Baaghi TV

Author: +9251

  • اقوام متحدہ کوبھی اترپردیش کے مسلمانوں پرمظالم نے ہلادیا،انسانی حقوق کے کمیشن کا سخت احتجاج

    اقوام متحدہ کوبھی اترپردیش کے مسلمانوں پرمظالم نے ہلادیا،انسانی حقوق کے کمیشن کا سخت احتجاج

    اترپردیش:اقوام متحدہ کوبھی اترپردیش کے مسلمانوں پرمظالم نے ہلادیا،انسانی حقوق کے کمیشن کا سخت احتجاج،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے اترپردیش میں پولیس اورفوج کی طرف سے مسلمانوں پرہونے والے مظالم کا نوٹس لے لیا ہے،

    ذرائع کےمطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی طرف سے کہا گیا ہےکہ اترپردیش میں جس طرح بھارتی پولیس اورفوج اقلیتوں پرمظالم ڈھارہی ہے اس نے توبربریت کی تمام حدیں توڑ دی ہیں،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ انسانی حقوق کے ادارے نے تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا ہے

    ادھر ایک طرف اقوام متحدہ نے نوٹس لیا ہے تو دوسری طرف عرب میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شہریوں سے متعلق متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں سے بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان کے بعد بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں نے مسلمانوں کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیاہے۔

    اس اعلان کے بعد سے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 18 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جن میں سے زیادہ افراد کی موت گولیاں لگنے کے باعث ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ پولیس نے نابالغ افراد سمیت سینکڑوں افراد کو تحویل میں بھی لیا ہے اور ہزاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایک اعلی ٰپولیس افسر کے مطابق صرف کانپور شہر میں 21،500 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئےہیں۔ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ سے انکار کیا ہے لیکن مختلف میڈیا چینلز نے پولیس افسران کے فائرنگ کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں۔

    ابھی تک پولیس نے مظاہرین میں سے صرف ایک کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے ، جو پیٹ میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے 20 دسمبر کو کہا تھا کہ شہریت کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے بدلہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے بھارتی کی پارلیمنٹ کی جانب سے سی اے اے کے نام سے مشہور شہریت کے قانون کی منظوری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔بھارت سمیت دنیا بھر میں اس متنازعہ قانون کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور مودی حکومت کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔

  • دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

    دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

    اسلام آباد:دل کے مریضوں کےلیے ڈاکٹراظہرمحمود کیانی نے نے ایک ایسا اکسیرحیات تجویزکیا ہےکہ جس کےاستعمال سے دل کلے دورے کا کافی حد تک خطرہ ٹل جاتا ہے، یہ اکسیرحیات ویسے تو ایلوپیتھی کا نسخہ ہےمگرہے کامیاب جس کے بارے میں بہت اچھی رپورٹس بھی منظرعام پرآرہی ہیں، اس نسخے کو پیش کیا ہے .ڈاکٹرجویریہ صدیق نے جو کہ اس نسخے کی افادیت بہتر جانتی ہیں‌

     

    باغی ٹی وی کےمطابق ڈاکٹراظہرمحمودکیانی جوکہ ایک ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹرہیں انہوں نے اپنے تجربات کے بعد ایک ایسا نسخہ تجویز کیا ہے کہ جس کے استعمال سے انسانی دل کو بہت زیادہ حد تک ریلیف مل جاتا ہے. ڈاکٹر جویریہ صدیق کہتی ہیں کہ اگردل کے مریض اپنے پاس یہ اہم نسخہ ہمیشہ رکھیں تو اس سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں

    ڈاکٹر جویریہ صدیق کہتی ہیں‌کہ ڈاکٹراظہرمحمودکیانی کا یہ نسخہ کچھ اس طرح ہے،a. Tablet Disprin – 4 Tablets b. Tablet Angisid – 4 s c. Deponit NT5 skin patch – 1 Set پاس ہونے چاہیں اورتکلیف کے وقت استعمال کرنے سے دل کے دورے کا خطرہ ٹل جاتا ہے

  • پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

    پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

    کراچی:پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی،اطلاعات کےمطابق کراچی کے علاقے ملیر سے 9 روز قبل ملنے والی لاش کا معمہ حل کرلیا گیا، مقتول کو سائرہ نامی خاتون نے قتل کیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    پولیس نے 9 روز میں کیس کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت سائرہ کے نام سے ہوئی۔ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا کہ عامر اور اُس کی دوستی تھی، ہر تین روز بعد وہ گھر آتا تھا، ایک روز غیر موجودگی میں گھر آیا اور اُس نے میری 15 سالہ بیٹی سے دست درازی کی۔

    پولیس کے مطابق اس قاتلہ خاتون نے بتایا کہ بیٹی نے جب اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بتایا تو میں نے اقبال عامر کو قتل کرنے کا ارادہ کیا اور جیسے ہی وہ گھر میں داخل ہوا تو اُس پر بیلن اور بٹے سے وار کیے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمنہ نے اہل خانہ کو تاوان کی کال قتل کا شک اور شواہد مٹا کر فرار ہونے کے لیے کی تھی، سائرہ انور سے قتل میں استعمال ہونے والا بٹا برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون نے لاش قالین میں لپیٹ کر ٹھیلے پر رکھی اور اُسے سعود آباد قبرستان کے قریب کچرا کنڈی میں پھینک دیا، بعد ازاں مقتول کے موبائل سے اہل خانہ کو فون کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا تاکہ قتل کو اغوا کا رنگ دیا جاسکے۔

  • سعودی وزیرخارجہ کل اہم پیغام لے کراسلام آباد پہنچیں گے،

    سعودی وزیرخارجہ کل اہم پیغام لے کراسلام آباد پہنچیں گے،

    اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر کل اہم پیغام لے کر اسلام آباد پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی وزیرخارجہ ہم منصب شاہ محمود قریشی سےملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان 14 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

    بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔یہ بھی قابل غوربات ہےکہ عرب دنیا اس وقت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی بہت زیادہ مشکورہیں کیونکہ عمران خان نے اوآئی سی کے وجود کونقصان پہنچنے سے بچانے میں اہم کردارادا کیا ہے

  • دوریاں ختم اب کویت اورسعودی عرب دوبارہ مشترکہ طورپرتیل پیدا کریں گے

    دوریاں ختم اب کویت اورسعودی عرب دوبارہ مشترکہ طورپرتیل پیدا کریں گے

    ریاض: دوریاں ختم اب کویت اورسعودی عرب دوبارہ مشترکہ طورپرتیل پیدا کریں گے،اطلاعات کےمطابق خلیجی ممالک کویت اور سعودی عرب ایک ڈیل کے تحت مشترکہ طور پر تیل کی تلاش کے سلسلے کو دوبارہ شروع کریں گے۔ کویتی نیوز ایجنسی نے اس معاہدے کی کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ تیل کی تلاش کا یہ کام دونوں ملکوں کی سرحد پر واقع دو آئل فیلڈز پر شروع کیا جائے گا۔ یہ دونوں آئل فیلڈز خافجی اور وافرا کے مقام پر ہیں اور یہاں پر پروڈکشن سن 2014 میں بند کر دی گئی تھی۔اُس وقت ان کی تیل کے کنوؤں سے روزانہ کی بنیاد پر پانچ لاکھ بیرل تیل نکالا جاتا تھا۔

    یاد رہےکہ اس فیلڈسےپیداواردونوں ممالک کےدرمیان پیداوارکی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازعے کی وجہ سے وقتی طورپربندکردیا تھا لیکن یہ تنازع طوراختیارکرتا گیا اوراب جاکردونوں ممالک کے درمیان یہ معاملہ حل ہوا ہے

  • بانی پاکستان،قائداعظم کا یوم پیدائش،آرمی چیف مزارقائد پہنچ گئے،بخشش،درجات کی بلندی کی دعائیں

    بانی پاکستان،قائداعظم کا یوم پیدائش،آرمی چیف مزارقائد پہنچ گئے،بخشش،درجات کی بلندی کی دعائیں

    راولپنڈی: قائداعظم یوم پیدائش،آرمی چیف مزارقائد پہنچ گئے،بخشش،درجات کی بلندی کی دعائیں ،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بابائے قوم محمد علی جناح کے دو قومی نظریئے کو عالمی سطح پر آج زیادہ بہتر طورپرتسلیم کیا جارہا ہے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پرقوم کے قائد بانی پاکستان کی بخشش اوردرجات کی بلندی کی بھی دعائیں کیں

    باغی ٹی وی کےمطابق اس موقع پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بابائے قوم نے پاکستان دو قومی نظریئے کی بنیاد پر بنایا، آج پوری دنیا اس دو قومی نظریئے کا زیادہ بہتر طور پر اعتراف کر رہے ہیں، قیام پاکستان کیلئے قائد کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ۔

    پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں بھی ہر پاکستانی متحد رہا، جس میں اقلیتوں نے بھی بلا تفریق مشکلات میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائداعظم کے وژن سےہمیشہ رہنمائی لیتے رہیں گے اور قائد کے راہنماء اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم پر چلتے رہیں گے۔

    یادرہے اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائد اعظم یوم پیدائش کے موقع پر اپنے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں بابائےقوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا144واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جبکہ بابائےقوم کی یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری سطح پر پاکستان میں تعطیل ہو گی اور جناح صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

  • مسلم مخالف شہریتی قانون بھارت کے گلے کی ہڈی، بغاوت، توڑپھوڑ، قتل وغارت اورپکڑدھکڑجاری

    مسلم مخالف شہریتی قانون بھارت کے گلے کی ہڈی، بغاوت، توڑپھوڑ، قتل وغارت اورپکڑدھکڑجاری

    نئی دہلی:مسلم مخالف متنازعہ شہریت قانون بھارت کے گلے کی ہڈی،بغاوت،توڑپھوڑ،قتل وغارت اورپکڑدھکڑجاری،اطلاعات کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون مودی حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیا ، معروف پنجابی ریپر “رفتار”نے بھی متعصبانہ قانون کیخلاف آواز بلند کردی ،

    انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا پولیس کی جانب سے مظاہرین پر بدترین تشدد کی مذمت سامنے آگئی ، اتر پردیش کی پولیس مسلم بچوں کو بھی بربریت کا نشانہ بنانے لگی، معروف پنجابی ریپر رفتار بھی متعصبانہ قانون کیخلاف کھل کر سامنے آگئے ، کنسرٹ کے دوران کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

    رفتار نے کہا کہ کل میرا کیرئیر چلے یا نہ چلے مجھے فرق نہیں پڑتی ،انہوں نے اپنے مسلمان ساتھی کو کندھے سے پکڑتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے اسے دیش سے نکالنے کی کوشش کی تو برداشت نہیں کروں گا ، سامنے گولی کھاؤں گا، چاہے ہندو ہے ، سکھ ہے ، عیسائی ہے یا مسلم سب ہمارے بھائی ہیں میں کسی کو بھی باہر نہیں جانے دوں گا ، اس کے بعد اب جو بھی میرے کیرئیر کا ہوتا ہے مجھے پرواہ نہیں ہے ۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی شدید مذمت کی ، ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے طلبا سمیت تمام مظاہرین پر طاقت کا غیر ضروری استعمال کیا گیا ، بھارتی حکومت متنازعہ قانون پر عوام کے خدشات فوری دور کرے ۔

    دوسری طرف عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے والی ریاست اترپردیش کی پولیس نے بچوں پر بھی مظالم ڈھانے شروع کردئیے، بھارتی اخبار کے مطابق بیس دسمبر کو کریک ڈاؤن کے دوران پانچ مسلم بچوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا اور دو روز تک بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    بھارت سےآمدہ اطلاعات کےمطبق ایک بچے پر اتنا تشدد کیا گیا کہ اُس کے ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔متنازعہ قانون کیخلاف بارہ دسمبر سے جاری احتجاج میں اب تک پچیس افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں ۔

  • قائد اعظم ڈے کی تقریبات کا انعقاد

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی )ملک بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں قائد اعظم ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹرمنجمنٹ میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس تھیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)واصف بشیر کھوکھر،اسسٹنٹ کمشنرشیخوپورہ شبیر حسین بٹ،اظہر عباس گیلانی۔جاوید چوہان ،پرنسپل ڈی پی ایس مس شاہدہ اقبال،طلبا وطالبات کے والدین سمیت میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں طلبا وطالبات نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے مختلف پہلووُں پر روشی ڈالی اورکہا کہ ہم قائداعظم کے افکار ایمان اتحاد تنظیم پر عمل پیرا ہوکر پاکستان کا مستقبل سنوار سکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ پاکستان لاالہ الا اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہمیں چاہیے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی پوری ایماندرای کے ساتھ کریں تاکہ اس ملک کو صحیح معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنا سکیں انہوں نے مزید کہا اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں تمام مکاتب فکر کو مکمل آزادی حاصل ہے یہ وہ وقت ہے کہ تمام مکاتب فکر اپنے اختلافات بھلا کر پاکستان کو مستحکم کریں اور امن کا گہوارہ بنائیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محترمہ سدرہ یونس نے کہا قائد اعظم ڈے ہمیں اپنے عظیم لیڈر محمد علی جناح کی بے مثال جدو جہد کی یاد دلاتاہے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے تاریخ پر اچھے اثرات چھوڑے لیکن ہمارے قائد وہ ہیں جنہوں نے تاریخ رقم کی جناح کے لیے یہ بات کہنا غلط نہ ہو گی کہ وہ ایسی تاریخ ساز شخصیت تھے جو کہیں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔انہوں نےکہا کہ قائداعظم بہترین سیاست دان اور مسلمانوں کے عظیم لیڈر ہیں جن کو کبھی دل سے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے پاکستان کو قائد کا پاکستان ہم بنائیں گے۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے تقاریر،علاقائی وثقافتی ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے آخر میں قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لیےخصوصی دعا بھی کی گئی

  • انشا اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے،رحم دل اورنیک حکمران ہے ،بے سہاراشہریوں کی دعائیں‌

    انشا اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے،رحم دل اورنیک حکمران ہے ،بے سہاراشہریوں کی دعائیں‌

    اسلام آباد: انشا اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے،رحم دل اورنیک حکمران ہے ،بے سہاراشہریوں کی دعائیں‌،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے شیلٹرہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگئے، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔

    کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے افراد کومحفوظ پناہ گاہ ملی، بھوکے پیٹ سونے والے مستحق افراد کو 2 وقت کا کھانا دیا گیا۔ پناہ گاہ آنے والے شہری نے کہا کہ نوازشریف نے 30 سال حکومت کی کبھی غریب کا نہیں سوچا، آج ہمیں عزت واحترام سے کھانا اور رہائش مل رہی ہے۔

    شہری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے دن رات دعائیں کرتے ہیں، انشااللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، وزیراعظم کا ریاست مدینہ کاخواب،50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل ہوگا۔شہری کے مطابق پہلے ہم جیسوں کو کوئی پوچھتا نہیں تھا اب عزت ملتی ہے، ہم مزدور پہلے کوڑا دانوں کے قریب بدبو میں سوتے تھے، اب ہمیں اچھی رہائش ملی ہے۔

    شہری نے بتایا کہ بطورمسافر کبھی سفرکرتے تھے تو رہنے کو جگہ نہیں ملتی تھی، وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں اب سفرکرتے ہیں تو محفوظ پناہ گاہ ملتی ہے۔دیگرکئی بے سہارا شہریوں کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک رحم دل اورنیک انسان ہے جسے غریبوں اوربے سہارالوگوں کی بہت فکرہے. ہماری یہ دعا بھی اورہمیں اللہ سے بہت زیادہ امید بھی کہ وہ انشا اللہ دوبارہ پھر وزیراعظم بنیں گے

  • 2020:ڈونلڈ ٹرمپ کودماغی کینسر.پوتن کی جان جاسکتی ہے،بابا وانگا نامی خاتون کی پیش گوئی

    2020:ڈونلڈ ٹرمپ کودماغی کینسر.پوتن کی جان جاسکتی ہے،بابا وانگا نامی خاتون کی پیش گوئی

    صوفیہ : 2020 میں‌ ڈونلڈ ٹرمپ دماغی کینسرمیں مبتلا ہوجائیں گےاوردنیا میں کیا کچھ ہوگا؟بابا وانگا نامی خاتون کی پیش گوئی،اطلاعات کےمطابق بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ خاتون بابا وانگا جو 23 سال قبل ہلاک ہوچکی ہیں ،کی گئی پیش گوئی کے مطابق 2020 میں امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پیوتن کی جان کو خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ خاتون بابا وانگا جو 23 سال قبل ہلاک ہوچکی ہیں نے اپنی موت سے قبل 9/11 واقعے اور بریگزٹ سے متعلق پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنی موت سے قبل 2020 سے متعلق سے بھی متعدد پیش گوئیاں کی تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انکھوں کی بینائی سے محروم خاتون بابا وانگا کو ان کی پیش گوئیوں کی وجہ سے ’بلقان کا نوسٹراڈمس‘ کا لقب دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سال قبل مرنے والی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ 5079 میں یہ دنیا ختم ہو جائے گی

    بابا وانگا نامی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2020 آئندہ ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہوجائیں گے جس کے باعث یا تو وہ بہرے ہوجائیں گے یا ان کے دماغ میں رسولی ہوجائے گی۔