Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیا کے پہلے نابینا شخص نے بحر الکاہل عبور کرکے ریکارڈ قائم کردیا

    دنیا کے پہلے نابینا شخص نے بحر الکاہل عبور کرکے ریکارڈ قائم کردیا

    نیویارک:دنیا کے پہلے نابینا شخص نے بحر الکاہل عبور کرکے ریکارڈ قائم کردیا.اطلاعات کےمطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے نابینا شخص نے بغیر قیام کیے 2 ماہ میں بحرالکاہل عبور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا، 52 سالہ میٹشرویو الوموٹو نے مجموعی طور پر 14 ہزار کلومیٹر کا سمندری سفر طے کیا۔

     

    یہ نہرو، گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے،اشارہ ملےتوگھنٹےمیں صفایا کردیں گے:

    رپورٹ کے مطابق جاپانی باشندے نے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا سے 24 فروری کو اپنی 40 فٹ لمبی کشتی پر سمندری سفر کا آغاز جس کو مکمل کرنے کے لیے انہیں دو مہینے کا عرصہ لگا۔ سمندری راستوں کی رہنمائی کے لیے ان کے ہمراہ امریکی جہاز ران (سمندری راستوں کی آگاہی رکھنے والا) ڈاگ اسمیتھ تھے۔

    دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

    واضح رہے کہ میٹشر ویو الوموٹ نے آخری مرتبہ 2013 میں بحرالکاہل عبور کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ان کی کشتی وہیل سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہوگئی تھی، تاہم جاپانی ملٹری نے ریسکیو کرکے انہیں بیس پر پہنچایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری کوشش میں سمندری سفر مکمل کرنا ’خواب کو حقیقت‘ مل جانے کے مترادف ہے۔

    پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

    انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا میں سب سے خوش نصیب شخص ہوں، دوسری جانب جاپان کی بلائنڈ سیلنگ ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ وہ پہلے نابینا شخص ہیں جنہوں نے بغیر رکے بحرالکاہل عبور کیا۔

    دوریاں ختم اب کویت اورسعودی عرب دوبارہ مشترکہ طورپرتیل پیدا کریں گے

    خیال رہے کہ میٹشرویو الوموٹو 16 برس کی عمر میں بنیائی سے محروم ہو گئے تھے، اس حوالے سے بتایا گیا کہ میٹشرویو الوموٹو نے کشی رانی کے تمام مراحل اکیلے طے کیے تاہم اس دوران ڈاگ اسمیتھ نے صرف ہوا کی سمت اور خطرات سے زبانی آگاہ کیا۔

  • پی پی ایم  کے27 ارکان اغوا،علاقے میں خوف وہراس

    پی پی ایم کے27 ارکان اغوا،علاقے میں خوف وہراس

    کابل:افغانستان میں طالبان نے پیپلز پیس موومنٹ کے ستائیس ارکان کو مغربی صوبے فراہ سے اغوا کر لیا ہے۔ اس تنظیم کے ایک رہنما اقبال خیبر نے بدھ کو بتایا کہ ان کے ساتھیوں کو ہرات سے واپسی پر ضلع بالا بلک کے قریب طالبان اپنے ساتھ لے گئے۔

     

    یہ نہرو، گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے،اشارہ ملےتوگھنٹےمیں صفایا کردیں گے:

    یہ لوگ ایک امن مارچ میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔خیبر کے بقول اس سلسلے میں طالبان سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ان کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔مغوی پورے ملک میں امن کا پیغام پھیلانے کی ایک مہم پر نکلے ہوئے تھے۔

    دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

    یادرہے کہ اس سے پہلے بھی چند اہلکاراغوا ہوئے تھے ،جن کو بعد ازاں رہاکردیا گیا تھا.حالیہ اغواہونے والے اراکین کوافغان مخالف حکومتی گروہ نے اغوا کیا ہے،جن کی رہائی کی کوششیں کی جارہی ہیں‌

    پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

  • شہریت بل کےخلاف مظاہرہ کرنےوالوں کوسزائیں، قید،جرمانےاوردھمکیاں ،مسلمانوں پرخوف کےسائے

    شہریت بل کےخلاف مظاہرہ کرنےوالوں کوسزائیں، قید،جرمانےاوردھمکیاں ،مسلمانوں پرخوف کےسائے

    نئی دہلی :شہریت بل کےخلاف مظاہرہ کرنےوالوں کوسزائیں،قید،جرمانےاوردھمکیاں،مسلمانوں پرخوف کےسائے،اطلاعات کےمطابق بھارت کی ریاست اترپردیش کی حکومت نے متنازع شہریت بل کے خلاف مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے والے 130 سے زائد افراد کو 50 لاکھ روپے کے جرمانوں کے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

     

    یہ نہرو، گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے،اشارہ ملےتوگھنٹےمیں صفایا کردیں گے:

    بدھ کو بھیجے گئے نوٹسز میں 28 افراد کو رام پور، 26 افراد کو سمبھال، 43 کو بینوراور33 کو گورگھپور میں نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے جمعے کو ہونے والے مظاہروں کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

     

    دل کے مریضوں کے لیے اکسیرحیات،کم خرچ بالا نشین ، ہرامیرغریب کی پہنچ میں‌

    رام پور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انوجانیا کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ فی الحال ان مظاہرین کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ جو سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیوز میں نظر آئے۔ یہ افراد پولیس پر پتھر برساتے اور توڑ پھوڑ کرتے دیکھے گئے ہیں۔

    پہلے یاری پھرمکاری،آشناکوقتل کرنےوالی نے عجیب کہانی سنادی

    پولیس کے مطابق ان افراد کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ حکام نے سرکاری دفاتر، محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس لائنز سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کریں۔

    دوریاں ختم اب کویت اورسعودی عرب دوبارہ مشترکہ طورپرتیل پیدا کریں گے

    ذرائع کے مطابق بھارت میں مسلم مخالف شہریتی بل کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں مسلمانوں پرمقدمات قائم کردیئےگئے ہیں.یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سینکڑوں مسلمان قیدبامشقت کی زندگی گزاررہے ہیں اوریہ بھی خبریں آرہی ہیں‌کہ مسلمانوں کوڈرایا دھمکایا جارہا ہے،

    سمبھال کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے 26 افراد کو 15 لاکھ روپے کے نوٹس بھجوائے ہیں۔ اسی طرح بینور حکام کے مطابق انہوں نے 43 مظاہرین کو 19 لاکھ روپے سے زائد کے نوٹسز بھجوائے ہیں۔

    انشا اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے،رحم دل اورنیک حکمران ہے 

    بھارت میں متنازع شہریت کا بل پاس ہونے کے بعد صورتحال گمبھیر ہے اور اس کی گونج امریکا کے ایوانوں میں بھی سنائی دے رہی ہے ۔بھارت میں خراب صورت حال، مظاہروں اور پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے اوپر ظلم ڈھائے جانے کے خلاف امریکی رکن کانگریس بھی بول پڑیں۔

    بھارتی نژاد امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال نے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ کا مجھ سے ملنے سے انکار بھارتی کمزوری کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ اس لیے نہیں ملے کہ میں نے ایوان میں کشمیر پر قرارداد پیش کی۔

    امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ 5 ہزار کشمیری زیرحراست ہیں ان میں 144 بچے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اب شہریت کا نیا قانون متعارف کرایا جارہا ہے، جبکہ نئے قانون میں مسلمانوں کو تعصب کا شکار بنانا سیکولر پالیسیوں سے انحراف ہے۔

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی گئی

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کردی گئی

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے فیصلے پر وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں سپریم کورٹ سے لاجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    انشا اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے،رحم دل اورنیک حکمران ہے 

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نظرثانی درخواست کی ان کیمرہ سماعت کی بھی استدعاکر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں اہم آئینی و قانونی نکات کاجائزہ نہیں لیا گیا۔ ایڈیشنل اور ایڈہاک ججز کو بھی سپریم کورٹ ماضی میں توسیع دیتی رہی۔

    دوریاں ختم اب کویت اورسعودی عرب دوبارہ مشترکہ طورپرتیل پیدا کریں گے

    ذرائع کےمطابق ترجمان وزارت قانون کے مطابق نظرثانی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے میں ایگزیکٹیو کے اختیارات کو کم کیا گیا، آرمی چیف کی مدت کا تعین وزیراعظم کا اختیار ہے، قانون میں آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا ضروری نہیں، آرمی چیف کی مدت کا تعین کرنا آئین کے منافی ہے۔

    مسلم مخالف شہریتی قانون بھارت کے گلے کی ہڈی، بغاوت، توڑپھوڑ، قتل وغارت…

    وفاقی حکومت کی درخواستِ نظرثانی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدت نہ ہونے کا مقصد وزیر اعظم جب چاہیں رکھیں جب چاہیں ہٹا دیں، فوج سیکیورٹی کا ارادہ ہے، ملکی حالات سیکیورٹی سے منسلک ہیں، عدالت 28 نومبر کے مختصر اور 16 دسمبر کے تفصلی فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

    میں توپہلے ہی کہتا تھا کہ بیماری بہانہ،لندن جانے کاڈرامہ،شیخ رشید پھربول اٹھے

    یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں3سال کی توسیع کانوٹیفکیشن19اگست کوجاری کیاتھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

  • سعودی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے ، کس اہم شخصیت نے استقبال کیا

    سعودی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے ، کس اہم شخصیت نے استقبال کیا

    سعودی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے ، کس اہم شخصیت نے استقبال کیا

    باغی ٹی وی سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزارت خارجہ پہنچ گئے.وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےسعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا.ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود جمعرات کو اپنا پہلا دورہ پاکستان کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم ‏عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ترجمان نے آگاہ کیا کہ سعودی وزیر خارجہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ شاہ سلمان کا اہم پیغام لے کر وہ پاکستان آئے ہیں. یاد رہے کہ وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان 14 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔

  • رانا ثناء اللہ کےجرم کےواضح ثبوتوں‌کاریکارڈعدالت میں جمع،اہم شواہدغائب،جلدانکشاف کریں گے،راجہ انعام

    رانا ثناء اللہ کےجرم کےواضح ثبوتوں‌کاریکارڈعدالت میں جمع،اہم شواہدغائب،جلدانکشاف کریں گے،راجہ انعام

    سلام آباد:رانا ثناءاللہ کی ضمانت لینے والوں نے کس بنیاد پرضمانت کا فیصلہ کیا؟اتنے مضبوط اورواضح شواہد تھے کہ ضمانت کے تصور کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ،اطلاعات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی رہائی کے بعد پراسیکیوٹر اینٹی نارکوٹکس فورس راجہ انعام کا کہنا ہے کہ منشیات برآمدگی کیس کے تمام ثبوت عدالت میں جمع کرائے۔ اس کیس کی ریکوائرمنٹ فوٹیج نہیں ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ منشیات برآمدگی کیس میں تمام ثبوت عدالت میں جمع کرائے تھے، برآمدگی سے متعلق بیانات بھی جمع کرائےہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں غائب کردی گئی ہیں‌،انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد بہت سے انکشافات ہوں گے

    راجہ انعام کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کا کیس سامنے نہیں آیا، تمام دستاویزات جمع کرا چکےہیں، 3 گواہوں کے بیانات عدالت میں جمع ہیں، ہم نےروزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست دی۔اے این ایف لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں 15 گواہ، کیمکل ایگزائمنر کی رپورٹ ہے۔ اس کیس کی ریکوئرمنٹ فوٹیج نہیں ہے۔

  • سابق صدر پرویز مشرف کی سزا کے خلا ف درخواست دائر

    سابق صدر پرویز مشرف کی سزا کے خلا ف درخواست دائر

    سابق صدر پرویز مشرف کی سزا کے خلا ف درخواست دائر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی سزا اور لاش کو گھسیٹ کر ڈی چوک لانے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔

    سماجی کارکن اقبال کاظمی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ انسانی لاش کو چوراہے پر گھسیٹنا توہین میت ہے، فیصلے سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا اور اداروں میں ٹکراؤ کا تاثر بھی پھیل رہا ہے۔

    خصوصی عدالت کے فیصلے سے ملک میں انتشار اور بحران کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔متن میں درج ہے کہ خصوصی عدالت کے پاس آرٹیکل 6 کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں۔

    سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کو قانون سے متصادم قرار دیا جائے اور خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار کا آئین و قانون کے تحت جائزہ لیا جائے۔
    واضح رہےکہ 19 دسمبرکو سنگین غداری کیس کے مقدمے علیحدہ علیحدہ کیس میں پرویز مشرف کو سزا سنائی گی تھی .درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

  • رانا ثنا اللہ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا معاملہ لٹک گیا، وجہ کیا بنی

    رانا ثنا اللہ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا معاملہ لٹک گیا، وجہ کیا بنی

    رانا ثنا اللہ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا معاملہ لٹک گیا، وجہ کیا بنی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا معاملہ ججوں کے رخصت پر جانے کے باعث لٹک گیا ہے۔انسدادِ منشیات عدالت کے دونوں ٹرائل جج رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے باعث ن لیگی رہنما کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں ہو پا رہے۔

    اس ضمن میں رانا ثناءاللہ کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دے دی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مچلکے کسی اور جج کے پاس جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔ایڈیشنل رجسٹرار نے اس درخواست کو جسٹس چوہدری مشتاق احمد کو بھجوا دیا ہے۔ایڈشنل رجسٹرار کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ فاضل چیف اس درخواست پر فیصلہ کریں گے کہ مچلکے کہاں جمع کروانا ہے۔

    واضح‌رہے کہ لاہورہائیکورٹ نےرانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پرتحریری فیصلہ جاری کردیا.رانا ثنااللہ کی ضمانت 10 ،10 لاکھ روپےمچلکوں کےعوض منظورکی جاتی ہے، جسٹس مشتاق احمدچودھری نے 9صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، راناثنااللہ کےکیس میں 5ملزمان ٹرائل کورٹ سےضمانت حاصل کرچکےہیں.راناثنااللہ کوٹرائل کےحتمی فیصلےتک ضمانت پر رہاکیاگیاہے.پراسیکیوشن ایف آئی آر میں وقت اور فوٹیج سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکی.

  • جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شرانگیزیوں کا دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شرانگیزیوں کا دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شرانگیزیوں کا دنیا نوٹس لے۔ شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں، بھارت کے اندرونی انشتار سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی عوام نے مودی سرکار کی انتہا پسند سوچ کو مسترد کر دیا ہے، مودی حکومت، خطے میں امن و امان کو تہہ و بالاکرنے پر تلی ہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارت سرکار کی شرانگیزیوں کا دنیا نوٹس لے۔

    شاہ محمود قریشی نے شہید ہونے والے پاک فوج کے دونوں جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا مسلح افواج کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، بھارت کسی بھول میں نہ رہے پاکستانی مسلح افواج ملکی دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں، قوم وطن عزیز کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    اس سے پہلے فردوس عاشق اعوان اورآئی ایس پی آر اس بھارتی کاروائی کی شدید مزمت کر چکے ہیں.معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ دفاع وطن کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں، کابینہ کا لائن آف کنٹرول پر رہنے والے افراد کیلئے خصوصی پیکیج ان خاندانوں کی فلاح میں معاون ثابت ہو گا، متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم عمران خان کے پر خلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔

  • پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کی سفاکی کو ظاہر کرتا ہے، پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ دفاع وطن کیلئے اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں، کابینہ کا لائن آف کنٹرول پر رہنے والے افراد کیلئے خصوصی پیکیج ان خاندانوں کی فلاح میں معاون ثابت ہو گا، متاثرہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنا وزیراعظم عمران خان کے پر خلوص احساس کا مظاہرہ ہے۔
    وضح‌رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس میں پاک فوج کے نائب صوبیدار قنڈیرو اور سپاہی احسان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے اسے تباہ کر دیا، اس میں بھارتی فوج کے صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، بھارت 36 گھنٹے سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔