Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

    بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے

    کراچی: بھارت کا بنگلہ دیش پر دباؤ، پاکستانی کھلاڑی نشانہ بن گئے،اطلاعات کے مطابق کرکٹ میں بھارت نے پھر ہرزہ سرائی شروع کردی اور بنگلہ دیش پر دباؤ ڈال پر پاکستانی کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

    ذرائع کے مطابق بھارت، کرکٹ میں پھر انتہاپسندی پر اتر آیا، بھارتی دباؤ کے سبب بنگلہ دیش نے ایشین الیون میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا۔اطلاعات کے مطابق مارچ میں شیخ مجیب کی 100 سالہ پیدائش کے سلسلے میں ڈھاکا میں 2 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے، جس میں ایشین الیون کا مقابلہ ورلڈ الیون کے درمیان ہوگا۔

    ٹی ٹوینٹی کی نمبر ون ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایشین الیون میں بھارتی ایما پر نظر انداز کردیا گیا، واضح رہے کہ آئی سی سی پہلے ہی ان دونوں میچز کو انٹرنیشنل درجہ دے چکی ہے۔ایشین اور ورلڈ الیون کے درمیان دونوں میچز 18 اور 21 مارچ 2020 میں کھیلے جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان موقف اپنائے گا کہ انتہاپسندی نامنظور آئی سی سی دونوں میچز میں دیا جانے والا انٹرنیشنل کا درجہ واپس لے۔دوسری طرف پی سی بی نے بنگلہ دیش کو دوسرا خط لکھا ہے جس میں پاکستان نہ آنے کا جواز پوچھا گیا ہے اور سری لنکا کے 34 دن کے ٹور سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے جنوری میں تین ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے کندھے پر رکھ کربندوق چلانے میں مصروف ہے اور پاکستانی آنے کے لیے حیلے بہانے تلاش کررہا ہے۔

  • ترکی شام میں پناہ گزینوں کے لیے نئی بستیاں آباد کرے گا: چئیرمین ہلاِل احمر

    ترکی شام میں پناہ گزینوں کے لیے نئی بستیاں آباد کرے گا: چئیرمین ہلاِل احمر

    انقرہ : ترکی شام میں پناہ گزینوں کے لیے نئی بستیاں آباد کرے گا طلاعات کےمطابق ترکی شام میں پناہ گزینوں کے لیے نئی بستیاں آباد کرے گا،اس حوالے سے ترک ہلال احمر کے چئیرمین کریم کرنک نے کہا کہ وہ شام میں رہائش کے نئے علاقے تشکیل دیں گے

    کریم کرنک نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں 2019 کے جائزہ اجلاس کے بعد شام کی ادلب شہر پر اسد انتظامیہ اور روس کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری کے نتیجے میں ترکی پناہ لینے پر مجبور ہونے والے کا سویلین کے بارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ دو لاکھ پناہ گزین ترکی کے سرحدی علاقے کے قریب میں پناہ حاصل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب اردگایردوان اور دیگر حکومت ترکی نے علاقے میں فائر بندی قائم کرنے کے لیے اپنی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں آباد 4 لاکھ پناہ گزین کسی دیگر علاقےمنتقل نہیں کیے جاسکتے ہیں بلکہ یہ یہاں پر ہے آباد رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ "ہماری سرحد کے قریب ایک لاکھ 75 ہزار میں سے 85 فیصد کو افراد کو ان کے رشتہ داروں کے قریب کے گھروں ، گوداموں ، خیموں ، مساجد ، اسکولوں میں بسایا گیا ہے۔ ہم ان کو خوراک فراہم کر نے کے علاوہ ان کی ہر ممکنہ ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ انہوں نے اس خطے میں آٹا اور دواسازی کی فراہمی جاری رکھی ہے۔

    "سردیوں کی صورتحال بہت سنگین ہے۔ ہم شام میں بہت جلد ان لوگوں کے لئے نئے پناہ گاہیں بنائیں گے۔ اس لحاظ سے ، ہم زخمیوں اور انتہائی سنجیدہ مریضوں کے سوا شام کے اندر ان لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں 6 فوجی ہلاک

    چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں 6 فوجی ہلاک

    کابل:چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ،اطلاع کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کے شمالی افغانستان کے صوبے بلخ کی تحصیل بلخ میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر کار بم دھماکے میں 6 فوجی ہلاک ہو گئے ۔

    افغان وزارتِ دفاع سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس حملے میں تین فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔،دوسری طرف اس حملے کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ، اور نہ افغان طالبان نے اس حملےکے حوالے سے تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

    یاد رہے کہ 2 رز پیشتر بھی افغان طالبان نے دولت آباد تحصیل کی ایک فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا جس دوران سات فوجی لقمہ اجل بن گئے تھے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس علاقے میں افغان طالبان اپنی قوت بڑھا رہے ہیں

  • ہانگ کانگ ایک طرف کرسمس تو دوسری طرف احتجاجی مظاہرے

    ہانگ کانگ ایک طرف کرسمس تو دوسری طرف احتجاجی مظاہرے

    چین:ہانگ کانگ ایک طرف کرسمس تو دوسری طرف احتجاجی مظاہرے،اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں کرسمس کی شب نئے مظاہرے پھوٹ پڑے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شہر کے کئی علاقوں، خریداری کے معروف مراکز اور مشہور سیاحتی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم ہوا

    مظاہرین نے ہدف بنا ان دکانوں کو نشانہ بنایا ، جن کے عوامی جمہوریہ چین سے کاروباری رابطے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور تیز دھار پانی کے استعمال کے ساتھ ساتھ ان پر لاٹھی چارج کیا۔ ہانگ کانگ کے تمام میٹرو اسٹیشن حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیے گئے ہیں۔

    ہانگ کانگ میں کرسمس کی شب نئے مظاہرے پھوٹ پڑے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شہر کے کئی علاقوں، خریداری کے معروف مراکز اور مشہور سیاحتی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم ہوا۔چین نے ہانگ کانگ میں ہنگامہ آرائی اور مظاہروں کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیاہے۔

  • ترکی کی پہلی الیکٹرک سمارٹ کار: صدرطیب ایردوان کل افتتاح کریں‌ گے

    ترکی کی پہلی الیکٹرک سمارٹ کار: صدرطیب ایردوان کل افتتاح کریں‌ گے

    استنبول:ترکی کی پہلی الیکٹرک سمارٹ کار: صدرطیب ایردوان کل افتتاح کریں‌ گے،اطلاعات کے مطابق استنبول گبزے کی انفارمیٹکس ویلی میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان، وزراء ، اعلی عہدیداراورکاروباری دنیا کے اہم شخصیات اس متعارفی تقریب میں شرکت کریں گی۔

    یہ کارجس کی 2022 میں بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے ،اندرونِ ملک مارکیٹ کے علاوہ 2-3 سال کے بعد یورپ اور بین الاقوامی برآمدی منڈیوں کو فروخت کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    ترکی کے وژن کے نقطہ نظر سے پیش کردہ اس نئی الیکٹرک SUV کار کو مارکیٹ میں پیش کیے جانے کے بعد 5 سالوں میں نئے ماڈلز کی تعداد بڑھانے کے لئے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کار جو انٹرنیٹ کے توسط سے تمام ا سمارٹ آلات کے ساتھ بات چیت کرتی ہے کاروں میں نیا دور شروع ہونے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

    اسمارٹ کار ، پلگ پر لگی استری سے لے کر انٹرنیٹ شاپنگ تک یہاں تک کہ ڈرائیور کے نہ موجود ہونے کی صورت میں بھی اسے پارک کرنے جیسے کئی ایک موضوعات پر سینریو پیش کرنے کی بھی دسترس حاصل ہے۔

  • کرسمس کی کوئی پرواہ نہیں،فرانس میں کرسمس مسافرین سرگرداں

    کرسمس کی کوئی پرواہ نہیں،فرانس میں کرسمس مسافرین سرگرداں

    پیرس:کرسمس کی کوئی پرواہ نہیں،فرانس میں کرسمس مسافرین سرگرداں،اطلاعات کےمطابق کرسمس کی تعطیلات کے موقع پر بھی فرانس میں ہڑتال جاری رہنے کی بنا پر اس ملک میں دسیوں ہزار مسافر سرگرداں ہیں یا سفر کا ارادہ ترک کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    فرانس کے قومی ریلوے نے، ہڑتال چوتھے ہفتے میں داخل ہونے پر اعلان کیا ہے کہ ریلوے کی چالیس فیصد سرگرمیاں پوری طرح ٹھپ پڑگئی ہے۔
    گذشتہ پانچ دسمبر سے فرانس میں ہزاروں اساتذہ، ریلوے ملازمین اور اسپتالوں کا عملہ، ہڑتال پر ہے اور صدر میکرون کے پنشن سسٹم میں اصلاح کے منصوبے پر احتجاج کر رہا ہے۔ یہ فرانس کی تاریخ کی طویل ترین ہڑتال سمجھی جا رہی ہے۔

    حکومت فرانس ملک میں پینشن قانون میں اصلاح پر مکمل عمل درآمد پر ڈٹی ہوئی ہے۔ مظاہرین ، ہڑتال کو جنوری میں بھی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فرانس میں گذشتہ ایک برس سے ہر ہفتے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ فرانس میں ہونے والے احتجاج میں اب تک گیارہ سے زیادہ لوگ ہلاک اور تقریبا چودہ ہزار زخمی اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

  • روس،چین اورایران کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کل سے ہوگا

    روس،چین اورایران کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کل سے ہوگا

    تہران:روس،چین اورایران کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کل سے ہوگ،ایران کی مسلح افواج کے ترجمان اعلی نے کہا ہے کہ ایران روس اور چین کی سہ فریقی بحری مشقوں کا مقصد بحر ہند اور بحیرہ عمان میں عالمی جہاز رانی کی سلامتی کو پائیدار بنانا ہے۔

    تہران میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے ترجمان اعلی بریگیڈیئر ابوالفضل شکارچی نے بتایا کہ ایران، روس، چین کی مشترکہ بحری مشقیں جمعے سے شروع ہوں گی اور چار روز تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بحر ہند اور بحیرہ عمان کا سمندری علاقہ عالمی تجارت کے حوالے سے انتہائی کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک کے جہاز یہاں سے آتے اور جاتے ہیں لہذا اس علاقے کی سلامتی کا تحفظ انتہائی اہم اور حیاتی ہے۔

    بریگیڈیئرابوالفضل شکارچی نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تاحال یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں اور خاص طور سے بحر ھند اور بحیرہ عمان کی سلامتی کے تحفظ کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران ، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد اس اسٹریٹیجک آبی علاقے میں جہاز رانی کی سلامتی کو پائیدار بنانا نیز دہشت گردی اور قزاقی کی روک تھام کرنا ہے۔

  • جاپان کوہمارے میزائلوں سے ڈرنا نہیں چاہیے یہ کسی اورکے لیے ہیں‌،شمالی کوریا

    جاپان کوہمارے میزائلوں سے ڈرنا نہیں چاہیے یہ کسی اورکے لیے ہیں‌،شمالی کوریا

    شمالی کوریا:جاپان کوہمارے میزائلوں سے ڈرنا نہیں چاہیے یہ کسی اورکے لیے ہیں‌،شمالی کوریاکااعلان اورپیغام، اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے میزائل تجربات جاپان کے لئے خطرہ نہیں ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے جمعرات کو جاپان پر الزام لگایا تھا کہ وہ پیونگ یانگ کے خلاف بین الاقوامی دباؤ بڑھانے کے لئے،اس کے میزائل تجربات کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لے رہی ہے۔

    جاپان کے وزیردفاع تارو کونو نے اکیس دسمبر کو کہا تھا کہ شمالی کوریا کی میزائلی تجربات جاپان کی سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
    شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی اقدامات اپنے دفاع کے لئے کسی بھی خودمختار ملک کا قانونی حق ہے اور کوئی بھی اسے ان اقدامات سے روک نہیں سکتا۔

    پیونگ یانگ پر جاپان کی نتقید ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ شمالی کوریا، جزیرہ نمائے کوریا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کا مخالف ہے اور اس نے دوہزار انیس کے اختتام تک واشنگٹن کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی مہلت دی ہے اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایسا نہ کیا تو واشنگٹن کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

  • ملکی سیاست میں ہلچل: صدر نے بھی استعفی دے دیا

    ملکی سیاست میں ہلچل: صدر نے بھی استعفی دے دیا

    بغداد:ملکی سیاست میں ہلچل: صدر نے بھی استعفی دے دیا،اطلاعات کےمطابق صددملکت کی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔جس کے ملکی سیاست میں ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے اوراپوزیشن کی جماعتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

    المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق صدر برھم صالح نے اپنا استعفی پارلیمنٹ کو پیش کردیا ہے تاکہ پارلیمنٹ ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے خود کوئی فیصلہ کرسکے۔ دوسری جانب عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر برھم صالح نے پارلیمنٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں استعفی کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔

    صدر کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے اکثریتی دھڑے کے نامزد کردہ وزیر اعظم اسعد العیدانی کو کابنیہ کی تشکیل کی دعوت دینے کے بجائے عہدہ چھوڑنے کو ترجیح دیں گے۔صدر برھم صالح نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ موجودہ حالات میں اسعد العیدانی کو وزیراعظم نامزد کرنا بقول ان کے آئین کے منافی ہوگا۔لہذا وہ استعفی دینے کے لیے تیار ہیں تاکہ پارلیمنٹ اپنی عوامی ذمہ داریوں کے مطابق کوئی فیصلہ کرسکے۔

    کہا جا رہا ہے کہ عراق کی سیاسی جماعتیں وزرات عظمی کے عہدے کے لیے کسی نام پر متفق نہیں ہو سکی ہیں۔عراق کے موجودہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے یکم اکتوبر سے جاری مظاہروں کے درمیان انتیس اکتوبر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

  • ٹرمپ کے اقدامات عیسیٰ مسیح کی تعلیمات کےخلاف ہیں: امریکی پادری نے فتویٰ دے دیا

    ٹرمپ کے اقدامات عیسیٰ مسیح کی تعلیمات کےخلاف ہیں: امریکی پادری نے فتویٰ دے دیا

    نیویارک:ٹرمپ کے اقدامات عیسیٰ مسیح کی تعلیمات کے بر خلاف ہیں: امریکی پادری،اطلاعات کے مطابق کرائسٹ اِن کرائیسِس نامی کتاب کے مصنف امریکی پادری جِم ویلِس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات اور انکی پالیسیاں جناب عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کردہ اقدار کے خلاف ہیں!

    امریکی پادری جِم ویلِس کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں اور خواتین کے سلسلے میں ٹرمپ کے بیانات، اسی طرح نسلی تعصب اور آپسی نفرتوں کو ہوا دینے پر مبنی ٹرمپ کے اقدامات جناب عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کے سراسر خلاف ہیں۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل بھی کئی اورپادری ٹرمپ کوحضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کا دشمن قرار دے چکے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ کو عیسائی مذہب میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا