Baaghi TV

Author: +9251

  • صلاۃ کسوف یعنی سورج گرہن کی نماز  کیسے ادا کی جائے…؟

    صلاۃ کسوف یعنی سورج گرہن کی نماز کیسے ادا کی جائے…؟

    صلاۃ کسوف یعنی سورج گرہن کی نماز کیسے ادا کی جائے…؟

    باغی ٹی وی : سورج یا چاند گرہن لگنے پر نماز کسوف ادا کرنا مسنون عمل ہے سورج گرہن کی نماز کیسے ادا کی جائے اس بارے سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (بیشک سورج اور چاند اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، اللہ تعالی ان دونوں کے ذریعے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، اور یقینی بات ہے کہ یہ دونوں کسی شخص کی موت پر گرہن نہیں ہوتے، چنانچہ جب بھی تم ان میں سے کسی کو گرہن لگتا ہوا دیکھو تو اتنی لمبی نماز پڑھو اور اللہ تعالی سے دعا کرو یہاں تک کہ تم اپنی معتدل حالت میں آ جاؤ)بخاری: (1041) اور مسلم: (911)-یہ لفظ مسلم کے ہی ہیں-

    اسی طرح بخاری: (1059) اور مسلم: (912) میں ابو موسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ : "ایک بار سورج گرہن ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھبرا کر کھڑے ہوئے کہیں قیامت قائم نہ ہو گئی ہو! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے اور خوب لمبے قیام، رکوع اور سجدے کے ساتھ نماز پڑھائی، میں نے اس سے پہلے آپ کو کبھی اتنی لمبی نماز پڑھاتے ہوئے نہیں دیکھا تھا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: (اللہ تعالی کی طرف سے ارسال کردہ یہ نشانیاں کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے رونما نہیں ہوتیں، البتہ اللہ تعالی ان کے ذریعے اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، چنانچہ اگر تمہیں اس قسم کی کوئی نشانی نظر آئے تو فوری طور پر ذکر الہی، دعا اور استغفار میں مگن ہو جاؤ)”

    دوم:

    نماز کسوف کا طریقہ: یہ ہے کہ انسان تکبیرِ تحریمہ کہے اور پھر دعائے استفتاح پڑھنے کے بعد تعوّذ پڑھے اور اس کے بعد سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی دوسری سورت کو ملاتے ہوئے لمبی قراءت کرے۔

    پھر لمبا رکوع کرے۔

    پھر رکوع سے سر اٹھا کر : ” سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ” کہے

    پھر دوبارہ سے سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی دوسری سورت کو ملا کر لمبی قراءت کرے، تاہم اب کی بار قراءت پہلے سے قدرے کم ہو گی۔

    پھر دوسری بار لمبا رکوع کرے لیکن یہ پہلے رکوع سے قدرے کم لمبا ہو گا۔پھر رکوع سے سر اٹھائے اور ” سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ” کہے پھر کافی دیر تک کھڑا رہے۔پھر دو لمبے لمبے سجدے کرے، اسی طرح دونوں سجدوں کے درمیاں بھی کافی دیر تک بیٹھے [جلسہ کرے]۔

    پھر دوسری رکعت کیلیے کھڑا ہو اور بالکل پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت بھی ادا کرے لیکن دوسری رکعت کا ہر عمل پہلی رکعت کے اعمال سے قدرے چھوٹا ہو گا، پھر اس کے بعد تشہد بیٹھے اور آخر میں سلام پھیر دے۔

    تفصیلات کیلیے دیکھیں: ” المغنی” از: ابن قدامہ: (3 / 323) اور ” المجموع ” از: نووی (5/48)

    نماز کسوف کے اس طریقے کی دلیل عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحیح بخاری: (1046) اور مسلم: (2129) میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: "ایک بار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سورج گرہن ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد چلے گئے اور لوگوں نے آپ کے پیچھے صفیں بنا لیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی اور پھر لمبی قراءت فرمائی، پھر آپ نے تکبیر کہہ کر لمبا رکوع کیا، پھر آپ نے ” سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ۔۔۔” کہا اور کھڑے رہے سجدہ نہیں کیا ، پھر آپ نے دوبارہ لمبی قراءت فرمائی لیکن یہ پہلی قراءت سے قدرے کم تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ تکبیر کہتے ہوئے لمبا رکوع کیا تاہم یہ پہلے رکوع سے کم لمبا تھا۔
    پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ” سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ” کہا ۔
    پھر آپ سجدے میں چلے گئے اور پھر دوسری رکعت بھی بعینہٖ اسی انداز سے پڑھائی۔
    اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے [دو رکعت نماز میں] چار رکوع اور چار سجدے فرمائے "

  • تنزانیہ کی ٹیم کو جب فٹ بال کے بجائے کوئی اور کھیل کھیلنا پڑا

    تنزانیہ کی ٹیم کو جب فٹ بال کے بجائے کوئی اور کھیل کھیلنا پڑا

    تنزانیہ کی ٹیم کو جب فٹ بال کے بجائے کوئی اور کھیل کھیلنا پڑا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق تنزانیہ میں فٹبال میچ کھیلتے کھلاڑیوں کا شہد کی مکھیوں سے میچ پڑ گیا، پلیئر، ریفری اور تماشائیوں کو بھاگ کر اور لیٹ کر جان بچانی پڑی۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے مقامی فٹبال کلبز کا عام میچ اس وقت خاص بن گیا جب مکھیوں نے ہلہ بول دیا۔

    اٹھاون منٹ کے بعد کھلاڑیوں، ریفریر اور حتیٰ کہ تماشائیوں کا میچ شہد کی مکھیوں سے پڑ گیا، سب نے گراؤنڈ پر لیٹ کر اور میدان سے باہر جانے کے لیے بھاگ کر جان بچائی.
    سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی بھی مکھیوں کے حملے سے محفوظ نہ رہے، ان کی بھی ایسی دوڑیں لگیں کہ منظر یادگار بن گیا۔

  • سعودی صحافی جمال خاشقجی کے مقدمے پر خلیچ تعاون کونسل  نے  کیا کہا

    سعودی صحافی جمال خاشقجی کے مقدمے پر خلیچ تعاون کونسل نے کیا کہا

    سعودی صحافی جمال خاشقجی کے مقدمے پر خلیچ تعاون کونسل نے کیا کہا

    باغی ٹی وی رپورٹ خلیج تعاون کونسل نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے جرم کے سلسلے میں ریاض کی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے کو "انصاف پر عمل درامد کے حوالے سے ایک اہم قدم” قرار دیا ہے۔

    بدھ کے روز جاری بیان میں خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل عبداللطيف الزيانی نے کہا کہ خاشقجی قتل کیس میں جاری فیصلہ سعودی عدلیہ کی آزادی اور شفافیت کا ثبوت ہے۔ اسی طرح مذکورہ جرم کے مرتکب افراد کے خلاف عدالتی کارروائی سے متعلق سعودی حکومت کا وعدہ بھی سچ ثابت ہو گیا۔

    الزیانی نے واضح کیا کہ "ہم خاشقجی قتل کیس کو سیاسی رنگ دینے اور سعودی عرب کے معاملات میں مداخلت کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں”۔

    سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت بارے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ آگئی جس میں کئ اہم باتوں کا انکشاف کیا گیا ہے.

    سعودی عرب میں استغاثہ نے پیر کے روز اعلان میں بتایا تھا کہ عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے کیس میں 5 ملزمان کو بطور قصاص سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
    جمال خاشقجی قتل کیس کی عدالت میں نو بار سماعت ہوئی،جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا،جمال خاشقجی کو2اکتوبر 2018 کواستنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا

  • عراق کا شہر موصل دھماکوں سے لرز اٹھا

    عراق کا شہر موصل دھماکوں سے لرز اٹھا

    عراق کا شہر موصل دھماکوں سے لرز اٹھا
    باغی ٹی وی رپورت: عراق کے جنوب مشرقی شہرموصل میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم دو عراقی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب دوسری طرف عراق میں حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ منگل کو بھی سابق وزیر اعظم کو وزرات عظمٰی کے لیے نامزد کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کیا اور سابق وزیراعظم کوبھی موجودہ حکمراں طبقے کا حصہ قرار دیا۔

    عراق کے شہروں الناصریہ، الدیوانیہ، الحلہ، الکوت اور جنوبی نجف میں سرکاری ملازمین کو دفاتر میں جانے سے روکنے کے لیے ہڑتال اور احتجاج کیا گیا۔ تجارتی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی بند رہیں۔
    واضح رہے کہ بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جاری احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اطلاعات کے مطابقعراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو استعفیٰ دینا پڑا.

  • مبشرلقمان بھارتی مسلمانوں کامقدمہ لڑنے کے لیےمیدان میں اترپڑے،کس کس کودیا پیغام،جان کرہوں گےحیران

    مبشرلقمان بھارتی مسلمانوں کامقدمہ لڑنے کے لیےمیدان میں اترپڑے،کس کس کودیا پیغام،جان کرہوں گےحیران

    لاہور:مبشرلقمان بھارتی مسلمانوں کامقدمہ لڑنے کے لیے میدان میں اترپڑے،کس کس کودیا پیغام ،جان کرہوں گے آپ حیران، باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے معروف اینکر،ممتازتجزیہ نگار،کھرے سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان نے تمام تر خطرات کی پرواہ کیے بغیربھارتی مسلمانوں کا مقدمہ لڑنے کا لیے لابنگ شروع کردی ہے

     

    "امریکی کتے”اب مصراوراردن نہیں جائیں گے ،کیوںکہ وہاں وہ ماردیتے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ مبشرلقمان اپنی صحافتی اورسلامتی کی پرواہ کیے بغیربھارت کے خلاف علم بلند کیا ہے بلکہ ان کی زندگی کا بڑا حصہ مسلمانان ہند کی نجات کے لیے صرف ہوچکا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت کو سے سے زیادہ چبنے والے محسوس ہوتےہیں،اوربھارت حکام ان کی اس کوشش پرکئی اہم مواقع پراپنی سخت ناراضگی کا اظہاربھی کرچکے ہیں

    شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے،21 ہزار سے زائد کے خلاف ایف آئی آر درج

    ذرائع کے مطابق مبشر لقمان کی مسلمانان ہند کومظالم سے روکنے کی تازہ حکمت عملی سامنے آئی ہے جس میں وہ بھارت کی نہیں بلکہ دنیا میں جانے والی شوبز کی دنیا کے بڑے ستاروں کومسلمانان ہندپرہونے والے ظلم کے خلاف کھڑاکرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے ہیں‌،اپنی اس تازہ حکمت عملی میں وہ معروف بالی ووڈ کی مسلم شخصیات شاہ رخ خان،سلمان خان اورسیف خان کوکہہ رہے کہ کب اٹھوگے!

     

    روس نے امریکہ کاتوڑکرلیا،اب اپنا انٹرنیٹ اپنی دنیا، امریکہ اوراتحادی ہوئے پریشان

    مبشر لقمان اپنے معروف پیغام رسانی کے ذریعے پیغام دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جناب شاہ رخ خان ،سلمان خان اورسیف خان آپ مسلمان ہیں اورآپ کے سامنے مسلمانوں پربھارتی درندے مظالم ڈھا رہے ہیں‌،اٹھو!بے یارمدد گارمسلمانوں‌کو بھارتی درندوں کےمظالم سے نجات دلوائیں یہ آپ پرقرض ہے

    خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس

    معروف اینکر مبشرلقمان کے اس پیغام کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے اوربھارتی حکام اسے بھارت کے مسلمانوں کے معاملے میں‌دخل اندازی قرار دے رہے ہیں.دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ معروف اینکر،ممتاز تجزیہ نگارمبشرلقمان کا کہنا ہےکہ وہ مسلمانان ہند کے لیے اپنا سب کچھ داو پرلگا دیں گے لیکن ان کو ہندو درندے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں‌گے

  • قیام پاکستان کی مخالفت کر نے والوں کواحساس ہورہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    قیام پاکستان کی مخالفت کر نے والوں کواحساس ہورہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔پاکستان کی مضبوطی اوراستحکام ان لوگوں کو پھر یہ پیغام دیتا ہے کہ وہ جتنا زیادہ اس وطن کومحفوظ بنائیں گے اتنی زیادہ خوشیاں بھی پائیں‌گے

     

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1209549395894689794?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1209549395894689794&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fpakistan%2F2019%2F12%2F340259%2F

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائداعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قیام پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے انہیں آج احساس ہورہا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مخالفت کرنے والوں کیلئے یہ ایک نئی شروعات ہے۔

    روس نے امریکہ کاتوڑکرلیا،اب اپنا انٹرنیٹ اپنی دنیا، امریکہ اوراتحادی ہوئے پریشان

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے قائد اعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنی ٹوئٹ میں اُن کے اقوال پر مبنی تصویریں بھی شیئر کیں۔واضح رہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 144 واں یوم پیدائش آج 25 دسمبر کو انتہائی عقیدت واحترام اور ملی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاﺅں سے کیا گیا ،جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

    "امریکی کتے”اب مصراوراردن نہیں جائیں گے ،کیوںکہ وہاں وہ ماردیتے ہیں

  • "امریکی کتے”اب مصراوراردن نہیں جائیں گے ،کیوںکہ وہاں وہ ماردیتے ہیں

    "امریکی کتے”اب مصراوراردن نہیں جائیں گے ،کیوںکہ وہاں وہ ماردیتے ہیں

    واشنگٹن : "امریکی کتے”اب مصراوراردن نہیں جائیں گے ،کیوںکہ وہاں وہ ماردیتے ہیں ،اطلاعات کےمطابق امریکی حکام نے "امریکی کتوں” کو مصر و اردن نہ بھیجنے سے متعلق فیصلے میں کہا ہے کہ کتے انسداد دہشت گردی کےلیے ہماری بیرون ممالک کوششوں میں اہمم کردار ادا کررہے ہیں۔

     

    سپرپاورامریکہ جہاں ہزاروں افراد گاڑیوں می زندگی گزارنے پر مجبور

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ آتشیں مواد کی نشاندہی کرنے والے کھوجی کتوں کو اردن اور مصر نہیں بھجوائے گا کیونکہ غفلت کی وجہ سے وہاں بہت سے جانوروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔امریکہ کوامریکی کتوں کی موت پرنہایت افسوسناک ہے۔جبکہ ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد مزید کتوں کی اموات کو روکنا ہے۔

     

    خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس

    اہلکار کا کہنا تھا کہ کتے انسداد دہشت گردی کے لیے ہماری بیرونی ممالک کوششوں اور امریکیوں کی زندگی بچانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔حکام نے مزید کہا کہ جو کتے اردن اور مصر بھجوائے جا چکے ہیں وہ فی الحال وہیں رہیں گے۔

     

    روس نے امریکہ کاتوڑکرلیا،اب اپنا انٹرنیٹ اپنی دنیا، امریکہ اوراتحادی ہوئے پریشان

    یاد رہےکہ” امریکی کتے ” دنیا بھرمیں مشہورہیں یہی وجہ ہے کہ ترقی پزیرممالک جہاں سیکورٹی کے معاملات کچھ بہترنہیں ہیں وہاں امریکہ کے ان کتوں کی بڑی مانگ ہےیا وہ ممالک جن کے پاس اپنا کوئی سیکورٹی کا اچھا نیٹ ورک نہیں وہاں بھی امریکی کتوں کوبلایا جاتا ہے

  • پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر افتتاحی تقریب نئی کمپنی کے حوالے

    پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر افتتاحی تقریب نئی کمپنی کے حوالے

    پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر افتتاحی تقریب نئی کمپنی کے حوالے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی افتتاحی تقریب کے انتظامات ایک نئی کمپنی کے سپرد کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی چاروں ایڈیشنزمیں یہ ذمہ داری نبھانے والا ادارہ نیا کنٹریکٹ حاصل نہیں کر پایا جس کے بعد نئی کمپنی کو یہ زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

    واضح رہے پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن اگلے سال فروری میں شروع ہوگا تاہم ابھی تک اس کا حتمی شیڈول تیار نہیں کیا جا سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کی تجویز زیرغور ہے. اس دفعہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونگے. لاہور ، کراچی کے علاوہ ، راولپنڈی اور ملتان میں بھی میچز کرانے کا پروگرام ہے.

  • شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے،21 ہزار سے زائد کے خلاف ایف آئی آر درج

    شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے،21 ہزار سے زائد کے خلاف ایف آئی آر درج

    کانپور: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے پر تشدد مظاہروں میں کانپور کے مختلف تھانوں میں پندرہ ایف آئی آر درج ہوئی ہیں جس میں 21ہزار سے زیادہ افراد کے خلاف کیس درج کیے گئے ہیں۔واضح رہے گزشتہ ہفتہ کانپور میں مظاہروں کے دوران تشدد بھڑک اٹھا تھا اور جب سے ہی وہاں کے حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔

     

    پی ٹی آئی نے قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پوراکردیا

    کانپورکے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کانپوراننت دیو نے کہا ’’ 21,500 افراد کے خلاف کم از کم 15 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور ابھی تک 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں 12 افراد بیکن گنج اور ایک شخص کو بلہور علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘ ایف آئی آر کی تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار افراد کے خلاف ببو پوروا میں کیس درج کیا گیا ہے، چار ہزار افراد کے خلاف یتیم گنج میں کیس درج کیا گیا ہے۔

     

    روس نے امریکہ کاتوڑکرلیا،اب اپنا انٹرنیٹ اپنی دنیا، امریکہ اوراتحادی ہوئے پریشان

    کوتوالی تھانہ میں ایک ہزار افراد کے خلاف کیس درج ہوا، پیل کھانہ پولیس نے پانچ ہزار افراد کے خلاف کیس درج کیا، دو ہزار افراد کے خلاف کرنیل گنج، ساڑھے تین سو چکھری تھانہ اور سو سے زیادہ لوگوں کے خلاف گوال ٹولی تھانہ میں کیس درج ہوا۔ جن افراد کے خلاف کیس درج ہوئے ہیں ان میں اکثریت کے خلاف تشدد میں حصہ لینے کے لئے کیس درج کیے گئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے لئے بھی کیس درج کیا گیا ہے۔

     

    خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس

    شہر میں چھٹے دن بھی انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں۔ شہر میں تناؤ موجود ہے لیکن کسی تازہ تشدد کی خبر نہیں ہے۔ ضلع مجسٹریٹ وجے وشواس پنت نے ایجنسی کو بتایا ’’صورتحال معمول پر واپس آرہی ہے اور مارکیٹ بھی کھل رہے ہیں۔ ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔‘‘ اتر پردیش کے بیشتر علاقوں میں تناؤ ہے اور بہت سے علاقوں میں پولیس کی زیادتیوں کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

     

    سپرپاورامریکہ جہاں ہزاروں افراد گاڑیوں می زندگی گزارنے پر مجبور

  • امریکہ نے ایران سے گرفتار شدہ مظاہرین کی رہائی  بارے کیا اہم مطالبہ

    امریکہ نے ایران سے گرفتار شدہ مظاہرین کی رہائی بارے کیا اہم مطالبہ

    امریکہ نے ایران سے گرفتار شدہ مظاہرین کی رہائی بارے کیا اہم مطالبہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی رجیم کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے مظاہرین کے اہل خانہ اور والدین کو حراست میں لینے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے تہران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقتول مظاہرین کے حراست میں لیے گئے والدین کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے۔

    ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ظالم ایرانی رجیم پُرامن مظاہروں کے دوران نہتے مظاہرین کو ہلاک کرنے کے بعد اب ان کے والدین کو بھی ہراساں کررہی ہے۔ مقتول شہریوں کے والدین اور ان کے دیگر اقارب کو تعزیتی تقریبات کے انعقاد سے بھی روکا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مقتول نوجوان بویا بختیاری کے والد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فورا رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
    واضح رہے کہ ایران نے نومبر کے دوسرے ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فی صد تک اضافہ کیا تھا جس کے بعد ملک گیر احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ایران کے سیکیورٹی اداروں نے پُرتشدد احتجاج میں امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) سے رابطے کے الزام میں بھی کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔