Baaghi TV

Author: +9251

  • سی پیک بھارت کےلیئے ڈراونا خواب بن گیا بھارتی نیول چیف حواس باختہ ،سازش تیارکرنے لگا

    سی پیک بھارت کےلیئے ڈراونا خواب بن گیا بھارتی نیول چیف حواس باختہ ،سازش تیارکرنے لگا

    نئی دہلی: سی پیک بھارت کےلیئے ڈراونا خواب بن گیا بھارتی نیول چیف حواس باختہ ،سازش تیارکرنے لگا،اطلاعات کےمطابق بھارتی بحریہ کے سربراہ کرمبیر سنگھ نے پاک چین اقتصادی راہداری کو اپنے ملک کی سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے سی پیک پر ہرزہ سرائی کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں ایک مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے انڈین نیول چیف ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے چائنا بیلٹ اینڈ روڈ اورسی پیک کو ملکی سلامتی کیخلاف اور مستقبل میں ہونے والی معاشی بدحالی کا سبب قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ چائنا بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک بھارت کے معاشی مفادات اور اہداف پر کاری ضرب ہوگا۔


    بھارتی میڈیا نے اپنے نیول چیف کی پاکستان دشمنی کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی چیف نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور چائنا بیلٹ اینڈ روڈ بھارتی معیشت پر منفی اثرات مرتب کریں گے اور ہمارے تجارتی اہداف پر مسلط ہوجائیں گے۔ اس سے بھارتی مصنوعات کی مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچے گا۔

    ادھر بھارتی نیول چیف کی سی پیک کے خلاف سازشوں نے بیجنگ کوبھی پریشان کررکھا ہے، کیوں کہ اس موقع پر ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے چین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بحری سرحدوں پر چین کی جانب سے مداخلت کی جا رہی ہے اور اس راستے سے ہمارے ’اکنامک زون‘ میں داخل ہونے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہماری معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔

  • فیصل واڈا کے بوٹ کے تذکرے آن لائن شاپینگ  "دراز” کے پیج پر، بوٹ کا ماڈل بھی دے دیا

    فیصل واڈا کے بوٹ کے تذکرے آن لائن شاپینگ "دراز” کے پیج پر، بوٹ کا ماڈل بھی دے دیا

    لاہور:فیصل واڈا کے بوٹ کے تذکرے آن لائن شاپینگ "دراز” کے پیج پر، بوٹ کا ماڈل بھی دے دیا،اطلاعات کےمطابق کل ایک ٹی وی شو میں فیصل واڈا کیطرف سے بوٹ دکھانے کا معاملہ ایک طرف پچیدہ صورت حال اختیار کرگیا ہے تو دوسری طرف یہ ایک معروف برانڈ بھی بن گیا ہے جس کے تذکرے آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹ "دراز” کے پیج پردیکھا جاسکتا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق "دراز”نے ایڈ دیتے ہوئے کہا ہےکہ جس کسی کوفیصل واڈا کی طرف سے پیش کیئے جانے والے بوٹ درکار ہوں تووہ”دراز”آن لائن سے خرید سکتا ہے ، اس ایڈ میں "دراز” والوں نے فیصل واڈا کا ذکربھی کیا ہے

    یاد رہے کہ فیصل واڈا کو بوٹ دکھانا بہت مہنگا پڑرہا ہے، اوراس وقت حکومت کیطرف سے بھی اس عمل کوناپسند کیا جارہا ہے، یہی وجہ ہےکہ فیصل واڈا کی طرف سے پیش کیا جانے والا بوٹ اب ایک برانڈ کے طورپردیکھا جارہا ہے

  • جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت جانےکا اعلان

    جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت جانےکا اعلان

    تہران :القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی فوجی کارروائی دہشت گردی کی کارروائی تھی۔

    ادھر ذرائع کےمطابق اس حوالے سے غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کےاحکامات دینے کا اعتراف کرچکے ہیں جو کہ عالمی عدالت میں پیش کیا جانے والا مضبوط ثبوت ہوسکتاہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدرات سے فارغ ہونے کے بعد ایران بھی طلب کیا جاسکتا ہے اور ایرانی قانون کے آرٹیکل 8 کے مطابق ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے۔عدالتی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی عدالت میں کیس طوالت اختیار کرسکتا ہے لیکن ایران اسے اختتام تک پہنچائےگا۔

  • وزیراعظم کا فیصل واوڈا کے شو میں جوتا میز پر رکھنے کا سخت نوٹس

    وزیراعظم کا فیصل واوڈا کے شو میں جوتا میز پر رکھنے کا سخت نوٹس

    اسلام آباد:وفاقی وزیرفیصل واڈا کوبوٹ ٹی وی شومیں لے جانا مہنگا پڑگیا ، اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کی جانب سے ٹی وی شو میں میز پر جوتا رکھنے کا سخت نوٹس لے لیا۔عمران خان نے فیصل وواڈا سے جوتا میز پر رکھنے کا جواب طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ اس حرکت سے حکومت کا منفی تاثر گیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق فیصل واڈا کی اس حرکت پرپارٹی میں سخت ردعمل پایا جارہا ہے، ادھر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھی فیصل واوڈا کی حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیئے، بوٹ پاکستانی کی سلامتی کیلئے محازوں پر سرگرم ہے۔

    گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں پی ٹی آئی کے مر کزی رہنما اور وفا قی وزیر فیصل واوڈا نے’بوٹ‘ سامنے رکھا اور کہا کہ ن لیگ نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے، بوٹ کو چوم کر عزت دی ہے۔فیصل واوڈا نے ٹاک شو میں مزید کہا کہ کوئی شرم ، حیا ہے؟ قوم نے ان کی اصلیت دیکھ لی ہے۔اس شو میں فیصل واوڈا کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ ن کے جاوید عباسی بھی شریک تھے۔

    انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا ٹوئیٹر اکاوٴنٹ بند ہے کیوں کہ وہ مکمکا چاہتی ہیں، اگر ن لیگ جمہوری جماعت تھی تو اپنے موقف پر قائم رہتی ،چوری بچانے کیلئے نوازشریف ملک سے باہر چلے گئے۔

  • پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف جہاد،وفاقی وزیرنے اپنے ہی محکمے خلاف نیب کوخط لکھ دیا

    پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف جہاد،وفاقی وزیرنے اپنے ہی محکمے خلاف نیب کوخط لکھ دیا

    کراچی: پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف جہاد،وفاقی وزیرنے اپنے ہی محکمے خلاف نیب کوخط لکھ دیا،تفصیلات کے مطابق علی زیدی نے نیب کو خط لکھ دیا۔ متن میں کہا گیا ہے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں مالی بے قاعدگیوں پر نیب تحقیقات کرے، ڈریجر نامی جہاز پر پہلی تفصیلی تحقیقات میں گھپلے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرکی طرف سے نیب کو لکھے گئے خط کے متن میں کہنا ہے کہ کئی برسوں میں علی ڈریجر کی مرمت پر 15 لاکھ یورو کی رقم خرچ کی گئی، ڈریجر کے لیے مرمت کے نام پر اسپئیر پارٹس بھی خریدے گئے، 15لاکھ یورو کی رقم لگانے کے باوجود علی ڈریجر ابھی تک کام کے قابل نہیں بن سکا، ڈریجر نامی جہاز کو ٹھیک کرنے کےلیے 17کروڑ روپےخرچ کیے گئے۔

    ذرائع کےمطابق اس خط کے مطابق ڈریجر ٹھیک کرنے کی محکمانہ تحقیقات میں بےقاعدگیاں ثابت ہیں، نیب ڈریجر کی مرمت میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرے، محکمانہ تحقیقاتی رپورٹ خط کے ساتھ منسلک ہے، ڈریجر کی مرمت کی رقم یورو میں کی گئی۔ وفاقی وزیر نے خط میں زور دیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے۔

  • کارگل سے لیکربھارتی وکیل کے بیانیئے تک ،بھارت میں نوازشریف کے انڈوں‌ کے تذکرے، فیصل واوڈا

    کارگل سے لیکربھارتی وکیل کے بیانیئے تک ،بھارت میں نوازشریف کے انڈوں‌ کے تذکرے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد:فیصل واڈا کوبوٹ دکھانا مہنگا پڑگیا ادھروفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ’فوجی بوٹ‘ ٹی وی پروگرام کے دوران ٹیبل پر رکھنے کے معاملے پر کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز معافی مانگیں تو میں بھی معافی مانگ لوں گا۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اس پر بحث کے لیے تیار ہوں کہ بوٹ والا عمل درست تھا یا نہیں، شو میں بوٹ لے جانے کی ذمہ داری میری تھی اور میں بوٹ تھیلے میں لے کر گیا تھا، تمام اداروں اور ان کی قربانیوں کی عزت کرتا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو میری بوٹ والی بات پسند نہیں آئی، میں نے وزیراعظم کو کہا آپ جو کہہ رہے ہیں درست کہہ رہے ہیں اور آئندہ ایسا نہیں ہوگا، ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی چارج شیٹ کارگل سے شروع ہوتی ہے، طیارہ ہائی جیک کیس میں نوازشریف کس کو انڈیا بھیج رہے تھے؟ نوازشریف نے کہا تھا کارگل کی تحقیقات کروں گا تو کس کے بارے میں کہا تھا؟فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے آخری بیانیے تبدیل کیے، خلائی مخلوق کس کا بیانیہ تھا؟ ہمیں سیلیکٹڈ کا سیلیکٹڈ آئٹم کہا گیا، ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دے کر قوم کو ورغلایا گیا، ججوں کو کہا گیا لوہے کے چنے ہیں چبا کر دکھاؤ، بھارتی وکیل نے نوازشریف کے بیانیے کا حوالہ دیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روزاپوزیشن آئینہ دیکھ کر بھاگ گئی، پلیٹیلیٹس کا ڈرامہ رچایا گیا، طیارے میں انگور کھاتے ہوئے گئے، قوم اورن لیگ کا ووٹر دیکھ رہا ہے کہ ایک بارپھریہ لوگ بیرون ملک بھاگ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم ماضی میں ایک ادارے کیخلاف اپنائے جانے والے بیانیے پر معافی مانگیں میں تو میں بھی معافی مانگ لوں گا۔

  • جسےاللہ رکھے اسے کون چھکے !برفانی تودے میں 18 گھنٹے تک معجزاتی طور پر لڑکی زندہ

    جسےاللہ رکھے اسے کون چھکے !برفانی تودے میں 18 گھنٹے تک معجزاتی طور پر لڑکی زندہ

    مظفرآباد: جسےاللہ رکھے اسے کون چھکے !برفانی تودے میں 18 گھنٹے تک معجزاتی طور پر لڑکی زندہ رہی ، اطلاعات کےمطابق آزاد کشمیر میں برفانی تودے تلے دبی 12 سالہ لڑکی کو 18 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا۔

    خبررساں ادارے کے مطابق ثمینہ نامی 12 سالہ لڑکی کو ریسکیو ٹیموں نے 18 گھنٹے بعد برفانی تودے سے زندہ نکال کر مظفرآباد کے اسپتال منتقل کر دیا۔لڑکی نے بتایا کہ برفانی تودے میں دبے رہنے کے دوران زندہ بچ جانے کی آس لیے سوئی نہیں، ہاتھ ٹوٹ چکا تھا اور منہ سے خون نکل رہا تھا لیکن امیدوں نے دم نہیں توڑا تھا۔

    ثمینہ نے کہا کہ شروع میں لگا کہ میں نہیں بچ پاؤں گی لیکن ہمت نہیں ہاری، چیخ و پکار کی اور مدد کے لیے آوازیں لگائی تو کسی نے سن لیں اور مدد کو آن پہنچے۔لڑکی کی والدہ شہناز کا کہنا ہے کہ ہمیں معجزے کی امید تھی اور ایسا ہی ہوا، میرے بھائی ارشاد کو بھی امید تھی کہ ثمنیہ کو زندہ بچا لیا جائے گا پھر قدرت نے معجزہ دکھایا اور بیٹی زندہ مل گئی۔

  • کشمیری دہشت گرد نہیں‌ :تہاڑ جیل کا افسر افضل گورو کے ذکر پر جذباتی ہوکر روپڑا

    کشمیری دہشت گرد نہیں‌ :تہاڑ جیل کا افسر افضل گورو کے ذکر پر جذباتی ہوکر روپڑا

    نئی دہلی :کشمیری دہشت گرد نہیں‌ :تہاڑ جیل کا افسر افضل گورو کے ذکر پر جذباتی ہوکر روپڑا،طلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل کا پبلک ریلیشن آفیسر کشمیری شہری افضل گورو کے ذکر پر جذباتی ہوکر روپڑا۔ افضل گورو کو 13 دسمبر 2001 کو بھارت کی پارلیمنٹ پر حملے کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں بھارت کی خصوصی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

    بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تہاڑ جیل کے پبلک ریلیشن افسر سنیل گپتا نے بتایا کہ جب انہوں نے پھانسی کی اطلاع افضل گورو کو دی تو اس نے کہا تھا کہ اسے معلوم ہے۔سنیل گپتا کے مطابق افضل گورو کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد نہیں ہے بلکہ اسے کرپشن کے خلاف لڑنے پر کرپٹ لوگوں نے دہشت گرد بنادیا۔بھارتی جیل کے اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ افضل گرو پھانسی سے قبل نہایت مطمئن نظر آرہا تھا۔واضح رہے کہ سنیل گپتا جنہوں نے تہاڑ جیل میں 35 سال فرائض سرانجام دینے کے بعد تہاڑ جیل پر بلیک وارنٹ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی ہے، ان کےانٹرویو سے بھارتی میڈیا میں بھونچال آگیاہے۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے پھانسی کے خلاف افضل گرو کی درخواست اوربھارتی صدر کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد 9 فروری 2013 کو دہلی کی تہاڑ جیل میں انہیں پھانسی دے دی گئی تھی۔افضل گورو کی پھانسی کی سزا کے خلاف مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا جب کہ 9 فروری کو ہر سال افضل گورو کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کیا جاتا ہے۔پھانسی کے وقت افضل گورو کی عمر 44 برس تھی، انہیں نہ توٹھیک طرح قانونی پیروی کا موقع دیا گیا اور نہ ہی پھانسی سے قبل اہلخانہ سے ان کی ملاقات کروائی گئی۔

    اس حوالے سے بھارت میں ایک بار پھر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا بھارتی حکومت نے ایک معصوم اور بے گناہ شخص کو پھانسی کے تختے پر لٹکا دیا؟ایک بھارتی ٹی وی اینکر کا کہنا تھا کہ ایک جیل افسر کسی دہشت گرد کے بارے میں سوچ کر نہیں رو سکتا۔2016 میں نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علموں نے افضل گورو کی پھانسی کی برسی پر احتجاجی مارچ کیا تھا اور اسے عدالتی تحویل میں قتل قرار دیا تھا۔

  • کہیں جنگ کا الارم تونہیں بجنے والا ! برطانیہ نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

    کہیں جنگ کا الارم تونہیں بجنے والا ! برطانیہ نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

    لندن: کہیں جنگ کا الارم تونہیں بجنے والا ! برطانیہ نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا،اطلاعات کے مطابق امریکا ایران کشیدگی اور ملک میں خطرے کے باعث برطانیہ نے تہران میں تعینات اپنا سفیر وطن واپس بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے ایران میں تعینات سفیر راب میکئیر کو واپس لندن طلب کرلیا۔ یوکرینی طیارہ حادثے کے باعث تہران میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کے باعث سفیر کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

    مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پورے بھارت میں‌پھیل گیا ، کٹیہار…

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں برطانوی سفیر کو حکومت مخالف مظاہرے سے گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں ایرانی حکومت نے برطانوی سفیر راب میکئیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا۔ گرفتاری کے بعد حکومت کے حامی مظاہرین نے برطانوی سفیر کا پُتلا جلایا اور برطانیہ مخالف نعرے بازی بھی کی۔دوسری طرف برطانوی حکام کا کہنا ہےکہ جان کے خطرے کی وجہ سے برطانوی سفیر تہران سے لندن واپس آئیں گے۔

    بھارتی مکاری ، کام آگئی ، پاکستان اور ملایئشیا کے درمیان پام آئل کا تجاری معاہدہ…

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے بعد برطانوی سفیر نے حکومت مخالف مظاہرے میں شرکت کی تھی۔ البتہ راب میکئیر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ صرف حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں تعزیتی تقریب میں گئے تھے اور شمعے روشن کی تھیں۔اس واقعے کے بعد حکومت کے حامی حلقوں نے برطانوی سفیر کے خلاف ریلی نکالی اس دوران برطانیہ مخالف نعرے لگائے گئے اور ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا تھا۔

    ’’امریکا شیطانوں کی قوم‘‘ ہے،سعودی ائیرفورس افسرکے ہاتھوں امریکیوں کی ہلاکت ک

  • قصوری فالودے کے لندن میں تذکرے،شہزادی کیٹ فالودہ کھاکربہت خوش،دورہ پاکستان کی یادیں ابھی تازہ

    قصوری فالودے کے لندن میں تذکرے،شہزادی کیٹ فالودہ کھاکربہت خوش،دورہ پاکستان کی یادیں ابھی تازہ

    بریڈ فورڈ: قصوری فالودے کے لندن میں تذکرے،شہزادی کیٹ فالودہ کھاکربہت خوش ہوئیں ،اطلاعات کےمطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی پاکستانی فالودے کی دلدادہ نکلیں، شہزادی نے بڑے شوق سے پاکستانی فالودہ کھایا۔جہاں شہزادی کو بتایاگیا کہ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع قصورکا ایک خاص تحفہ ہے جس کے دنیا بھرمیں تذکرے ہیں‌،

    تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بریڈفورڈ میں واقع پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے نے عملے کی مدد سے خود فالودہ تیار کیا اور بڑے شوق سے کھایا، اس دوران اسٹاف انہیں مکمل معلومات فراہم کرتا رہا۔

    اسلام ہی انسانیت کی آخری امید ہے،میں اسلام سے بے حد متاثرہوں ، بس میرے لیے دعا

    ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے سے باکسر عامر خان نے ملاقات کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا، شاہی جوڑے نے خوشگوار موڈ میں وہاں موجود لوگوں میں گھل مل گئیں جب کہ پاکستانی کچن کے اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔یاد رہےکہ شہزادی کیٹ نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کو بہت خوبصورت ، پاکستانی عوام کومحبت کرنے والے ،پاکستانی لباس کوثقافت کی چادراورپاکستانی کھانوں کوقدرت کا تحفہ قراردیا تھا