Baaghi TV

Author: +9251

  • پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری قرار، ٹیچرزکاردعمل، پروفیشنل ڈگری کس لئے؟

    پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری قرار، ٹیچرزکاردعمل، پروفیشنل ڈگری کس لئے؟

    لاہور: پنجاب میں ٹیچرز کے لیے لائسنس ہونا ضروری قرار، ٹیچرزکاردعمل پروفیشنل ڈگری کس لئے؟اطلاعات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار اسکول ایجوکیشن پالیسی تشکیل دی ہے، ان کے مطابق اب اساتذہ کا بھی لائسنس ہوگا۔دوسری طرف اساتذہ نے حکومت کی اس پالیسی کومسترد کردیا ہے

    پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں پر 21 کروڑ روپے خرچ آئے گا۔ جن علاقوں میں اسکول موجود نہیں موبائل اسکول بھجوا رہے ہیں۔ پنجاب میں پہلی بار اسکول ایجوکیشن پالیسی تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیچر لائسنس کا معاملہ کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔ وکیل کا لائسنس ہو سکتا ہے تو ٹیچر کا بھی ہونا چاہیئے۔

    دوسری طرف پروفیشنل ڈگری ہولڈرز اساتذہ کا کہنا ہےکہ حکومت کا یہ فیصلہ نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ حقیقت کے برخلاف بھی ہے، اساتذہ رہنماوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت یہ بتائے کہ اگرٹیچنگ کے لیے لائسنس ضروری ہے توپھرپروفیشنل ڈگری کی کیا حیثیت ہے ،اساتذہ کے لیے اگرروزگارپیدانہیں کرسکتے تومسائل ہی پیدا نہ کیا جائیں‌

  • سعودیہ میں بھی تبدیلی آگئی ، امریکی میڈیا سراہنے پر مجبور

    سعودیہ میں بھی تبدیلی آگئی ، امریکی میڈیا سراہنے پر مجبور

    سعودیہ میں بھی تبدیلی آگئی ، امریکی میڈیا سراہنے پر مجبور

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شہزادہ محمد بن سلمان کی تبدیلی کو امریکا بھی سراہنے گا. نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں سعودی عرب کی سیاحتی حکمت عملی موثر اور نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی دھائیوں سے بند رہنے کے بعد سعودی عرب میں سیاحت کے دروازے ایک بار پھر کھل گئے ہیں۔ مُملکت ایک بار پھرعالمی سیاحت کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ رواں سال سعودی عرب میں ہوٹلوں کی سرگرمیوں میں پچھلے سال کی نسبت غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

    امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ سعودی عرب نے پہلی بار سیاحتی ویزے کے اجراء کے ساتھ ہی خود کو ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پرپیش کیا ہے۔ یہ سعودی عرب کی نمایاں پالیسی میں اہم تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔
    سعودی عرب نے تیل پر انحصار کم کرنے کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے ملک میں اربوں ڈالر کے سیاحتی منصوبے لگائے ہیں۔ نئے ہوائی اڈے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری ملازمتوں پرانحصار کم کرکے کاروبار اور نجی شعبے میں کام کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس پالیسی کے نتیجے میں سعودی عرب کی معیشت میں مزید بہتری کے آثار نمودار ہو رہے ہیں اور معیشت تیزی کے ساتھ شاہراہ ترقی پرگامزن ہے۔

  • بچےفروخت کرنےوالےمنظم نیٹ ورک کاانکشاف،اعلیٰ سرکاری اہلکارملوث ،وزیراعظم بھی میدان میں آگئے

    بچےفروخت کرنےوالےمنظم نیٹ ورک کاانکشاف،اعلیٰ سرکاری اہلکارملوث ،وزیراعظم بھی میدان میں آگئے

    یروان: ملک میں بچے فروخت کرنے والے ایک منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہونے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھروزیراعظم نے اس گروہ کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا قانون نافذکرنے والے ادارے حرکت میں آگئے

    رانا ثنااللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔شہریار آفریدی کا دبنگ اعلان

    ذرائع کےمطابق رواں برس نومبر میں آرمینیا کی سیکیورٹی فورسز نے ایک ایسے گروہ کی نشاندہی کی تھی جو بچے فروخت کرنے کے مذموم دھندے میں ملوث تھا اور حکام کے مطابق یہ کام کئی برسوں سے ان کی ناک کے نیچے جاری تھا۔

    یوپی پولیس کا کریک ڈاؤن، 110 لوگوں کی تصاویر جاری کرکے شناخت بتانے والوں کو انعام…

    جب اس بارے میں تفتیش ہوئی تو انکشاف ہوا کہ ملک کے کئی اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اس کام میں ملوث تھے جن میں اعلیٰ حکومتی عہدیدار، پولیس افسران، میٹرنٹی ہومز میں کام کرنے والے ملازمین و انتظامیہ اور ملک میں جا بجا قائم یتیم خانوں کی انتظامیہ شامل ہے۔اس گروہ کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب انہوں نے 30 نومولود بچے ایک ساتھ اٹلی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد کو گود دلوائے۔

    بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

    سیکورٹی اداروں کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ اب تک اس اسکینڈل میں ملوث ملک کی ایک معروف گائنا کالوجسٹ، ایک یتیم خانے کے سربراہ اور دیگر حکام کو پکڑا گیا ہے جو سالوں سے اس مذموم فعل میں مصروف تھے۔آرمینیا کے وزیر اعظم نے اس معاملے کی مؤثر اور مکمل تفتیش کا حکم دیا ہے۔ حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں جب یہ معاملہ اٹھایا گیا تو انہوں نے بھرپور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس طرح کا کوئی گروہ کیسے پھل پھول سکتا ہے۔

  • کویت اور سعودی پھر مل کر کام کریں گے، اہم مسئلے پر شراکت داری کا اعلان

    کویت اور سعودی پھر مل کر کام کریں گے، اہم مسئلے پر شراکت داری کا اعلان

    کویت اور سعودی پھر مل کر کام کریں گے، اہم مسئلے پر شراکت داری کا اعلان

    باغی ٹی وی :سعودی عرب اور کویت مل کر تیل کی پیداوار کرنے جارہے ہیں. امریکا نے کویت اور سعودی عرب کی حکومتوں کے درمیان تیل کے مشترکہ کنوئوں سے تیل نکالنے کے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور کویت کا زمینی اور سمندری حدود میں تیل کے کنوئوں میں موجود تیل نکالنے پر اتفاق اہم پیش رفت ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں کئی سال سے تعطل کا شکار تیل کی سپلائی ممکن ہو سکے گی۔

    سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے کی طرف سے کل جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور کویت میں منقسم تیل کے کنوئوں سے تیل کے اخراج سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچے گا اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں بھی اضافہ ہوگا۔
    واضح‌رہےکہ عراق کے کویت پر حملے کے بعد یہ سلسلہ منقطع ہوگیا تھا. اب پھر یہ سلسلہ شروع ہے.دونوں طرف تیل کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے طریق کار کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے، جس پر سعودی طرف شہزادہ عبد العزیز اور کویت کی طرف سے وزیر تیل وبجلی اور پانی کے وزیر ڈاکٹر خالد علی الفادل نے دستخط کیے۔

  • موجودہ حکومت کی کامیابی، 2019  کس لحاظ سے تاریخی سال ثابت ہوا ، اہم خبر

    موجودہ حکومت کی کامیابی، 2019 کس لحاظ سے تاریخی سال ثابت ہوا ، اہم خبر

    موجودہ حکومت کی اہم کامیابی 2019ء کس لحاظ سے تاریخی سال ثابت ہوا ، اہم خبر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق رواں سال نیشنل گرڈ کو ریکارڈ 34 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ یونٹ پن بجلی مہیا کی گئی، جس کی مدد سے گزشتہ سال کے مقابلے میں پن بجلی کی پیداوار میں 6 ارب 32 کروڑ 10 لاکھ یونٹ اضافہ ہوا۔حکومت کا پانی کے ذریعے 18 سے 20 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے
    تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ، نیلم جہلم اور گولن گول پراجیکٹ پن بجلی کی ریکارڈ پیداوار کی بنیادی وجوہات ہیں۔
    واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی شروع سے کوشش ہے کہ وہ پن بجلی کو ترجیح دے گی اور اسکے انتخابی منشور میں بھی یہ بات شامل تھی.

  • ڈالر ہوا پھر مہنگا

    ڈالر ہوا پھر مہنگا

    ڈالر ہوا پھر مہنگا

    باغی ٹی وی: ڈالر آج پھر مہنگا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی مالیت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔
    کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈٓالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 18 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 10 پیسے اضافے سے 155 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا۔

    یاد رہے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اور انٹر بینک میں 18 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کی وجہ آئی ایم ایف کی پیشگوئی بتائی گئی تھی جس کے مطابق رواں مالی سال 20-2019 کے اختتام پر ڈالر اوسط شرح مبادلہ 160.64 روپے تک ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    باغی ٹی وی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعے کے روز منفی رحجان سے کاروبار کا آغاز ہوا تاہم کچھ بعد تیزی دیکھی گئی۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 41 ہزار 197 پوائنٹس پر تھا اور ابتدائی 30 میں منٹ میں 55 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک کاروبار میں تیزی دیکھی جارہی تھی اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 94 پوائنٹ کا اضافہ ہوا تھا۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • رشتہ نہ دینے پر چچا نے مبینہ طور پر بھتیجی کا چاقو سے بازو کاٹ دیا

    رشتہ نہ دینے پر چچا نے مبینہ طور پر بھتیجی کا چاقو سے بازو کاٹ دیا

    چنیوٹ
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع ڈاور میں رشتہ نہ دینے پر چچا نے مبینہ طور پر بھتیجی کا چاقو سے بازو کاٹ دیا دودن گزرنے کے بعد بھی پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی پولیس ملزمان کے ساتھ سازباز ہو گئی متاثرہ خاندان کا الزام
    چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع ڈاور میں رشتہ نہ دینے چچا عارف نے بیٹے کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر بھتیجی ثریا کا بازو کاٹ دیا چچا عارف اپنی بھتجی ثریا کی بیٹی کا رشتہ اپنے بیٹے کاشف کے ساتھ کروانا چاہتا تھا جب عارف نے رشتہ ثریا بی بی سے مانگا تو ثریا بی بی نے انکار کر دیا جس پر چچا نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ ثریا کے گھر دہاوا بول دیا اور ثریا اور اس کی بیٹی طاہرہ کو بدترین تشدد بناڈالا اور چاقو سے اپنی بھتیجی ثریا کا بازو کاٹ دیا جس پر ثریا بی بی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر میڈیکل رپوٹ حاصل کی گئی میڈیکل رپورٹ میں ثریا بی بی پر تشدد کی تصدیق بھی ہو چکی ہے لیکن پولیس کو مقدمہ اندراج کے لیے درخواست بھی دی گئی لیکن پولیس نے ملزمان کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی واقعہ کے خلاف ثریا بی بی نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • رانا ثنااللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔شہریار آفریدی کا دبنگ اعلان

    رانا ثنااللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔شہریار آفریدی کا دبنگ اعلان

    اسلام آباد:رانا ثنااللہ کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ رانا ثنااللہ کے اس مطالبے کوبھی ماننے کو تیار ہیں کہ ان کے کیس سے متعلق جوڈیشل انکرائری کی جائے۔

    وائس آف امریکہ سے ’فیس بک لائیو‘ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل انکوائری سمیت وہ تمام آپشن استعمال کرنے کو تیار ہیں جن سے انصاف تک پہنچا جائے۔ بقول ان کے، رانا ثنااللہ کو اپنے حوالے سے ٹرائل میں تمام ثبوت پیش کرکے بے گناہی ثابت کرنا چاہئے۔

    رانا ثنااللہ کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہ گرفتار کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کو جرم کے بارے میں نہیں بتایا گیا بلکہ اگلے دن ہیروئین سمگلنگ کا کیس بنایا گیا، شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’اینٹی نارکوٹکس فورس ایک پیشہ ورانہ فورس ہے جسے میجر جنرل ہیڈ کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کا منشیات اور جرائم سے متعلق آفس اس کی تعریف کرتا ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’’کسی پر بھینس چوری جیسے مقدمات بنا کر‘‘ لوگوں کو ذلیل کرنا ان کی سوچ نہیں ہے؛ اور یہ کہ تمام ادارے آزاد ہیں۔شہریار آفریدی نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ’’ 4 جنوری سے اس کیس کا ٹرائل شروع ہو رہا ہے۔ قوم کے سامنے آ جائے گا کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ‘‘۔

    شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ چونکہ اے این ایف کے اہلکاروں نے انٹیلیجنس کی موجودگی میں گواہی دی اس لیے اس کیس میں تمام گواہ اے این ایف کے تھے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’’اس پہلے عام لوگوں کو بھی ایسے ہی پکڑا گیا تھا۔ پہلے کسے نے ایسی بات نہیں کی۔ صرف رانا ثنااللہ کے کیس میں ہی کیوں یہ بات کی جا رہی ہے؟‘‘

    فوٹیج اور ویڈیو کے تنازع کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا اور اسمبلی سمیت ہر جگہ وہ کہتے رہے ہیں کہ تمام ثبوت عدالت میں پہلے 17 روز میں پیش کر دئے تھے۔ سیف سٹی سمیت دیگر فوٹیجز کے بارے میں دفاعی وکیل نے بھی مانا کہ عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔

  • یوپی پولیس کا کریک ڈاؤن، 110 لوگوں کی تصاویر جاری کرکے شناخت بتانے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا

    یوپی پولیس کا کریک ڈاؤن، 110 لوگوں کی تصاویر جاری کرکے شناخت بتانے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا

    گھوسی:مئو پولیس نے 110 مظاہرین کی ایک تصویر جاری کی ہے ۔ جس میں انہیں پہچان کر انکا نام پتہ بتائے جانے پر انہیں انعام سے نوازا جائے گا اور نام پتہ بتائے جانے والوں کو پوشیدہ رکھا جائگا۔

    موصولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ 16 دسمبر کو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں مئو کے نوجوانوں و طلباء کے مظاہرے کے دوران ہوئے ہنگامے کے بعد پولیس ذریعہ لگائے گئےالزامات کے مطابق مظاہرہ کر رہےلوگوں کے ذریعہ تھانہ دکھن ٹولہ کے اندراور میرزاہدی چوک میں مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد آگ زنی کرنے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کے لئے فوٹو جاری کیا گیا ہے۔

    سی سی ٹی وی اور ویڈیو فوٹیج کی ذریعہ سے مشتعل مظاہرین کی تصویر جاری کرنے کا دعوی کیا ہے.گذشتہ کچھ روز پہلے قریب 2بجے شہر کے کچھ نوجوان صدر چوک پر جمع ہوکر CABو NRCکے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرہ کر رہے تھے۔

    مظاہرہ کی خبر ملتے ہی موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے انھیں سمجھانے بجھانے کی کوششیں کرنے لگی۔ادھر حالات کو قابو میں کرنے کی کوششیں جاری تھیں کہ شہر کے مرزاہادی پورہ میں مظاہرے شروع ہوگئے اور عوام کے ایک جم غفیر نے حکومت کی تاناشاہی اور ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ،وزیراعظم نریندر مودی اورریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے متنازع بل کو واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ شروع کردیا۔

    مذکورہ مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے مرزاہادی پورہ چوک سے صدر چوک کی طرف روانہ ہوئے اور اورنگ آباد ہوتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے کہ صدر چوک کی جانب سے آرہے مظاہرین بھی ان میں شامل ہوگئے جس کے بعد ان کے مظاہروں میں کافی جوش پیدا ہوگیا۔

    اچانک ہوئے اس مظاہرہ سے جہاں شہر میں جام لگ گیا وہیں مختلف کاموں سے گھروں سے نکلے ہوئے مردخواتین اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،وہیں کسی حادثہ کے خوف سے شہر کی دوکانیں بھی بند ہونا شروع ہوگئیں۔ موقع پر پہنچی پولیس مظاہرین کو سمجھانے بجھانے کی کوششیں کرنے لگی۔موقع پر سی او سٹی، ایس پی اور دیگر اعلی افسران بھی پہنچ گئے ساتھ ہی کثیر تعداد میں پولیس فورس بھی تعینات کردی گئی

    حالات بے قابو ہوتے دیکھ کر ایس پی، سی او سٹی و دیگر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اور حساس ترین علاقوں میں فورس تعینات کردی گئی۔ اور باقاعدہ دفعہ 144نافذ کردی گئی لیکن پھر بھی لوگوں کے اندر ڈر اور غصہ کے ملے جلے اثرات پائے گئے اور لوگ جگہ جگہ گلیوں،محلوں میں کھڑے ہوکر مذکورہ حالات پر تبادلہئ خیالات کرتے ہوئے نظر آئے اورمظاہرہ میں شامل ان شرپسندوں کوکوستے ہوئے شہر کے بگڑے ہوئے حالات کا ذمہ دار قرار دیا۔کچھ لوگوں کے ذریعہ یہ بھی بتایا گیا کہ بسوں کو توڑنے،پتھراؤ کرنے والے اور گاڑیوں کو جلانے والے مظاہرین شہر کے نہیں تھے اور نہ ہی کوئی انھیں پہچانتا تھا،

    موقع پر انھیں اس سے باز رکھنے کی کوشش بھی کی گئی تھی لیکن وہ لوگ نہیں مانے اور بس کے شیشے کو توڑ نے لگے۔بتایاگیا کہ ان میں سے کچھ لوگوں کے منہ سے شراب کی بو بھی آرہی تھی جس سے ہمیں شبہ ہے کہ وہ لوگ شہر میں فساد پیدا کرنے کی نیت سے ہی آئے تھے اور کسی طرح مظاہرہ میں شامل ہوگئے اور پتھراؤ شروع کردیا جس سے شہر کے حالات انتہائی خراب ہوگئے۔