Baaghi TV

Author: +9251

  • اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل کی بڑی کارروائی۔۔۔

    اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل کی بڑی کارروائی۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)اے سی گجرات محمد جمیل احمد نے دوران چیکنگ ون ڈش کی خلاف ورزی پر روز میرج ہال، جواب مارکی یونیورسٹی روڈ، سفینہ میرج ہال بھمبر روڈ ، المدینہ میرج ہال کو سیل کر دیا اور مجموعی طور پر 150000 کے جرمانے کیئے.

  • ای روزگار پروگرام سے نوجوانوں نے کتنے کروڑ کما لیے، اہم خبر

    ای روزگار پروگرام سے نوجوانوں نے کتنے کروڑ کما لیے، اہم خبر

    ای روزگار پروگرام سے نوجوانوں نے کتنے کروڑ روپے کما لیے

    لاہور(باغی ٹی وی )پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور منسٹری آف یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کی جانب سے نوجوانوں کوباعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کے لیے وضع کردہ ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے تحت ایک سروے کے مطابق 16 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے اب تک انٹرنیٹ سے تقریباً 23کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔

    یہ بات آج چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کی زیر صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں پنجاب میں قائم ای روزگار مراکز میں فری لانسنگ کے لئے مہیا سہولیات اور سٹاف کی کا رکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ا ی روزگار تربیتی پروگرام میں امیدواروں کو تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی ڈیزائن کے شعبوں میں تربیت دی جاتی ہے۔ فی الوقت پنجاب بھر میں 32 ای روزگار مراکز فعال ہیں جن میں سے چار خواتین کے لئے مخصوص ہیں۔

  • صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی گورنرپنجاب سے ملاقات،ارشد انصاری کے معاملے پرتحفظات پراقدامات کا فیصلہ

    صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی گورنرپنجاب سے ملاقات،ارشد انصاری کے معاملے پرتحفظات پراقدامات کا فیصلہ

    لاہور:صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کی گورنرپنجاب سے ملاقات،ارشد انصاری کے معاملے پرتحفظات پراقدامات کا فیصلہ ،اطلاعات کےمطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ اتوار کے روز ٹریفک وارڈن کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کے کے معاملے پرکھل کرصحافیوں کے تحفظات اورخطرات پیش کیئے،

    باغی ٹی وی کے مطابق صدرلاہورپریس کلب لاہور ارشد انصاری کے ساتھ ٹریفک وارڈنز کی بدتمیزی کے معاملے پرسیکرٹری لاہور پریس کلب بابرڈوگرکی قیادت میں لاہور پریس کلب ، پی ایف یوجے، پی یوجے، پنجاب اسمبلی پریس گیلری، لاہورفوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن، ایمرا، اینکااور دیگرصحافی تنظیموں کے نمائندوں نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورسے ملاقات کی۔

    صحافی تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے وارڈن کی جانب سے بدتمیزی پر گورنر پنجاب کو واضح طور پر بتایاکہ اس قسم کی تمام اشتعال انگیز حرکات سی ٹی او لاہور ملک لیاقت کے ایماءپر کی جارہی ہیں جو معمول بنتی جارہی ہیںجس کا مقصدحکومت کو صحافیوں سے لڑانے کی سازش ہے اور اس قسم کے کئی واقعات ماضی قریب میں وقوع پزیر ہوچکے ہیں لہذا اسے فی الفور تبدیل کیا جائے ۔

    انھوں نے مزید کہاکہ صحافی سی ٹی او کی تبدیلی تک تمام حکومتی تقریبات کا بائیکاٹ کریں گے۔ گورنرپنجاب نے اس تمام صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعظم عمران خان ، چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار ، وزیر قانون اورآئی جی پنجاب سے اس مسئلہ پر بات کرکے مسئلہ کا فوری حل نکالیں گے۔

  • ایل این جی کی قیمت میں کتنی ہوئی  کمی

    ایل این جی کی قیمت میں کتنی ہوئی کمی

    ایل این جی کی قیمت میں کتنی ہوئی کمی

    اسلام آباد: اوگرا نے جنوری کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ یہ کمی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں نئے سال کے آغاز پراضافہ کیا گیا ہے۔ عوام الناس کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

    سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے۔

    اوگرا کی جانب سے اعلان کردہ نئی قیمتوں کے مطابق جنوری میں سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل۔این جی کی قیمت 10.48 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہوئی ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.46 ڈالرا فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔
    دسمبر 2019 میں سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.94 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔ دسمبر 2019 میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.93 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی

  • لودہراں: پاکستان تحریک انصاف ضلعی باڈی کیلئے امیدوار نامزد

    لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے رہنما و ممبر پنجاب سیڈ کارپوریشن رانا ارسلان خان کو ضلع لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کا ضلعی جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا ہے۔رانا ارسلان خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہم ذمہ داری سونپے جانے پر میں وزیر اعظم عمران خان اور اپنے عظیم قائد جہانگیر خان ترین کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔رانا ارسلان خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پوری دلجمعی کے ساتھ اس اہم ترین ذمہ داری کو نبھاوں گا اور ضلع لودھراں میں پارٹی کی مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا۔پارٹی کے تمام کارکنان میرا اثاثہ ہیں انکے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرواوں گا انشاءاللہ بہت جلد تحصیل اور شہروں کی تنظیم سازی کو سینئر و جونیئر رہنماؤں اور کارکنوں کی مشاورت سے مکمل کرلیا جائے گا اور بھرپور کوشش ہوگی کہ پارٹی کیلئے کام کرنے والے مخلص کارکنوں کو تنظیم میں آگے رکھا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں دو پارٹی نظام کے خاتمے کا نام ہے باریاں لے کر عوام کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتیں اب انشاءاللہ کبھی اقتدار کا سورج نہیں دیکھیں گی اب تحریک انصاف عوام کی حقیقی خادم بن کر ان کے لئے اقرباء پروری سے پاک نظام کو دوام بخشے گی ۔

  • بورے والا : سہولیات کے حصول کیلئے طلباء کا احتجاج

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) سرکاری کالجز میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیسک کے قیام کا مطالبہ ۔
    ہیلتھ پرفارما کی شرط نے طالب علموں کو سخت سردی میں دھکے کھانے پر مجبور کر دیا۔طلباء اور والدین کا ہسپتال میں الگ ڈیسک کے قیام کا مطالبہ ۔
    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری کالجز میں داخلہ کے خواہش مند طالب علموں کے لئے میڈیکل ہیلتھ پرفارما کی شرط عائد کی گئی ہے جس کی تکمیل کے لئے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد سرکاری ہسپتال میں سخت سردی کے باوجود دھکے کھانے پر مجبور ہے طالب علموں اور ان کے والدین باضابطہ ڈیسک اور ڈاکٹر مقرر نہ کئے جانے کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں طالب علموں اور ان کے والدین کا کہنا تھا کہ صبح سے لے کر شام تک یہاں موجود رہنا پڑ رہا ہے ہسپتال میں طالب علموں کے کوائف کی تکمیل کے لئے الگ سے ڈیسک قائم کیا جائے تاکہ طلباء کواس سلسلہ میں درپیش مسائل ختم ہوں

  • میلسی : اغواء کی کوشش ناکام

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) )وہاڑی پولیس نے علاقہ ٹبہ سلطان پور میں ایک دکان کے سامنے بھیک مانگنے والی 9 سالہ اسماء کو15کی کال پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجرمان کے ناپاک عزائم سے بچا کر بازیاب کروا لیا. تفصیلات کے مطابق پولیس کو 15پر کال موصول ہوئی کہ3 ملزمان بھیک مانگنے والی کمسن بچی کو اغواء کر کے کار پر فرار ہو گئے ہیں جس پر ڈی ایس پی روبینہ عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹبہ سلطانپورمنصور خان اور ان کی ٹیم نے فوری طور پر رسپانس دیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے ان تک رسائی حاصل کی اور بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ تینوں ملزمان کو مزمل, عبید اور جاوید کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا. علاقہ کے لوگوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس بروقت کاروائی کر کے معصوم بچی کو بازیاب کرواتی تو بچی کے ساتھ کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا تھا.

  • وہاڑی : گذشتہ دو ماہ کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائیاں

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری. دوران ماہ نومبر-دسمبر 407خطرناک مجرمان اشتہاری، 112اسلحہ ناجائز رکھنے والے اور247منشیات فروش گرفتار.2ڈکیت ہلاک

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں ضلع وہاڑی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس نے دوران ماہ نومبر-دسمبر2019ء جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ وہاڑی پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک407 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 20اے کیٹگری کے جبکہ 387بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے113ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں1کلاشنکوف 09بندوق، 04رائفل, 97 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 247 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 108کلو چرس، 24کلو افیون,2510گرام ہیروئین , 3357لیٹر شراب معہ لاہن، چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 33مقدمات درج کئے گئے جن میں 15مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر، 17کرایہ داری ایکٹ اور 01سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 109مقدمات،تیز رفتار ی کے 176,بجلی چوری کے189,پرائس کنٹرول کے 67مقدمات, گیمبلنگ ایکٹ کے 10مقدمات, غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں کے 08 مقدمات درج کرنے کے علاوہ غیر قانونی گیس ری فلنگ اورگداگری ایکٹ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔ماہ نومبر-دسمبر کے دوران ضلع وہاڑی میں پراپرٹی کے کْل335مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے266مقدمات کو ٹریس کرکے 70لاکھ سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی جبکہ 08گینگ ہائے کے49ممبران کو گرفتار کر کے 51لاکھ سے زائدمالیت کی برآمدگی کی۔اس دوران 2پولیس مقابلہ بھی ہوئے جن میں عوام کو جان و مال سے متاع سے محروم کرنے والے خطرناک ڈکیت فیاض عرف فیاضی مئے اور یامین عرف امینی لکھن بھی ہلاک ہوئے جبکہ اغواء برائے تاوان کا بچہ بغیر تاوان کے برآمد کر کے وارثان کے حوالے کیا گیا.

  • خضدار:لیویزفورس نے کارروائی کرکے بڑی مقدارمیں چرس پکڑلی ،منشیات فروش بھی گرفتار

    خضدار:لیویزفورس نے کارروائی کرکے بڑی مقدارمیں چرس پکڑلی ،منشیات فروش بھی گرفتار

    خضدار:خضدار:لیویزفورس نے کارروائی کرکے بڑی مقدارمیں چرس پکڑلی ،منشیات فروش بھی گرفتار،اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے علاقہ خضدار میں‌ لیویز فورس خضدار کی بڑی کاروائی منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈوان بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کا چرس برآمد دوملزمان گرفتارکرلیئے ہیں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس باغبانہ کے تحصلدار حبیب گچکی زاوہ انچارج شکیل احمد و ٹیم نے کار کو روک کر اس کے خفیہ خانوں سے ایک من چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردیملزمان کوئٹہ سے کراچی چرس اسملنگ کے کوشش میں تھے بروقت کاروائی پر منشیات پکڑا گیا

    ڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ منشیات کے خلاف جنگ جاری رہے گا معاشرے کو صاف کرنے کے لئے منشیات مافیا کے خلاف لیویز فورس کی کاروائیاں جاری ہے
    دوران تفتیش اہم سرغنہ و جہاں سے مال سپلائی ہورہے ہیں کہ حوالے سے اہم معلومات ملے ہیں انشاءاللہ ان کے خلاف بھی جلد کاروائی ہوگئیمنشیات مافیا جتنا بھی بااثرہو قانون کے گرفت سے بچ کر نہیں نکل سکتا

  • آزاد امیدوار پرویز قادری بی جے پی کے امیدوار کو شکست دے کر سرینگر کے ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے

    آزاد امیدوار پرویز قادری بی جے پی کے امیدوار کو شکست دے کر سرینگر کے ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے

    سرینگر:آزاد امیدوار بی جے پی کے امیدوار کو شکست دے کر سرینگر کے ڈپٹی میئر منتخب،اطلاعات کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے اليکشن ميں آزاد امیدوار پرویز قادری بی جے پی کے عارف راجہ کو شکست دے کر نائب میئر منتخب ہو گئے ۔

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق پرویزقادری کو 33 ووٹ ملے ، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے امیدوار نے 24 ووٹ حاصل کیے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کانگریس کے نامزد امیدوار نکول نے سات ووٹ حاصل کیے ، جبکہ چار ووٹ مسترد کردیئے گئے۔ ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے انتخاب اس وقت ضروری ہو گیا تھا جب سابق ڈپٹی مئیر شیخ عمران کے خلاف عدم اعتماد کے بعد دسمبر میں انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    ادھر سری نگرسے آمدہ اطلاعات کےمطابق بی جے پی کے رہنما شام لال شرما نے پرویز قادری کو ان کی جیت پر مبارکباد دی اور بی جے پی کارپوریٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ، جب انتخابات 2018 میں ہوئے تھے تو ہمارے پاس صرف چار کارپوریٹرز تھے۔ اب ہمارے پاس 11 ممبر ہیں