Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت محفوظ ملک نہیں، آئی سی سی ٹیموں کو دورے سے روکے، جاوید میاندارنے مطالبہ کردیا

    بھارت محفوظ ملک نہیں، آئی سی سی ٹیموں کو دورے سے روکے، جاوید میاندارنے مطالبہ کردیا

    کراچی:بھارت محفوظ ملک نہیں، آئی سی سی ٹیموں کو دورے سے روکے، جاوید میاندارنے مطالبہ کردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت محفوظ ملک نہیں ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیموں کو وہاں کے دورے سے روکے۔

    جاوید میانداد نے بھارتی حکومت کے متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی سی سی بھارت کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرے۔
    انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے لوگوں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے، میں آئی سی سی پر زور دیتا ہوں کہ اُن کا بائیکاٹ کرے۔

    جاوید میانداد کا مزید کہنا ہےکہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ وہاں کیا ہورہا ہے، میں کہتا ہوں کہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کے کھیلوں کے تعلقات معطل کیے جائیں اور تمام ملکوں کو اُس کے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان نہیں بلکہ بھارت کسی بھی سیاح یا شخص کے لیے غیر محفوظ ملک ہے، بحیثیت ایک انسان، اسپورٹس پرسن ہمیں اس کی مذمت کرنا چاہئے۔

    واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے متنازع شہریت کے قانون کی منظوری کے بعد بھارت بھر میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، جس کے دوران دو درجن سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ہزاروں کوجیلوں میں ڈال دیا گیا ہے اورہزاروں کوتشددکانشانہ بنایا گیاہے

  • مسجد اقصیٰ:پچھلے8 سالوں میں لاکھ سے زائد مرتبہ بےحرمتی کی گئی

    مسجد اقصیٰ:پچھلے8 سالوں میں لاکھ سے زائد مرتبہ بےحرمتی کی گئی

    مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ:پچھلے8 سالوں میں لاکھ سے زائد مرتبہ بےحرمتی کی گئی ،اطلاعات کےمطابق یہودیوں کی طرف سے اس سال کے آخری دنوں میں بھی مسجد اقصیٰ کی بیحرمتی کا سلسلہ جاری ہے اوررکا نہیں‌ہے،اطلاعات کےمطابق سال 2019ء اپنے اختتام کے آخری مراحل میں ہے اور 2020ء کی آمد آمد ہے۔ جانے والا سال اور آنے والا برس مسجد اقصیٰ کو درپیش خطرات اور چیلنجز اپنے عروج پر ہیں۔

     

    اترپردیش:بھارتی پولیس کے تشددسے 30مسلمان شہید ، 1100 افراد گرفتار، 5500 زیر حراست

    سال 2019ء میں مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور مسجد کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشوں میں اضافہ ہوا۔ یہودی آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی تعداد کے ساتھ دھاوا بولنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ یہودی شرپسند اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی سازش کی آڑ میں مسجد کی بے حرمتی کرتے رہے۔

    طلبا کو اسکالر شپ،7 ویں سے 12 ویں جماعت تک سہولیات ہی سہولیات

    القدس اسلامی اوقاف کے ڈائریکٹرجنرل الشیخ عزام الخطیب نے ایک بیان میں بتایا کہ سال رواں کے دوران 27 ہزار یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے، تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائی، مسجد اقصٰی کے تاریخی اسلامی اسٹیٹس اور تشخص کو مسخ کرنا اور انتہا پسند یہودیوں کو وہاں پر عبادت کیا اجازت دینا جیسے سنگین جرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

    پادری عطا اللہ حنا پراسرائیل کی طرف قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‌۔حماس رہنما…

    حال ہی میں اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے صراحت کے ساتھ کہا تھا کہ وہ مسجد اقصٰی کے تاریخی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسرائیلی وزیر کے اس بیان پر بالعموم پورے عالم اسلام بالخصوص فلسطینی عوام میں شدید رد عمل سامنے آیا۔سال 2019ء کے دوران یہودی آباد کاروں کی طرف سے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی اور دھاووں کی آڑ میں مقدس مقام کے تاریخی اور اسلامی اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی گھنائونی کوشش کی گئی۔

    نیتن یاہوکےخطاب کےدوران جلسے پر راکٹ حملہ، نیتن یاھونے بنکر میں چھپ کر جان بچائی

    سنہ 2003ء کے بعد یہودی آباد کاروں نے جمعہ اور ہفتہ کے ایام کے علاوہ بقیہ پورے ہفتے میں مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں دھاووں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دروازے کی چابیوں پر اسرائیل نے سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضہ کیا اور اس کے بعد یہودیوں کو اس دروازے سے عبادت کے لیے داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔

    فرانس جیسے بڑے ملک نے بھی اسرائیل سے اسلحہ خریدنا شروع کردیا

    مسجد اقصیٰ پردھاووں کو دن کے دواوقات میں تقسیم کیا گیا۔ یہودی آباد کار صبح کے اوقات اور دن ظہر کی نماز کے بعد مسجد اقصیٰ پردھاوے بولتے ہیں۔ ان کی قیادت یہودی ربی، انتہا پسند ارکان پارلیمنٹ اور وزراء بھی کرتے ہیں۔سنہ 2019ء میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے یہودی آباد کاروں کو مقدس مقام پر دھاوں کی اجازت دی گئی تو یہودیوں کا ایک طوفان بدتمیزی امڈ آیا

    بھارت:ریاست تامل ناڈوکے ہندووں نے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا

    الشیخ الخطیب کا کہنا ہے کہ مسجد اقصٰی پردھاوے اسرائیل کی مذہبی اشتعال انگیزی ہے اور ہرصورت میں بند ہونا چاہیے۔ اس طرح کے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے ساتھ پورے عالم اسلام کے خلاف کھلی اشتعال انگیزی ہیں۔یہودیوں کے مذہبی تہوار مسجد اقصیٰ پردھاووں کے اہم مواقع ہیں۔

    کشمیر کے مسئلے پرحکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ ملک علی حسن

    فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018ء کے دوران 29 ہزار 800 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔ 2017ء میں 25 ہزار 360، 2016ء میں 14 ہزار 806، 2015ء میں 11 ہزار 589، 2014ء میں 11878، 2013ء میں 9075 اور 2012ء میں 6 ہزار 230 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

    پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری قرار، ٹیچرزکاردعمل، پروفیشنل ڈگری کس لئے؟

  • اترپردیش:بھارتی پولیس کے تشددسے 30مسلمان شہید ، 1100 افراد گرفتار، 5500 زیر حراست

    اترپردیش:بھارتی پولیس کے تشددسے 30مسلمان شہید ، 1100 افراد گرفتار، 5500 زیر حراست

    اترپردیش :اترپردیش:بھارتی پولیس کے تشددسے 30مسلمان شہید ،1113 افراد گرفتار، 5558 زیر حراست،اطلاعات کے مطابق اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے جبکہ ریاستی پولس کے ذریعہ ابھی تک 327معاملہ درج ہوئے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق بھارتی پولیس کی طرف سے جاری اعدادوشمارکےمطابق1113 افراد گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ 5558 افراد حفاظتی حراست میں لئے گئے ہیں۔یہ اعداد وشمارسرکاری ہیں جب کہ غیر مصدقہ خبروں کے مطابق مہلوکین کی تعداد کچھ زیادہ ہیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق حفاظتی حراست میں لینے والوں کی تعداد اس سال پانچ اگست سے 30 نومبر تک کشمیر میں حفاظتی حراست میں لئے گئے 5161 افراد سے بھی زیادہ ہے۔

    علاوہ ازیں اب تک ہونے والی گرفتاریاں اتر پردیش کی تاریخ میں دوسری سب سے بڑی گرفتاریاں ہیں۔ واضح رہے کہ سال 2013 کے مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات میں 1480 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا اور 567 معاملے درج ہوئے تھے۔ ان فسادات میں36لوگوں کی جان گئی تھی اور تقریباً پچاس ہزار افراد بے گھر ہو ئے تھے۔

    گرفتار ہونے والوں میں غریب عوام کے ساتھ ساتھ کانگریس کارکن صدف جعفری، ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری، وکیل محمد صہیب، فنکار دیپک کبیر،روبن ورما اور پون راؤ امبیڈکر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ داراپوری، صہیب اور روبن ریہائی منچ کے رکن ہیں جبکہ پون ایک سماجی کارکن ہیں۔

    ایک انگریزی اخبار کے مطابق یہ اعداد و شمار ڈی جی پی ہیڈکوارٹر سے جاری کئے گئے ہیں۔ افسران کے مطابق 327 افراد کے خلاف لوٹ مار، قتل کا ارادہ، فساد اور پولس پر حملہ کرنے کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ان 327 افراد کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں کہ پبلک پراپرٹی کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی کے لئے آپ کی جائداد کو اٹیچ کیا جائے گا۔ جو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں سے زیادہ تر مرادآباد، لکھنؤ، فیروزآباد اور گورکھپور کے لوگوں کے خلاف ہیں۔

    خبروں کے مطابق تیس سالہ محمد ہارون کو آل انڈیا میڈیکل میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا کیونکہ ان کے گلے میں گولی لگی تھی اور چالس سالہ محمد شفیق جن کو علاج کے لئے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک مرنے والے 19 افراد میں چھ کا تعلق فیروز آباد سے، چار کا میرٹھ سے، تین کا کانپور سے، دو کا سنبھل سے، دو کا بجنور سے اور لکھنؤ و وارانسی سے ایک-ایک کی موت ہوئی ہے۔سرکاری اطلاعات کے مطابق 288 پولس والے بھی اس تشدد میں زخمی ہوئے ہیں۔

  • ممبئی:غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سےمسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف پُر امن زبردست مظاہرے

    ممبئی:غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سےمسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف پُر امن زبردست مظاہرے

    ممبئی:غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے سی اے اے کے خلاف پُر امن زبردست مظاہرہ،مظاہرین میں بڑی تعداد برادران وطن کی تھی جو مرکزی مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے اور وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے متذکرہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے

    ذرائع کے مطابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی نے کہا کہ جب سے مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت اقتدار میں آئی ہے تب سےملک کے عوام بالخصوص مسلمانوں اور غریبوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے نیز حکومت نے شہریت سے متعلق جو قانون پارلیمنٹ میں منظور کرایا ہے وہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو پاش پاش کرنے کے درپے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں ہی دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں اور بہت متانت کے ساتھ اپنے بیان جاری کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ این آر سی اور حراستی کیمپ کے تعلق سے دونوں نے بالکل مختلف بیان جاری کیا ہے۔

    حسین دلوائی نے مزید کہا کہ 27نومبر کو وزیر مملکت برائے داخلہ متیانند نے راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ ملک بھر میں ایسے کئی حراستی کیمپس موجود ہیں۔جب کہ آسام کے اس کیمپ میں 28لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔انہوں نے ان اموات کی تصدیق بھی کی تھی لیکن اس بعد بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے 22دسمبر کو اس تعلق سے یہ بیان دیا کہ حراستی کیمپ کے افواہیں ہیں اور وہ ناپاک ارادوں سے بھری پڑی ہیں یہ جھوٹ ہے، جھوٹ ہے، جھوٹ ہے۔

    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ دونوں بی جے پی کے لیڈران کے ان بیانات سے پورا ملک واقف ہے اور ان کی دروغ گوئی اب عوام کے سامنے آگئی ہے اور وہ دن دور نہیں جب پورا ہندوستان اس معاملے کو لے کر ایک بڑا احتجاج سڑکوں پر آکر کرے گا۔ اس موقع پر مولانا آزاد وچار منچ کے ممبئی صدر صادق لطیف خان، سکریٹری یوسف انصاری، اجے جادھو .کملا کر قدم ویشالی گالا سپنا جھا شبانہ شیخ سنجے باگڑی راجن جھاء شمشاد ترک امت سالنکے .پپو ٹھاکر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

  • طلبا کو اسکالر شپ،7 ویں سے 12 ویں جماعت تک سہولیات ہی سہولیات،خیبرپختونخواہ چھا گیا

    طلبا کو اسکالر شپ،7 ویں سے 12 ویں جماعت تک سہولیات ہی سہولیات،خیبرپختونخواہ چھا گیا

    پشاور:طلبا کو اسکالر شپ،7 ویں سے 12 ویں جماعت تک کیا سہولیات دی جائیں گے؟یہ بھی بتادیا گیا،کے پی چھا گیا خیبرپختونخواہ کے محکمۂ تعلیم نے ذہین اورنادارطالب علموں کواسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے 200 طلبا کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا جو میرٹ‌ اصول کے تحت دی جائیں گی۔

     

    بچےفروخت کرنےوالےمنظم نیٹ ورک کاانکشاف،اعلیٰ سرکاری اہلکارملوث ،وزیراعظم بھی میدان

    رپورٹ کے مطابق اسکالر شپ حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا داخلہ ٹیسٹ 26 جنوری 2020 کو لیا جائے گا، جس کے لیے امیدواروں کی عمرکی حد 11 سے 13 سال مقررکی گئی ہے۔داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو 7 ویں سے 12 ویں جماعت تک مفت تعلیم دی جائے گی۔محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا کہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کو صوبے کے 10 معیاری تعلیمی اداروں میں تعلیم دی جائے گی۔

     

    پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری قرار، ٹیچرزکاردعمل، پروفیشنل ڈگری کس لئے؟

    یاد رہے کہ گزشتہ برس خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے ماہانہ وظیفے میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں ہر مہینے حکومت کی جانب سے 500 روپے ماہانہ بطور وظیفہ دیے جارہے ہیں۔حکومت نے یہ قدم لڑکیوں میں خواندگی کی شرح کو بڑھانے کے لیے اٹھایا تھا۔

    بھارت:ریاست تامل ناڈوکے ہندووں نے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا

  • پادری عطا اللہ حنا پراسرائیل کی طرف قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‌۔حماس رہنما اسمٰعیل ھنیہ

    پادری عطا اللہ حنا پراسرائیل کی طرف قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‌۔حماس رہنما اسمٰعیل ھنیہ

    مرکز اطلاعات فلسطین : پادری عطا اللہ حنا پراسرائیل کی طرف قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‌،اطلاعات کےمطابق اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے سرکردہ فلسطینی عیسائی رہ نما اور القدس میں رومن آرتھوڈوکس چرچ کےسے کیے گئے پادری بشپ عطا اللہ حنا پر اسرائیل کی طرف قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    یوپی پولیس کا کریک ڈاؤن، 110 لوگوں کی تصاویر جاری کرکے شناخت بتانے والوں کو انعام…

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے اردن میں زیرعلاج عیسائی رہ نما عطا اللہ حنا کو ٹیلیفون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے عطا اللہ حنا کو زہر دے کرہلاک کرنے کی صہیونی سازش کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ صہیونی مجرموں کے جرائم میں ایک نیا اضافہ ہے۔ قابض صہیونی دشمن فلسطینی قوم اور اس کے مذہبی اداروں اور شخصیات کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنا رہا ہے۔

    رانا ثنااللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔شہریار آفریدی کا دبنگ اعلان

    انہوں نے عیسائی پادری کی جلد صحت یابی کی دعا بھی۔ اس موقع پر بشپ حنا نے بتایا کہ صہیونی جاسوسوں نے انہیں زہر دے قتل کرنے کی ناکام سازش تیار کی تھی۔ مگر اب وہ کافی بہتر ہیں۔عیسائی پادری عطا اللہ حنا کو گذشتہ ہفتے نامعلوم زہر کھلائے جانے کے بعد پہلے القدس کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا اور وہاں سے انہیں اردن لے جایا گیا ہے۔ اردن میں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد فراہم کرکے عطا اللہ حنا کی زندگی بچا لی۔

    بچےفروخت کرنےوالےمنظم نیٹ ورک کاانکشاف،اعلیٰ سرکاری اہلکارملوث ،وزیراعظم بھی میدان

  • کراچی:  تاجروں نے وزیر اعظم سے  کھل کر اپنے مسائل بیان کر دیے

    کراچی: تاجروں نے وزیر اعظم سے کھل کر اپنے مسائل بیان کر دیے

    کراچی: تاجروں نے وزیر اعظم سے کھل کر اپنے مسائل بیان کر دیے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تاجروں نے وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات کے دوران شکایتوں کے انبار لگا دیے اور گلے شکوے کیے۔ملاقات کے دوران تاجروں نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تاجر رہنماؤں نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ آپ کی معاشی ٹیم آپ کے احکامات پر عمل نہیں کرتی ہے۔تاجروں نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کراچی کی صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔ گیس بحران کی وجہ سےاربوں روپے کے ایکسپورٹ آرڈر وقت پر نہیں دیے جاسکے ہیں۔
    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مسائل ہیں، سوئی سدرن گیس انتظامیہ کو اسلام آباد بلا کر بات کروں گا۔

    تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا رویہ پہلے کی طرح تاجر دشمن ہے، ٹیکس نظام کو مزید بہترکیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تاجر برادری کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ عمران خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کےذریعے آپ سب سے رابطے میں رہوں گا۔
    واضح رہے کہ وزیر اعظم اس وقت کراچی کے دورے پر ہیں .اور وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کےلیے کوشا ں ہیں تاکہ معیشت کا پہیہ چل سکے اس سلسے میں تارجروں اور بزنس کمیونٹی کی شکایات کو سن کر ان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.

  • گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

    گوجرانوالہ: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کامیاب کارروائی
    کراچی سے حال ہی میں گوجرانوالہ منتقل ہونے والے القاعدہ کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے. ان دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹیں، دھماکہ خیز مواد، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے
    گرفتار شدہ دہشتگردان میں عاصم اکبر، عبداللہ عمیر، احمد، محمد یوسف، محمد یعقوب شامل ہیں. حساس ادارے مہینوں سے ان کی سرگرمیاں نوٹ کر رہے تھے.

  • فرانس جیسے بڑے ملک نے بھی اسرائیل سے اسلحہ خریدنا شروع کردیا

    فرانس جیسے بڑے ملک نے بھی اسرائیل سے اسلحہ خریدنا شروع کردیا

    مقبوضہ بیت المقدس : فرانس جیسے بڑے ملک نے بھی اسرائیل سے اسلحہ خریدنا شروع کردیا اطلاعات کےمطابق اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’معاریو’ نے انکشاف کیا ہے کہ تقریبا نصف صدی کے بعد فرانس نے اسرائیل سے اسلحہ اور گولہ بارود کی خریداری دوبارہ شروع کردی ہے۔

    بھارت:ریاست تامل ناڈوکے ہندووں نے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا

    عبرانی اخبار کے مطابق فرانس نے سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب ۔ اسرائیل جنگ کے بعد اس وقت کے فرانسیسی آرمی چیف جنرل شارل ڈیگال نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری پرپابندی عاید کردی تھی جو اب تک برقرار رہی ہے۔

    کشمیر کے مسئلے پرحکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ ملک علی حسن

    اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس نے تل ابیب سے ‘ربوٹیم ‘ نامی اسرائیلی دفاعی کیمپنی کے تیار کردہ 8 فوجی ربوٹ گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ربوٹ گاڑیاں 8سو ٹن وزن، فوجی، زخمیوں ، گولہ بارود اور فوجی سازوسامان لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری قرار، ٹیچرزکاردعمل، پروفیشنل ڈگری کس لئے؟

    اخبار کے مطابق فرانس نے حال ہی میں اسرائیل سے ربوت گاڑیاں اس وقت خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جب افریقا میں فرانس کے 13 فوجی ہلاک اور دو ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے تھے۔اس سے پہلے سنہ 2011ء میں اسرائیلی دفاعی صنعت اور فرانس کے درمیان نصب ارب ڈالر کا ایک دفاعی معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

    رانا ثنااللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔شہریار آفریدی کا دبنگ اعلان

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے بالواسطہ طور پر فرانسیسی فوج کو ‘ھارون’ طرز کے ڈرون طیارے اور ‘ایٹان’ طیارے فراہم کرنا تھے۔ یہ طیارے فرانس کی ‘ڈازو’ نامی کمپنی نے خرید کرنا تھا تاہم اس کے لیے براہ راست ڈیل کے بجائے ایک تیسرے ملک کے ذریعے لین دین کا فیصلہ طے پایا تھا۔

  • بلوچستان حکومت میں جوڑ توڑ کی خبریں

    بلوچستان حکومت میں جوڑ توڑ کی خبریں

    بلوچستان حکومت میں جوڑ توڑ کی خبریں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوبے کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں اختلافات کھل کر سامنے آنے کے بعد نئی حکومت بنانے کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی ف) اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے بلوچستان کے قائم مقام گورنرعبدالقدوس بزنجو کے ساتھ بیک ڈور رابطے شروع کردیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا جلد عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ باضابطہ ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنما عبدالغفور حیدری کو قدوس بزنجو کے ساتھ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے.
    واضح رہے کہ عبد القدوس بزنچو گزشتہ حکومت کی ان ہاؤس تبدیلی کی وجہ سے حکومت میں آگئے تھے.