فیصل آباد ( محمد اویس) تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم میں ہاتھ سے لکھے گئے دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کی رونمائی ھوئی۔ یہ قرآن پاک پیر امتیاز حیدر نورانی نے اپنے ہاتھوں سے کپڑے کے اوپر لکھا جسکی لمبائی کم و بیش 3411 فٹ ھے یہ ہاتھ سے لکھا گیا دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک ھے جو کپڑے کے اوپر لکھا گیا۔ اس قرآن پاک کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی یہ قرآن پاک دیکھنے بہت دور دور سے لوگ آئے۔
Author: +9251
-

وزیر اعظم نے کاروباری طبقہ کے لیے نیب کے حوالے سے اہم خبر سنا دی
وزیر اعظم نے کاروباری طبقہ کے لیے نیب کے حوالے سے اہم خبر سنا دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بزنس کمیونٹی اور کاروباری طبقے کے لیے اعتماد اور سکون کی خبر سنا دی . وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری طبقے کو سہولتیں دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ ہماری معاشی ٹیم ہر وقت بزنس کمیونٹی کے لئے میسر ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کے دو بنیادی اصول تھے، وہ ریاست انصاف اور انسانیت کے اصولوں پر کھڑی تھی۔
نہوں نے بتایا کہ نئے نیب آرڈیننس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ ہماری حکومت سمال اور میڈیم انڈسٹریوں کی بھرپور معاونت کرے گی۔ شرح سود اس وقت اوپر ہے، انشا اللہ جلد نیچے آ جائے گی۔وزیراعظم نے نیب کو بزنس کمیونٹی میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا سرمایہ کاروں میں ایک نیب کا خوف تھا،نیب کوبزنس کمیونٹی سےدوررکھنابہت ضروری ہےوزیراعظم نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے۔ ملک میں روزگار کے لئے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔ سیاحت کے شعبےمیں بہتری لا کر نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع ہیں
انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کے حقوق کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ تمام انسانوں کیلئے ایک ہی قانون اور ملک میں انصاف کا نظام سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔نیاآرڈیننس لاکرکاروباری برادری کے لیے آسانیاں پیداکیں.ہمیں سویڈن کی معیشت نہیں ملی تھی،ترقی یافتہ قومیں ان ہی دو بنیادی اصلوں پر عمل پیر اہیں
-

عرب لیگ نے یمن اور لیبیا میں مداخلت پر کیا خبردار
عرب لیگ نے یمن اور لیبیا میں مداخلت پر کیا خبردار
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط کا نے لیبیا اور یمن کے بحرانوں میں غیر عرب ممالک کی مداخلت کے خطرے کو باور کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لیبیا میں جارحیت کو روک کر سیاسی حل کی جانب واپس لوٹا جائے۔ابو الغیط نے لیبیا میں بالخصوص دارالحکومت طرابلس کے اطراف خطرناک جارحیت کی صورت حال کو پریشان کن قرار دیا۔ اس کے نتیجے میں لیبیا کے بحران کے مربوط سیاسی تصفیے تک پہنچنے کے لیے جاری عرب اور بین الاقوامی کوششیں پیچیدگی کا شکار ہو گئی ہیں۔
عرب لیگ کے جنرل سکریٹریٹ کے ایک ذمے دار ذریعے کے بیان کے مطابق ابو الغیط نے لیبیا میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جارحیت میں کمی لائیں، فائر بندی کے لیے متفقہ اقدامات کو یقینی بنائیں اور سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کریں۔
-

بھارت:ریاست تامل ناڈوکے ہندووں نے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا
تامل ناڈو:بھارت:ریاست تامل ناڈوکے ہندووں نے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق انڈیا کی ریاست تامل ناڈو اور اس کا ایک گاؤں ندور یہاں کے ہزاروں ہندو مکینوں نے آئندہ ماہ مسلمان ہونے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے سرکار کی دوڑے لگی ہیں.
اس گاؤں کے مکینوں کا تعلق ہندوں کی نیچ ذات یعنی دلتوں سے ہے جب کہ پڑوسی گاؤں کے لوگ ہندوں کی اونچی ذات سے تعلق رکھتے ہیں،نیچ ذات کے ہندو کو اونچی ذات کے ہندوں سے دور رکھنے کے لئے درمیان میں ایک دیوار سرکار کے فنڈ سے تعمیر کی گئی تھی جو کہ گر گئی جس کے نتیجے میں 17 دلت ہلاک ہوگئے.
دلتوں کے حقوق کے لٸے کام کرنے والی تنظیم کے سربراہ الاوینل کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ہندوستان میں امتیازی سلوک ہو رہا ہے،ہمیں اچھوت سمجھا جا رہا ہے،اس لئےتین ہزار سے زائد دلت آئندہ ماہ دائرہ اسلام میں داخل ہوں گے،ہمیں اسلام کی آغوش میں سکون ملے گا.
-

وزیراعظم کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم کراچی پہنچ گئے
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی بھی ان کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ دورہ کراچی کے دوران عمران خان گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی کریں گے، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔عمران خان کو شہر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
واضحرہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا -

لیبیا نے ترکی سے کیوں مدد طلب کر لی
لیبیا نے ترکی سے مدد طلب کر لی
باغی ٹی وی رپورٹ. ترکی کا لیبیا میں اثرو رسوخ بڑھتا جا رہا ہے اس سلسلے میں ترکی نے وہاں فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے. لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایک ذمے دار نے تصدیق کی ہے کہ فائز السراج کی سربراہی میں وفاق کی حکومت نے سرکاری طور پر ترکی سے فضائی، زمینی اور سمندری عسکری سپورٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کا مقصد خلیفہ حفتر کے زیر قیادت لیبیا کی قومی فوج کے حملے کو پسپا کرنا ہے۔
مذکورہ ذمے دار نے یہ بات اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر جمعرات کی شب دیے گئے بیان میں بتائی۔ اس سے قبل وفاق کی حکومت کے وزیر داخلہ فتحی آغا نے تیونس میں صحافیوں کو دیے گئے بیان میں کہا تھا کہ لیبیا نے اس حوالے سے ابھی تک سرکاری طور پر درخواست پیش نہیں کی۔
-

ترکی نے داعش کے خلاف سمیٹی اہم کامیابی
ترکی نے داعش کے خلاف سمیٹی اہم کامیابی
باغی ٹی وی روپورٹ : ترکی نے داعش کے خلاف اہم کامیابی سمیٹی ہے. ترکی میں پولیس نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ داعش تنظیم سے تعلق کے شبہے میں استنبول شہر میں 20 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں نئے سال کی آمد کے موقع پر تقریبات سے قبل شدت پسندوں کے خلاف مہم کے سلسلے میں عمل میں آئی ہیں۔
ترکی پولیس نے منگل اور بدھ کے روز ملک کے سب سے بڑے شہر میں 48 مقامات پر چھاپے مارے۔ کارروائی کے نتیجے میں 20 افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے بارے میں شبہہ ہے کہ ان کا تعلق شدت پسند تنظیم (داعش) سے ہے۔
سال 2017 میں 31 دسمبر کی رات استنبول کے ایک نائٹ کلب میں دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے۔ داعش تنظیم نے اس کارروائی کی ذمے داری قبول کی تھی۔
-

یمن : حوثیوں کے وحشیایہ عقوبت خانوں کا انکشاف
حوثیوں کے وحشیایہ عقوبت خانوں کا انکشاف
باغی ٹی وی رپورٹ :انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نئے انکشافات سامنے آئے ہیں .یمن میں انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے صنعاء میں متعدد عمارتوں کو خواتین کی جیلوں میں تبدیل کر دیا جہاں انہیں وحشیانہ عقوبت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
انسانی تجارت کے انسداد سے متعلق (غیر سرکاری) یمنی تنظیم نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسے جیلوں اور عقوبت خانوں میں زیر حراست خواتین کو درپیش وحشیانہ معاملے کے حوالے سے خوف ناک نوعیت کی مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
بیان کے مطابق ان بھیانک جرائم کے مرتکب بے رحم افراد انسانیت اور آدمیت سے عاری ہو گئے اور انہوں نے کمزور خواتین کی اذیت رسانی سے مزے لی
-

کشمیر کے مسئلے پرحکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ ملک علی حسن
گوجرانوالہ:کشمیر کے مسئلے پرحکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ ہے،اطلاعات کے مطابق رہنما کشمیر یوتھ الائینس ملک علی حسن نے کہا ہے کہ کشمیروں کے خون سے غداری کا حساب ہمارے حکمرانوں کو دینا ہو گا۔ کشمیر کی صورتحال کی ذمہ دار تمام جماعتیں ہیں اور وہ کسی کو بھی اس سے بری الذمہ نہیں سمجھتے۔
ترکی کی پہلی الیکٹرک سمارٹ کار: صدرطیب ایردوان کل افتتاح کریں گے
رہنما کشمیر یوتھ الائینس ملک علی حسن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے سب سے زیادہ ذمہ دار عمران خان اور ان کی ٹیم ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور کمزور خارجہ پالیسی کے باعث مودی سرکار کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی جرات کر رہی ہے،
کرسمس کی کوئی پرواہ نہیں،فرانس میں کرسمس مسافرین سرگرداں
رہنما کشمیر یوتھ الائینس ملک علی حسن نےکہا کہ اس تمام ٹولے کو خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہو گا۔ یوتھ رہنما نے گوجرانوالہ میں کشمیر کے حوالے سے جلد کنونشن منعقد کرنے کا اشارہ دیا۔
چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں 6 فوجی ہلاک
-

اسلام پھریورپ میں مقبول ہونے لگا،بیلجیئم کی یونیورسٹی نےپہلی باردینی اوردنیاوی تعلیم دینےکااعلان
بیلجیئم :یورپ میں پھر سے اسلام ایک پسندیدہ مذہب کے طورپردیکھا جانے لگا،تعلیمی اداروں میں اسلامی علوم کی تعلیم دی جانے لگی،اطلاعات کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم کی یونیورسٹی نےپہلی باردینی اوردنیاوی تعلیم دینےکااعلان کیاہے۔
بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے
بیلجیئم کامسلمانوں کے لئےایک اہم اقدام مسلمانوں کےلیےامام اب بیرون ِملک کے بجائے اندرون ملک ہی تعلیم حاصل کرسکیں گے۔اس حوالےسے بیلجیئم کی معروف یونیورسٹی KU Leuven فروری میں اپنا پہلا امام کورس شروع کرنے جارہی ہے۔یہ کورس 6 سال پر مشتمل ہوگا جس میں سے4 سال مذہبی اور2 سال یونیورسٹی کی تعلیم دی جائے گی۔کورس میں قانون ،سیاسی علوم ،مذہب اورمعاشیات کی نفسیات،عربی فلسفہ،اخلاقیات اورمشرق وسطی کی تاریخ کو شامل کیاگیاہے۔
ترکی شام میں پناہ گزینوں کے لیے نئی بستیاں آباد کرے گا: چئیرمین ہلاِل احمر
یونیورسٹی انتظامیہ کےمطابق پہلےکورس میں ہی 30 مقامی طلبہ کی شمولیت متوقع ہے۔ جبکہ تعلیم مکمل ہونےکےبعدان تمام علمأ کرام کوبیلجیئم حکومت سےتصدیق شدہ سنددی جائےگی۔اس کورس کی ابتداء کا ایک اہم سبب وہ پارلیمانی رپورٹ ہے جس نے 2016 میں ایئرپورٹ سمیت دارالحکومت میں ہونے والے بم دھماکوں کی وجوہات کا جائزہ لیا تھا۔
ہانگ کانگ ایک طرف کرسمس تو دوسری طرف احتجاجی مظاہرے
ذرائع کے مطابق برسلزحملوں کےبعد بیلجئیم کے پارلیمانی کمیشن نے رپورٹ پیش کی تھی جس میں سفارش کی گئی تھی کہ بیلجیم میں علمائےکرام کو تربیت دی جانی چاہئے۔ بیلجیئم کےوزیرانصاف جینز نےکہا تھا کہ یہ اہم ہےکہ ہم جان لیں کہ وہ کیا پڑھ رہے ہیں۔
ترکی کی پہلی الیکٹرک سمارٹ کار: صدرطیب ایردوان کل افتتاح کریں گے
پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ میں تجویز کیا گیا تھا کہ مسلم امام اسی معاشرے کا حصہ ہونے چاہئیں۔اس حوالےسےبیلجیئم میں فلامش علاقے کی حکومت نے مسلم ایگزیکٹیو کونسل اور فیڈرل گورنمنٹ کے تعاون سے مذکورہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر یہ کورس ترتیب دیا ہے۔اس کورس کے حوالے سے مسلم ایگزیکٹیو کونسل نے بھی اطمینان کااظہارکیاہے۔
