Baaghi TV

Author: +9251

  • ملکی دفاع و سلامتی پر سمجھوتہ کئے بغیر اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے،  کور کمانڈر کانفرنس

    ملکی دفاع و سلامتی پر سمجھوتہ کئے بغیر اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے، کور کمانڈر کانفرنس

    باغی ٹی وی رپورٹ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن و استحکام کی کوششوں میں خطے کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ فعال ہے۔
    ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران جیو سٹرٹیجک، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد خطے کی صورتحال سمیت ملکی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس کے دوران پاک افغان سرحدوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پاک افغان بارڈر کے قریب داعش کی موجودگی کے حوالے سے بھی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس کے دوران لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے امریکا ایران تنازعہ اور اسکے خطے پر منفی اثرات کا بھی جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی آرمی چیف سمیت انڈین قیادت کے غیر ذمہ دارانہ دھمکیوں سے خطے کا امن متاثر ہوگا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع و سلامتی پر سمجھوتہ کئے بغیر اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے، پاکستان امن و استحکام کی کوششوں میں خطے کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ فعال ہے۔ ہر قیمت پر اپنا ملک کا دفاع کرینگے۔

  • اگر غلط کہہ رہے ہیں تو اللہ کا غضب نازل ہو، رانا ثناءاللہ نے کسے کہہ دیا

    اگر غلط کہہ رہے ہیں تو اللہ کا غضب نازل ہو، رانا ثناءاللہ نے کسے کہہ دیا

    اگر غلط کہہ رہے ہیں تو اللہ کا غضب نازل ہو، رانا ثناءاللہ نے کسے کہہ دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .شہریارآفریدی کی تقریرکےدوران راناثنااللہ ایوان میں پہنچ گئے، اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اور شہر یار آفریدی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاوَن کیس ابھی زیرسماعت ہے،ماڈل ٹاوَن کیس میں عدالت نےمجھےطلب نہیں کیا.ماڈل ٹاوَن کیس کاجب فیصلہ ہوگاتودونوں فریقین کواسےقبول کرناہوگا، انہوں نے کہا کہ اےٹی سی میں126افرادکےخلاف ٹرائل ہورہاہے،اللہ کوحاضروناظرجان کرکہہ رہاہوں کبھی ہیروئن فروش سےتعلق نہیں رہا،ہیروئن برآمدگی تودورکی بات ہےاےاین ایف والوں نےمجھ سےیہ بھی نہیں کہاکہ کیس کیاہے،ماڈل ٹاوَن کیس کاجب فیصلہ ہوگاتو فریقین کواسےقبول کرناہوگا،تفتیشی افسرنےبھی مجھ سےنہیں کہاکہ ہیروئن کاکیس ڈال رہےہیں،کہاگیاکہ ایک گروہ افغانستان سےفیصل آبادہیروئن پہنچاتاہے،فیصل آبادسےہیروئن لاہورمنتقل ہوتاہےاوروہاں سےپوری دنیاکوسپلائی کیاجاتاہے،شہریارآفریدی کہیں کہ اگروہ غلط کہہ رہےہیں تواللہ کاغضب ان پرنازل ہو،شہریارآفریدی سچےہیں توقسم کھائیں.عدالت سےپتہ چلاکہ مجھ پرالزام کیاہے،شہریارآفریدی قسم کھائیں تواللہ تعالیٰ میرےاوران کےدرمیان انصاف کردےگا،

  • رانا ثناءاللہ صاحب آپ کو ٹرائل سے بھاگنے نہیں دیں گے، شہریار آفریدی کا اسمبلی میں بول پڑے

    رانا ثناءاللہ صاحب آپ کو ٹرائل سے بھاگنے نہیں دیں گے، شہریار آفریدی کا اسمبلی میں بول پڑے

    رانا ثناءاللہ صاحب آپ کو ٹرائل سے بھاگنے نہیں دیں گے، شہریار آفریدی کا اسمبلی میں بول پڑے

    باغی ٹی وی :شہریار آفریدی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ راناثنااللہ کواحساس ہوناچاہیےکہ عدالت کافیصلہ عدالت میں ہوگا،خواہش تھی کہ آج راناثنااللہ اسمبلی میں ہوتے،راناثنااللہ 7ماہ سےٹرائل سےکیوں بھاگ رہےہیں؟راناصاحب آپ نے7ماہ میں حیلےبہانےبنائے،ویڈیو کی بات کی گئی، رانامشہود ، ایان علی کے کیس میں بھی ویڈیوتھی،راناصاحب آپ کوٹرائل سےبھاگنےنہیں دیں گے.راناصاحب قرآن ہاتھ میں اٹھاتےہیں اس پرعمل بھی کریں.18جنوری کوراناثنااللہ کیس کاٹرائل شروع ہوگا.شہریارآفریدی کی تقریرکےدوران راناثنااللہ ایوان میں پہنچ گئے.

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
    واضح‌رہے کہ منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا.

  • ڈسٹکٹ بار رحیم یار خان میں‌کل 15 جنوری ہڑتال کا اعلان وجہ کیا ہوئی جانئے تفصیل میں

    ڈسٹکٹ بار رحیم یار خان میں‌کل 15 جنوری ہڑتال کا اعلان وجہ کیا ہوئی جانئے تفصیل میں

    رحیمیارخان (نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب بار کونسل کی ھدایت کے باوجود غیر قانونی طور پر وکلا کمپلیکس پرناجائز قابضین اور پنجاب بار کونسل کی direction پر جان بوجھ کرعمل درآمد نہ کرنے پر اور متاثرین کی حق رسی اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کی خاطر کل مورخہ 15 جنوری 2020 کو 11 بجے کے بعد ناجائیز قابضین کے خلاف ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان میں مکمل ھڑتال ھو گی معزز وکلا صاحبان سے گزارش ھے کہ کل عدالتوں میں 11 بجے کے بعد پیش نہیں ھوں گے معزز ججز صاحبان سے تعاون کی اپیل کی جاتی ھے اور متاثرین چیمبرز اور انکے حقوق کی خاطر آواز بلند کرنے والے کل 11 بجے بار روم کے سامنے احتجاج کیلئے اکھٹے ھوں گے

  • کرکت شائقین کے لیے خوشی کی خبر ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

    کرکت شائقین کے لیے خوشی کی خبر ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

    کرکت شائقین کے لیے خوشی کی خبر ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

    باغی ٹی وی :سیریز میں شامل 3 ٹی ٹونٹی، 1ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گےسیریز کے شیڈول کو حتمی شکل پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات کے دوران دی گئی. آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔

    نئے شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔مہمان ٹیم 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔

    چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کو حتمی شکل دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ششانک منوہر کی معاونت کے مشکور ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کی تیاری دونوں بورڈز کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین مرتبہ پاکستان آئے گی جو اس بات کا ثبوت ہےکہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

  • سرگودھا پولیس نے پولیس یونیفارم میں منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا ۔

    سرگودھا پولیس نے پولیس یونیفارم میں منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے ) تھانہ صدر پولیس نے پولیس یونیفارم میں منشیات فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا ۔ ملزم سے 4 کلو گرام چرس و ناجاٸز اسلحہ کلاشنکوف برآمد ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    منشیات فروشی ایک منظم کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ھے ۔ اور اس گھناٶنے کاروبار سے منسلک افراد مختلف روپ دھار کر اس غیر قانونی سرگرمی کو جاری رکھنے کی کوشش کرتے ھیں ۔ جراٸم پیشہ افراد کیسا ہی روپ اپنا لیں ۔ پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔
    تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ عابد حسین ولد دوست محمد قوم کلیار سکنہ سیدوآنہ مختلف روپ بدل کر منشیات فروشی کرتا ھے ۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر عظمت جوٸیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم عابد حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس اور ایک کلاشنکوف معہ 15 گولیاں برآمد ہوٸیں ۔ جبکہ اسکے زیر استعمال گاڑی نمبر LEC-8226 کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔ ملزم عابد حسین پولیس یونیفارم اپنے پاس رکھ کر اپنے آپکو پولیس اہلکار ظاہر کرتا اور اسکی آڑ میں منشیات فروشی کرتا تھا ۔ پولیس نے گرفتار ملزم عابد حسین کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے ، ناجاٸز اسلحہ اور منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

  • چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا مسئلہ ، حکومت ایک قدم پیچھے ہٹ گئی

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا مسئلہ ، حکومت ایک قدم پیچھے ہٹ گئی

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا مسئلہ ، حکومت ایک قدم پیچھے ہٹ گئی

    باغی ٹی وی نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے امیدوار بابر یعقوب فتح محمد کا نام واپس لینے پر آمادہ ہوگئی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے گزشتہ تمام اجلاسوں میں حکومت بابر یعقوب کے نام پر اصرار کرتی رہی ہے، جس کی وجہ سے الیکشن کمیشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کا معاملہ تعطل کا شکار رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کی جانب سے حکومتی نامزد امیدوار فضل عباس میکن کے نام کو موزوں قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد حکومتی ٹیم نے بابر یعقوب کا نام واپس لینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔جب کہ پیپلز پارٹی کے مطابق دو ناموں پر اتفاق ہو چکا ہے .

  • ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    باغی ٹی وی کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے مزید کمی ہوگئی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.10 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.90 روپے میں فروخت ہوا۔گزشتہ سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے پیسے کمی ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔اب ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے ڈالر بھی چندپیسے اوپر جارہا ہے

  • ٹریفک پولیس ان ایکشن

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نے ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون کے ہمراہ ٹریفک قوانین کے بارے میں گزشتہ دنوں چلائی جانے والی تین روزہ مہم کو حتمی شکل دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ سبز نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکل و گاڑیوں اور دوران ڈرائیونگ گاڑیوں پر ریوالونگ لائٹ لگانے والے اور بلیک شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قا نونی کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو تھانہ جات میں بند کرواکران کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا۔ کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ قانون کی پاسداری کو ہرصورت ممکن بنایا جائے گا۔اس فعل کے متعلق عوام الناس کو پہلے ہی تین روزہ آگاہی مہم کے سلسلہ میں سوشل میڈیا اور پمفلٹ کے زریعے دورٹو دور کمپین کرکے آگاہ کردیا گیاتھا۔

  • بستی ملوک سالانہ بستی ملوک پریس کلب انتخابات مکمل نئے عہدہ داران کی لسٹ جاری کر دی گئی

    بستی ملوک سالانہ بستی ملوک پریس کلب انتخابات مکمل نئے عہدہ داران کی لسٹ جاری کر دی گئی

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) سالانہ انتخابات بستی ملوک پریس کلب گزشتہ روز سابق صدر بستی ملوک پریس کلب رانا محمد عرفان کی زیر نگرانی ہوئے جس میں سال 2020کےلئےصدرچوہدری اشفاق احمد۔جنرل سیکرٹری وحید اختر۔سینئر نائب صدر راؤ عمران وارث۔نائب صدرطیب فاروق جٹ۔جوائنٹ سیکرٹری ملک انصر-انفارمیشن سیکرٹری ملک عبدالرشید۔فنانس سیکرٹری چوہدری افتخار احمد اورچیئرمین مجلس عاملہ ثاقب ممتاز ملک بلا مقابلہ منتخب ہوئے نومنتخب عہدےداران کو بستی ملوک کی کاروباری شخصیت بابر علی طور اور سیاسی شخصیت اسلم قاسمی نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارک باد دی۔نومنتخب صدر چوہدری اشفاق احمد اور جنرل سیکرٹری وحید اختر نے کامیابی پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود اور علاقائی مسائل کےلئے تمام صحافیوں کے ساتھ مل کر بھرپور کام کیا جائے گا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد