Baaghi TV

Author: +9251

  • باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں‌ کمالات کی انوکھی کارروائی

    باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں‌ کمالات کی انوکھی کارروائی

    کوئٹہ:باکمال لوگ ، لاجواب سروس ، کے کوئٹہ میں‌ کمالات کی انوکھی کارروائی ،اطلاعات کےمطابق کوئٹہ میں سول ایوی ایشن حکام کی ناقص کارکردگی کےباعث قومی ائیرلائن پی آئی آے کا طیارہ رن ون سے پھسل گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے بتایا کہ جدہ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ اتری تو برف باری شروع ہوگئی۔ ایسے موسم میں ڈی آئسنگ (جہاز اور انجن پر سے برف اتارنا) کی ضرورت پڑتی ہے جوکہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر مہیا نہیں کی گئی جس کے سبب طیارہ برف میں پھنس گیا۔

    کوئٹہ کے ائرپورٹ پرپھسلنے والے پی آئی اے کے طیارے کی مزید کہانی کے متعلق پی آئی اے حکام کاکہناہے کہ ڈی آئسنگ کی سہولت مہیا کرنا ائیرپورٹ یعنی سول ایوی ایشن کا کام ہے۔ طیارہ پھنسنے سے نقصان، مسافروں کو پریشانی اور پروازوں کا دیگر شیڈول شدید متاثر ہوتا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ جدہ سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ برف، ضروری سامان اور کیمیکلز کی کوئٹہ ائیرپورٹ پر غیر موجودگی کے باعث پی آئی اے نے دیگر پروازیں منسوخ کردی ہیں۔پی کے 325/326 اسلام آباد سے کوئٹہ، پی کے 310/311 کرچی سے کوئٹہ اور پی کے 8363 کوئٹہ سے کراچی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

    پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی، قومی ائیرلائن مسافروں کو ہونے والی دشواری کے لئے معذرت خواہ ہیں تاہم موسم صورتحال ہمارے اختیار سے باہر ہیں۔ پی آئی اے کا عملہ اور کال سنٹر مستعد ہے۔ صارفین ہمارے مسافر رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    باغی ٹی وی کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوگئی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155.10 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ جمعے کو 155.20 روپے میں دستیاب تھااسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.90 روپے میں فروخت ہورہا ہےگزشتہ سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 90 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔اب ایران امریکا کشیدگی کی وجہ سے ڈالر بھی چندپیسے اوپر جارہا ہے.

  • بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے

    بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے

    نئی دہلی :بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے،اطلاعات کےمطابق جموں وکشمیرمیں سرحد پرتعینات بھارتی فوج کا حوالدار راجیندرا سنگھ دورانِ ڈیوٹی برفباری میں پھسل گیا اور پاکستانی حدود میں جا پہنچا۔

    بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہےکہ فوجی اہلکار کے اہلخانہ کو اس کی گمشدگی کی اطلاع چند روز قبل اس کی یونٹ نے دی۔تاہم بعد میں بھارتی فوج نے اہلخانہ کو بتایا کہ راجیندرا سنگھ کشمیر میں پاک بھارت سرحد پر حادثاتی طور پر برف میں پھسل پاکستانی سرحد میں جا پہنچاہے ۔بھارتی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ اہلکارکی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اوراس کی واپسی کے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب اب تک اس حوالےسےپاکستان کی جانب سےاب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔حوالدارراجیندراسنگھ دہرادون کارہائشی ہے،حوالدارراجیندراسنگھ 2002 میں 11 گڑھوال رائفلزرجمنٹ میں شامل ہوا تھا ۔راجیندراسنگھ کونومبرمیں گلمرگ کےبرف پوش علاقےمیں تعینات کیا گیاتھا۔

  • سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری

    سرگودھا ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری
    سرگودھا تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلا پور و گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
    سرگودھا سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا انسپکٹر صاحب خان معہ نفری، سپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں نے حصہ لیا
    سرگودھا سرچ آپریشن کے دوران مختلف مکانات کی تلاشی اور مشکوک افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔

  • فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران بارے بڑی بات کہہ دی

    فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران بارے بڑی بات کہہ دی

    فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران بارے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ خطے میں تخریبی سرگرمیوں اور دوسرے ممالک میں مداخلت سے باز رہے۔ تینوں ممالک کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں پیدا ہونے والی صورت حال نے ایران کے خطے میں تخریبی کردار کو مزید نمایاں کیا ہے۔

    اتوار کے روز فرانس ،جرمن اور برطانیہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ پیشرفتوں نے ایران کے تخریبی اور عدم استحکام سے دوچار کرنے والے کردار کو مزید دنیا کے سامنے نمایاں کیا ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور قدس ملیشیا خطے کو غیر مستحکم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے ایران پر اقوام متحدہ کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا بھی عندیہ دیا۔فرانس ، برطانیہ اور جرمنی نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل تعمیل کرے اور جن شرائط سے تہران نے سبکدوشی اختیار کی ہے انہیں دوبارہ فعال کرے۔

    امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

    پیر کے صبح اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 75 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔گزشتہ ہفتے جمعے کے روز اسٹاک ایکسچینج کھلی تو 100 انڈیکس 42,523 پر اور پہلے ہی گھنٹے میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 381.17 پوائنٹس کے اضافے سے42,904.24 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • لیہ – بچی کی آنکھ میں آئرن تار دھنس گئی

    لیہ – بچی کی آنکھ میں آئرن تار دھنس گئی

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) بچی کی آنکھ میں آئرن تار دھنس گئی ،تفصیل کے مطابق لیہ کے نواحی گاؤں چک نمبر
    146 ٹی ڈی اے میں اقصیٰ بی بی دختر رزاق گھر میں کھیل رہی تھی ، کھلتے ہوئے اچانک کپٹرے سکھانے والے تار بچی کی آنکھ میں دھنس گئی، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا۔

  • بھلوال ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی صدارت میں اجلاس ہوا

    بھلوال ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی صدارت میں اجلاس ہوا

    بھلوال ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات پر اسسٹنٹ کمشنر صاحب بھلوال کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں غریب عوام کو حکومت پاکستان کی طرف سے خصوصی طور پر جوہری ندیم افضل چن صاحب معاون خصوصی وزیر پاکستان کی طرف سے حکومت پنجاب سے ضلع ہسپتال کی سہولت کے حکم پر چوہدری ندیم افضل چن صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا

  • صوبائی وزیر  نے کیا ضلعی ناظم کا خصوصی استقبال

    صوبائی وزیر نے کیا ضلعی ناظم کا خصوصی استقبال

    انصر مجید نیازی مہر انصر اقبال ہرل کی اسلام آباد سے آمد کے موقع پرموٹروے انٹرچینج کوٹمومن پر انکے پرتپاک استقبال کیلئے بلدیہ مارکیٹ کوٹمومن کے تاجرودیگر افراد کھڑے ہیں جبکہ انصر اقبال کی آمد پرانھیں پاکستان تحریک انصاف کا ضلعی صدر سرگودھا نامزد ہونے کی مبارکباد دینے کیلئے سینکڑوں افراد نے قافلہ کی شکل میں شرکت کی اور ان پر والہانہ انداز میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئ اور انکو درجنوں مالائیں پہنائیں گئیں بعدازاں نھیں قافلہ کی صورت مٹیلہ لے جایا گیا اس موقع پر کوٹمومن انٹرچینج پر انکے استقبال کیلئےصوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید نیازی نے خصوصی شرکت کی ہے۔۔۔

  • بھیرہ  چوری ہونے والی کار کو موٹر وے پولیس نے برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیا۔

    بھیرہ چوری ہونے والی کار کو موٹر وے پولیس نے برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیا۔

    بھیرہ چوری ہونے والی کار کو موٹر وے پولیس نے برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیا۔ ڈیوٹی پر موجود موٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسر مرید حسین، محمد آصف اور زاہد مقبول ملک کو اطلاع ملی کہ چکوال سے سائرہ امیر کی کار نمبر AKG 054 کو چوری کر کے لاہور کی طرف لے جایا جا رہا ہے جس پر انہوں نے سروس ایریا بھیرہ کے قریب کار روک کر ملزم الطاف حسین ساکن چکوال کو حراست میں لے لیا اور کار کو اپنی تحویل میں لے کر اسے مالکان کے حوالے کر دیا۔مالکان نے گاڑی کی فوری برآمدگی پر موٹروے پولیس افسران کی فرض شناسی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔