر نکل کر باقی دنیا میں جاسکتا ہے اور اسی بنا پر عالمی ادارے نے دنیا بھر کے ہسپتالوں کو خبردار بھی کیا ہے۔
مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس،6 ماہ میں تیسرا بڑا اجلاس…
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہےکہ ہم جانتے ہیں کہ کرونا وائرس ایسے وائرس ہوتے ہیں جو سانس اور ناک سےجڑے پورے نظام کو کئی بیماریوں کا شکار بناتے ہیں۔ کرونا وائرس عام ٹھنڈ سے لے کر سارس جیسے جان لیوا امراض کی وجہ بنتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک چینی خاتون کو اس مرض سے متاثر ہونے کے بعد الگ تھلگ ایک قرنطینے میں رکھا ہے۔ یعنی چین سے باہر اس مرض کا یہ پہلا واقعہ بھی ہے۔
سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق…
ذرائع کےمطابق عالمی ادارہ صحت نے وائرس کے بقیہ ممالک میں پھیلاؤ پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ چین میں 41 مریض سامنے آئے ہیں اور ایک موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ تاہم چینی حکام نے کہا ہےکہ انہوں نے اس مسئلے پر قابو الیا ہے اور اس سے زیادہ مریض سامنے نہیں آسکے ہیں۔
طب کی دنیا میں انقلاب :جگر کو جسم سے باہر 7 دن تک محفوظ رکھنے والی مشین ایجاد
عالمی ادارہ برائے صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم آئی آر ایس کا مرض جان لیوا اور تشویش ناک ہے جو کرونا وائرس سے پھیلتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر کے ممالک اور ہسپتالوں کو ہنگامی حالت اور احتیاطی تدابیر کی تفصیل جاری کردی ہے۔
-

اللہ کی قدرت کے عجب نظارے :وادی نیلم میں برف سے 22گھنٹے بعد زندہ نکلنے والی ہسپتال میں نہ بچ سکی
مظفر آباد:اللہ کی قدرت کے عجب نظارے :وادی نیلم میں برف سے 22گھنٹے بعد زندہ نکلنے والی ہسپتال میں نہ بچ سکی ، اطلاعات کےمطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں 22گھنٹے بعد برف سے زندہ نکالی جانے والی بچی صفیہ وفات پاگئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز زیر علاج بچی کی عیادت کی تھی
مظفر آباد سے ذرائع کےمطابق یہ معلوم ہوا ہےکہ صفیہ کے دوبھائیوں سمیت گھر کے 8 افراد برفانی تودے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے تھے اور 6 سالہ صفیہ کو 22 گھنٹے برف سے زخمی حالت میں نکالا گیا تھا۔پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر نے زخمی بچی کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا تھا۔ سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکین مشینری خراب ہونے کی وجہ سے اس کا پرائیویٹ اسپتال سے اسکین کروایا گیا تھا۔
یہ بات بڑی قابل غورہےکہ جب بچی برف میں 22 گھٹنے تک دبی رہی اوراس کی کسی کو بھی خبر نہیں تھی تواس وقت اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کی اورجب بچی زندہ حالت میں ہسپتال میں پہنچی اورڈاکٹروں نے نگرانی شروع کی تووہ اسے نہ بچا سکے ،گزشتہ رات صفیہ کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) مظفرآباد منتقل کیا گیاتھا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
-

قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں کوئٹہ مسجد بم دھماکے کے شہداء و دیگر کےلیے دعا
قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں کوئٹہ مسجد بم دھماکے کے شہداء کےلیے دعا
باغی ٹی وی :سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا . جس میں کوئٹہ مسجد بم دھماکے کے شہداء و برفباری سے جان بحق افراد کیلئے دعا کی گئی .
سینیٹر رحمان ملک نے اس موقع پر سینیٹ کمیٹی داخلہ 10 جنوری کے کویئٹہ مسجد میں بم دھماکے کی مذمت کرتی ہے، کوئٹہ مسجد دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور 14 دیگر نمازیوں شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہیں، کمیٹی ڈی ایس پی امان اللہ کیلئے تمغہ شجاعت تجویز کرتی ہے،دھشتگردی کا نیا لہر خطرناک ہو سکتا ہے، بروقت کاروائی کیجائے، ہمیشہ ایسے ہوتا ہے کہ بلوچستان سے شروع ہوکر دھشتگردی کے واقعات دوسرے صوبوں تک پہنچتے ہیں، اگلے اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان صوبے میں دھشتگردی کی واقعات پر بریفنگ دے، سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ دھشتگردی جیسے اہم ایشو پر حکومت سینیٹر رحمان ملک کے کوششوں و کاوشوں کی حمایت کرتی ہے،
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دھشتگردی کیخلاف ہم سب کو ملکر لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا،کمیٹی برفانی تودے اور چھتیں گرنے سے ملک بھر میں سو سے زائد افراد کی ہلاکتوں پر افسوس ہے، پاک فوج و متعلقہ اداروں کی بروقت کاروئیاں قابل ستائش ہیں، کمیٹی حکومت سے برفباری کیوجہ سے متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مالی امداد کی سفارش کرتی ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کی شدید مزمت کرتی ہے، آج بھارت کیطرف سے کشمیر میں کرفیو کا 164 واں دن ہے، قائمہ کمیٹی ہر اجلاس میں بھارت کیطرف سے ظالمانہ کرفیو کی مذمت کرتی رہی ہے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم مودی مظلوم کشمیر یوں پر مسلسل ظلم کررہا ہے، حکومت سفارتی سطح پر بھارت و وزیراعظم مودی کا اصلی ظالم چہرہ بےنقاب کرے،چائینہ کی اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی حق ارادیت کیلئے بھرپور آواز بلند کرنے پر مشکور ہیں، روس کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں شملہ معاہدے کے تحت مسائل حل کرنے کیلئے آواز اٹھائی،
-

ایک ریل کا حادثہ :8 ڈبے پٹری سے اتر گئے،5 ہلاک، 50 زخمی ،تین سالوں میں 50ہزارمسافرجان سے ہاتھ دھوبیٹھے
کٹک :ایک اور ریل حادثہ 8 ڈبے پٹڑی سے اترگئے،5 مسافرہلاک جبکہ 50 افراد زخمی ، اطلاعات کےمطابق اوڈیشہ کے کٹک سے ریل حادثے کی خبر ہے۔ اس واقعے میں اب تک5 مسافروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جن میں دوخواتین دومرد اورایک بچہ شامل ہے، جبکہ 50 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 6 مسافروں کی حالت نازک ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ کٹک کے نرگنڈی ریلوے اسٹیشن کے پاس ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق ممبئی۔ بھنیشور لوک مانیا تلک ٹرمنل ایکسپریس پٹری سے اتر گئی ہے۔ اب تک ملی رپورٹ کے مطابق ٹرین کے 8 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ کا فیالحال پتہ نہیں لگ پایا ہے تاہم امدادی کام جاری ہے۔
مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس،6 ماہ میں تیسرا بڑا اجلاس…
ادھربھارتی میڈیا کی طرف سے جاری رپورت کے مطابق بھارت میں تین سال کے دوران 50 ہزار افراد ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔بھارتی ریلویز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2015 سے سال 2017 کے درمیان ٹرین حادثات میں تقریباً 50 ہزار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

رواں سال 19 اکتوبر کو بھارتی شمالی ریاست کے شہر امرتسر میں ہندو فیسٹیول کی تقریب کے دوران ٹرین کی ٹکر سے 61 افراد ہلاک ہوئے تھے۔سینیئر ریلوے افسر نے بتایا کہ بھارتی ریلوے کی جانب سے حادثات کو روکنے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں ریلوے ٹریک پر آنے والے افراد کو جرمانہ کرنے اور کراسنگز بند کرنے سمیت کئی اقدامات شامل ہیں۔
سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق…
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریلوے دنیا کے بڑے ٹرین نیٹ ورک میں سے ایک ہے جہاں روزانہ نو ہزار سے زائد مسافر ٹرینیں چلتی ہیں جن میں تقریباً دو کروڑ 30 لاکھ کے قریب مسافر سفر کرتے ہیں۔بھارتی ریلوے کے اپنے اسکولز، اسپتال، پولیس اور تعمیراتی کمپنیاں ہیں جہاں 13 لاکھ لوگ اجرت پر کام کرتے ہیں جن کی تنخواہیں ریلوے ادا کرتا ہے۔
طب کی دنیا میں انقلاب :جگر کو جسم سے باہر 7 دن تک محفوظ رکھنے والی مشین ایجاد
بھارت میں ریلوے حادثات معمول ہیں جب کہ بھارتی ریلوے کا ڈھانچہ بھی بہت پرانا ہے۔ بھارت نے سال 2015 میں آئندہ پانچ سال میں ریلوے کو جدید بنانے کے لیے 137 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ سال ریلوے پروٹیکشن فورس نے ایک لاکھ 75 ہزار 996 افراد کو ریلوے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا اور چار کروڑ 35 لاکھ روپے کے جرمانے کیے۔
-

سعودی عرب میں 184 قیدیوں کے سرقلم کردیئے گئے
ریاض : سعودی عرب میں 184 قیدیوں کے سرقلم کردیئے گئے ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے سال 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قیدیوں کو پھانسی دی ، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں ، جبکہ 2020 میں اب تک چار افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔پچھلے سال ایک ہی دن میں 37 افراد کے سرقلم کئے گئے
بھارتی فوج کشمیرمیں مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں…
ذرائع کےمطابق سعودی عرب نے 2019 میں سب سے زیادہ 184 قیدیوں کو پھانسی دی ، جن میں 88 سعودی شہری اور 90 غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ پاکستانی شامل ہیں، 82 کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں اور 57 کو قتل کے ارتکاب پر پھانسی دی گئی۔
مائیکروسافٹ کے بھارتی نژاد چیف بھی بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون کیخلاف بول پڑے
3 اپریل 2019 کو سعودی سلطنت نے ایک ہی دن میں 37 افراد کے سرقلم کردیئے تھے ، جن میں تمام افراد سعودی شہری تھے، جبکہ 2015 میں بھی پھانسیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے مقابلے میں 2014 میں 88 افراد کو پھانسی دی گئی جبکہ 2016 میں 158 افراد کو پھانسی دی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا گذشتہ چھ سال میں جب سے اس ادارے نے اس قسم کے اعداد و شمار کا حساب رکھنا شروع کیا ہے، 2019ء سب سے زیادہ خونی سال ثابت ہوا جبکہ 2020 میں اب تک چار افراد کو پھانسی دی جاچکی ہے۔
باپ، دادا، پردادا سب ہندو، میں مسلمان، میرا کیا ہوگا !بھارتی مسلمان عبدالغفار…
یاد رہے اپریل 2018 میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں سر قلم کیے جانے کی سزا میں کمی کا اعلان کیا تھااور کہا تھا حکومت نے سزائے موت کے دائرہ کار کو محدود کرنے اور عمر قید سمیت دیگر متبادل سزاؤں کو متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔واضح رہے سعودی عرب میں اب بھی تلوار سے سرقلم کرکے سزائے موت دینے کا طریقہ رائج ہے اور عموماً جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مجرموں کا کھلے عام سرقلم کیا جاتا ہے۔
مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس،6 ماہ میں تیسرا بڑا اجلاس…
-

فیصل واڈا نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کی سختی سے تردید
فیصل واڈا نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کی سختی سے تردید
باغی ٹی وی :وفاقی وزیر فیصل واڈا برائے آبی وسائل نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی سختی سے تردیدکی ہے کہ ان سے کسی قسم کا استعفیٰ مانگا جا رہا ہے . انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں اور ان میںکوئی صداقت نہیں ہے. باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ اگرچہ ان کا قلمدان وزیراعظم کا استحاق ہے اور وہ جیسے چاہیں اس حق کو استعمال کر سکتے ہیں. اگر وزیر اعظم نے ان سے استعفی طلب کیا تو وہ بنا رنج و ملال خوشی کےساتھ استعفی دے دیں گے .اپنے لیڈر کے حکم پر لبیک کہیںگے. جب کہ سوشل میڈیا پر جاری بعض افراد کی جانب سے کاشف عباسی کے پروگرام پر لگی پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے ایک غیر منصفانہ اقدام سے تعبیر کیا جارہا ہے.
خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ’بوٹ‘ ٹیبل پر رکھ کر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں فیصل واوڈا نے ’بوٹ‘ ٹیبل پر رکھا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے، بوٹ کو چوم کر عزت دی ہے، کوئی شرم اور حیا ہے؟ قوم نے ان کی اصلیت دیکھ لی۔اس کےبعد ان پر شدیدتنقید کی جارہی تھی اور استعفے کی باتیں زیر گردش تھیں.جس کو اب وفاقی وزیر نے مسترد کردیا ہے.