Baaghi TV

Author: +9251

  • افغانستان میں افغان طالبان کے حملوں میں شدت،26 کٹھ پتلی افغان فوجی ہلاک

    افغانستان میں افغان طالبان کے حملوں میں شدت،26 کٹھ پتلی افغان فوجی ہلاک

    کابل :افغانستان میں افغان طالبان کے حملوں میں شدت،26 کٹھ پتلی افغان فوجی ہلاک،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند سے منسلک سنگین تحصیل میں ایک فوجی کیمپ پرافغام طالبان کے بم حملے میں 26 فوجی ہلاک ہو گئے۔

    ادھراس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلمند کے دفتر ِ گورنر کے ترجمان عمر زوواک نے پریس کو بتایا ہے کہ افغان طالبان عسکریت پسندوں نے سنگین تحصیل میں ایک فوجی تھانے کے جوار میں نصب کردہ بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہوا میں اڑا دیا۔

    زوواق کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 26فوجی ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ، حملے کے بعدافغان طالبان اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ادھرافغان طالبان نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں 26 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔اورکئی زخمی بھی ہوئے ہیں‌

  • میانمار انتظامیہ کے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی اقوام متحدہ کی جانب سے شدید مذمت

    میانمار انتظامیہ کے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی اقوام متحدہ کی جانب سے شدید مذمت

    ںیویارک:میانمار انتظامیہ کے مسلمانوں کے خلاف مظالم کی اقوام متحدہ کی جانب سے شدید مذمت،اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی نے میانمار انتظامیہ کے مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرنے والی ایک مسودہ قرار داد کی منظوری دے دی ہے۔

    میانمار انتظامیہ کی رخائن مسلمانوں سمیت علاقے کی دیگر اقلیتوں کے ساتھ مظالم، زبردستی اور بلا جواز گرفتاریوں کی طرح کی کاروائیوں پر نکتہ چینی کرنےوالی مسودہ قرارد اد میں انتظامیہ کو ان معاملات کے حوالے سے لازمی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    قانونی طور پر کوئی وقعت نہ ہونے والی مذکورہ قرار داد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے میانمار حکومت کے حقوق انسانی کی پامالیوں کے معاملے پر موقف اور نظریے کی عکاس ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں کل ہونے والی رائے دہی میں مذکورہ قرار داد کے حق میں 134 جبکہ اس کے برخلاف 9 ووٹ پڑے۔

  • امیزون،نیٹ فلکس اوردیگر کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگائیں، فواد چوہدری

    امیزون،نیٹ فلکس اوردیگر کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگائیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیٹ فلکس، امیزون اور دیگر کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں،تفصیلات کے مطابق تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے پاس شاندار ٹیلنٹ اور تجربہ ہے ان کمپنیوں کو کامیاب پارٹنر شپ کی کامیابی کا یقین دلاتا ہوں۔

    عربی شہزادے کی آمد،سیکورٹی کےانتہائی سخت انتظامات،آئی جی پنجاب

    یاد رہے کہ فواد چوہدری نے سائبر اینڈ اسپیس سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سائبر سیکیورٹی بڑا چیلنج ہے جس کا آج دنیا کو سامنا ہے، آئیڈیاز دنیا کو آگے لے کر جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 1962 میں پاکستان نے اسپیس پروگرام شروع کیا تو بھارت اور چین اسپیس پروگرام میں اس وقت موجود نہیں تھا۔

    مغربی بنگال:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف کانگریس اوراتحادی جماعتوں کے مظاہرے…

    انہوں نے کہا کہ 1964 میں پانی پر تحقیق کا ادارہ پاکستان میں بنا، پہلے ایشیائی ممالک میں تھے جنہوں نے فائبر اپٹک کا پروجیکٹ شروع کیا۔ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری نے شاندار کم بیک کیا ہے، بطور وزیر بڑی کمپنیوں کی فلم اور ڈرامہ میں سرمایہ کاری کیلئےکوشش کی۔انہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس،امیزون اوردیگر کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ لگائیں،

    عمران خان زندہ باد :ملائیشیا نےبھی 300 پاکستانی قیدیوں کورہا کردیا

  • خواتین کی تصاویربنانے پردلہاکوموت کے گھاٹ اتاردیا

    خواتین کی تصاویربنانے پردلہاکوموت کے گھاٹ اتاردیا

    پشاور :خواتین کی تصاویربنانے پردلہاکوموت کے گھاٹ اتاردیا،اطلاعات کےمطابق صوبہ خیبرپختونخواہ میں خواتین کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کے معاملے نے دولہا کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان میں مقتول کا بہنوئی بھی شامل ہے۔

    پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے مضافاتی علاقے سردار گڑھی کے محلے چغل پورہ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خواتین کی تصاویر اور ویڈیو بنانے پر جھگڑا ہوگیا. جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دولہا عابد جاں زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلیے لے جایا رہا تھا کہ اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا، واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

    ذرائع کےمطابق پشاورپولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کردی، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے نام شہزاد، شبیر اور شاہ فہد ہیں اور ان میں ایک ملزم مقتول کا بہنوئی بھی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم متشکیل دے دی ہے جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

  • مکہ المکرمہ:کھدائی کے دوران 800 سال پرانی قبر دریافت، مزید تحقیقات جاریں

    مکہ المکرمہ:کھدائی کے دوران 800 سال پرانی قبر دریافت، مزید تحقیقات جاریں

    مکہ المکرمہ :مکہ المکرمہ:کھدائی کے دوران 800 سال پرانی قبر دریافت، مزید تحقیقات جاریں ،اطلاعات کےمطابق مکہ میونسپلٹی نے کے مطابق مکہ مکرمہ میں نئی سمارٹ کار پارکنگ بنانے کے لیے کھدائی کے دوران 800 برس پرانی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

    مکہ میونسپلٹی کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ نئی سمارٹ کار پارکنگ مکہ کے مشہور قبرستان المعلی کے برابر میں بنانے کا منصوبہ ہے۔ وہاں پارکنگ کے لیے کھدائی جاری تھی کہ کچھ قبریں نظر آئیں جو 687ھ کی ہیں۔

    مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے بتایا قبروں کی شناخت کے معاملے کومتعلقہ اداروں کے تعاون سے جلد حل کرلیا جائے گا۔ٹھیکیدار نے اسمارٹ پارکنگ کے لیے مخصوص جگہ پر کثیر منزلہ عمارت تعمیر کرنے کے لیے کھدائی کرائی تھی۔

    یادرہےکہ اس سے پہلے بھی کئی پرانی قبریں دریافت ہوچکی ہیں جن کے بارے میں ماہرین آثارقدیمہ کا کہنا ہےکہ یہ ہزاروں سا ل پرانی ہیں ،بعض مورخین کا یہ کہنا ہےکہ عاد اورثمود قوم کے لوگوں کے ڈھانچے ہیں جن کے آثارابھی تک باقی ہیں

  • کچھ بھی ہوجائےپاکستان افغانیوں کے ساتھ بھلائی جاری رکھے گا،ویزہ سروس بحال کردی

    کچھ بھی ہوجائےپاکستان افغانیوں کے ساتھ بھلائی جاری رکھے گا،ویزہ سروس بحال کردی

    اسلام اباد:کچھ بھی ہوجائےپاکستان افغانیوں کے ساتھ بھلائی جاری رکھے گا،ویزہ سروس بحال کردی،اطلاعات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغانوں کے لیے ویزہ سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے یہ ویزہ سروس اتوار 29 دسمبر سے بحال ہوگی۔

     

     

     

    کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ایک ترجمان عدیل خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں بھی افغان قونصل خانے کا آپریشن بحال ہو گیا ہے۔افغانستان نے اپنا قونصل خانہ 11 اکتوبر جبکہ پاکستان نے کابل میں ویزہ آپریشن 3 نومبر کو بند کر دیا تھا۔کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے کہا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ویزہ سیکشن کو بند کیا جارہا ہے۔

     

     

     

    پاکستانی سفارت خانے نے سفارتی عملے کو ہراساں کرنی کی شکایت کی تھی۔جبکہ افغانستان نے پشاور میں اپنا قونصل خانہ افغان مارکیٹ کی ملکیت کے تنازعے کی وجہ سے بند کیا تھا۔کابل میں صحافی انیس الرحمان کہتے ہیں کہ دوسرے صوبوں میں پاکستانی قونصلیٹ افغان عوام کو ویزے جاری کرتا ہے تاہم کابل سے زیادہ لوگ پاکستان جاتے ہیں تو وہاں کے لوگ اس سے زیادہ متاثر تھے۔

  • مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج پرعلی گڑھ یونیورسٹی کے 1300سے زائد طلباء پرمقدمات

    مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج پرعلی گڑھ یونیورسٹی کے 1300سے زائد طلباء پرمقدمات

    یوپی:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف احتجاج پرعلی گڑھ یونیورسٹی کے 1300سے زائد طلباء پرمقدمات قائم کردیئے گئے ہیں، اطلاعات کےمطابق پولیس ان طالب علموں کوگرفتارکرنے کےلیےہوسٹلوں پرچھاپے ماررہی ہے،

    ذرائع کے مطابق اتر پردیش پولیس نے بدھ کے دن کینڈیل مارچ کو لیکر علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے تقریبًا 1300 سے زائد طلبا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے کیس انڈین پینل کوڈ کے دفعہ 188اور 341کے تحت درج ہو چکی ہے ۔

    23دسمبر کو اے ایم یو کیمپس کے اندر کینڈیل مارچ نکالی گئی تھی مارچ امن وسکون کے ساتھ رواں دواں تھی وہی سینئر سپریٹینڈنٹ آکاش کلہاری کا کہنا ہے کہ کینڈیل مارچ کی اجازت نہیں تھی ۔

  • مغربی بنگال:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف کانگریس اوراتحادی جماعتوں کے مظاہرے اوراحتجاج

    مغربی بنگال:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف کانگریس اوراتحادی جماعتوں کے مظاہرے اوراحتجاج

    مغربی بنگال :مغربی بنگال:مسلم مخالف شہریتی قانون کے خلاف کانگریس اوراتحادی جماعتوں کے مظاہرے اوراحتجاج، دوسری طرف بایاں محاذ نے 8 جنوری کو ملک بھر میں صنعتی ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔ کانگریس نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔ اس ہڑتال کی حمایت میں کانگریس اور بایاں محاذ کے لیڈران مہم چلائیں گے۔

    عربی شہزادے کی آمد،سیکورٹی کےانتہائی سخت انتظامات،آئی جی پنجاب 

    مغربی بنگال سے ذرائع کے مطابق سبودھ ملک اسکوائر سے یہ ریلی شروع ہوکر مہاجاتی سدن پر جاکر ختم ہوا۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر سومن مترا نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی پر مرکزی حکومت کنفیوزن کا شکار ہے۔ ایک طرف وزیرا عظم نریندر مودی ہیں جو کہہ رہے ہیں ملک میں این آر سی پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے تو دوسری امت شاہ ہیں جو ملک کے وزیر داخلہ ہیں بار بار ملک بھر میں این آر سی نافذ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کو الگ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    ریحام خان کے بعد حریم شاہ ، پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور زنانہ ہتھیار استعمال

    سومن مترا نے کہا کہ بنگال میں خود امت شاہ کہہ چکے ہیں پہلے شہری ترمیمی ایکٹ لایا جائے گا اس کے بعد این آر سی کو نافذ کیا جائے گا۔ امت شاہ نے کہا تھا کہ این آر سی میں جن لوگوں کے نام نہیں آئیں گے تو ہندو، سکھ، بدھشٹ، عیسائی اور جینیوں کو ہندوستانی شہریت اس قانون کے تحت دے دی جائے گی اور باقی لوگوں کو نکال دیا جائے گا۔

    حریم شاہ بڑوں بڑوں کےحرم میں،جاتی ہیں‌”بیٹی”بن کر،دکھاتی…

    وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کانگریس اور بایاں محاذ کو مشترکہ طور پر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تحریک میں حصہ لینے کی دعوت دی تھی مگر بایاں محاذ اور کانگریس نے اس پر توجہ نہیں دی۔ اس جلوس میں بایاں محاذ کے چیر مین بمان بوس، سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری سوریہ کانت مشرا، سوجب چکرورتی، محمد سلیم، کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پردیپ بھٹاچاریہ شریک تھے۔

    مسلم مخالف متنازع قانون کیخلاف احتجاج، نئی دلی میں خواتین کا دھرنا

    مایت کی ہے۔ اس ہڑتال کی حمایت میں کانگریس اور بایاں محاذ کے لیڈران مہم چلائیں گے۔ دونوں جماعتیں بنگال میں پہلی مرتبہ بی جے پی کے خلاف جلوس نکال رہے ہیں۔ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ممتا بنرجی پانچ مختلف علاقوں سے جلوس نکال چکی ہیں مگر کانگریس اور بایاں محاذ نے پہلی مرتبہ مشترکہ ریلی نکالی ہے۔

  • عمران خان زندہ باد :ملائیشیا نےبھی 300 پاکستانی قیدیوں کورہا کردیا

    عمران خان زندہ باد :ملائیشیا نےبھی 300 پاکستانی قیدیوں کورہا کردیا

    کراچی :ملائشیا سے رہا 300 قیدیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے لایا جائے گا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے ملائیشیا میں محصور300 سے زائد رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو پی آئی اے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

    رہا ہونے والے پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشین حکام کی تحویل میں تھے۔ ہم وطنوں کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پی آئی اے 31 دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز چلائے گی بو ئنگ 777 طیا رہ استعما ل کیا جا ئے گا۔خصو صی پرواز کے ذریعے ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس واپس وطن پہنچیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی کے9895 کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق30 اور31 دسمبر کی درمیانی شب سا ڑھے تین بجے روانہ ہوگی اور صبح 9:50 پر اسلام آباد پہنچے گی۔انہوں نے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اتنی جلدی لانے کیلئے کوئی بھی ائرلائن تیار نہ تھی۔

    پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا۔ پی آئی اے نے ہمیشہ قومی ضرورت کے وقت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے قدم بڑھایا ہے۔

  • پاکستان نے دہشتگردوں کوشکست دی،امریکہ افغانستان میں پاکستان کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتا

    پاکستان نے دہشتگردوں کوشکست دی،امریکہ افغانستان میں پاکستان کے بغیرکامیاب نہیں ہوسکتا

    لاہور: ’امریکہ افغانستان میں امن چاہتا ہے تو اسے ہماری بات سننا چاہئے‘گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم نے دہشت گردی کو شکست دی ہے، امریکہ افغانستان میں امن چاہتا ہے تو اسے ہماری بات سننا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری فوج اور قوم کی گراں قدر خدمات ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک میں شامل پنجاب کے منصوبے نہایت اہم ہیں، سی پیک کے منصوبے پنجاب سے کہیں زیادہ ہیں، جس میں گوادر پورٹ نہایت اہم ہے۔

    چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جنگ کبھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت جان لے کسی بھی در اندازی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی عوام اور افواج ملک کے تقدس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، مودی کے ہوتے ہوئے امن کی توقع نہیں ہے۔ فاشسٹ آدمی کبھی امن کی بات نہیں کرتا۔ بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ دہشت گردانہ ذہن کی عکاس ہے، مختلف ہتھکنڈوں سے بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے۔