Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں ،وزیرخارجہ امریکہ پہنچ گئے

    بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں ،وزیرخارجہ امریکہ پہنچ گئے

    واشنگٹن:بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں ،وزیرخارجہ امریکہ پہنچ گئے ،اطلاعات کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

    فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

    وزارت خارجہ کے ترجمان کےمطابق پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکہ کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے جہاں ان کا مستقل مندوب منیر اکرم نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اُٹھائیں گے اور مسئلہ کشمیر پر موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ،…

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے دورے اچھے رہے، خطے میں خاصی کشیدگی تھی لہٰذا کشیدگی کم کرنے میں پاکستان جو کردار کرسکتا ہے وہ کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل کی بریفنگ مکمل ہوئی ہے جس کی تفصیلات یواین او میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم سے لوں گا۔شاہ محمود قریشی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی سے بھی ملیں گے جب کہ کیپیٹل ہل میں میڈیا اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

  • مائیکروسافٹ کے بھارتی نژاد چیف بھی بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون کیخلاف بول پڑے

    مائیکروسافٹ کے بھارتی نژاد چیف بھی بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون کیخلاف بول پڑے

    نیو یارک: بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ مظالم نے معتدل ہندووں کوبھی آوازاٹھانے پرمجبورکردیا ،اطلاعات کےمطابق مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا ناڈیلا نے بھارت میں شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع قانون کو افسوسناک قرار دے دیا۔نیویارک میں منعقد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو ستیا ناڈیلا نے بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جو بھی ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے۔

    فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

    ذرائع کے مطابق بھارت میں مسلم مخالف قانون سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے سی ای او مائیکروسافٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال بھارت میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے اچھی نہیں ہے تاہم امید کی جاسکتی ہے کہ بھارتی مہاجرین خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے۔میں بھارت کی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں کسی بنگلادیشی مہاجر کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ ٹیکنالوجی سے متعلق بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ’انفو سس‘ کا سی او او کوئی بنگلادیشی مہاجر بنے۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ،…

    واضح رہے بھارت میں شہرت سے متعلق مسلم مخالف متازع قانون منظور ہونے کے بعد بھارت بھر میں احتجاج جاری ہے جس میں اب تک 50 کے قریب جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ بھارت کی متعدد ریاستیں اس قانون کو ماننے سے انکار کرچکی ہیں۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

  • باپ، دادا، پردادا سب ہندو، میں مسلمان، میرا کیا ہوگا !بھارتی مسلمان عبدالغفار مشکلات کا شکار

    باپ، دادا، پردادا سب ہندو، میں مسلمان، میرا کیا ہوگا !بھارتی مسلمان عبدالغفار مشکلات کا شکار

    نئی دہلی :باپ، دادا، پردادا سب ہندو، میں مسلمان، میرا کیا ہوگا !بھارتی مسلمان عبدالغفار کہتے ہیں کہ اگر 50 سال پرانا ریکارڈ دیکھیں تو میرے باپ-دادا ہندو تھے اورمیں مسلمان ہوں۔ میری فیملی میں چچا، بھائی، بہن اور تقریباً 150 لوگوں کے سامنے یہی سوال کھڑا ہے کہ آخر ہمارا کیا ہوگا ۔

    فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کےمطابق ایک طرف شہریت قانون کے خلاف پورے ملک میں لوگ سڑکوں پر اترے نظر آ رہے ہیں تو دوسری طرف اس قانون سے متعلق کئی طرح کی پیچیدگیاں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ دہلی کے جامعہ نگر میں رہنے والے عبدالغفار سولنکی اس قانون کے پاس ہونے کے بعد ایک عجیب ہی کشمکش میں مبتلا نظر آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بنیادی طور پر علی گڑھ ضلع کے رہنے والے ہیں اور ان کے باپ، دادا، پردادا سبھی ہندو مذہب کو ماننے والے تھے لیکن پھر ایک وقت ایسا آیا جب پورا کا پورا خاندان مسلم ہو گیا۔ شہریت قانون نافذ ہونے کے بعد ان کے لیے پریشانی یہ پیدا ہو گئی ہے کہ وہ آخر سرکار کو کون سا کاغذ دکھائیں اور انھیں کس خانے میں رکھا جائے گا۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ،…

    عبدالغفار سولنکی کہتے ہیں کہ ’’شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر میری سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ اب میرا کیا ہوگا۔ میری اور میری فیملی کا کیا ہوگا۔ کیا مجھے مسلم طبقہ میں رکھ کر قانون کے تحت اپنی پیدائش کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا یا پھرآبا و اجداد کے ہندو ہونے کی وجہ سے چھوٹ ملے گی اور ان کی شہریت پر کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔‘‘

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

  • شاہین آباد:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف سردی کی ٹھندی اورتاریک راتوں میں ہزاروں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

    شاہین آباد:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف سردی کی ٹھندی اورتاریک راتوں میں ہزاروں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

    نئی دہلی: شاہین آباد:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف سردی کی ٹھندی اورتاریک راتوں میں ہزاروں خواتین کا احتجاجی مظاہرہ،اطلاعات کےمطابق شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف سرد راتوں کی پرواہ کیے بغیر خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان پچھلے ایک مہینے سے دن و رات شاہین باغ میں احتجاج کر رہے ہیں۔

    فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

    واضح رہے کہ قومی دارالحکومت میں 15 دسمبر کو شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جامعہ کیمپس میں گھس کر پولیس کی بربریت کے خلاف شاہین باغ کی خواتین نے متھرا روڈ کو نوئیڈا سے جوڑنے والے کالندی کنج روڈ کےعقب سے احتجاج شروع کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تحریک کی قیادت بھی خواتین ہی کر رہی ہیں۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ،…

    دہلی پولیس نے گزشتہ روز علاقہ کے کئی معزز افراد سے بات چیت کی اور مظاہرین سے سڑک خالی کرنے کی اپیل کی، تاہم ابھی تک مظاہرین اپنے قدم پیچھے ہٹانے کو تیار نہیں ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا یہ احتجاج جاری رہے گا

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

  • مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس،6 ماہ میں تیسرا بڑا اجلاس مگربےسود

    مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس،6 ماہ میں تیسرا بڑا اجلاس مگربےسود

    نیویارک: مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا بند کمرے میں اجلاس،6 ماہ میں تیسرا بڑا اجلاس مگربےسود،ااطلاعات کےمطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 70 سال سے زائد دیرینہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔گزشتہ برس اگست 2019 کے بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا منعقد ہونے والا یہ تیسرا اہم اجلاس ہے جس کے لیے پاکستان نے دوست ملک چین کے ساتھ مسلسل کوششیں کیں اور یہ اجلاس عمل میں آیا۔

    وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا…

    کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کے ایجنڈے کا مسلسل حصہ ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک کے وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے پریس بریفنگ کریں گے، جس میں مقبوضہ وادی سمیت سلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

    جنگی جہاز بھارت کے زیادہ ، مگرپلڑاپاکستان کا بھاری ،

    نیویارک سے ذرائع کےمطابق اس اجلاس کا انعقاد اقوامِ متحدہ کے تحت ڈپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز اور پولیٹکل اینڈ پیس بلڈنگ افیئرز کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں 15 ممالک کے نمائیندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد چین کے مستقل مندوب ژینگ جن نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں کشمیر کی زمینی صورتحال پر غور کیا گیا، کمشیر ہمیشہ سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے اور کشمیر پر چین کا مؤقف واضح ہے۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

    روس کے مندوب دمتری پولیانسکی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آیا، روس پاک، بھارت تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند ہے، امید ہے دو طرفہ کوششوں سے پاکستان اور بھارت میں اختلافات دور ہو جائیں گے۔ اجلاس سے قبل بھی روسی مندوب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی

    واضح رہے مقبوضہ جموں و کشمیر اس وقت شدید لاک ڈاؤن کا شکار ہے جہاں تحریرو تقریر پر پابندی کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ بھی بند ہے اور درجنوں کشمیریوں کو بھارتی افواج نے شہید کیا ہے جب کہ بھارتی فوجیوں کے زیرِ حراست افراد کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان لینڈسلائڈنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کشمیرپہنچ گئے

    مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں اہم اجلاس ہوا جہاں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر کا ایجنڈا پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کیا گیا۔ عالمی رہنماؤں نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔

    فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

    خیال رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ سال مودی حکومت کی انسانی حقوق کی پامالیوں پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بھارت بھر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوپی میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 77 افراد کا ماورائے عدالت قتل ہوا، بیف لے جانے کے الزام پر ہجوم نے 50افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانیت سوز اقدامات عالمی سطح پر کھل کر سامنے آگئی۔

  • سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 120  سے تجاوز کرگئی

    سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 120 سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد:سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 120 سے تجاوز کرگئی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آزاد کشمیرمیں برفانی تودے گرنے سے76، بلوچستان میں برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 21، خیبرپختونخوا میں 2 اور گلگت بلتستان میں برفباری سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ادھراطلاعات کےمطابق مزید 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں

    وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا…

    مظفرآباد سے ذرائع کےمطابق ان شہادتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی املاک ، گھروں ، دوکانوں اورجانوروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ،بائیس دکانوں، 107 مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 91 مکمل تباہ ہوگئے۔ایک مسجد کو مکمل، 9 گاڑیوں اور 3 موٹرسائیکلوں کو شدید اور جزوی نقصان پہنچاہے۔ اب بھی برفانی تودےمیں مزید لوگوں کےدبے ہونے کاخدشہ ہے۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    جنگی جہاز بھارت کے زیادہ ، مگرپلڑاپاکستان کا بھاری ،

    اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دبے مزید 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد وادی میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہو گئی ہے جب کہ مزید کئی افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔آزاد کشمیر میں برفانی تودے سے متاثر سرگن ویلی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹرز سے امداد ی سامان متاثرہ علاقے میں پہنچا دیا۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

    سب سےزیادہ نقصان وادی نیلم کےعلاقہ سرگن میں ہوا ہے۔گاؤں بگولی میں تین اطراف سےبرفانی تودہ گرا تو ڈھائی سو نفوس پر مشتمل آبادی کوخطرہ لاحق ہوگیا۔برفباری سے متاثرہ آزادکشمیر کے پانچ اضلاع کی سڑکیں تیسرے روز بھی بند ہیں۔وادی نیلم میں کئی کئی فٹ برف کے باعث امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی

    وادی نیلم کی سڑک دواریاں کے مقام پر برفباری سے بندہے۔ متاثرہ کئی علاقوں میں زمینی امداد اب تک نہ پہنچ سکی ہے۔ ضلع باغ میں چکار کو ملانے والی سڑک سُدھن گلی کے مقام پر، باغ حویلی سڑک کےعلاوہ وادی لیپہ جانے والی روڈ، ریشیاں کےمقام پر آمدورفت کے لیے بند ہے۔ایس ڈی ایم اےحکام کہناہےکہ برفباری سےشدید متاثرہ سرگن سمیت دیگر علاقوں میں اشیائے خورد و نوش،گرم کپڑے اوردیگرامدادی سامان ہیلی کاپٹر کےذریعے بھیجاجارہاہے اور سڑکوں کی بحالی کےلیے ہیوی مشنری کا استعمال کیاجارہاہے۔

    وزیر اعظم عمران خان لینڈسلائڈنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کشمیرپہنچ گئے

  • انسان توپہلے ہی بدل رہا ہے اب موسم بھی بدلنے لگے ،سمندروں میں ہر سیکنڈ کے دوران پانچ ’حرارتی ایٹم بم‘ پھٹ رہے ہیں، ماہرین

    انسان توپہلے ہی بدل رہا ہے اب موسم بھی بدلنے لگے ،سمندروں میں ہر سیکنڈ کے دوران پانچ ’حرارتی ایٹم بم‘ پھٹ رہے ہیں، ماہرین

    بیجنگ:انسان توپہلے ہی بدل رہا ہے اب موسم بھی بدلنے لگے ،سمندروں میں ہر سیکنڈ کے دوران پانچ ’حرارتی ایٹم بم‘ پھٹ رہے ہیں ،اطلاعات کےمطابق ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی تپش (گلوبل وارمنگ) جیسے مسائل جتنی تیزی کے ساتھ ہمارے قابو سے باہر ہورہے ہیں انہیں دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے اس صدی کے اختتام تک یہ دنیا انسانوں کےلیے ناقابلِ رہائش ہو کر رہ جائے گی۔

    وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا…

    ماہرین موسمیات اورسمندری علوم کے ماہرین کا کہنا ہےکہ تیزی سے گرماتے ہوئے ماحول کی وجہ سے موسموں میں بھی سختی بڑھتی جارہی ہے، خاص طور پر گرمی میں۔ یہ جاننے کےلیے کہ ہم اپنی زمین کو کس رفتار سے گرما رہے ہیں، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہرین نے 1950 کے عشرے سے لے کر 2019 تک زمینی درجہ حرارت میں اضافے کا مطالعہ کیا اور اندازہ لگایا کہ اس پورے عرصے میں ہم کس قدر حرارت (گرمی) اپنے معتدل سیارے کی فضاؤں میں شامل کرچکے ہیں۔

    جنگی جہاز بھارت کے زیادہ ، مگرپلڑاپاکستان کا بھاری ،

    ایڈوانسز ان ایٹموسفیرک سائنسز نامی ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ یہ عدد اتنا بڑا اور غیر معمولی ہے کہ اسے سمجھنا بھی بے حد مشکل ہے؛ اور یہ ہے ’’228 سیکسٹیلیئن‘‘ جول، یعنی 2280 ارب کھرب جول! اگر آپ واقعی میں جاننا چاہتے ہیں کہ یہ عدد کتنا بڑا ہے تو پھر 2280 میں صفر (0) کے ساتھ مزید 21 عدد صفر لگا دیجئے۔اگر ایٹم بموں والی مثال کچھ عجیب لگ رہی ہو تو یوں سمجھ لیجیے کہ دنیا کے ہر انسان نے 100 عدد ہیئر آن کر رکھے ہوں اور ان کا رُخ سمندروں کی طرف کیا ہوا ہو۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

    ایڈوانسز ان ایٹموسفیرک سائنسز نامی ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپانی شہر ہیروشیما کو خاک کا ڈھیر بنانے والے امریکی ایٹم بم سے جو توانائی خارج ہوئی، وہ 63,000,000,000,000 جول تھی۔ اگر اس بم سے خارج ہونے والی توانائی کو اکائی مان لیا جائے تو ہم پچھلے 25 سال کے دوران اپنے سمندروں پر 3 ارب 60 کروڑ ’حرارتی ایٹم بموں‘ کے دھماکے کرچکے ہیں جبکہ گزرتے وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی

    چینی ماہرین کے بقول، پچھلے 25 سالہ اوسط کو مدنظر رکھا جائے تو ہم ہر ایک سیکنڈ میں جتنی حرارت کرہ ہوائی میں شامل کررہے تھے، وہ ہیروشیما پر گرائے جانے والے چار ایٹم بموں کی توانائی جتنی تھی۔ تاہم 2019 میں یہ اوسط غیرمعمولی طور پر بڑھ گیا اور اب ہم ہر سیکنڈ میں 5 ایٹم بموں کی توانائی جتنی حرارت زمینی فضا میں شامل کررہے ہیں۔

  • سرکاری دینی مدارس کا نظم ونسق چلانے کیلئے باقاعدہ ادارہ قائم کردیا گیا

    سرکاری دینی مدارس کا نظم ونسق چلانے کیلئے باقاعدہ ادارہ قائم کردیا گیا

    راولپنڈی:حکومت نے صوبے میں سرکاری دینی مدارس کا نظم ونسق چلانے کیلئے باقاعدہ ادارہ قائم کردیا۔پنجاب حکومت نے صوبہ میں سرکاری کنٹرول میں لئے گئے 200 دینی مدرسوں کا نظم و نسق چلانے کے لئے باقاعدہ نیا ڈائریکٹو ریٹ آف ریلی جیس (دینی) ایجوکیشن قائم کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:سکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا

    نوٹی فکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی نئے ڈائریکٹوریٹ میں اسکیل 18 کے سینئر افسران بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسکیل 17 کے 6 سینئر افسران بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے گئے ہیں ان میں خواتین افسران بھی شامل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرز میں محمد عارف شہزاد، محمد نعیم جب کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں محترمہ فوزیہ تنویر، محترمہ سارہ مظہر، جمیل ناصر، شرجیل احمد، طاہر محمود خان اور ظہیر حسین شامل ہیں۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

    ذرائع کےمطابق اس وقت حکومتی کنٹرول میں 200 دینی مدرسے ہیں ان کا نظام عارضی طور پر ایڈمنسٹریٹر مقرر کر کے چلایا جارہا تھا جب کہ ان دینی مدرسوں میں مزید اضافے کا امکان ہے حکومت مزید دینی مدرسے بھی سرکاری کنٹرول میں لے رہی ہے، نئے افسران کو فوری نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں، اس نئے ڈائریکٹوریٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام 36 اضلاع تک وسیع کیا جارہا ہے، ہر ضلع میں ڈائریکٹوریٹ کا سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہوگا۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ،

  • طب کی دنیا میں انقلاب :جگر کو جسم سے باہر 7 دن تک محفوظ رکھنے والی مشین ایجاد

    طب کی دنیا میں انقلاب :جگر کو جسم سے باہر 7 دن تک محفوظ رکھنے والی مشین ایجاد

    زیورخ: طب کی دنیا میں انقلاب :جگر کو جسم سے باہر 7 دن تک محفوظ رکھنے والی مشین ایجاد،اطلاعات کےمطابق سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے ایک ایسی مشین تیار کرلی ہے جو نہ صرف زخمی انسانی جگر کی مرمت کرسکتی ہے بلکہ اسے جسم سے باہر ایک ہفتے تک زندہ حالت میں محفوظ بھی رکھ سکتی ہے۔ اس طرح یہ مشین جگر کے علاج اور پیوند کاری کے میدان میں ایک نیا انقلاب برپا کرسکتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر:سکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا

    واضح رہے کہ جگر ہمارے جسم کا انتہائی اہم عضو ہے جسے ’’انسانی جسم کا ویئر ہاؤس‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن یہ بہت حساس عضو بھی ہے جو انسانی جسم سے نکالے جانے کے بعد صرف چند گھنٹوں تک ہی زندہ حالت میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج تک جگر کے عطیات اور پیوند کاری جیسے شعبہ جات میں پیش رفت بہت سست رفتاری کا شکار ہے۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

    انسانی جگر کو جسم سے باہر ایک ہفتے تک زندہ اور محفوظ حالت میں رکھنے کا براہِ راست مطلب یہ ہوا کہ آنے والے برسوں میں نہ صرف جگر کے زیادہ عطیات جمع ہوسکیں گے بلکہ اس سے جگر کے امراض میں مبتلا لاکھوں مریضوں کو ہر سال فائدہ ہوگا۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ،

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال پیوند کاری یا ’’ٹرانسپلانٹ‘‘ کے مجموعی طور پر 100,800 آپریشن ہوتے ہیں جن میں سے 20200 آپریشن جگر کی پیوند کاری کے ہوتے ہیں۔ ان میں سے صرف 14.6 فیصد جگر اُن فوت شدہ افراد سے لیے جاتے ہیں جو مرنے کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کی وصیت کرجاتے ہیں۔عطیہ چاہے کیسا ہی کیوں نہ ہو، ڈاکٹروں کے پاس جگر کی منتقلی اور پیوند کاری کےلیے صرف چند گھنٹے کا وقت ہوتا ہے۔

    فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

    رپورٹ کےمطابق جگرکومحفوظ رکھنے کے حوالے سے یہ مشین زیورخ یونیورسٹی، سوئٹزرلینڈ کے ماہرین کی ایک وسیع ٹیم نے ایجاد کی ہے۔ بنیادی طور پر یہ مشین ایک ایسا پیچیدہ نظام ہے جو (جسم سے نکالے جانے کے بعد) جگر میں خون کی گردش تقریباً اسی طرح سے جاری رکھتا ہے جیسے حقیقی انسانی جسم میں ہو۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ نتیجتاً جگر کو انسانی جسم کے باہر ایک ہفتے تک زندہ رہنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس دوران جگر کے زخموں کی مرمت کی جاسکتی ہے، جگر میں جمع ہوجانے والی اضافی چربی صاف کی جاسکتی ہے، اور جگر کی جزوی طور افزائش بھی کی جاسکتی ہے۔

    جنگی جہاز بھارت کے زیادہ ، مگرپلڑاپاکستان کا بھاری

    مشین کی آزمائش کےلیے ایسے 10 انسانی جگر حاصل کیے گئے جنہیں یورپ میں ہر پیوند کاری اسپتال نے یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ یہ بالکل خراب ہوچکے ہیں۔ مشین کے ذریعے ان 10 میں سے 6 جگر صرف ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل طور پر صحت مند حالت میں بحال کردیئے گئے۔ تاہم انہیں انسانوں میں پیوند نہیں کیا گیا۔

    اگلے مرحلے میں اس مشین سے صاف اور مرمت شدہ جگر انسانی جسم میں پیوند کرنے کے تجربات کیے جائیں گے۔ البتہ یہ ایک حساس مرحلہ ہوگا اس لیے سوئٹزرلینڈ اور یورپ کے طبّی تحقیقی ادارے ہر پہلو سے سابقہ تجربات کا جائزہ لینے کے بعد ہی محدود پیمانے پر انسانی تجربات کی اجازت دیں گے۔

  • ببلک نیوزاورنیوزون چینل ملازمین کی تنخواہیں دینے سےعاری بھی انکاری بھی، ورکروں نےاحتجاج کی کال دے دی

    ببلک نیوزاورنیوزون چینل ملازمین کی تنخواہیں دینے سےعاری بھی انکاری بھی، ورکروں نےاحتجاج کی کال دے دی

    لاہور:ببلک نیوزاورنیوزون چینل ملازمین کی تنخواہیں دینے سے عاری بھی انکاری بھی ورکروں نے احتجاج کی کال دے دی،اطلاعات کےمطابق پبلک نیوز چینل اور نیوز ون نیوز چینل نے ابھی تک اپنے ورکروں کی کئی ماہ کی تنخواہیں ابھی تک ادا نہیں کی جس کی وجہ سے ورکروں کو بہت زیادہ پریشانی اٹھانی پڑھ رہی ہے،

    ادھرباغی ٹی وی کےمطابق پبلک نیوزچینل اورنیوزون چینل کے مالکان سے اپیل کرتے ہوئے ورکروں نے کہاہےکہ اگران اداروں نے اپنی اپنی تنخواہیں کلیئر نہیں کی تو ایمرا باڈی ان دونوں نیوز چینلز کے مالکان کے گھروں کے باہر 18 جنوری بروز ہفتہ کو لاہور 20 جنوری بروز پیر اسلام آباد میں ان کے گھروں کے باہر ان کے خلاف احتجاجی تحریروں کے بینرز لگائے گی

    وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا…

    ذرائع کےمطابق ورکروں کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس احتجاج کے دوران ان کے گھروں کے باہر کشکول لٹکائے جائے گے جو دو لٹکائے جائے گے اور اگر پھر بھی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی تو ان کے گھروں پر انڈے، ٹماٹر اور جوتے پھنکے جائے گے اور میڈیا کوریج سے ان کے کیمرے اور لوگو ہٹائے جائے گے

    جنگی جہاز بھارت کے زیادہ ، مگرپلڑاپاکستان کا بھاری ،