Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق صدرپرویزمشرف کے لیے آوازاٹھانا بھی ناگوار، وزیراعظم کے ساتھیوں کے خلاف توہیں عدالت کی درخواست دائر

    سابق صدرپرویزمشرف کے لیے آوازاٹھانا بھی ناگوار، وزیراعظم کے ساتھیوں کے خلاف توہیں عدالت کی درخواست دائر

    اسلام آباد:وفاقی وزراء اوراٹارنی جنرل کے خلاف توہیں عدالت کی درخواست دائر،تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے کے خلاف بولنے پر دو وفاقی وزراء اور اٹارنی جنرل دیگر کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

    ایڈوکیٹ شبیر حسین نےدرخواست میں موقف اختیار کیا کہ17 اور 18 دسمبر کو فریقین نے نہ صرف عدالت کا تمسخر اڑایا بلکہ فاضل جج کی بھی تضحیک کی اور نفرت انگیز بیانات دیے۔ فریقین نے فیصلہ دینے والے جج اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا۔پریس کانفرنس کرنےوالے تمام افراد کیخلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی اور عوامی عہدوں کے لیے نااہل قرار دیاجائے۔

    درخواست ایڈوکیٹ شبیر حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں میڈیا چینلز کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ متعلقہ افراد کو عوامی عہدوں کیلئے نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت کسی بھی شخص کو جج کو اسکینڈلائز کرنے یا فیصلے کی بنیاد پر تضحیک کرنےکا اختیار نہیں,متعلقہ تمام افراد نے فیصلہ دینے والے جج اور عدلیہ کی آزادی پر شدید قسم کا حملہ کیا،نامعلوم وجوہات کی بنا پر اداروں کو لڑانے اور بحران پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی,حکومتی افراد کی جانب سے مفرور مجرم کی حمایت کرنا خلاف قانون ہے۔

  • شہریت بل پرشدید احتجاج،مودی سرکارنے ہٹلردورکی طرزکےڈی ٹینشن سینڑبنانے شروع کردیئے

    شہریت بل پرشدید احتجاج،مودی سرکارنے ہٹلردورکی طرزکےڈی ٹینشن سینڑبنانے شروع کردیئے

    نئی دہلی:شہریت بل پرشدید احتجاج جاری،مودی سرکارنے ہٹلردورکی طرزکے حراستی مراکزاورڈی ٹینشن سینڑبنانے شروع کردیئے.اطلاعات کے مطابق بھارت میں شہریت بل کے خلاف پوری بھارتی عوام کا جنون کم نہ ہوا، مسلمان اور اقلیتیں احتجاج کی شدت میں کمی نہ لائیں۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کی تحقیقی رپورٹ کےمطابق بھارتی سرکار مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر کے انہیں ہٹلر کے دور کی طرح حراستی مراکز میں رکھنے کی تیاری کرلی گئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں ڈی ٹینشن سینٹرز تعمیر کردیئے ہیں۔

    دوسری طرف بھارت کی کئی ریاستوں میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج و مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک 30 سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو چکے ہیں۔بھارتی حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال کے باوجود ان مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے اور اب بات یہاں تک جاپہنچی ہے کہ عوام نے انہیں نازی جرمن اَڈولف ہٹلر سے تشبیہ دینا شروع کردی ہے۔

    سخت سرد موسم کے باجود دہلی کے مظاہرین سڑکوں پر دن و رات گزاررہے ہیں، مظاہرین کو کھانے پینے کا انتظام بھی کردیا گیا جس میں بریانی حلیم اور چائے سے تواضع کی جانے لگی۔گوہاٹی میں مظاہرین نے دیوار پر نقش و نگار بناکر مودی سرکار کے خلاف پیغامات درج کر ڈالے جبکہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ نے مظاہرین کی جائیدادیں ضبط کرنے کی دھمکی دیدی۔

  • بھارتی فوج کاآج کشمیرکےبعدمہاراشٹرامیں بہت زیادہ جانی نقصان،5فوجی ہلاک

    بھارتی فوج کاآج کشمیرکےبعدمہاراشٹرامیں بہت زیادہ جانی نقصان،5فوجی ہلاک

    نئی دہلی:بھارتی فوج کاآج کشمیرکےبعدمہاراشٹرامیں بہت زیادہ جانی نقصان،5فوجی ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا میں پُل منہدم ہونے سے 5 فوجی ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔اس واقعہ میں ریاست مہاشٹرا کے شہر پونے میں واقع کالج آف ملٹری انجینئرنگ میں جمعرات کے روز پل گرنے سے5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

    پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

    نئی دہلی سے آمدہ رپورٹ میں الیکٹرانکس اینڈ میکینیکل انجینئرنگ کور سے تعلق رکھنے والے فوجی اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے کہ اسی دوران حادثہ پیش آیا، جس میں‌ فوجی زخمی ہوئے جنہیں‌ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    یہ نہرو، گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے،اشارہ ملےتوگھنٹےمیں صفایا کردیں گے:ب

    سرکاری حکام کے مطابق حادثے کے وقت2 فوجی ہلاک جبکہ بعد ازاں زخمیوں میں سے مزید 3فوجی ہلاک ہوگئے،باقی دو کی حالت تشویشناک ہے کیونکہ اُن کے سر پر گہری چوٹیں آئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کالج میں بھارتی فوج میں بھرتی ہونے والے نئے اہلکاروں کو تربیت دی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

    دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

    یاد رہے کہ پچھلے دودنوں سے کل اورآج بھارتی فوج کشمیر کے محاذپربہت زیادہ جانی نقصان ہوا ہے،اس سے قبل گیارہ دسمبر کو بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے دو اہلکار خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ آئی اے ایف کے اہلکار سونم پٹیلا روڈ سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران مخالف سمت سے ٹرک آگیا، ڈرائیور تیزی رفتاری کی وجہ سے گاڑی کو قابو نہ کرسکا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا تھا۔

  • بھارت میں‌ مسلمانوں‌ کی نسل کشی شروع ہوچکی عالمی برادری کو جاگنا ہوگا، عمران خان

    بھارت میں‌ مسلمانوں‌ کی نسل کشی شروع ہوچکی عالمی برادری کو جاگنا ہوگا، عمران خان

    اسلام آباد: بھارت میں‌ مسلمانوں‌ کی نسل کشی شروع ہوچکی عالمی برادری کو جاگنا ہوگا، عمران خان،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری ہورہی ہے، عالمی برادری کو اب جاگنا ہوگا۔اگرعالمی برادری نے سستی کامظاہرہ کیا توپھرحالات کی ذمہ داربھی وہی ہوگی

    دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

    باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ ’بین الاقوامی برادری بیدار ہو جائے قبل اس کے کہ بے لگام آر ایس ایس مسلمانوں کےخون سےایسی ہولی کھیلےکہ تاریخ انسانی میں قتل عام کے دیگر واقعات ہیچ دکھائی دینے لگیں‘۔

     

    ذرائع کے مطابق ایک بارپھرعمران خان نے بھارت میں ہٹلرسوچ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ہٹلر کی خاکی وردی ہو یا آر ایس ایس، جب بھی مسلح جتھوں کا خمیر کسی قوم کے خلاف بےجا نفرت سے اٹھایا گیا، اُس کا اختتام قتل عام پر ہی ہوا‘۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی تیاری ہورہی ہے، کسی بڑے سانحے سے پہلے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا‘۔

    یہ نہرو، گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے،اشارہ ملےتوگھنٹےمیں صفایا کردیں گے:

    عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں بھارت کی تازہ ترین خطرناک اورمسلم مخالف تحریک سےمتعلق بھارت سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما اور وکیل بیرسٹر سوچیترا ویجاین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آر ایس ایس کے مارچ کی ویڈیو شیئر کی۔جس میں بیرسٹرسوچیتراویجاین نے لکھا کہ‘ آر ایس ایس کا مارچ تلنگا سے گزر رہا ہے، یہ متحرک ہورہے ہیں، آر ایس ایس نظریاتی طور پر شیو سینا کی بچہ جماعت ہے، یہ سب نازی کے خاکی یونیفارم میں ہیں‘۔

    پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

    وزیراعظم نے عالمی برادری کوخبردار کیا کہ ’اگر یہ سب دیکھ کر بھی بین الاقوامی کمیونٹی خاموش رہی تو اس کا مطلب ہے کہ وہ تشدد کرنے والوں کی پشت پناہی کررہے ہیں‘۔

    یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے متنازع شہریت کا قانون منظور کیا جس کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں، مودی سرکار نے نہتے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو طاقت کے استعمال کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔یہ بھی یاد رہےکہ عمران خان اس وقت عالمی دنیا کوبھارت میں مسلمانوں سمیت دیگراقلیتوں پرہونے والے مظالم کے آوازبلند کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیزکرتےہوئے رابطے کررہے ہیں

  • بلدیاتی الیکشن کی تیاری:ملک بھرمیں 24000 ڈسپلے سینٹرزقائم

    بلدیاتی الیکشن کی تیاری:ملک بھرمیں 24000 ڈسپلے سینٹرزقائم

    لاہور:ملک میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ووٹروں کوان کے ووٹ کی تصدیق اوردرستگی کے لیے آن لائن سہولت میسرکردی ہے،

    باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےغیر حتمی و ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے بعد فہرستوں کے معائنہ کے لیے ملک بھر میں 24000 ڈسپلے سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں ،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتہ پر یقینی بنائیں جبکہ ووٹ کے اندراج اور ڈسپلے سنٹر کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں

    یاد رہےکہ الیکشن کمیشن نے صوبوں کوہدایت کی ہےکہ وہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں اورالیکشن سے قبل ووٹرلسٹوں کودرست کرلیا جائے تاکہ ووٹرکوپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • آہ ! تارکین وطن کوکسی زمین نے قبول نہ کیا،ترکی کے سمندرمیں ڈوب کرہلاک

    آہ ! تارکین وطن کوکسی زمین نے قبول نہ کیا،ترکی کے سمندرمیں ڈوب کرہلاک

    انقرہ:آہ ! تارکین وطن کوکسی زمین نے قبول نہ کیا،ترکی کے سمندرمیں ڈوب کرہلاک،اطلاعات کےمطابق ترکی کے صوبے بتلیس میں واقع وان جھیل میں آج صبح تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چونسٹھ کو بچالیا گیا ہے۔

    صوبہ بتلیس کے گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا جب غیرقانونی تارکین کشتی کے ذریعے ترکی میں واقع وان جھیل کو پار کر رہے تھے۔ پانچ افراد جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ دو ہسپتال ميں دم توڑ گئے تاہم ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں اور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 64 افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔

    گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق کشتی پر اکثريتی طور پر پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور افغان تارکين وطن و مہاجرين سوار تھے۔ترکی کی وان جھیل ایران کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں سے تارکین وطن باقاعدگی سے ترکی اور پھر یہاں سے یورپ کی طرف جاتے ہیں۔

  • بھلوال ڈی پی اواور ڈی سی کی طرف سے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے میں کھلی کچہری کا انعقاد

    بھلوال ڈی پی اواور ڈی سی کی طرف سے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے میں کھلی کچہری کا انعقاد

    سرگودھا:ڈی پی او عمارہ اطہراور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے تحصیل آفس بھلوال میں کھلی کچہری کا انعقاد
    سرگودھا:معاشرہ میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے میرٹ پر انصاف کی فراہمی بہت ضروری ہے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ہے۔ بھلوال ایک بڑی تحصیل ہے۔ قبل ازیں میری یہاں بطور ایس ڈی پی او تعیناتی بہت یادگار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھلی کچہری عوام الناس کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے ایک اچھا فورم ہے اس سے افسران کی کارکردگی کا پتا چلتا ہے۔ آئندہ کھلی کچہری میں ان درخواستوں پر کی گئی کاروائی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر اے ایس پی ابریز علی عباسی، اے سی بھلوال عثمان جلیس بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں متعدد سائلین نے اپنی درخواستیں پیش کیں جن پر فوری احکامات جاری کیے گئے اور متعلقہ افسران سے اندریں بارہ رپورٹ طلب کی گئیں۔ کھلی کچہری میں عوام الناس، میڈیا نمائندگان، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

  • پیسہ مافیاکےلیے2020 مشکل سال،نئی نہرعلاقے کی ترقی، خوشحالی کا سبب بنےگی ،عمران خان کا خطاب

    پیسہ مافیاکےلیے2020 مشکل سال،نئی نہرعلاقے کی ترقی، خوشحالی کا سبب بنےگی ،عمران خان کا خطاب

    جہلم:پیسہ مافیاکےلیے سال 2020 مشکل سال،نئی بڑی نہرعلاقے کی ترقی،خوشحالی کا سبب بنے گی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پرانے سسٹم سے پیسہ بنانے والے مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا، 2020 میں عوام کو بہتر تبدیلی نظر آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم میں جلالپورایری گیشن کینال منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج میں اس علاقے کو اپنا علاقہ کہتا ہوں، یہاں سے میانوالی تک میرا علاقہ ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے جہلم ،پنڈدادن خان کی تقدیر بدل جائے گی، منصوبہ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ایسے منصوبے سے لوگوں کی تقدیریں بدلی جاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میانوالی پہلے ریگستان تھا، نہر آئی اس کے بعد علاقہ بدل گیا، ضلع جہلم میں پینے کے پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، 117 کلو میٹرطویل نہر پونے 2 لاکھ ایکڑ زمین کو زرخیز کرے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ایک سال بڑی مشکل میں گزارا ہے، دونوں حکومت نے 10سال میں باریاں کیں، 4 گنا قرضہ بڑھایا، ہم نے جو پہلے سال ٹیکس اکٹھا کیا اس کا آدھا قرضوں کے سود میں چلا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ پیسہ چوری کرکے باہر بھیجتی رہی، 30 فیصد روپے کی قدر کم ہوئی تو باہر سے آنے والی چیزیں بھی مہنگی ہوگئی، 10 سال میں جو ظلم ہوا قوم کو اس کا خمیازہ مہنگائی کی صورت میں دیکھنا پڑا، اب معیشت سنبھل رہی ہے، باہر سے سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ 2019 میں ہم نے معیشت کو مستحکم کیا، انشا اللہ 2020 ہماری ترقی اور روزگار کی فراہمی کا سال ہوگا، 2020 سال میں ملک ترقی کرے اور خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور اصلاحات کرنا چاہتے ہیں تو راستے میں مافیا کھڑا ہوتا ہے، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والا مافیا ہر جگہ ہوتا ہے، مافیا ایف بی آر ، سرکاری محکموں سمیت ہر جگہ پر موجود ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ مافیا اخباروں میں بھی بیٹھا ہے، کئی ایسے اخباری صحافی ہیں جو پرانے نظام سے فائدہ اٹھا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے نظام کے تحت ایک کسٹم کلیکٹر ماہانہ 70کروڑ روپے کما رہا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو قوم سے کہا گھبرانا نہیں ہے مشکل وقت سے گزرنا ہوگا، جب اصلاحات کرتے ہیں تو مشکل بھی ہوتی ہے، جب ایک گھر مقروض ہو تو تھوڑی دیر کے لیے مشکل وقت سے گزرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چین نے ساڑھے400 وزیر کرپشن پر جیلوں میں ڈالے، امریکا میں 30 سال بعد بھی کرپٹ لوگوں کو پکڑا جاتا ہے، جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی معاشرہ آگے نہیں جاسکتا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کرپشن ختم نہیں ہوتی تو ادارے تباہ اور منی لانڈرنگ ہوتی ہے، ہم کرپٹ لوگوں کے پیچھے ہیں کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ہم اپنے ملک کو آگے بڑھتے دیکھناچاہتے ہیں۔

  • شہبازشریف نےپنجاب سےزیادتی کی ہے،عوام کی بجائے لندن والوں کوریلیف دیتے رہے،فواد چوہدری

    شہبازشریف نےپنجاب سےزیادتی کی ہے،عوام کی بجائے لندن والوں کوریلیف دیتے رہے،فواد چوہدری

    پنڈ دادنخان:شہبازشریف نے زیادتی کی ہے ،لاہورکےعلاوہ باقی پنجاب کونظرانداز کیا گیا ،ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے پنڈدادن خان کو ہمیشہ نظرانداز کیا،وزیراعظم اس علاقے کےچپےچپےسےواقف ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم کےوسیلےسےلاکھوں لوگوں کوپانی ملاہے،جہلم کی پانچوں سیٹیں تحریک انصاف نےجیتی ہیں،کھیوڑہ کا نمک پورا پاکستان کھاتا ہے،آج نمک کوآپ نے اور آپ کی حکومت نے وفا کیا ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ یہاں پینے کے پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے،اس نہر سے پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا،

    فواد چوہدری نے کہاکہ ہم ریاست سےبھیک نہیں رہےبلکہ ہم اپنا حصہ مانگ رہےہیں،شہبازشریف نے پنجاب کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ماضی کی حکومتوں نے اس علاقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔شہبازشریف پنجاب کی عوام کی بجائے لندن والوں کوریلیف دینے کےلیے وسائل استعمال کرتے رہے.انہوں نے مزید کہاکہ پہلا سال مشکل تھا اب ملک کی ترقی کا سال ہے اوریہ ترقی جاری رہےگی

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نئی سازش تیارکررہاہے،راشدلطیف کاانکشاف

    بھارتی کرکٹ بورڈ نئی سازش تیارکررہاہے،راشدلطیف کاانکشاف

    کراچی: چار ملکی ٹورنامنٹ بگ تھری کی طرح فلاپ ثابت ہوگا کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے باقی ممبر ممالک تنہا رہ جائیں گے،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے سارو کنگولی کے چار ملکی ٹورنامنٹ کوایک ناکام سازش قراردے دیا۔

    ذرائع کے مطابق راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ساتھ مل کر چار ملکی سلانہ ٹورنامنٹ کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔ چارملکی ٹورنامنٹ بگ تھری کی طرح فلاپ ثابت ہوگا کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے باقی ممبر ممالک تنہا رہ جائیں گے۔

    سابق کپتان کرکٹ ٹیم راشد لطیف نے کہا ہےکہ چار ملکی ٹورنامنٹ کسی بھی ملک کے لیے اچھی علامت نہیں ہے کیونکہ اس سے چند ممالک کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی۔انہو‌ں‌ نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازشوں پرنظررکھے

    یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ گزشتہ کئی سالوں سے اس کوشش میں ہے کہ وہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر تین یا پھر چار ملکی ٹورنامنٹ منعقد کرے تاکہ اس سے حاصل ہونے والی رقم بی سی سی آئی پر ہی خرچ کی جائے۔