Baaghi TV

Author: +9251

  • ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی ، فیصلہ محفوظ

    ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی ، فیصلہ محفوظ

    ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی ، فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ابرارالحق کی بطورچیئرمین ہلال احمر تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر سعید الہی نے ابرارالحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔

    وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ چئیرمین تعیناتی کے رولز میں ترمیم کی گئی ہے۔
    سابق چیئرمین ریڈکریسنٹ سعیدالہٰی نےابرارالحق کی تعیناتی چیلنج کر دی تھی عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابرارالحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقررکیا گیا ہے، بطورچیئرمین میری تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی تھی، میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،مدت 9 مارچ 2020 میں مکمل ہورہی ہے، تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،

  • رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پرتحریری فیصلہ جاری، کتنے پیسوں کی ضمانت منظور ہوئی

    رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پرتحریری فیصلہ جاری، کتنے پیسوں کی ضمانت منظور ہوئی

    رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پرتحریری فیصلہ جاری، کتنے پیسوں کی ضمانت منظور ہوئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نےرانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت پرتحریری فیصلہ جاری کردیا.رانا ثنااللہ کی ضمانت 10 ،10 لاکھ روپےمچلکوں کےعوض منظورکی جاتی ہے، جسٹس مشتاق احمدچودھری نے 9صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، راناثنااللہ کےکیس میں 5ملزمان ٹرائل کورٹ سےضمانت حاصل کرچکےہیں.راناثنااللہ کوٹرائل کےحتمی فیصلےتک ضمانت پر رہاکیاگیاہے.پراسیکیوشن ایف آئی آر میں وقت اور فوٹیج سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکی.

  • عدالت نے دیا پیپلز پارٹی  کے حق  میں فیصلہ

    عدالت نے دیا پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ

    عدالت نے دیا پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطبق لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نےپیپلزپارٹی کولیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دے.دی ڈی سی راولپنڈی کے جلسے کی اجازت نہ دینے کے احکامات کو منسوخ کردیا گیا.عدالت نے حکم دیا کہ سیکیورٹی ادارے جلسے کو محفوظ بنانے کیلئےاقدامات کریں.
    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ جلسہ کی اجازت نہیں مل رہی تھی. شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ کچھ لوگ لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کررہے ہیں،شوق سے کریں،ان کے پاس حرام کا پیسہ ہے سندھ سے لوگ لارہے ہیں ،سندھی بھائیوں سے کہتا ہوں ان کے ہزاروں روپے لینا یہ چھوڑ جاتے ہیں،بھارتی مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،یہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیخ پا ہیں،

  • ملک بھر میں سردی شدت اختیار کر گئی

    ملک بھر میں سردی شدت اختیار کر گئی

    ملک بھر میں سردی شدت اختیار کر گئی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں رات اور صبح کے وقت شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

    صوبہ پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، سے شدید دھند پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    راجن پور، ظاہرپیر، ٹبہ سلطان پور، بھکر، پاکپتن، صادق آباد، اوکاڑہ، مظفرگڑھ اور جھنگ میں شدید دھند سے کے سبب حد نگاہ کم ہوگئی ہے۔

  • سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی رپورٹ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

    جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 328 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • مریم نواز کا نام ای سی ایل سے کیوں نہ نکل سکا

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے کیوں نہ نکل سکا

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے کیوں نہ نکل سکا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی موسم سرما کی چھٹیوں پر ہیں جس کی وجہ سے ہائیکورٹ کے بننے والے دو رکنی بنچ میں مریم نواز کے کیس کو شامل نہیں کیا گیا۔

    وکیل مریم نواز ایڈوکیٹ امجد پرویز نے کہا ہےکہ مریم نواز کے کیس کی جلد شنوائی کے لیے آج ہی درخواست دائر کریں گے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    واضح‌رہےکہ لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔

  • ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو سپوت شہید، بھارت کو منہ توڑ جواب

    ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو سپوت شہید، بھارت کو منہ توڑ جواب

    ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے دو سپاہی شہید، بھارت کو منہ توڑ جواب

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ میں پاک فوج کے نائب صوبیدار قنڈیرو اور سپاہی احسان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس میں پاک فوج کے نائب صوبیدار قنڈیرو اور سپاہی احسان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے اسے تباہ کر دیا، اس میں بھارتی فوج کے صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، بھارت 36 گھنٹے سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

  • سعودی وزیر خارجہ اہم پیغام لیے آج ‏اسلام آباد پہنچیں گے

    سعودی وزیر خارجہ اہم پیغام لیے آج ‏اسلام آباد پہنچیں گے

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر آج ‏اسلام آباد پہنچیں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود جمعرات کو اپنا پہلا دورہ پاکستان کر رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم ‏عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی بات چیت ہوگی۔وزیراعظم عمران خان 14 دسمبر کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

    بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا تھا۔یہ بھی قابل غوربات ہےکہ عرب دنیا اس وقت پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی بہت زیادہ مشکورہیں کیونکہ عمران خان نے اوآئی سی کے وجود کونقصان پہنچنے سے بچانے میں اہم کردارادا کیا ہے

  • پاکستان میں سورج گرہن جاری ، براہ راست دیکھنے سے احتیاط کیا جائے

    پاکستان میں سورج گرہن جاری ، براہ راست دیکھنے سے احتیاط کیا جائے

    پاکستان میں سورج گرہن جاری ، براہ راست دیکھنے سے احتیاط کیا جائے

    باغی ٹی وی رپورٹ پاکستان میں سورج کو گرہن لگ گیا، صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہونیوالا گرہن 5 گھنٹے تک جاری رہے گا، کراچی کی مختلف مساجد میں سورج گرہن کے دوران نماز کسوف بھی ادا کی گئی۔
    پاکستان میں آغاز کراچی سے صبح 7 بج کر 37 منٹ پر ہوا، کراچی میں 8 بج کر 58 منٹ پرسورج گرہن کو واضح طور پردیکھا گیا، شہر قائد میں سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے اور 32 منٹ پر مشتمل تھا، حیرت انگیز نظارہ 2 گھنٹے 40 منٹ تک جاری رہا۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کے وقت جزوی طور پر اندھیرا چھائے جائے گا۔ یہ رواں سال کا تیسرا سورج گرہن ہوگا جسے پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پرسورج گرہن کو چشمہ لگا کر دیکھا جائے۔ سورج گرہن کو بنا چشمے کے دیکھنے سے بینائی پر منفی اثرات پڑتے ہیں۔ سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے مخصوص چشمہ یا ایکسرے فلم استعمال کرنے کریں.

    رواں سال کا پہلا سورج گرہن جنوری جبکہ دوسرا جولائی کی رات کو ہواتھاجسے پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکا تھا۔

  • یہ نہرو، گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے،اشارہ ملےتوگھنٹےمیں صفایا کردیں گے:بی جے پی رکن اسمبلی

    یہ نہرو، گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے،اشارہ ملےتوگھنٹےمیں صفایا کردیں گے:بی جے پی رکن اسمبلی

    پانی پت: ہریانہ کے ایک بی جے پی ممبر اسمبلی ليلارام گوجر نے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرنے والے لوگوں کو کھلے عام دھمکی دی ہے، بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ جو لوگ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کا ’صفایا‘ ایک گھنٹے میں کیا جا سکتا ہے، یہ زہریلا بیان دیا ہے کیتھل کے ممبر اسمبلی لیلا رام گوجر نے، لیلا رام شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں اپنے اسمبلی حلقہ میں منعقد ایک پروگرام میں بول رہے تھے۔

    خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ليلا رام گوجر نے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’آج یہ جواہر لال نہرو کا ہندوستان نہیں ہے، آج یہ گاندھی والا ہندوستان نہیں ہے، آج یہ ہندوستان ہے نریندر مودی جی … اب یہ ہندوستان نریندر مودی جی کا ہے … اگر اشارہ ہو گیا نا، تو ایک گھنٹے میں شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے کا صفایا کر دیں گے‘‘۔

    خبروں کے مطابق بی جے پی ممبر اسمبلی ليلا رام گوجر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، اس میں وہ مسلمانوں پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں، لیلا رام گوجر نے کہا، ’’اگر مسلم سوچتے ہیں کہ انہیں ملک سے نکالنے کے لئے یہ سازش ہے تو ایسا اس قانون میں کچھ بھی نہیں ہے، لیکن جو غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوا ہے، اسے یقینی طور پر جانا ہوگا‘‘ـ

    بی جے پی ممبر اسمبلی نے مزید کہا کہ اگر مسلم سوچتے ہیں کہ یہ قانون انہیں ہندوستان چھوڑنے پر مجبور کرنے کی سازش ہے تو اس قانون میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، لیکن جو غیر قانونی طور پر ہندوستان میں گھسے ہیں انہیں یقینی طور پر ملک چھوڑ کر جانا پڑے گا۔ ليلارام گوجر نے اپنی تقریر میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں یہاں موجود لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آج یہ منموہن سنگھ، جواہر لال نہرو یا پھر گاندھی کا بھارت نہیں ہے، بلکہ یہ مودی جی اور امت شاہ کا بھارت ہے‘‘۔

    ممبر اسمبلی جی ليلارام گوجر کو لگتا ہے کہ مودی اور امت شاہ کے رہتے انہیں کسی قانون سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، اپنی حکومت میں وہ کچھ بھی کہنے اور کرنے کے لئے آزاد ہیں.۔ تبھی وہ سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرنے والوں کو کھلے عام دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’آپ نے یقینی طور پر دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ آئے اور انتباہ دے کر چلے گئے، آج کا بھارت مودی جی کا ہے، اگر ہمیں سگنل ملتا ہے تو ہم انہیں ایک گھنٹے میں صاف کر دیں گے‘‘۔