Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب حکومت کی  کون سی اپیل لاہور ہائیکورٹ میں  سماعت کیلئے منظور

    پنجاب حکومت کی کون سی اپیل لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور

    پنجاب حکومت کی کون سی اپیل لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے منظور

    باغی ٹی وی :پنجاب پبلک سروس کمیشن میں جنوبی پنجاب کیلئے 20 فیصدملازمتوں کا کوٹہ کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس
    لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے ایڈمٹ کر لی،سٹیٹس کو برقرار رکھنے کا حکم جاری
     جسٹس شاہد وحید اور جسٹس فیصل زمان نے اپیل کی سماعت کی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل عدالت عالیہ پیش ہوئے
    لاہور13 جنوری:  لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں جنوبی پنجاب کیلئے20 فیصدملازمتوں کا کوٹہ کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کے بارے میں پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے ایڈمٹ کر لی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس فیصل زمان نے آج پنجاب حکومت کی جنوبی پنجاب کیلئے 20 فیصد کوٹہ برقرار رکھنے کی اپیل کی سماعت کی۔

    لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں جنوبی پنجاب کیلئے 20 فیصد کوٹہ کے حوالے سے سٹیٹس کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں جنوبی پنجاب کیلئے 20 فیصد کوٹے کو غیر آئینی تصور کرتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔ پنجاب حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آج اس اپیل کی سماعت کی اور سٹیٹس کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل عدالت عالیہ پیش ہوئے اور پنجاب حکومت کا موقف پیش کیا۔

  • جرمن وزیر کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے خصوصی ملاقات

    جرمن وزیر کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے خصوصی ملاقات

    جرمن وزیر کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے خصوصی ملاقات

    باغی ٹی وی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جرمنی کے فارن آفس کے وزیرمملکت مسٹرنیلز نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر مملکت نے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ دریں اثنا جرمن وزیرمملکت نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدبا جوہ سے نیٹو کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ہانس ورنر نے ملاقات کی تھی اس دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

    پاک فوج کا کہنا تھا کہ نیٹو کے ڈی جی نے خطے میں امن کے لیے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی، اور پاکستان کی عسکری طاقت کو بھی سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر اہم گفتگو ہوئی۔

  • شدید  ٹھنڈ اور بارش کے باوجود قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    شدید ٹھنڈ اور بارش کے باوجود قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    شدید ٹھنڈ اور بارش کے باوجود قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    باغی ٹی وی :شہر میں بارش اور شدید ٹھنڈ کے باوجود قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ۔۔ ٹیم کوچز کہتے ہیں کہ قومی کھیل کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لئے ہر ممکن محنت کریں گے ۔ قومی کھیل ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کا جنون ۔۔ تیز بارش اور شدید سردي کے باوجود نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جو نئیر ایشیا کپ کی تیاریوں کے لئے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ۔۔ کیمپ میں مدعو کئے گئے ساٹھ کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ۔۔ کیمپ میں پہلے روز تین سیشنز میں ٹریننگ کی گئی ۔۔ کیمپ کے پہلے مرحلے میں دو ہفتے فزیکل ٹریننگ پر توجہ دی جائے گی۔ ٹیم کے ہیڈکوچ اولمپئین دانش کلیم اور کوچ محمد عمران کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہےاس ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے کوشش کررہے ہیں
    کیمپ میں دو ہفتے تک کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی جائے گی جس کے بعد کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔۔ جونئیرایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ چار جون سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

  • سعودی عرب میں جاپانی وزیرا عظم کی کیسے ہوئی آؤ بھگت

    سعودی عرب میں جاپانی وزیرا عظم کی کیسے ہوئی آؤ بھگت

    سعودی عرب میں جاپانی وزیرا عظم کی کیسے ہوئی آؤ بھگت
    باغی ٹی وی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے مملکت کے شہر العلا میں جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کی۔

    جاپانی وزیراعظم کے پہنچنے پر موسم سرما کی مناسب سے بنائے گئے کیمپ (خیمے) میں شاہی خاندان کی شخصیات اور مملکت کے وزراء نے شنزو آبے کا استقبال کیا۔ اس دوران سعودی لوک فن کاروں نے مقبول عوامی ورثے کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو پرانے وقتوں سے مملکت میں اس طرح کے مواقع پر پیش کیا جاتا ہے۔جاپانی وزیراعظم نے خیمے میں قیام کے دوران سعودی عرب کے قومی ورثے اور ثقافت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔واضح رہے کہ اس موقع پر دونون ممالک کےدرمیان باہم دلچسپی کے امور اور آپس میں تعاون بڑھانے پر بھی غور و خوض‌ہوا.

  • آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ ہی بجلی کڑکنے کا خوفناک منظر : دیکھنے والے حیران بھی پریشان بھی ،ویڈیووائرل

    آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ ہی بجلی کڑکنے کا خوفناک منظر : دیکھنے والے حیران بھی پریشان بھی ،ویڈیووائرل

    منیلا :آتش فشاں پھٹنے کے ساتھ ہی بجلی کڑکنے کا خوفناک منظر: دیکھنے والے حیران بھی پریشان بھی ،اطلاعات کےمطابق فلپائن میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد بجلی کڑکنے کے منظر نے دنیا کو حیران کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

     

    مودی سرکارکے خلاف احتجاج برداشت نہیں‌،مسلمانوں کوزندہ دفن کردیں گے،مودی

    عالمی ذرائع ابلاغ نے فلپائن میں پھٹنے والے آتش فشان کے متعلق بہت زیادہ خبریں شائع کرکے اس واقعہ کواورزیادہ اہمیت دے دی ہے، ادھر فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب ایک آتش فشاں پھٹ گیا ہے جس سے مسلسل دھویں، راکھ اور لاوے کا اخراج جاری ہے، آتش فشاں کے قریب کا علاقہ مسلسل زلزلے کے جھٹکوں کی زد پر ہے، دھویں کے ساتھ بجلی کڑکنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

    مختلف ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قید،وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی

     

    https://web.facebook.com/watch/?v=523100055230311

     

    آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کے اخراج کے باعث منیلا ایئرپورٹ کی 240 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 10 ہزار افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کردیئے گئے ہیں جبکہ اسکول اور سرکاری دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور لاوے کا اخراج جاری، دھویں کے ساتھ بجلی کڑکنے کے مناظر بھی دیکھے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

    باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں‌ کمالات کی انوکھی کارروائی

    خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں فلپائن میں آنے والے طاقتور زلزلوں سے 16 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ فلپائنی حکومت کی جانب سے مزید زلزلوں کی وارننگ جاری کی تھی۔ یہ بھی یاد رہےکہ فلپائن میں بہت زیادہ آتش فشاں پھٹتے ہیں اوراکثروبیشتریہ مناظرسوشل میڈیا پردیکھے جاسکتے ہیں‌

    ٹرمپ نے فارسی میں ٹویٹ کرکے ایران کے خلاف ایرانی مظاہرین کی حمایت کردی

  • کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق –

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فیروز وٹواں فیصل آباد روڑ پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا – ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا-جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت مظہر ولد ظفر اقبال 22 سال سے ہوئی

  • مودی سرکارکے خلاف احتجاج برداشت نہیں‌،مسلمانوں کوزندہ دفن کردیں گے،مودی کے وزیرکی دھمکیاں

    مودی سرکارکے خلاف احتجاج برداشت نہیں‌،مسلمانوں کوزندہ دفن کردیں گے،مودی کے وزیرکی دھمکیاں

    اترپردیش : مودی سرکارکے خلاف احتجاج برداشت نہیں‌،مسلمانوں کوزندہ دفن کردیں گے،مودی کے وزیرکی دھمکیاں ،اطلاعات کےمطابق بھارت کی انہتاپسند ہندو جماعت بی جے پی کے وزیر رگھوراج سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مودی سرکارکیخلاف احتجاج کرنے والوں کوزندہ دفن کرنے کی دھمکی دے دی ، بھارت میں شہریت کے متنازع قانون اورطلبا پرتشدد کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے وزیر محنت رگھوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ صرف ایک فیصد لوگ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کررہے ہیں، یہ لوگ بھارت میں رہتے ہیں اور ہمارے ٹیکس کا کھاتے ہیں اور پھر ہمارے لیڈروں کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے خلاف نعرے بازی کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے۔

    بھارت میں شہریت کے متنازع قانون اورطلبا پرتشدد کے خلاف احتجاج جاری ہے، کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کا نیا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس آج ہوگا۔بھارت کا شہر شہر گلی گلی مودی مخالف نعروں سے گونج رہی ہے جبکہ جواہر نہرو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ، علی گڑھ یونیورسٹی اور دیگر جامعات کے طلبا کا بھی احتجاج جاری ہے جبکہ سخت سردی میں بھی ہزاروں خواتین شہریت کے متنازع قانون کیخلاف احتجاج کررہی ہیں۔

  • امریکا نے ایران کے خلاف تمام ممالک سے مدد مانگ لی

    امریکا نے ایران کے خلاف تمام ممالک سے مدد مانگ لی

    ایران کو روک لگانے کے لیے تمام ملک تعاون کریں، امریکا نے ایسا کیوں کہہ دیا

    باغی ٹی وی: امریکی چینل فاکس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اوٹاگس نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی پر روک لگانے کے لیے تعاون کریں۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب کی جانب سے مدد کرنا لازم ہے تا کہ ایران کے شرپسند اور دہشت گردانہ رویے کا سلسلہ روکا جا سکے … اور اس رویے کو تبدیل کرنے کے لیے امریکا اور یورپ کے ساتھ مذاکرات کو ممکن بنایا جا سکے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کے روز یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو قبول کیا تو وہ اس سے انکار نہیں کریں گے۔ اس سے قبل امریکی قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن کا کہنا تھا کہ تہران کے سامنے بات چیت کو قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔
    واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

  • وسیم اکرم کو ملا ایک اور اعزاز

    وسیم اکرم کو ملا ایک اور اعزاز

    وسیم اکرم کو ملا ایک اور اعزاز
    باغی ٹی وی :سپن کے سلطان وسیم اکرم کو ملا ایک اور اعزاز جب ان کے معاصر لیجنڈ بلے باز نے انہیں بہترین گیند باز قرار دیا. آسٹریلیا کے سابق کپتان و معروف بلے باز رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروس کو بہترین و خطرناک گیند باز قرار دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک مداح نے سابق آسٹریلیوی کپتان سے سوال کیا کہ آپ اپنے کریئر کے دوران کن گیند بازوں کے خلاف بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرتے تھے؟۔جس پر رکی پونٹنگ نے بتایا کہ اپنے کریئر کے دوران مجھے وسیم اکرم اور کرٹلی
    ایمبروس کو کھیلنے میں مشکل ہوتی تھی وہ اس وقت کے بہترین گیند باز تھے


    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےاسپیڈ اسٹارو سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو سب سے تیز گیند باز پایا جبکہ مجھے سب سے زیادہ بھارت کے اسپینر ہربھجن سنگھ نے آؤٹ کیا۔

    واضح رہے رکی پونٹنگ کرکٹ کی تاریخ سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے دو عالمی کپ جیتے تھے۔رکی پونٹنگ نہ صرف بہترین کپتان تھے بلکہ ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے صف اول کے بلے بازوں میں بھی ہوتا ہے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ، ایئرپورٹ پرخوشیاں لینے آئے غم لے گئے

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ، ایئرپورٹ پرخوشیاں لینے آئے غم لے گئے

    اسلام آباد:اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ، ایئرپورٹ پرخوشیاں لینے آئے غم لے گئے،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر 4 سالہ بچی کھیلتے ہوئے تیسری منزل سے نیچے گر گئی، بچی کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دم توڑ گئی۔

    مختلف ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قید،وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ اسلام آباد انٹرنیشل ایئر پورٹ پر پیش آیا جب والدین کے ساتھ آنے والی 4 سالہ بچی تیسری منزل (لیول) سے دوسری منزل پر گر پڑی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کھیلتے ہوئے نیچے گری، انتظامیہ نے فوری طور پر سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز کو طلب کرلیا۔

    باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں‌ کمالات کی انوکھی کارروائی

    ترجمان پمز کے مطابق بچی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی، بچی کے سر پر چوٹ آئی جو خاصی شدید تھی اور وہی اس کی موت کا سبب بنی۔ ان کے مطابق بچی اسلام آباد کی ہی رہائشی تھی۔

    بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے

    خیال رہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشل ایئر پورٹ کا سنہ 2018 میں افتتاح کیا گیا تھا، ایئرپورٹ خاصا وسیع ہے اور جدید طرز پر تعمیر کیا گیا ہے تاہم مذکورہ واقعہ حفاظتی اقدامات میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔