Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی آئی نے قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پوراکردیا

    پی ٹی آئی نے قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پوراکردیا

    لاہور:پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کی عوام سے کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک اُردو زبان میں تعلیم دینےکے حوالے سے نہ صرف اعلان کیا ہے بلکہ اس سلسلے میں اقدامات بھی شروع کردیئے ہیں.یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت بہت جلد اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کوہدایات دینے والی ہے

    ادھرذرائع کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے سابقہ حکومتوں کیطرف سے شروع کیے گئے غیرروایتی پانچویں اورآٹھویں کے پیک کے ذریعے امتحانات لینے کا طریقہ کاربدل کرپھر سے سکول کے اندرپرانے نظام کے تحت امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہےجس کے لیےپانچویں اورآٹھویں جماعت کے امتحانات مرحلہ وار ختم کر نے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری سطح تک انگریزی کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا، کابینہ نے سرکاری سکولوں میں طلبا کیلئے اُردو میڈیم کتابوں کی فراہمی کی منظوری بھی دے دی۔محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی اسسمنٹ پالیسی فریم ورک 2019ء اور دی پنجاب ایجوکیشن پروفیشنلز سٹینڈرز کونسل بل2018 ء منظور کر لیا گیا

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قوم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکرذریعہ تعلیم قومی زباب اردو میں کردیں گے تو اس سلسلے میں پنجاب ، کے پی اوربلوچستان کی حکومتوں نے اقدامات اٹھانے شروع کردیئے ہیں اورپنجاب اورکے پی اس حوالے سے سبقت لے جاچکے ہیں‌

  • رانا ثناءاللہ کی رہائی بارے کی شہریارآفریدی نے اہم بات

    رانا ثناءاللہ کی رہائی بارے کی شہریارآفریدی نے اہم بات

    باغی ٹی وی وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار افریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ ابھی بھی ملزم ہیں، انہیں ضمانت ملی ہے رہائی نہیں، اس حوالے سے ہم عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللہ کی ’’عدم ثبوت‘‘ کی بنا پر چھ مہینے بعد جیل ضمانت پر رہائی کے بعد میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ویڈیو شہادت کا ایک بار ذکر کیا تھا لیکن سارا میڈیا اسی کا راگ الاپتا رہا۔

    شہریار افریدی کا کہنا تھا کہ تاثر دیا گیا کہ رانا ثناء اللہ کو رہائی ملی۔ ملزم کو ضمانت پر رہا گیا گیا ہے، رہائی نہیں ملی، اس پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ کیس کو منطقی اننجام تک پہنچانا عدالتوں کا کام ہے۔

    شہریار افریدی نے دعویٰ کیا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف شوہد موجود ہیں جنہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے سوال کیا کہ رانا ثناء اللہ کے اثاثے کیسے بڑھے؟ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیت کا کاروبار کرتا ہوں۔

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے 17 روز کے اندر عدالت میں ثبوت پیش کردیے تھے، لیکن رہائی دینا عدالت کا فیصلہ ہے۔ جب ٹرائل شروع ہوگا تمام شواہد اور گواہ پیش کیے جائیں گے۔
    واضح‌رہے کہ منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

  • عرب اتحاد کاحوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے مار گرانے کا دعوی

    عرب اتحاد کاحوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے مار گرانے کا دعوی

    عرب اتحاد کاحوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے مار گرانے کا دعوی

    باغی ٹی وی : یمن کی آئینی فوج نے ملک کی جنوبی گورنری ابین میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے دو ڈرون طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    یمنی فوج کی آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک خبرمیں بتایا گیا ہےکہ حوثیوں کے دو جنگی ڈرون طیارے الوضیع ڈاریکٹوریٹ میں ڈثینہ کے مقام پر فضاء میں موجود تھے۔ سرکاری فوج نے انہیں فائرنگ کرکے مار گرایا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مار گرائے گئے دونوں ڈرون طیاروں میں بھاری مقدار میں بارود اور دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔
    واضح‌رہے کہ حوثی باغی یمن کی قانونی حکومت کر برطرف کر کے وہاں قبضہ کیے ہوئے ہیں.اور اس کے بعد مسلح کاروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں.ایرنی ساختہ ڈرون اب کثرت سے مارے جارہے ہیں.

  • روس نے امریکہ کاتوڑکرلیا،اب اپنا انٹرنیٹ اپنی دنیا، امریکہ اوراتحادی ہوئے پریشان

    روس نے امریکہ کاتوڑکرلیا،اب اپنا انٹرنیٹ اپنی دنیا، امریکہ اوراتحادی ہوئے پریشان

    ماسکو :روس نے امریکہ کاتوڑکرلیا،اب اپنا انٹرنیٹ اپنی دنیا،امریکہ اوراتحادی ہوئے پریشان،اطلاعات کے مطابق روسی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ خود مختار نیٹ سروس کی فراہمی کے تجربے کا مقصد روس میں انٹرنیٹ سروسز کو کسی ناگہانی صورتحال میں بحال رکھنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کی حکومت نے امریکہ کیطرف سے جاسوسی اورروسی اہم تنصیبات کے ڈیٹاتک رسائی کی وجہ سے خائف ہوکر چند ماہ قبل ملک کو عالمی انٹرنیٹ سے منقطع کرنے کے فیصلے پر حتمی عمل درآمد شروع کر دیا ہے، اب روسی عوام آزاد اور خود مختار انٹرنیٹ سروس سے استفادہ کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ناقدین کا خیال ہے کہ نئے اقدام سے سنسرشپ کو فروغ ملے گا اور روس عالمی سطح پر تنہا ہو جائے گا۔لیکن روس نے اس کو دھمکی گردانتے ہوئے کہا ہےکہ روس نہ توتنہاہوگا اورنہ ہی تنہا ہونا چاہتا ہے، بلکہ روس کسی پرانحصارختم کرنا چاہتا ہے

    یاد رہے کہ روس نے انٹرنیٹ سروسز کو ممکنہ سائبر حملوں سے بچانے کے لیے اپنے انٹرنیٹ سسٹم کی فعالیت کے حوالے سے تجربے کیے ہیں، یہ تجربے نومبر میں بننے والے اس قانون کے تحت کیے گئے ہیں جس کے مطابق بیرونی ممالک سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو روس میں دیکھنے سے روکا جا سکے۔

  • لیبیا کے دارالحکومت میں گھمسان کی لڑائی

    لیبیا کے دارالحکومت میں گھمسان کی لڑائی

    لیبیا کے دارالحکومت میں گھمسان کی لڑائی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں دارالحکومت طرابلس کے جنوبی علاقے صلاح الدین میں جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج اور وفاق کی حکومتی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس میں اس لڑائی کی خبریں ہیں.

    لیبیا کی قومی فوج کے آپریشنز روم کے میڈیا سینٹر نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ اس کی فضائیہ نے طرابلس کے ہوائی اڈے کے راستے پر وفاق کی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔میڈیا سینٹر کے مطابق فضائی حملوں میں ترکی کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ کر دی گئی۔

    ادھر امریکا یہ باور کرا چکا ہے کہ وہ لیبیا کی خود مختاری اور اس کی اراضی کے تحفظ کا پابند رہے گا۔ امریکا نے لیبیا میں بحران میں شامل فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جارحیت کا سلسلہ روک دیں اور تنازع کے حل کے واسطے سنجیدہ اقدامات کریں۔

    لیبیا میں امریکی سفارت خانے کی ٹویٹ میں کہا گیا کہ "وقت آ گیا ہے کہ لیبیا کی دلیر قیادت غیر ملکی استحصال کا دروازہ کھولنے کے بجائے خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنائے”۔

  • خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس کاکرسمس کی عالمی تقریب سے خطاب

    خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس کاکرسمس کی عالمی تقریب سے خطاب

    ویٹی کن سٹی : خدا سب سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ بدترین کیوں نہ ہو، پوپ فرانسس کاکرسمس کی عالمی تقریب سے خطاب،اطلاعات کے مطابق آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلےمیں کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ دوسروں کےلیے تحفہ بنے اور مدد کرنے سے قبل دوسروں سے احترام نہ چاہیں۔

     

    ویٹی کن سٹی میں مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام نہ چاہیں، ہمسائے سے اچھے برتاؤ کے لیے اس کے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں۔

    بھارتی جہازبھی نشئی نکلے،نیشنل ہائی وے، طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا، ویڈیو وائرل

    پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہٕ مت سوچیں کہ انسانیت سے محبت وقت کا ضیاع ہے، اعتماد مت کھوئیں، ہمت باندھیں اور امید کا دامن مت چھوڑیں، دوسروں کے لیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مقصد دیتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے یوم ولادت کے سلسلے میں کرسمس کا تہوار منارہی ہے۔

  • بھارت سے پولیو مارکر خریدنے کی وجہ سامنے آگئی

    بھارت سے پولیو مارکر خریدنے کی وجہ سامنے آگئی

    بھارت سے پولیو مارکر خریدنے کی وجہ سامنے آگئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے پولیو مہم کے دوران بچوں کی انگلیوں پر نشانے لگانے کیلئے پولیو مارکرز بھارت سے منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ڈاکٹر راناصفدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین کی کمپنیاں ایسے مارکرز تیار کرتی ہیں جن کی سیاہی کو بچے اگر کھا بھی لیں تو صحت پر مضر اثرات نہیں ہوتے۔

    ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ پہلے عالمی ادارہ صحت نے چین سے مارکرز خریدنے کی تجویز دی تھی تاہم وہ زیادہ معیاری نہیں تھیں جس کے بعد بھارت کو آرڈر بھجوایا گیا۔

    بھارت کی کمپنی کو آٹھ لاکھ مارکرز تیار کرنے کا آرڈر دیا گیا تاہم تجارتی پابندی کے سبب مارکر پاکستان کو وصول نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارکرز کے حصول کیلئے ایک بار
    محکمہ صحت خیبر پختونخوانے پولیو مہم کے دوران 5نقائص کی نشاندہی کردی،خیبر پختونخوامیں پولیو مرض کےاضافے کی بڑی وجہ پولیو عملہ قراردیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ عملے کی جانب سے انکارکرنے والے والدین کی جعلی مارکنگ کی گئی ،ویکسی نیشن کیلئےزبردستی اقدام،مشروط سودہ بازی اورعلاقوں تک رسائی بھی وجوہات میں شامل ہیں، خیبر پختونخوا میں 2018 کے دوران 8 اور2019 میں 75 نئے کیسزسامنےآچکے ،پولیو مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے بنوں اور لکی مروت ہیں،بنوں اور ڈی آئی خان میں 24،24، شمالی وزیرستان میں 8 اورتورغر میں 7 کیسزرپورٹ ہوئے.

  • سپرپاورامریکہ جہاں ہزاروں افراد گاڑیوں می زندگی گزارنے پر مجبور

    سپرپاورامریکہ جہاں ہزاروں افراد گاڑیوں می زندگی گزارنے پر مجبور

    واشنگٹن:سپرپاورامریکہ جہاں ہزاروں افراد گاڑیوں می زندگی گزارنے پر مجبور،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں 60 ہزار بے گھر افراد کا انکشاف ہوا ہے جو کم مالی وسائل کے باعث رات گاڑیوں میں بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

     

    ایرانی فضائیہ کا طیارہ تباہ،کئی اعلیٰ افسران کے مارے جانے کی اطلاعات

    تفصیلات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، سہولیات اور دنیا کے امیر ترین افراد کے ملک امریکہ میں بے گھر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے صرف کیلی فورنیا میں 16 ہزار بے گھر افراد کا رات کو گاڑیوں میں سونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    آج قوم اپنے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 143 واں یومِ ولادت آج منارہی ہے

    امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں موجود بے گھر افراد میں سے کئی ہزار افراد ایسے ہیں جو مالی وسائل نہ ہونے کے باعث گھر کا کرایہ نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے انہیں اپنی گاڑیاں کسی بھی ہسپتال، کلب، چرچ یا کسی محفوظ جگہ پارک کرکے مجبوراً رات اس میں گزارنی پڑتی ہے۔

    بھارتی جہازبھی نشئی نکلے،نیشنل ہائی وے، طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا، ویڈیو وائرل

  • دھائی کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، کتنے پاکستانی کھلاڑی جگہ بنا پائے

    دھائی کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، کتنے پاکستانی کھلاڑی جگہ بنا پائے

    دھائی کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، کتنے پاکستانی کھلاڑی جگہ بنا پائے

    باغی ٹی وی دنیا کی بہتر اور اچھی کرکٹ ٹیم اگر بنائی جائے تو کون کون سے کھلاڑی اس میں شامل ہو سکتے ہیں.ایساہو چکاہے . آسٹریلیا کی کھیلوں کی معروف ویب سائٹ فوکس اسپورٹس نے ایک دہائی کی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

    گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں دو آسٹریلوی، دو بھارتی اور تین جنوبی افریقن کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ایک ایک کھلاڑی کا تعلق سری لنکا اور بنگلہ دیش سے ہے۔

    دس سالوں کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔

    ٹیسٹ ٹیم میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سلامی بلے باز و سابق کپتان الیسٹر کک ہیں جنہوں نے دس سالوں کے دوران 46.51 کی اوسط سے 8 ہزار 818 رنز بنائے جن میں 23 سنچریاں بھی شامل ہیں۔سابق انگلش کپتان کا ساتھ دینے کے لئے چنا گیا ہے آسٹریلیا کے مایہ ناز سلامی بلے ڈیوڈ وارنر کو جنہوں نے اپنی جارحانہ بلے بازی سے دس سالوں کے دوران 48.33 کی اوسط سے 23 سنچریوں سے ساتھ 7 ہزار 9 رنز بنائے۔یسرے نمبر پر سابق سری لنکن کپتان و مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کا انتخاب کیا گیا ہے جنہوں نے 17 سنچریوں کی بدولت 61.40 کی اوسط سے 4 ہزار 851 رنز بنائے ہیں۔چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو رکھا گیا ہے جنہوں نے 26 سنچریوں اور 63.14 کی اوسط سے 7 ہزار 70 رنز بنائے۔ایک دہائی کی بہترین ٹیم میں چھٹا نمبر جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز کا ہے جنہوں نے 57.48 کی اوسط سے 13 سنچریوں سے 5 ہزار 59 رنز اسکور کئے۔بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم کو ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے جو بحثیت وکٹ کیپر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ سابق بنگلہ دیشی کپتان نے 2 ہزار 860 رنز بنائے ہیں جن میں چھ سنچریاں بھی شامل ہیں۔بھارت کے آف اسپنر روی چندر ایشون کو 25 کی اوسط سے 362 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹیم میں رکھا گیا ہے۔جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ باولر ڈیل اسٹین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے 22 کی اوسط سے 267 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان دس سالوں کے دوران اینڈرسن نے 24 کی اوسط سے 427 وکٹیں حاصل کیں.ٹیم کے آخری تیز گیند باز کاغیسو رباڈا کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے جنہوں نے 22 کی اوسط سے 183 وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں بھی کافی پیچھے ہے، ان کھلاڑیوں جگہ نہ بنانےکی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو زیادہ ٹیسٹ کھیلنےکے مواقع نہیں ملتے.

  • ایرانی فضائیہ کا طیارہ تباہ،کئی اعلیٰ افسران کے مارے جانے کی اطلاعات

    ایرانی فضائیہ کا طیارہ تباہ،کئی اعلیٰ افسران کے مارے جانے کی اطلاعات

    ماسکو:ایران کے روایتی ساتھی روس کے معتبرمیڈیا گروپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی فضائیہ کا ایک جدید جنگی جہازآج صبح پہاڑوں میں گرکرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اعلیٰ افسران کے مارے جانے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں‌

    رشین ٹوڈے نے پہلے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس بات کی خبر نشر کی پھر اس کی تصدیق کرتے ہوئے ساری تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق اردابل کے صوبے کی صبالان پہاڑیوں میں‌آج صبح گرکرتباہ ہوا ہے،اطلاعات کے مطابق میڈیکل ٹیمیں‌اس علاقے کیطرف بھیج دی گئی ہیں


    رشین ٹوڈے کے مطابق یہ تباہ ہونے والا جنگی جہاز روسی ساختہ میگ 29 ہے .ادھرمقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ انہوں نے اس علاقے میں ایک جنگی جہاز کو گرتے ہوئے دیکھا ہے جس میں آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے