Baaghi TV

Author: +9251

  • قائد اعظم ،نظریاتی مسلم یا سیکولر شخصیت۔۔۔؟–از–عبدالحمیدصادق

    قائد اعظم ،نظریاتی مسلم یا سیکولر شخصیت۔۔۔؟–از–عبدالحمیدصادق

    اگر پاکستان میں اسلامی نظام کی بات کی جائے تو یورپ سے پڑھے ہوئے اور نظام یورپ سے متاثرہ افراد کا یہ رونا پیٹنا ہوتا ہے کہ پاکستان اسلامی نہیں بلکہ ایک سیکولر ریاست ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح نے اسے اسلامی قانون کے نفاذ کے لیے نہیں بنایا تھا۔

    ان لوگوں کی اس سوچ کو میں کم علمی ، کم عقلی یا کم فہمی کہوں۔۔۔۔۔ یا اہل یورپ کی سوچی سمجھی سازش۔۔۔۔؟
    سب سے پہلی بات تو یہ کہ جب قائداعظم محمد علی جناح سے پوچھا گیا کہ پاکستان بنانے کا کیا مقصد ہے تو انہوں نے واضح الفاظ میں یہ بیان کیا تھا کہ ہم ایک ایسی اسلامی اور فلاحی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جس میں مسلمانوں کو اپنے طریقے کے مطابق عبادت کرنے کی کھلی آزادی ہوں اور تحریک پاکستان میں ایک ہی نعرہ تھا جو ہر چوک چراہے، گلی بازار اور آج جلسے میں جابجا گونجتا تھا کہ "پاکستان کا مطلب کیا؟ لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ” یہی وہ نظریہ تھا کہ اس نظریہ کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔

    12 جون 1945 کو مسلم فیڈریشن پشاور کے نام اپنے پیغام میں قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ "پاکستان کا مطلب صرف آزادی ہی نہیں بلکہ اس کا مطلب اسلامی نظریہ بھی ہے”۔

    قائداعظم محمد علی جناح کی اسلام، قرآن اور آقائے نامدارصلی اللہ علیہ والہ وسلم سے والہانہ محبت کے اس بحر بے کنار کو سمیٹنا ناچیز کے بس میں تو نہیں مگر ان کے چند ایک بیانات آپ کے گوش گزار کرنا چاہوں گا تاکہ جن لوگوں کے دلوں میں اسلامی مملکت پاکستان اور قائداعظم محمدعلی جناح کے بارے میں جو اشکالات موجود ہیں وہ دور ہو سکیں۔

    آل انڈیا مسلم لیگ کی کونسل کے ایک اجلاس میں قائداعظم نے مخالفین کی بہتان طرازیوں کے سلسلے میں فرمایا!
    "مسلمانو! میں نے دنیا کو بہت دیکھا. دولت ،شہرت اور عیش و عشرت کے بہت لطف اٹھائے ، اب میری زندگی کی واحد تمنا یہ ہے کہ مسلمانوں کو آزاد اور سربلند دیکھوں ، میں چاہتا ہوں کہ جب مروں تو یہ یقین اور اطمینان لے کر مروں کہ میرا ضمیر اور میرا اللہ گواہی دے رہا ہو کہ جناح نے اسلام سے خیانت اور غداری نہیں کی اور مسلمانوں کی آزادی، تنظیم اور مدافعت میں اپنا فرض ادا کر دیا میں آپ سے زوردار شہادت کا طلبگار نہیں ہوں۔

    میں چاہتا ہوں کہ مرتے دم میرا اپنا ایمان، میرا ضمیر گواہی دے کہ جناح! تم نے نے واقعی مدافعت اسلام کا حق ادا کر دیا جناح! تم مسلمانوں کی تنظیم، اتحاد اور حمایت کا فرض بجا لائے۔ میرا اللہ کہے کہ بے شک تم مسلمان پیدا ہوئے اور کفر کی طاقتوں کے غلبے میں عَلمِ اسلام کو بلند رکھتے ہوئے مسلمان مرے (روزنامہ "انقلاب” لاہور ٫ 22 اکتوبر 1939)

    اسٹریچی ہال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قائداعظم نے ایک معرکۃالارا تقریر کے دوران فرمایا "مجھے بحیثیت مسلمان دوسری اقوام کے تمدن ، معاشرت اور تہذیب کا پورا احترام ہے لیکن مجھے اپنے اسلامی کلچر اور تہذیب سے بہت زیادہ محبت ہے ، میں ہرگز نہیں چاہتا کہ ہماری آنے والی نسلیں اسلامی تمدن اور فلسفہ سے بالکل بے بہرہ ہوں”.

    لاہور میں مسام طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا: "کمیونسٹ ہمیں بیوقوف خیال کرتے ہیں، ان کے پاس اس سوچ کا کچھ جواز ہو سکتا ہے لیکن اب وہ غلطی پر ہیں کیونکہ پانچ یا دس سال قبل کے مسلمان اب خود کو بدل چکے ہیں۔ کمیونسٹ ہمیں بے وقوف نہیں بنا سکتے، مت چھیڑو ، مت چھیڑو کمیونسٹو! ہمیں مت چھیڑو، اگر تم نے ہمیں چھیڑنے کی کوشش کی تو تم خود اپنے داؤ کی زد میں آ جاؤ گے۔

    ہمیں مسلم لیگ کے چاند ستارے والے جھنڈے کے سوا کسی دوسرے جھنڈے کی ضرورت نہیں، اسلام ہمارا رہبر و رہنما ہے، وہی ہمارا ضابطہ حیات ہے، ہمیں کسی سرخ یا زرد جھنڈے کی ضرورت نہیں، ہمیں کسی ازم۔۔۔۔سوشلزم، کمیونزم یا نیشنل سوشلزم کی ضرورت نہیں”

    اسی طرح 12جون 1938کو میمن چیمبر آف کامرس کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا: مسلمانوں کو کسی پروگرام تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ان کے پاس ایک پروگرام گزشتہ 13 سو سال سے موجود ہے اور وہ "قرآن کریم” ہے۔ قرآن کریم میں ہمارے معاشی، ثقافتی اور تہذیبی مسائل کا حل موجود ہے۔

    اس کے علاوہ اس میں ہماری سیاسی رہنمائی کے لئے بھی ایک پروگرام ہے اور میرا اس "خدائی فقہ” میں مکمل یقین ہے اور وہ آزادی جس کے لئے میں جنگ لڑ رہا ہوں دراصل اس "خدائی قانون” کی تعمیل ہے۔ ازادی،مساوات اور اخوت اور بحثیت ایک مسلمان میرا بنیادی فرض ہے کہ انہیں حاصل کروں۔ ہماری نجات قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے اور انہی پر کاربند ہو کر ہم آزادی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں”۔

    ایک بار قائد اعظم ممدوٹ ولا لاہور میں تشریف فرما تھے کہ رانا نصراللہ صاحب سے باتوں باتوں میں فرمایا!
    "میں نے قرآن حکیم کا ایک انگریزی ترجمہ کئی بار پڑھا ہے مجھے اس کی بعض صورتوں سے بڑی تقویت ملی ہے۔
    رانا نصراللہ نے پوچھا: مثلاً؟ محمد علی جناح نے جواب دیا: وہ چھوٹی سی سورت ہے جس میں ابابیلوں کا ذکر ہے۔

    نصراللہ خان نے کہا: آپ کی مراد اس آیت سے ہے جو یوں شروع ہوتی ہے "الم ترکیف فعل ربک باصحاب الفیل” اس پر آپ نے فرمایا: "جی ہاں، جی ہاں، اللہ نے جس طرح کفار کے بڑے لشکر کو ابابیلوں کے ذریعے شکست دی اسی طرح ہم لوگوں کے ذریعے اللہ تعالی ان شاءاللہ کفار کی قوتوں کو شکست دے گا”(محمد علی جناح، منصور احمد بٹ ،صفحہ نمبر 173-174)

    جولائی 1947 کا واقعہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح دہلی میں دس اورنگ زیب روڈ پر قیام پذیر تھے اور قیام پاکستان سے متعلق معاملات کو سلجھا رہے تھے کہ علامہ شبیراحمدعثمانی اپنے کچھ دوستوں کے ہمراہ ملاقات کے لیے تشریف لائے، علامہ صاحب سلام دعا کے بعد گویا ہوئے کہ "آپ کو قیام پاکستان مبارک ہو” تو قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا "مبارکباد کے مستحق تو آپ لوگ ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان کو کامیاب کرنے کی بھرپور جدوجہد کی” ، علامہ عثمانی صاحب نے سوالیہ انداز میں کہا کہ اب جبکہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان بن گیا ہے آپ یہ فرمائیں کہ پاکستان میں آئین کونسا ہوگا؟

    اس پر قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا "پاکستان میں قرآنی آئین ہوگا، میں نے قرآن پاک مع ترجمہ پڑھا ہے اور میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ قرآنی آئین سے بڑھ کر کوئی آئین نہیں ہوسکتا، میں نے مسلمانوں کا سپاہی بن کر پاکستان کی جنگ جیتی ہے، قرآنی آیات کا ماہر میں نہیں آپ اور آپ جیسے علماء ہیں، میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ دوسرے علماء کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھیں اور اپنے نئے ملک پاکستان کے لیے قرآنی آئین کا مسودہ تیار کریں”۔
    14 اگست 1947 کو شاہی دربار سبی سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی اسلام پسندی کا ثبوت ان الفاظ میں دیا کہ: "میرا ایمان ہے کہ ہماری نجات اسوہ حسنہ پر چلنے میں ہے جو ہمیں قانون عطا کرنے والے پیغمبر اسلامﷺ نے دیا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی جمہوریت کی بنیادی صحیح معنوں میں اسلامی تصورات و اصولوں پر رکھیں”۔

    یہیں بس نہیں بلکہ 14 فروری 1948 کو سبی میں فرمایا:
    "It is my belief that our salvation lies in following the golden rules of conduct set for us by our great lawgiver, the prophet of Islam. Let us lay the foundation of our democracy on the basis of truly Islamic riddles and principles. Our Almighty has taught us that "our decisions in the affairs of the State Shall be guided by discussions and consultations”.
    (Quaid-e-Azam,page 78,79)

    "یہ میرا یقین ہے کہ ہماری نجات کردار کے ان سنہری اصولوں کی اتباع میں ہے جنہیں ہمارے لئے ہمارے مقنن اعظم پیغمبراسلامﷺ نے مقرر فرمایا ہے۔ ہمیں اپنی جمہوریہ کی بنیاد اسلامی تصورات اور اصولوں کی سچی اور حقیقی بنیادوں پر رکھنی چاہیے۔ اللہ نے ہمیں یہ سکھا دیا ہے کہ ہمیں اپنے ریاستی معاملات میں کئے جانے والے فیصلوں میں مکالمہ اور مشاورت سے رہنمائی لینی چاہیے”۔

    محمد علی جناح کی دلی خواہش تھی کہ پاکستان میں اسلامی نظام وجود میں لایا جائے اور پاکستان میں موجود تمام طبقات کے لوگوں کو ان کے تمام بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں، آپ تمام معاملات میں پاکستان کے دستور کو تیرہ سو سال قبل سے موجود شریعت محمدیﷺ کے مطابق ڈھالنا چاہتے تھے، تبھی تو 25 جنوری 1948 کو اپنے اعزاز میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے بطور گورنر جنرل پاکستان محمد علی جناح نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: "میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لوگوں کا ایک طبقہ جو دانستہ طور پر شرارت کرنا چاہتا ہے ،یہ پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستان کے دستور کی اساس شریعت پر استوار نہیں کی جائے گی۔

    محمد علی جناح نے فرمایا: "آج بھی اسلامی اصولوں کا زندگی پر اسی طرح اطلاق ہوتا ہے جس طرح تیرہ سو برس پیشتر ہوتا ہے”
    1971ء میں قائداعظم کے بھانجے نے محترمہ فاطمہ جناح کی جائیداد کا نظم ونسق چلانے کے لئے عدالت عالیہ ہائیکورٹ کراچی میں درخواست دائر کی۔

    اس درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سید شریف الدین پیرزادہ نے اپنی شہادت میں کہا کہ قائداعظم نہ شیعہ نہ سنی تھے بلکہ وہ ایک مسلمان تھے۔ پیرزادہ نے عدالت کو بتایا کہ میرٹھ میں مسلم لیگ کے کارکنوں نے جب قائداعظم سے سوال کیا کہ وہ شیعہ ہیں یا سنی؟ تو قائداعظم نے فوراً دریافت کیا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا تھے؟ اس موقع پر قائداعظم نے تفصیل سے کہا کہ وہ حضرت محمدﷺ کے پیروکار ہیں شیعہ یا سنی نہیں ہیں.

    مطلب کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے آپ کو کسی مسلک کی کڑی میں نہیں پرویا کیونکہ آپ کی ایک ہی خواہش تھی اور ساری زندگی اسی جدوجہد میں گزار دی کہ تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں،صوبائیت کی تقسیم کو رد کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ "یہ ایک بیماری ہے اور لعنت ہے ، میں چاہتا ہوں کہ مسلمان صوبائی عصبیت کی بیماری سے چھٹکارا پالیں۔

    ایک قوم جب تک کہ وہ ایک صف میں نہ چلے کبھی ترقی نہیں کرسکتی، ہم سب پاکستانی اور اس مملکت کے شہری ہیں اور ہمیں مملکت کے لیے خدمات ایثار اور زندگی کا نذرانہ پیش کرنا چاہیے کہ ہم اسے دنیا کی عالیشان اور خود مختار مملکت بنا سکیں”

    اس موقع پر آپ نے مزید فرمایا کہ "رسول اکرمﷺ ایک عظیم رہبر تھے، آپ ایک عظیم قانون عطا کرنے والے تھے، آپ ایک عظیم مدبر تھے، آپ ایک عظیم فرمانروا تھے جنہوں نے حکمرانی کی ، جب ہم اسلام کی بات کرتے ہیں تو بلاشبہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اس بات کو بالکل نہیں سراہتے”

    پاکستان میں موجود ایسی لابی جو سندھی، بلوچی ،پنجابی،پشتون اور کشمیری تقسیم کیے بیٹھے ہیں ان کو چاہیے کہ قائد اعظم کے اس فرمان کو سامنے رکھیں جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ "ہم پہلے پاکستانی ہیں اور اس کے بعد پنجابی ،سندھی ،بلوچی یا پٹھان۔

    آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی عدالتیں اور حکومت مل کر اس نظام پر عمل درآمد کی کوشش کریں کہ جس کی خاطر مسلمانان ہند نے لاکھوں قربانیاں دیں اور آج یہ ملک دنیا کے نقشے پر موجود ہے۔

    موجودہ حکومت ، افواج اور عدلیہ سمیت تمام عہدیداران پر یہ واجب ہے کہ سب مل کر ایک اسلامی فلاحی ریاست کو فروغ دیں۔
    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ رب العزت بانی پاکستان جناب قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور ان کی غلطیوں سے درگزر کرتے ہوئے ان کے درجات بلند فرمائے۔آمین

    قائد اعظم ،نظریاتی مسلم یا سیکولر شخصیت۔۔۔؟

    عبدالحمیدصادق

  • ’ہواوے‘ نے گوگل کو ایک اور شکست دے دی

    ’ہواوے‘ نے گوگل کو ایک اور شکست دے دی

    نیویارک:’ہواوے‘ نے گوگل کو ایک اور شکست دے دی،اطلاعات کے مطابق اسمارٹ فون بنانےوالی چینی کمپنی’ہواوے‘کو ر واں برس امریکی حکومت کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن تمام پابندیوں کے باوجود کمپنی اپنی اہمیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

    بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

    تفصیلات کے مطابق کمپنی’ہواوے‘ اپنے نئے اسمارٹ فونز میں گوگل ایپس اور سروسز سے محرومی کے باعث ان کے متبادل سروسز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔یاد رہے ہواوے اس وقت دنیا کی سب سےبڑی ٹیلی کمیونیکشن نیٹ ورکنگ آلات سپلائی کرنےوالی جبکہ دنیا کی دوسری بڑی اسمارٹ فون کمپنی ہے۔

    سخت سردی اوردھندکےباعث 63گاڑیاں ٹکراگئیں،گاڑیاں تباہ،درجنوں افراد زخمی

    اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہواوے نے گوگل کی مقبول ترین ایپس کے متبادل کے لیے بھارتی ڈویلپرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کیے جانے پر ہواوے اور آنر کے نئے فونز میں گوگل موبائل سروسز جی ایم ایس جیسے میپس، گوگل ڈرائیو، جی میل، کروم اور دیگر کو پری انسٹال کرنا ممکن نہیں رہا تھا۔

    نسیم شاہ پانچ وکٹ لینےوالےکم عمرترین فاسٹ بالربن گئے،خوشی کے موقع پرماں کی یاد…

    چارلس پینگ جو ہواوے اورآنر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہے انہوں نے بتایا کہ ہماری اپنی سروسز ہے اور ہم بہت جلد موبائل ایکوسسٹم بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔چارلس پینگ نے اکنامک ٹائمز کو بتایا کہ ہواوے کے لیے اہم ایپس جیسے نیوی گیشن، پیمنٹس، گیمنگ اور میسجنگ دسمبر کے آخر تک تیار ہوجائیں گی۔

  • وائٹ کالرکرائم کومنطقی انجام تک پہنچانےکےلئے پرعزم،پاکستان کوکرپشن فری بنائیں گے، چیئرمین نیب

    وائٹ کالرکرائم کومنطقی انجام تک پہنچانےکےلئے پرعزم،پاکستان کوکرپشن فری بنائیں گے، چیئرمین نیب

    اسلام آباد:وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے،پاکستان کو کرپشن فری بنائیں گے،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کےلئے اپنی کوششیں دوگنا کر کے میگا کرپشن، وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے پرعزم ہے۔

     

    بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹر میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز آپریشن اور پراسیکوشن ونگ کی پندرہ روزہ کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔نیب کے آپریشنل اور پراسیکوشن ڈویژن کی شکایت کی جانچ پڑتال انکوائریوں، انوسٹی گیشنز کو قانون کے مطابق نمٹانے، احتساب عدالتوں، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں مقدمات کی پیروی کےلئے تمام علاقائی بیوروز کو قانونی معاونت فراہم کررہے ہیں۔

    سخت سردی اوردھندکےباعث 63گاڑیاں ٹکراگئیں،گاڑیاں تباہ،درجنوں افراد زخمی

    اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات پر تجربہ کار لیگل کنسلنٹس اور سپیشل پراسیکوٹر تعینات کرکے پراسیکوشن ڈویژن کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ نیب کے تمام علاقائی بیوروز میں شہادتوں کو نمٹانے کا بھی طریقہ کار واضح کیا گیاہے جس کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔

    یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

    چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے پراسیکوٹر اور انوسٹی گیشن آفیسرز کی متعلقہ معلومات کے حصول اور مقدمات کوتیزی سے نمٹانے میں سہولت کےلئے نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز میں لائبریریاں بھی قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پراسیکوشن ڈویژن کی مسلسل مشاورت مانیٹرنگ اور کارکردگی کے تجزیے سے نیب کے مقدمات کی مجموعی سزا کی شرح تقریباً ستر فیصد ہے جوکہ کسی بھی ادارے کی بہترین کارکردگی ہے۔

    نسیم شاہ پانچ وکٹ لینےوالےکم عمرترین فاسٹ بالربن گئے،خوشی کے موقع پرماں کی یاد…

    چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے معیاری اور مقداری بنیادوں پر نیب افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے نیب ہیڈ کواٹرز اور تمام علاقائی بیوروز میں مانیٹرنگ اینڈ ایوالیشن کا جدید نظام واضح کیا ہے۔ چیئرمین نیب نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو نمٹائیں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

  • مہنگائی،بے روزگاری اوربدامنی مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے،پیرس بنانے والوں نے پرس ہی بھرے،پرویز الٰہی

    مہنگائی،بے روزگاری اوربدامنی مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے،پیرس بنانے والوں نے پرس ہی بھرے،پرویز الٰہی

    لاہور:مہنگائی بے روزگاری اوربدامنی مسلم لیگ ن کا تحفہ ہے،پیرس بنانے والوں نےہمیشہ پرس ہی بھرے،اطلاعات کےمطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اورمسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے۔

    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو شہبازشریف دور میں جتنا نقصان پہنچا اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی، مہنگائی، بےروزگاری موجودہ حکومت نہیں بلکہ ن لیگ کی جانب سےعوام کیلئے تحفہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ عوام کے معیار زندگی بہتربنانے پر یقین رکھتے ہیں اور حکومت اس کے لیے اقدامات بھی کررہی ہے، نو منتخب ممبران کو ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

    چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کافوکس عوامی مفاد ہوناچاہیے،اتتشارپھیلانے والےعناصر منفی ایجنڈےپر نظرثانی کریں اور اُسے ترک کر کے ملک و قوم کی خدمت کریں۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ق وفاق اور صوبے میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے، دونوں جماعتیں وفاق اور صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں۔

  • پاکستان پوسٹ کوجدید خطوط پراستوارکرکےاعتماد بحال کیا،بہت بڑابینکنگ نیٹ ورک بنارہے ہیں، مراد سعید

    پاکستان پوسٹ کوجدید خطوط پراستوارکرکےاعتماد بحال کیا،بہت بڑابینکنگ نیٹ ورک بنارہے ہیں، مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیرمراد سعید نےکہا ہے کہ ہم نے پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پراستواراورعوام کا اعتماد بحال کیا،عوام کوروزگارملا، سمندرپار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ پاکستان پوسٹ سے ترسیلات زربھجوانے کی اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمراد سعید نے کہا کہ وہ بہت جلد مزی خوشخبریاں بھی قوم کو دیں گے۔

     

    سخت سردی اوردھندکےباعث 63گاڑیاں ٹکراگئیں،گاڑیاں تباہ،درجنوں افراد زخمی

    مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں پاکستان پوسٹ کی آمدنی سے دگنا خسارہ تھا، گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان پوسٹ سے1575افراد کو روزگار ملا، حکومت نے پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پراستوار کرکے عوام کا اعتماد بحال کیا۔ ہم نے پاکستان پوسٹ میں الیکٹرانک منی آرڈر کی سروس شروع کی اور ادارے میں پارسل ٹریکنگ کا آغاز کیا، پاکستان پوسٹ 2020 میں  ملک کا سب سے بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہوگا۔

    دنیا کےمہنگےترین دنبےکی نیلامی،کتنے میں فروخت ہواجان کرہوں گےآپ حیران

    مراد سعید کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ4634پاکستانی مختلف ممالک کی جیلوں میں قید تھے، وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے ان تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا،سمندر پار پاکستانی وزیراعظم کے دل کےبہت قریب ہیں، کفایت شعاری مہم کی تحت وزراء کی تنخواہوں میں10فیصد کٹوتی کی گئی، وزراء کا انٹرٹینمنٹ الاؤنس بھی ختم کیا گیا۔

    مسلم مخالف شہریتی قانون:بی جے پی کو جھاڑ کھنڈ میں شکست

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پوسٹ سے ترسیلات زربھجوانے کی اسکیم کا افتتاح کردیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے ماضی میں بڑا رابطہ رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں، سمندر پار پاکستانی سال میں ایک مرتبہ وطن واپس آتے ہیں، یہ لوگ گھر کو چلانے کیلئے بہت محنت کرتے ہیں، ان کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی سہاراملتا ہے۔

  • سعودی وزیر خارجہ کریں گے پاکستان کا دورہ

    سعودی وزیر خارجہ کریں گے پاکستان کا دورہ

    سعودی وزیر خارجہ کریں گے پاکستان کا دورہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود ایک روزہ دورے پر جمعرات کو ‏اسلام آباد پہنچیں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہم نوعیت کا ہو گا۔ سعودی وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم ‏عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ ملائیشیا سمٹ میں شرکت سے انکار کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو انتہائی ‏اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

  • انگلش کرکٹ بورڈکومحمد حفیظ کےباولنگ سٹائل پراعتراض پابندی عائد کردی گئی

    انگلش کرکٹ بورڈکومحمد حفیظ کےباولنگ سٹائل پراعتراض پابندی عائد کردی گئی

    لندن:انگلش کرکٹ بورڈکومحمد حفیظ کےباولنگ سٹائل پراعتراض پابندی عائد کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ محمد حفیظ کےباولنگ ایکشن کومشکوک قراردینےکے بعد ایک رپورٹ پر ہوا ہے، یہ ایکشن اس سال ٹی 20 بلاسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔

    بھارت کے حالات بہت خراب ہیں،کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے، چین

    محمد حفیظ کے ایکشن کے آزادانہ تجزیے میں اس کے غیرقانونی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ایکشن کی تجزیہ رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کا بازؤں کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ محمد حفیظ ایکشن کی درستگی تک ای سی بی ایونٹس میں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔

    یونیورسٹی کےنصاب سےآزادی اظہار کےاسباق نکال دیے،بےلگام آزادی بربادی ہے،چینی حکام

    کرکٹر محمد حفیظ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکشن پر ای سی بی بولنگ ریویو گروپ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، چند خامیوں کی نشاندہی کے باوجود ریویو گروپ کی فائنڈنگ کو تسلیم کرتا ہوں۔محمد حفیظ نے ریویو کمیٹی کی جانب سے بھی ٹیسٹنگ کے دوران خامیوں کو مانا گیا، آئی سی سی سے منظور شدہ کسی بھی سینٹر میں بولنگ ایکشن کے لیے تیار ہوں۔

    سخت سردی اوردھندکےباعث 63گاڑیاں ٹکراگئیں،گاڑیاں تباہ،درجنوں افراد زخمی

  • بوڑھا ہوگیا ہوں،مگرجینےکی آزادی نہیں‌،ڈاکٹرعبدالقدیرخان حق لینےسپریم کورٹ پہنچ گئے

    بوڑھا ہوگیا ہوں،مگرجینےکی آزادی نہیں‌،ڈاکٹرعبدالقدیرخان حق لینےسپریم کورٹ پہنچ گئے

    اسلام آباد:بوڑھا ہوگیا ہوں،مگرجینے کی آزادی نہیں‌،ڈاکٹر عبد القدیر خان اپنا بنیادی حق لینے سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنی نقل وحرکت پر پابندی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

    ڈاکٹر قدیر خان نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 ستمبر کو ہائی کورٹ نے میری آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت کی درخواست خارج کردی گئی، عدالت عظمی سے درخواست ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر میری اپیل منظور کی جائے۔

    ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپیل میں کہا کہ میری 84 سال عمر ہے اور اکثر بیمار رہتا ہوں، میرے ساتھ جو سلوک کیا جارہاہے وہ کے آر ایل کے کسی سائنسدان کے ساتھ نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق ہر شہری کو آزادانہ نقل وحرکت ،اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے۔

    ایٹمی سائنس دان نے کہا ہے کہ مجھے کینسر کے مرض کی تشخیص ہو چکی ہے ایسی حالت میں پابندیاں جان لیوا ہو سکتی ہیں، حکومتی ادارے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ میری جان کو خطرہ ہے ، ایک عمر رسیدہ شخص کو اسکول کالج اور یونیورسٹیوں میں کیا خطرہ پیش آسکتا ہے، میری سکیورٹی کا یہ مطلب ہرگز نہیں نقل وحرکت پر پابندی عائد کر دی جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہور ہائی کورٹ کے 25 ستمبر 2019 کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی جس میں ان کی اسی طرح کی درخواست کو اس بنیاد پر مسترد کردیا گیا تھا کہ ان کے تحفظ کے لیے ریاست کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی اقدامات کا معاملہ ان کے دائرہ کار میں نہیں۔

  • سندھ حکومت نے کیا دو چھٹیوں کا اعلان

    سندھ حکومت نے کیا دو چھٹیوں کا اعلان

    سندھ حکومت نے کیا دو چھٹیوں کا اعلان

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش، کرسمس اور بینظیر بھٹو کی برسی کے مواقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر صوبے کے سرکاری اور ماتحت اداروں میں عام تعطیل ہو گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو بینظر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

  • بس حادثے میں 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

    بس حادثے میں 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

    سماٹرا: بس حادثے میں 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،اطلاعات کے مطابق مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

    صرف 2 ماہ میں پورا ملک مسلمان–از–فردوس جمال

    میڈیا رپورٹوں کے مطابق سماٹرا کے ضلع پاگارلام کے راستے سے گزرنے والی بس کئی میٹر نیچے کھائی میں گرنے کے بعد لڑھکتے ہوئے دریا میں جاگری۔ہلاکتوں کے علاوہ 14 مسافر شدید زخمی ہیں جب کہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    منگائی کم ہونا شروع ہوگئی ،جان بچانے والی دواؤں سمیت 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی…

    حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے دریا میں لاپتا ہو جانے والے مسافروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق مسافروں کی درست تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے کیوں کہ ہلاک ہونے والوں میں بس کا ڈرائیور اور اس کے دو معاونین بھی شامل ہیں۔رواں برس ستمبر میں ایسے ہی ایک حادثے میں 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے،محکمے بھی تبدیل