Baaghi TV

Author: +9251

  • کوالالمپورسمٹ میں ڈالر کے متبادل کرنسی کے لیے اہم قدم اٹھالیاگیا

    کوالالمپورسمٹ میں ڈالر کے متبادل کرنسی کے لیے اہم قدم اٹھالیاگیا

    کوالالمپورسمٹ میں ڈالر کے متبادل کرنسی کے لیے اہم قدم اٹھالیا گیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں جاری کوالالمپورسمٹ میں شریک مسلم ممالک نے باہمی تجارت کیلئے ڈالر کی بجائے متبادل کرنسی استعمال کرنے اعادہ کیا ہے۔

    ترک صدرطیب ارودگان نے کہا ہمیں تجارت میں امریکی ڈالر کی بجائے اپنی کرنسی استعمال کرنے کیلئے ترسیل زر کا نیا نظام بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی جنگ بھی اس دور کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس کی ترجیحی دی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اسلامی معیشت کو بھی ایجنڈے کا حصہ بنانا چاہیے اور ترکی نے اس پر ابتدائی کام شروع کر دیا ہے۔

    ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی اپنی تقریر میں کہا کہ مسلم ممالک کو بھی اپنی کرنسی بنانے پر غور کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک نئی بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اپنی کریپٹو کرنسی بنا سکتے ہیں۔ حسن روحانی نے کہا کہ کریپٹو کرنسی پر بیوروکریسی اور مارکیٹ کا اتار چڑھاؤ اثر انداز نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپنی کرنسی کے استعمال سے مسلم ممالک کا امریکہ پر انحصار کم ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ ماضی میں ڈاکٹر مہاتیر محمد نے بھی اسلامی دینار بنانے کا مشورہ دیا تھا.
    واضح‌رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دباؤمیں ملائیشیا کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا جس میں انہوں نے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا تھی. جسے مسلم دنیا میں مستحسن انداز سے نہیں دیکھا گیا.

  • موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جیتا باہڑیاں روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا اور جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش پولیس کے حوالے کر دی جاں بحق ہونے والے 60 سالہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی شناخت قربان علی ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں فیضان علی ولد بابر علی 12 سال، علی اکبر ولد محمد بوٹا 29 سال ہیں-

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

    جمعے کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 655 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور پچھلے دنوں اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • روپیہ مزید مستحکم

    روپیہ مزید مستحکم

    روپیہ مزید مستحکم

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154 روپے 90 پیسے پر برقرار ہے۔

    گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی ہوئی تھی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.94 سے کم ہوکر 154.89 روپے کا ہو گیا تھا۔خیال رہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے کمی ہوئی۔
    واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • پشاور : مزاحمت پر تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، تاجر برادری سراپا احتجاج

    پشاور : مزاحمت پر تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، تاجر برادری سراپا احتجاج

    پشاور مزاحمت پر تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، تاجر برادری سراپا احتجاج

    پشاور ھندو سبزی منڈی میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا. تاجر لقمان سے نقد پیسے اور دیگر سامان چھیانا جارہا تھا مزاہمت پر ان کو گولی مار دی گئی ہے. مظاہرین نے کہا تاجر برادری کو تحفظ دینے میں پولیس ناکام ہوچکی ہے
    تاجرین نے مظاہرہ کیا اور حکومت سے ڈیمانڈ کی کہ ان ہمیں تحفظ دیا جائے ورنہ مین جی ٹی روڑ کو بند کردینگے،
    مزاہمت پر قتل ہونے والے تاجر کی ڈیڈ باڈی کو مین روڑ پر رک کر احتجاج کررہے ہیں.. کے پی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے.مظاہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ چوروں کی وجہ سے کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہیں،

  • مردان میں پولیس کا کار چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کتنی گاڑیان برآمد کر لیں

    مردان میں پولیس کا کار چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، کتنی گاڑیان برآمد کر لیں

    باغی ٹی وی رپورٹ : ڈی پی او مردان سجاد خان کے مطابق مردان میں پولیس کا کار چوروں کے خلاف کریک ڈاون ، 50 مقدمات میں ملوث بین الصوبائی کار چور کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا. اس کاروائی سے مردان ملزمان سے 20 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لیں.

    مردان ملزمان چوری شدہ گاڑیاں ٹمپرنگ کے بعد جعلی کاغذات پر فروخت کرتے تھے .مردان پولیس نے ٹمپرنگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی قبضہ میں لے لیں .مردان ڈی پی او سجاد خان نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے اس کاروائی کے متعلق بتایا.

  • وزیر اعلیٰ محمود خان کے دورہ صوابی پر سپیشل افراد کا احتجاج، کیا تقاضا کر دیا

    وزیر اعلیٰ محمود خان کے دورہ صوابی پر سپیشل افراد کا احتجاج، کیا تقاضا کر دیا

    وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے دورے پر سپیشل افراد کا احتجاج، کیا تقاضا کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق صوابی میں وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کے دورے کے موقع پر سپیشل افراد نے جلسہ گاہ کے سامنے احتجاج کیا
    سپیشل افراد نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر محتلف نعرے درج تھے احتجاج کرنے والوں نے تقاضا کیا کہ سرکاری ملازمتوں میں سپیشل افراد کا کوٹہ 4فیصد کیا جائے.کے پی کے تمام کونگے بہرے بچوں کے سکولوں کو ہائی سیکنڈری کا درجہ دیا جائے.صوابی کے تمام سپیشل افراد کو وظیفہ دیا جائے

  • پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے لیا سخت ایکشن

    پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے لیا سخت ایکشن

    پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت نے لیا سخت ایکشن

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیو مہم سے غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگہر اعظم وزیرنے 21 پٹواریوں اور 32 سیکرٹریوں کی تنخواہیں بند کردیں اور ان کے خلاف انکوائری کے بھی احکامات جاری کر دیے

    لکی مروت میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیومہم کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بذات خود کر رہے تھے اس حوالے سے انہوں نے ضلع کے تمام یونین کونسل کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کا جائزہ لیا تو مندرجہ بالا پٹواری اور سیکرٹریز غیر حاضر پائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے فورا غیر حاضر عملے کی تنخواہوں کی بندش کے احکامات جاری کردیے۔ پٹواریوں کی انکوائری اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت اور سیکرٹریز کی اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے حوالے کر دیں۔
    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو ایک قومی فریضہ ہے اور اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
    واضح رہے کہ لکی میں اس سال سب سے زیادہ 27 پولیو کیسسز سامنے آچکے ہیں

  • گجرات ویلڈن ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد

    گجرات ویلڈن ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ویلڈن ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد

    ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹرخرم شہزادکا روزنامہ”قاضب”کی خبر پر بڑا نوٹس

    گجرات۔ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا فیروز آباد، سردار پورہ، خالد آباد کا دورہ، صفائی کی ناقص صورتحال کا سخت نوٹس لے لیا

    گجرات۔ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے فرائض کی ادائیگی میں غفلت پر سینٹری انسپکٹر غلام مرتضی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    گجرات۔ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے سینٹری سپروائزر یعقوب مسیح کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گجرات۔ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات نے دونوں اہلکاروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم دیدیا، اے ڈی سی جی گجرات انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔

  • گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن
    تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس نے عرصہ بیس سال سے مفرور دو خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلئے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او تو صیف حیدرکی سربراہی میں گجرات پولیس نے ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کردیا ہے۔ جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرامیر عباس،SIشبیر حسین اور ان کی ٹیم نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر عرصہ بیس سے مفرور دو خطرناک مجرمان اشتہاریو ں کو گرفتار کرلیا۔ جن میں ایک مجرم اشتہاری پرویز ولد غلام علی قوم چوہان سکنہ کلیاں نے عرصہ بیس سال قبل موضع پیر جعفر کے رہائشی اصغر علی کو کھاریاں عدالت پیشی سے واپسی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور بعد ازاں نعش کو آگ لگا کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ دوسرے مجرم اشتہاری عثمان عرف ثانی ولد فضل حسین قوم جٹ سکنہ پنڈ عزیز نے اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔جو صدر سرائے عالمگیر پولیس نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا،جنہوں نے دوران انٹیروگیشن اعتراف جرم کر لیا ہے، مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔