Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہد آفریدی نے سیاستدانوں کو کیا ہدایت کردی

    شاہد آفریدی نے سیاستدانوں کو کیا ہدایت کردی

    شاہد آفریدی نے سیاستدانوں کو کیا ہدایت کردی

    باغی ٹی وی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی سیاست میں انٹری مارتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ قرآن پاک کو اپنی سیاست میں نا لے کر آئیں اور اگر لانا ہی ہے تو براہ کرم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار قرآن پاک میں دئے گئے راستے کے مطابق پایا تکمیل ہوسکے۔
    واضح‌رہے کہ رانا ثناءاللہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ شہریار آفریدی قسم اٹھائیں تو اللہ انصاف کر دے گا۔ وہ کہیں کہ اگر میں غلط بات کر رہا ہوں تو مجھ پر اللہ کا غضب نازل ہو۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    اس موقع پر قومی اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی اور شور شرابا شروع ہوگیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے لگی تو اس موقع پر قائم مقام سپیکر اسمبلی سید فخر امام نے دونوں اطراف کو چپ کرواتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، اس کا فیصلہ قران پر اور یہاں نہیں ہو سکتا۔

  • یوکرینی طیارہ گرانے والے افراد کے ساتھ ایران نے کیا سلوک کیا

    یوکرینی طیارہ گرانے والے افراد کے ساتھ ایران نے کیا سلوک کیا

    یوکرینی طیارہ گرانے والے افراد کے ساتھ ایران نے کیا سلوک کیا

    باغی ٹی وی ایرانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین طیارے حادثے میں ملوث چند افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ یوکرین طیارہ حادثہ ناقابل معافی جرم ہے۔
    یوکرین کا مسافر بردار طیارہ 8 جنوری کو ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب ایرانی میزائل گرنے سے تباہ ہو گیا تھا، اس سے کچھ دیر قبل اپنے اہم جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے ایران نے امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔ ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ یوکرینی طیارہ تکنیکی غلطی کے سبب امریکی کروز میزائل سمجھا گیا جس پر اسے گرا دیا گیا۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے یوکرینی طیارے کی تباہی پر ملوث افراد کے خلاف کاررائی کی یقین دہانی کروائی تھی اور متاثرین کومعاوضہ ادا کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی۔
    یوکرائنی مسافر طیارہ غلطی سے نہیں بلکہ کیوں گرایا گیا؟ ایرانی فوج کا بیان سامنے آ گیا
    واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔جسے بعد میں ایران نے تسلیم کیا کہ ہماری غلطی سے یہ طیارہ گرا ہے .

  • افریقی ملک نیجر میں بڑی کاروائی کی ذمہ داری قبول کی داعش نے

    افریقی ملک نیجر میں بڑی کاروائی کی ذمہ داری قبول کی داعش نے

    افریقی ملک نیجر میں بڑی کاروائی کی ذمہ داری قبول کی داعش نے

    باغی ٹی وی :مغربی افریقا میں داعش سے وابستہ گروپ نے گذشتہ ہفتے نیجر میں ایک فوجی اڈے پر خونیں حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔اس حملے میں نواسی نیجری فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

    انتہا پسند مسلح گروپوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگران کرنے والے سائٹ انٹیلی جنس گروپ نے داعش صوبہ مغربی افریقا (اسواپ) کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں اس نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    داعش نے اس بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے مالی کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے شیناگودرار میں نیجر کے فوجی بیس پرگذشتہ جمعرات کو حملہ کیا تھا اوراس میں ایک سو فوجیوں کو ہلاک اور لاتعداد کو زخمی کردیا تھا۔

  • ایران نے یورپی ممالک کو کس بات پر سنگین ردعمل سے خبردار کردیا

    ایران نے یورپی ممالک کو کس بات پر سنگین ردعمل سے خبردار کردیا

    ااتایران نے یورپی ممالک کو سنگین ردعمل سے خبردار کردیا

    باغی ٹی وی ایران کی وزارتِ خارجہ نے یورپی ممالک کو جوہری سمجھوتے پر تنازع کے میکانزم کو فعال کرنے پر’’سنگین اور سخت ردعمل‘‘ سے خبردار کیا ہے۔

    برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے ایران کی جانب سے جوہری سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں تنازع کے حل کا میکانزم فعال کرنے اعلان کیا ہے لیکن ان تینوں ممالک نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی زیادہ سے زیادہ ڈالنے کی مہم میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔ایران نے ان تینوں ممالک کو ان کے اس فیصلے پر سنگین مضمرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پر مزید پابندیاں عاید کرنے کے لیے کسی پیش رفت سے باز رہیں۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

  • اے بی ڈویلیئرز نے ایسا فیصلہ لیا کہ  فینز خوش ہو جائیں.

    اے بی ڈویلیئرز نے ایسا فیصلہ لیا کہ فینز خوش ہو جائیں.

    اے بی ڈویلیئرز نے ایسا فیصلہ لیا کہ ان کے فینز خوش ہو جائیں.

    باغی ٹی وی جنوبی افریقہ کے سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔

    انہوں نے آج آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 40 رنز کی عمدہ اننگز سے فتح دلائی۔
    بعد ازاں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں واپسی کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے بہت کچھ چل رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پروٹیز ٹیم کی نئی انتظامیہ جن میں ڈائریکٹر گریم اسمتھ، کوچ مارک باؤچر اور کپتان فاف ڈو پلسی سے رابطے میں ہوں اور ہم سب مل کر اس پر کام کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو اور اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتا، ابھی میری ساری توجہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی جانب گامزن ہے۔

  • پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2020 کا کراچی میں کامیاب اختتام

    پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2020 کا کراچی میں کامیاب اختتام

    پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2020 کا کراچی میں کامیاب اختتام

    کراچی 14 جنوری : باغی ٹی وی پاکستان اور چینی بحریہ کے مابین جاری دوطرفہ مشق سی گارڈینز۔2020 کی ایک شاندار اختتا می تقریب آج پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    تقریب سے خطاب کے دوران، وائس ایڈمرل آصف خالق نے مشق سی گارڈینز – 2020 میں شرکت اور مشترکہ تعاون کے لئے چینی جنوبی تھیٹر کمانڈ کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے دونوں ممالک میں بالعموم اور دونوں بحری افواج کے مابین بالخصوص قائم خوشگوار تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق سی گارڈینز۔2020 کے پیشہ ورانہ انعقاد پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا جو کہ دونوں بحری افواج کے لئے فائدہ مند رہی۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ مشق کے انعقاد سے دونوں بحریہ کے مابین دو طرفہ پیشہ وارانہ تجربات کے تبادلے میں مدد ملے گی جس سے خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے قیام میں معاونت حاصل ہو گی۔

    قبل ازیں چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے بحری مشق سی گارڈینزکے دوران پیپلز لیبریشن آرمی کے بحری جہازوں اور عملے کی بہترین مہمان نوازی پر پاکستان بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس مشق سے دونوں ممالک کے مابین قائم دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی جس سے عمومی طور پر دونوں ممالک بالخصوص دونوں بحری افواج کو فائدہ ہو گا۔ ایڈمرل نے اس دوران مشق کے خاتمے کا باضابطہ اعلان بھی کیا۔

    مشق کے دوران پاکستان اور چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈکے جہازوں پر مشتمل بیڑے اور میرین فورس کے اہلکاروں نے بحیرہ عرب میں مختلف بحری سرگرمیوں کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ مشق کے ہاربر اور سی فیز کے دوران متعدد سینئیر عہدیداران نے بحری سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔


    مشق سی گارڈینز۔2020 نو دنوں پر محیط تھی جس کے انعقاد کا مقصد عصر حاظر کے روایتی اور غیر روایتی خطرات کو پیشہ ورانہ طریقوں سے نمٹنے کا تبادلہ اور باہمی تعاون کا فروغ تھا۔ مشق کی اختتامی تقریب میں دونوں بحری افواج سے تعلق رکھنے والے متعدد عسکری حکام نے شرکت کی

  • پشاور  دھماکے میں زخمیوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

    پشاور دھماکے میں زخمیوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

    پشاور دھماکے میں زخمیوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کارخانہ چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا، دھماکا کے باعث پولیس اہلکار سمیت9 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہو ئے ہیں. ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دو زخمی خواتین کی حالت تشویشناک ہے. مزید اطلاعات پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا.

  • پشاور میں دھماکہ

    پشاور میں دھماکہ

    پشاور میں دھماکہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کارخانہ چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا، دھماکا کے باعث پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو ئے ہیں مزید اطلاعات پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا.

  • پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز  نے سمیٹی اہم کامیابی

    پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے سمیٹی اہم کامیابی

    :پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے سمیٹی اہم کامیابی

    باغی ٹی وی رپورٹ :پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے قومی سہ فریقی ٹی ٹونٹی ویمنز ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایونٹ کا فائنل دونوں ٹیموں کے درمیان برقی قمقوں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

    چھ گروپ میچز پر مشتمل ایونٹ میں تمام ٹیمیں 2،2 میچز جیتنے میں کامیاب رہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی بلاسٹرز نے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ گروپ میچز کے اختتام پر پی سی بی چیلنجرز 0.6 رن ریٹ کے ساتھ پہلے، پی سی بی بلاسٹرز 0.124 کے ساتھ دوسرے اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیم منفی 0.703 رن ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
    اس سے قبل منگل کے روز ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی چیلنجرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی سی بی چیلنجرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ اوپنر منیبہ علی 68 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹر رہیں۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے معصومہ جعفری، ثناء میر، کائنات امتیاز اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر سدرہ امین نے 52 گیندوں پر 8 چوکوں کی بدولت 68 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ عمیمہ سہیل نے 24 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پی سی بی چیلنجرز کی جانب سے سیدہ عروب شاہ، ایمن انور اور فاطمہ ثناء نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرہ امین کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ سہ فريقي سيريز کا فائنل 16 جنوري کو نيشنل سٹيڈيم کراچي ميں کھيلا جاے گا

  • آرمی چیف کا آزاد کشمیر، بلوچستان میں برفباری سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار

    آرمی چیف کا آزاد کشمیر، بلوچستان میں برفباری سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار

    آرمی چیف کا آزاد کشمیر، بلوچستان میں برفباری سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار

    باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
    یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں شدید بارشوں، برفباری کے باعث مجموعی طور پر 92 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کی تفصیلات کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث سب سے زیادہ 61 افراد آزاد کشمیر میں جاں بحق ہوئے جبکہ بلوچستان میں بارشوں، برفباری کے مختلف واقعات میں 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں 9 جبکہ سندھ میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفبایر سے جانی نقصان پر پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔