Baaghi TV

Author: +9251

  • عراق بھی روسی میزائل ڈیفینس سسٹم خریدنے کے لیے پر تولنے لگا

    عراق بھی روسی میزائل ڈیفینس سسٹم خریدنے کے لیے پر تولنے لگا

    عراق بھی روسی میزائل ڈیفینس سسٹم خریدنے کے لیے پر تولنے لگا

    باغی ٹی وی ایران میں عراق کے سفیر سعد جواد قندیل نے تصدیق کی ہے کہ بغداد حکومت روس کا S-300 فضائی دفاعی میزائل سسٹم خریدنے کے لیے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی اسپٹنک نے سفیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ سسٹم کی خریداری جلد عمل میں آ سکتی ہے۔

    سفیر کے مطابق S-300 سسٹم کی خریداری کا معاملہ روس اور عراق کے درمیان بات چیت کی میز پر موجود ہے۔سعد جواد کا کہنا ہے کہ عراق اپنے ہتھیاروں کے ذرائع کو متنوع بنانے کا خواہش مند ہے اور عراق کے روس کے ساتھ ہتھیاروں سے متعلق سمجھوتے موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ "عراقی روسی تعلقات بہت اچھے ہیں … بغداد تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے”۔

    اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ میں دفاع اور سیکورٹی سے متعلق کمیٹی کے سربراہ محمد رضا یہ بتا چکے ہیں کہ بغداد حکومت نے S-300 سسٹم کی خریداری کے حوالے سے ماسکو کے ساتھ دوبارہ بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

  • کربلا پھر مظاہرین اور حکومت کے مابین میدان جنگ بن گیا

    کربلا پھر مظاہرین اور حکومت کے مابین میدان جنگ بن گیا

    کربلا پھر مظاہرین اور حکومت کے مابین میدان جنگ بن گیا

    باغی ٹی وی :عراق کے شہر کربلا میں محکمہ صحت کے طبی ذرائع کےمطابق کربلا شہر کے وسطی علاقے میں ہنگامہ آرائی کے انسداد کی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 10 مظاہرین زخمی ہو گئے۔

    عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق سیکورٹی فورسز کربلا کی صوبائی کونسل کی عمارت پر دھاوا بولنے والے مظاہرین کو دور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ادھر نامعلوم افراد نے کربلا میں بدر تنظیم کے صدر دفتر کو آگ لگا دی۔ اس دوران کربلا میں امن و امان کی صورت حل کافی خراب ہو چکی ہے جب کہ مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے بیچ جھڑپوں میں بھی شدت آئی ہے۔العربیہ اور الحدث کے ذرائع کے مطابق شہری دفاع کی ٹیمیں آگ بجھانے کے واسطے جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔اسی طرح نجف میں بھی مختلف یونیورسٹیز میں ہزاروں طلبہ نے پڑھائی کا سلسلہ معطل کر دیا۔ ذی قار صوبے میں انارکی اور شورش کے سبب پولیس سربراہ کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔اسی طرح نجف میں بھی مختلف یونیورسٹیز میں ہزاروں طلبہ نے پڑھائی کا سلسلہ معطل کر دیا۔ ذی قار صوبے میں انارکی اور شورش کے سبب پولیس سربراہ کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
    حالات بگڑنے لگے:اسرائیلی طیارے کی شام میں ایران اور عراقی تنصیبات پر بمباری، 12 ہلاکتیں

  • مختلف ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قید،وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم

    مختلف ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قید،وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم

    اسلام آباد: مختلف ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قید،وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی رہائی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم ،اطلاعات کےمطابق بیرون ملک سفارتخانوں کی عدم دلچسپی کے باعث دنیا بھر کے 28 ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں قید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، بیرون ملک سفارتخانوں کی عدم دلچسپی کے باعث 28 ممالک میں 10 ہزار 896 پاکستانی قیدی جیلیں کاٹ رہے ہیں۔مذکورہ قیدیوں میں سے قانونی معاونت نہ ملنے پر 6 ہزار 2 سو 11 کو مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام سفارتخانوں کوہدایت کی ہےکہ جتنی جلدی ہوسکے ان قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کیئے جائیں اوراگران کی سزا معمولی ہے اورجرمانہ بھی کم ہے تو وہ سفارتخانہ اداکرکے ان کی رہائی کو یقینی بنائے

    یہ قیدی متحدہ عرب امارات، ابو ظہبی، دبئی، اومان، چین، ایران، بھارت، یونان، عراق، کویت، ملائیشیا، ترکی، تھائی لینڈ، سری لنکا، قطر، روس، پرتگال، ناروے، جنوبی افریقہ، اسپین، اٹلی، فرانس، کینیڈا، ہنگری، آسٹریلیا، بحرین، افغانستان اور بنگلہ دیش میں قید ہیں۔

    ان قیدیوں میں سے 4 ہزار 500 پاکستانیوں کے مقدمات مختلف ممالک کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، 4 ہزار 120 پاکستانی منشیات اسمگلنگ اور 1 ہزار 195 غیر قانونی امیگریشن پر قید ہیں۔

    دستاویز کے مطابق 1 ہزار 737 قیدی قتل، اغوا اور چوری کے جرائم میں قید ہیں، 190 پاکستانی انسانی اسمگلنگ اور 165 ڈکیتی کے جرم میں جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔علاوہ ازیں 374 فراڈ، 467 ویزا کی مدت ختم ہونے پر جبکہ دیگر 2 ہزار 61 پاکستانی معمولی جرائم میں ملوث ہونے پر پابند سلاسل ہیں۔

    گزشتہ برس فروری میں جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تب وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کی جانب ان کی توجہ مبذول کروائی تھی جس کے بعد سعودی ولی عہد نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔مذکورہ قیدی سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید تھے، سعودی حکومت کی جانب سے باقی پاکستانی قیدیوں کے کیسز کا جائزہ لینے کا بھی عندیہ دیا گیا تھا۔

    مئی میں متحدہ عرب امارات سے بھی 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ ان قیدیوں کے لیے بھی وزیر اعظم نے اماراتی ولی عہد شہزاد محمد بن زید سے درخواست کی تھی جنہوں نے فوری ان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق سنہ 2019 میں متحدہ عرب امارات سے 3500 پاکستانی قیدی رہا کیے گئے۔ ان میں سے ابو ظہبی سے 262، عجمان سے 65، فجیرہ سے 62 اور شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی شامل تھے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل موجودہ حکومت نے تھائی لینڈ کے ساتھ بائے لیٹرل ٹیریٹی ایگریمنٹ بحال کردیا تھا جس کے بعد تھائی لینڈ کی کلونگ پرین جیل میں قید 17 پاکستانی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

  • ایف آئی اے نے  پی سی بی کو آڈٹ رپورٹ کا خط لکھ دیا

    ایف آئی اے نے پی سی بی کو آڈٹ رپورٹ کا خط لکھ دیا

    ایف آئی اے نے پی سی بی کو آڈٹ رپورٹ کا خط لکھ دیا

    باغی ٹی وی ایف آئی اے نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور پی سی بی کو کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ مانگنے کے لئے خط لکھ دیا ہے مُدعی پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کے کیس میں اس سے پہلے پی سی بی نے جتنا بھی ریکارڈ ایف آئی اے میں جمع کروایا ہے اُس سارے ریکارڈ کو ایف آئی اے نے بُوگس قرار دے کر قبول کرنے سے انکار کردیا ہے.

    واضح رہے کہ جاوید بدر کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی سامنے لائے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر قوم سے ہم لوگوں نے جھوٹا وعدہ کیا .ہم صرف سیاسی انتقام لے رہیں ہیں احتساب کے نام پر جب کے بڑے چور ہمارے اندر ہیں .وزیراعظم خود کرکٹر ہوکر کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن پر ایکشن نہیں لے رہا.مجھے پی ٹی آئی اور کرکٹ بورڈ کے اعلی عُہدیدار نے کیس واپس لینے کے لیے بولا ہے

    جاوید بدر کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے لے آئے
    جاوید بدر نے دعویٰ کیا کہ میں قوم کے پیسے کے لیے اکیلا لڑ رہا ہوں پارٹی و حکومت میرے خلاف ہے .وزیراعظم صاحب آپ کو نواز زرداری بار بار یاد آتا ہے پر آپ کو کرکٹ بورڈ کے چور نظر نہیں آتے .عنقریب سب چوروں کے نام قوم کے سامنے لاؤں گا

  • ایران کوامریکہ پرحملہ کردینا چاہیے،امریکہ میں بیٹھ کرامریکہ کے خلاف سازشیں،پروفیسر کی نوکری گئی

    ایران کوامریکہ پرحملہ کردینا چاہیے،امریکہ میں بیٹھ کرامریکہ کے خلاف سازشیں،پروفیسر کی نوکری گئی

    واشنگٹن : ایران کوامریکہ پرحملہ کردینا چاہیے،امریکہ میں بیٹھ کرامریکہ کے خلاف سازشیں،پروفیسر کی نوکری گئی ،اطلاعات کےمطابق امریکہ میں رہئش پزیربھارتی نژاد پروفیسرکے مشوروں نے ہلچل مچادی ،

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کو دی گئی دھمکی پر بھارتی نژاد امریکی پروفیسر کے مذاق میں ایران کو جوابی کارروائی کا مشورہ دینے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑگیا، پروفیسر نے ایران کو 52 امریکی مقامات کو نشانہ بنانے کا کہا تھا۔

    پروفیسر اشین فانسے نے فیس بُک پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے امریکی صدر کی ایران کو دی گئی دھمکی کے رد عمل میں لکھا کہ ایران کو بھی جوابی کارروائی میں امریکا کے 52 مقامات کو بم سے نشانہ بنانا چاہیے، جیسا کہ ‘امریکی شاپنگ مالز یا اداکارہ کم کارڈیشن کا گھر’۔اس پوسٹ پر کالج کی جانب سے پروفیسر کو یہ کہہ کر فارغ کر دیا گیا تھا کہ فیس بُک پر اس قسم کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے اورکالج کا اس پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کالج میں پروفیسر اور ایک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے گزشتہ 15 برس سے فرائض انجام دینے والے اشین فانسے نے بعد ازاں اپنی اس پوسٹ کو ایک نا مناسب طنز قرار دیتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ فیس بُک پر مذاق میں یہ پوسٹ کی تھی، جسے غلط رنگ دیا گیا ہے، میں امید کرتا ہوں کہ کالج انتظامیہ اس معاملے پر نظر ثانی کرے گی۔پروفیسر کے بیان پر کالج انتظامیہ کی جانب رد عمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ کالج کسی بھی قسم کی نفرت انگیز اور دھمکی آمیز الفاظ اور ارادوں کی مذمت کرتا ہے۔

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے درمیان ملاقات  کہاں ہوگی، شیڈیول جاری

    پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے درمیان ملاقات کہاں ہوگی، شیڈیول جاری

    پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ حکام کے درمیان ملاقات طے پا گئی.

    باغی ٹی وی :‏چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی رواں ہفتے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے دبئی میں ملاقات کریں گے۔ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان ملاقات آئی سی سی گورننس رویو کمیٹی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔

    ‏احسان مانی اور نظم الحسن کی ملاقات کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔

  • ہے کوئی جوکسٹم ڈیوٹی اداکرکے قرآن مجید حاصل کرلے ،کسٹم والوں نے قرآن مجید نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا

    ہے کوئی جوکسٹم ڈیوٹی اداکرکے قرآن مجید حاصل کرلے ،کسٹم والوں نے قرآن مجید نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا

    نئی دہلی:ہے کوئی جوکسٹم ڈیوٹی اداکرکے قرآن مجید حاصل کرلے ،کسٹم والوں نے قرآن مجید نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے لیے بھیجے گئے قرآن پاک کے نسخے 21 جنوری 2020 کو نیلام کیے جائیں گے، نسخے کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کیے جاسکنے کے سبب محکمہ کسٹم کی تحویل میں ہیں۔

    برطانوی میگزین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 6 ماہ قبل ریاست کیرالہ کے مسلمانوں کے لیے قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر بھیجے تھے۔بتایا گیا تھا کہ کیرالہ میں سیلاب سے قرآن پاک کے ہزاروں نسخے ضائع ہوئے تھے، بعد ازاں سعودی عرب کی جانب سے اس کی تلافی کے لیے کیرالہ کے لوگوں کو قرآن پاک کے نسخے مفت بھیجے گئے۔

    سعودی عرب نے کیرالہ کے ملاپورم شہر کے کالج کے نام سے یہ قرآن پاک بھیجے تھے تاہم کالج ان کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے سے قاصر رہا۔جس کے بعد بھارتی محکمہ کسٹم نے 25 ٹن وزن کے قرآن پاک کے یہ نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ کسٹم نے کالج سے 8 لاکھ بھارتی روپے بطور کسٹم ڈیوٹی کے طور پر طلب کیے تھے جس کا کالج انتظام نہیں کرسکا۔

    ملاپورم میں عربک کالج دارالعلوم کے ڈین عبدالسلام آئیبی نے بتایا کہ کسٹم ڈیوٹی بہت زیادہ ہے، لہٰذا ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نیلامی کے ذریعے یہی نسخے بہت معمولی قیمت پر چھڑا لیے جائیں گے۔

  • بلوچستان کے 7 اضلاع میں اسنو ایمرجنسی نافذ، 15 جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 2 روز سے جاری برف باری اور بارشوں نے تباہی مچادی، 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ، صوبائی حکومت نے 7 اضلاع میں اسنو ایمرجنسی نافذ کردی۔
    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے سڑکیں کھلوانے اور عوام کو ہرممکن امداد پہنچانے کےلیے صوبائی حکومت مکمل متحرک ہے، نوکنڈی کے علاقے میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو نکالنے کےلیے آرمی سے مدد مانگی ہے ۔
    کوئٹہ میں برف باری کے باعث 10فیڈر بند ہونے سے شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہے، کوئٹہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔
    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیش تراضلاع میں برف باری اور بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہے، صوبے کے بالائی علاقوں میں 3 سے 4 فٹ تک برف پڑچکی ہے اور یہاں کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔
    شدید برف باری سے زیارت، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ہرنائی اور بولان میں کئی جگہ رابطہ سڑکیں بند ہیں، شدید برف باری کے باعث صوبائی حکومت نے 7 اضلاع میں اسنو ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
    مکران کےعلاقوں تمپ ، مند، زعمران اور بلیدہ سمیت ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی مکانوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
    تربت اور گرد و نواح میں شدید بارشوں سے سیلابی ریلا دریائے کیچ میں داخل ہوگیا ، جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی ریلے نے قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
    دوسری جانب شدید برف باری اور بارشوں کے باعث صوبے کے 3 اضلاع ہرنائی ، سبی اور مستونگ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم دو روز کےلیے ملتوی کردی گئی ہے۔
    پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں قلعہ عبداللہ میں 6 ، ژوب میں 6 جبکہ پشین میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

  • ضلعی انتظامیہ لا پرواہ ہو چکی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    ضلعی انتظامیہ کی غفلت ولاپرواھی نٸی آبادی آراٸیانوالہ میں ایک ہفتے سے سیوریج پاٸپ لاٸن کی بندش کےبعدپانی گلیوں میں جوہڑکی شکل اختیارکرگیامیونسپل کمیٹی عملہ کودوروز قبل دی جانےوالی کمپلینٹ پرکسی نے بھی کان دھراسیوریج کاگندہ پانی زمین کی بنیادوں کوکھوکھلاکرنےلگاغریبوں کےمکانوں کےساتھ ساتھ زندگیاں خطرے میں پڑگٸی،عوامی شکایات کوردی کی ٹوکری میں ڈالنےوالےاہلکاروں نے راھگیروں کومشکلات میں ڈال دیاجگہ جگہ گندگی کےڈھیروں اورسیوریج پاٸپ لاٸن کی بندش سےناصرمان سٹریٹ کے مکین زہنی قرب سےدوچارھوکررہ گٸےمکینوں نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ سےمطالبہ کیاھے کہ ہمارےعلاقے کی سیوریج پاٸپ لاٸینوں کوفی الفورکھلوایاجاۓ اگرکسی غریب کامکان گرگیااورکوٸی جانی نقصان ھوگیااس کی تمام ترذمہ داری انتظامیہ پرھوگی۔

  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو 15 روز گزر گئے، کتنا ہوا نقصان

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو 15 روز گزر گئے، کتنا ہوا نقصان

    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کو 15 روز گزر گئے، کتنا ہوا نقصان
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے ایک ہفتے میں سبزی اور پھل فروشوں کو 15 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

    حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے سبب کنٹینرز ملک کے مختلف حصوں میں رکے ہوئے ہیں اور بیرون ملک ترسیل تعطل کا شکار ہے۔ٹرانسپورٹرز اتحاد کے ترجمان امداد حسین نقوی نے ہم نیوز کو بتایا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطے میں ہیں اور جلد کوئی حل تلاش کر لیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے رزاق داود اور گورنر عمران اسمعیل اوور لوڈنگ کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کریں گے، مقامی اور ملکی صنعتوں کی تیار کردہ برآمدی مصنوعات کی بندرگاہوں تک ترسیلات مطالبات کی منظوری کے بعد ہی بحال ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں دو بین الاقوامی بندر گاہیں ہیں مگر ٹرانسپورٹرز کو اپنے ٹرک، ٹرالرز اور کار کیرئرز پارک کرنے کے لئے پارکنگ یارڈ تک دستیاب نہیں۔
    واضح‌رہے کہ ٹرانسپورٹ ہڑتال سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے .اور بار برداری و دیگر کاروباری متاثر ہوا ہے .