Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیریوں کی حمایت کیوں ؟ ہندوستان ملیشیا اور ترکی سے درآمدات میں کمی کرنے کا منصوبہ

    کشمیریوں کی حمایت کیوں ؟ ہندوستان ملیشیا اور ترکی سے درآمدات میں کمی کرنے کا منصوبہ

    نئی دہلی: کشمیر کے حوالے سے ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے متنازعہ بیانات کی روشنی میں ہندوستان ملیشیا اور ترکی ہونے والی درآمدات میں تخفیف کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملیشیا سے پام تیل کی درآمد بند کرنے کے بعد اب ہندوستان خوردنی تیل، اور گیس و دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد بھی بند کرنے کا ارادہ کر رہا ہے اس ضمن میں اس نے ہندوستانی امپورٹرز سے کہا ہے کہ وہ ان درآمدات کے لیے دیگر ممالک کا انتخاب کریں۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت ترکی سے تیل اور اسٹیل مصنوعات کی درآمدات میں بھی تخفیف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت ملیشیا او ترکی کے بیانات سے خوش نہیںہے اور ہم دونوں ممالک سے تجارت محدود کریںگے۔

    اس ضمن میں ہندوستانی وزارت کامرس سے ای میل کے توسط سے تبصرہ کرنے کہا گیا تھا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔واضح ہو کہ حال ہی ملیشیائی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہندوستان جموں و کشمیر پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر رہا ہے۔

    ترکی کے صدر نے کہا تھا کہ کشمیریوں کوعملاً محصور کر دیا گیا ہے۔بعد ازاں ملیشیا اور ہندوستان کے درمیان تعلقات اس وقت اور بھی کشیدہ ہو گئے جب ماٰثر محمد نے ہندوستان کے نئے شہریت قانون پر تنقید کی ۔

  • گجرات تھانہ لاری اڈہ پولیس کی کاروائی، دم کر نے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے وال جعلی پیر گرفتار کر لیا۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) تھانہ لاری اڈہ پولیس کی کاروائی، دم کر نے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے وال جعلی پیر گرفتار کر لیا گیا
    تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ لارہ اڈہ کے علاقہ شادیوال روڈ پر راشد جاوید ولد محمد طفیل نامی جعلی پیر سادہ لوح لوگوں کو دم کرنے کے بہانے رقم بٹور رہا ہے۔جس پر ایس ایچ او لاری اڈہ فراز احمد چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور ریڈ کر کے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔ دوران انویسٹی گیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے پیر ہونے کا ڈھونگ رچاہ کر جعلی تعویز اور دم کے ذریعے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹور رہا تھا۔
    اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ جعلی پیر ایمان اور مال دونوں کے لئے خطرہ ہیں۔اگر کسی بھی علاقہ میں ایسے جعلی پیر موجود ہیں اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سادہ لوح لوگوں کو ان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  • مفتی عبدالقوی نے اب حریم شاہ کی  "اصلاح ” کا بیڑا اٹھا لیا

    مفتی عبدالقوی نے اب حریم شاہ کی "اصلاح ” کا بیڑا اٹھا لیا

    مفتی عبدالقوی نے اب حریم شاہ کی "اصلاح ” کا بیڑا اٹھا لیا

    باغی ٹی وی مفتی عبدالقوی نے حریم شاہ کو دوپٹہ دے کر اصلاح کا بیڑا اٹھا لیا، ایک انٹرویو میں مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں نے حریم شاہ کو کہا ہے کہ تمہارے دل میں کلمہ طیبہ ہے.اور تم کلمہ طیبہ والے ملک میں رہتی ہو. لہذا تم سر پر دوپٹہ اوڑھا کرو. ساتھ ہی مفتی عبدالقوی نے کہا کہ عنقریب اس کی حریم شاہ سے ملاقات طے پا گئی ہے اب آپ کو حریم شاہ مفتی عبدالقوی کی طرح مثبت نظر آئے گی.اس بات پر ساتھی اینکر نےکہا کہ اب حریم کی دوپٹے کے ساتھ سیلفیاں آیا کریں گی ؟ جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ اگر تصویر لینا جائز ہے تو سیلفی لینا بھی جائز ہے. تصویر دوسرا لیتا ہے ،سیلفی خود اتاری جاتی ہے . اگر میری آپ کی سیلفی جائز ہے تو حریم کی سیلفی میں کیا قباحت ہے . واضح‌رہے کہ مفتی عبدالقوی اپنی ایسی سیلفیوں کی وجہ سے پہلے بھی مشکلات کا شکار رہے ہیں سوشل میڈیا پر معروف ہونے والی لڑکی قندیل بلوچ جس کو مبینہ طور پر اس کے بھائی نے قتل کردیا تھا اس وجہ سے بھی مشکلات کا شکار رہے ہیں. مفتی صاحب کا دعوی ہے کہ ان کی 70 ہزار سیلفیاں‌ہیں.
    واضح رہے کہ حریم شاہ کی پاکستان کے مختلف سیاستدانوں کے ساتھ ملاقاتیں تو ہیں لیکن حریم شاہ نے اب تک جو تصاویر وائرل کی ہیں وہ صرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ بنوائی جانے والی تصاویر وائرل کی ہیں، حریم شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے لے کر جہانگیر ترین، فواد چوھدری، فیاض الحسن چوہان، شاہ محمود قریشی، گورنر پنجاب سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ تصویریں سامنے آچکی ہیں.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    حریم شاہ کچھ عرصہ سے خبروں میں ہیں اور انہوں نے آڈیو ویڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، وہ دبئی میں تھی تا ہم تین دن قبل اپنی دوست صندل خٹک کے ہمراہ پاکستان پہنچی، اب وزیراعظم نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ یہ کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں،.

  • ٹی۔بی۔ایس کی مین ہائی پریشر 6انچ کی لائن کا کام شروع

    ٹی۔بی۔ایس کی مین ہائی پریشر 6انچ کی لائن کا کام شروع

    ترجمان وزیراعظم چوہدری ندیم افضل چن صاحب کی ذاتی دلچسپی سے ٹی۔بی۔ایس کی مین ہائی پریشر 6انچ کی لائن کا کام شروع کر دیا ہے۔بہت جلد لائن مکمل ہونے کے بعد چٹی پُلی والا دروازہ میں ٹی۔بی۔ایس بنایا جائے گا اور بھیرہ شہر کا کم گیس پریشر کا مسلہ حل کر دیا جائے گا۔

  • پارک لین فلیٹس  میں ملیحہ لودھی کی خفیہ خفیہ ملاقاتیں

    پارک لین فلیٹس میں ملیحہ لودھی کی خفیہ خفیہ ملاقاتیں

    پارک لین فلیٹس میں ملیحہ لودھی کی خفیہ خفیہ ملاقاتیں
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لندن میں مبینہ طور پر ملیحہ لودھی کی نوازشریف سے خوفیہ ملاقات سامنے آئی ہے . دیڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ملیحہ لودھی عقبی دروازے سے پارک لین فلیٹس میں آئیں.. واپس جاتے ہوئے نواز شریف کے ڈرائیور ہی انہیں منزلِ مقصود تک چھوڑ کر آئے ہیں.

    یاد رہے ملیحہ لودھی بھارت نواز مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی ۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا. واضح رہے کہ نواز شریف کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ۔ لندن میں نواز شریف کی خوفیہ ملاقاتوں میں تیزی نظر آرہی ہے ۔ سابق افغان صدر اور دیگر سیاسی لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے. ایک شدید بیمار آدمی کی اس قدر سیاسی سرگرمیاں قابل فہم ہے .

    https://www.youtube.com/watch?v=K8HT53BGroA

  • فیصل واڈا سے استعفے کا کیوں ہوا مطالبہ

    فیصل واڈا سے استعفے کا کیوں ہوا مطالبہ

    فیصل واڈا سے استعفے کا کیوں ہوا مطالبہ

    باغی ٹی وی . فیصل واڈا نے ایک ٹی وی شو میں بوٹ کیا دکھائے ہر طرف اسی کے چرچے ہیں.پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ فیصل واوڈا نے فوج جیسے قومی ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کی، وزیراعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں فوجی بوٹ لانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ان کے عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ فیصل واوڈا نے فوج جیسے قومی ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کی، وزیراعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
    فیصل واڈا کے بوٹ کے تذکرے آن لائن شاپینگ "دراز” کے پیج پر، بوٹ کا ماڈل بھی دے دیا
    یاد رہے کہ فیصل واڈا کو بوٹ دکھانا بہت مہنگا پڑرہا ہے، اوراس وقت حکومت کیطرف سے بھی اس عمل کوناپسند کیا جارہا ہے، یہی وجہ ہےکہ فیصل واڈا کی طرف سے پیش کیا جانے والا بوٹ اب ایک برانڈ کے طورپردیکھا جارہا ہے

  • بستی ملوک ننے منے بچے بنے فخر پاکستان

    بستی ملوک ننے منے بچے بنے فخر پاکستان

    ننے منے بچے بنے فخرے پاکستان

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )ویسے تو ہمارے علاقے کے نوجوانوں نے ہمشہ ہی اپنے علاقے کا نام ناصرف اپنے ملک بلکہ بیرون ملک بھی روشن کیا فخر پاکستان جو کہ بستی ملوک کے علاقہ ترگڑھ سے ہیں دو بھائی بہن جنہوں نے بیرون ملک نا صرف اپنے ملک کا بلکہ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا۔ گزشتہ روز دوہا(قطر) میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے سوہنی دھرتی کے زیر اہتمام اورسیز پاکستانی جو کہ قطر میں مقیم ہیں مقابلہ کروایا گیا جس میں دختر ترگڑھ بستی ملوک راؤ عائشہ انعام نے نعت کے مقابلے میں دوسری پوزیشن جبکہ سیرت النبی تقریر کے مقابلے میں فرزند ترگڑھ بستی ملوک راؤ عبدالمنان نے پہلی پوزیشن حاصل کی آپ دونوں علا قے کی ہر دلعزیز ملنسار اور عوام کا درد رکھنےوالی شخصیت راؤ انعام الحق کے لخت جگر ہیں اور حاجی راؤ افلاطون آف ترگڑھ سیاسی سماجی شخصیت کے پوتے پوتی ہیں اور انجنئیر راؤ علی شان (آمنہ فورڈز) کے بھتیجے/بھتجی ہیں۔ آج ان ننے منے بچوں نے قطر جیسے ترقی یافتہ ملک میں ہمارے علاقے اور اپنے ملک کا نام روشن کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے تمام اہل علاقہ کی جانب سے دونوں بچوں کو بہت بہت مبارک باد پیش کی جاتی ہے کیونکہ یہ ہیں ہمارے ملک پاکستان۔علاقہ بستی ملوک ضلع ملتان کا فخر۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے۔

    خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے۔

    بھیرہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے۔اس مقصد کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن نے باقا عدہ مہم شروع کر دی ہے تاکہ خواتین کو آگاہی دی جا سکے۔ وہ بھیرہ میں ادارہ پودا، بھیرہ پریس کلب اور ناہیدہ محبوب الہی فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 11کروڑ سے زائد ووٹروں میں سے 1کروڑ 50لاکھ خواتین ووٹرز شناختی کارڈ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا حق رائے دیہی استعمال نہیں کر سکتیں اس لیے الیکشن کمیشن نے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نادراکے تعاون سے ان کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر سرگودھا میاں ارشد علی نے کہا کہ ضلع سرگودھا میں اس وقت تقریبا 2لاکھ سے زائد خواتین شناختی کارڈ سے محروم ہیں۔ سوشل ویلفیئر، محکمہ تعلیم، وکلا، تاجروں اور محکمہ صحت کی نمائندگی کرتے ہوئے ادارہ پودا اسلام آباد کی صدر ثمینہ نذیر، خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ،سینئر مینجئر پروگرامز پودا محمد زبیر، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر علی باقر نقوی، تحصیل بار کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، سابق ناظم حاجی شوکت علی زرگر، سابق کونسلر نسرین ہطار، انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ، انعم رحیم گوندل ایڈووکیٹ اور اکرام اللہ سلیمی نے پودا تنظیم کی دیہی خواتین کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے پر اسے خراج تحسین پیش اور کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کے لیے جدو جہد کرنا ہو گی۔ اجلا س میں میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق چیئر مین چوہدی خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ،سینئر وکیل محمد انور بولا ایڈووکیٹ، تحصیل بار بھیرہ کے نو منتخب صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا ناصر محمود عزیز ایڈووکیٹ، محمود منور خان ایڈووکیٹ، محمد جاوید رفیع ایڈووکیٹ، آصف اقبال پنجوتھہ ایڈووکیٹ، طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ و دیگر افراد نے شرکت کی۔

  • شیخوپورہ مریدکے روڈ پر حادثہ، ایک شخص زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) دھیر دا موڑ گوجرانوالہ روڑ پر تیز رفتار رکشہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا –

    حادثے میں 1 خاتون ہلاک سمیت 1 شخص زخمی ہو گیا- بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا-

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے زخمی مریض اور جاں بحق خاتون کج نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-

  • بھیرہ  حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے اور مسائل کے بر وقت حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    بھیرہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے اور مسائل کے بر وقت حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

    بھیرہ حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے اور مسائل کے بر وقت حل کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا انعقاد ایک مثبت عملی قد م ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر رانا نے تحصیل کمپلکس بھیرہ میں مشترکہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل اور سب ڈویژنل پولیس آٖفیسر شکیل جنجوعہ بھی موجود تھے۔ عوام نے کھلی کچہری میں ریونیو اور پولیس سے متعلق شکایات پیش کی جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ قبرستان مقبوضہ اہل اسلام کے رقبہ کو وا گزار کرانے اور شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنا کر شہر کے پھیلاؤ کے مطابق کچرا تلف کرنے کے لیے شہر سے دور ڈمپنگ پوائنٹ، سرکلر ڈرین کی صفائی اور اس کے اوپر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ شہر ی مسائل کے حل کے لیے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ واثق عباس ہرل اور علاقہ سے سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لیے سب ڈویژنل پولیس آفیسر شکیل جنجوعہ اور انسپکٹر فواد علی شیرازی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی گئی کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔