Baaghi TV

Author: +9251

  • بے لگام سیاسی رہنماء  کی سیاست اورصحافت پرعجیب منطق

    بے لگام سیاسی رہنماء کی سیاست اورصحافت پرعجیب منطق

    پشاور:بے لگام سیاسی رہنما کی سیاست اورصحافت پرعجیب منطق،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاست آزاد ہے اور نہ ہی صحافت آزاد ہے۔

    پشاور میں ورکرز کنونش سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوریت ہےکہ آپ کواحتجاج کاحق بھی نہیں،یہ وہ جمہوریت نہیں جس کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کوڑےکھائے ،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریب عوام کےحقوق کی خیال رکھتی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بےنظیر بھٹو نے عوام راج کے لیے قربانی دی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی برسی منائیں گے۔27 دسمبر کو دنیا کو یاد دلوائیں گے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے۔انہوں نے کہا کہ 1988 سے لے کر 2018 تک دھاندلی ہوتی رہی ہے ۔ ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز سے ایجنٹس کو باہر نکالا گیا ۔وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہم نےہی کہا تھا کہ تم الیکٹڈ نہیں بلکہ سلیکٹڈ ہو،تمہارا آسانی سے مقابلہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ بلاول شاید یہ کہنا بھول گئے ہیں کہ سندھ میں 75 فیصد غریب طبقے پرسندھ کے سیاسی وڈیروں کی حاکمیت ہے اور یہ لوگ غلامانہ زندگی گزاررہےہیں، وہ شاید یہ کہنا بھی بھول گئے ہیں کہ میڈیا زبان ہی ان کی بول رہا ہے اورحکومت کے خلاف حقائق مسخ کرکے پیش کررہا ہے

  • ڈی پی او سرگودھا کا تحصیل ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد

    ڈی پی او سرگودھا کا تحصیل ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد

    سرگودھا (ادریس نواز سے) ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کا تحصیل ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
    تفصیلات کے مطابق :
    ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے تحصیل ساہیوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں عوام اور میڈیا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے عوام کے براہ راست مساٸل سنے اور کھلی کچہری میں آنے والے افراد کی درخواستوں پر سماعت کرتے ھوۓ بمطابق قانون فوری کارواٸ کرنے کے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیۓ۔ ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے ساہیوال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ سرگودھا پولیس عوام کے مساٸل حل کرنے کےلیۓ تمام وساٸل بروۓ کار لا رہی ھے۔ سرگودھا پولیس عوام کے مساٸل حل کرنے کےلیۓ ہر وقت اور ہر دم تیار ھے۔ اور مزید کہا کہ عوام اور پولیس ملکر ہی معاشرے کو جراٸم سے پاک کر سکتے ھیں۔

  • سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں میں اپنے ہی گھر کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار

    سرگودھا: تھانہ جھال چکیاں میں اپنے ہی گھر کو آگ لگانے والا ملزم گرفتار

    سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ جھال کے علاقہ سبھروال کالونی میں اپنے ہی گھر کو آگ لگانے والا محمد رضوان ولد شریف نامی ملزم گرفتار
    تفصیلات کے مطابق:
    تھانہ جھال چکیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد رضوان ولد شریف سکنہ سبھروال کالونی نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے رہاٸشی کمرہ میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ھے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن ملک محمد امتیاز موقع پر پہنچ گۓ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری کارواٸ کرتے ھوۓ ریسکیو 1122 کے ساتھ ملکر آگ پر قابو پا لیا۔ جبکہ کمرہ میں موجود ملزم کا اپنا ہی بیٹا احمد علی بعمر 2 ماہ معمولی جھلس گیا۔ جسکو فوری طور پر ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جسکی حالت ابھی خطرے سے باہر ھے۔ ملزم محمد رضوان ولد شریف کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں قانونی کارواٸ کی جا رہی ھے۔ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ھوۓ ڈی پی او عمارہ اطہر نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد امتیاز سے رپورٹ طلب کر لی۔

  • نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے رہائشی کمرہ میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    نوجوان نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے رہائشی کمرہ میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    سرگودہا تھانہ جھال چکیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد رضوان ولد شریف سکنہ سبھروال کالونی نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے رہائشی کمرہ میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن ملک محمد امتیاز موقع پر پہنچ گئے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا جبکہ کمرے میں موجود ملزم کا اپنا بیٹا احمد علی بعمر 2 ماہ معمولی جھلس گیا جسکو ھسپتال پہنچا دیا گیا ہے ،جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ملزم محمد رضوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عمارہ اطہر نے ایس پی انوسٹی گیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے.

  • ملالہ یوسف زئی کی پہلی سیلفی نے کہرام مچادیا

    ملالہ یوسف زئی کی پہلی سیلفی نے کہرام مچادیا

    لندن:ملالہ یوسف زئی کی پہلی سیلفی نے کہرام مچادیا،تفصیلات کے مطابق ایک ٹاک شو میں للی سنگھ کے ساتھ لی گئی پہلی سیلفی کو ملالہ یوسف زئی نےانسٹاگرام پر پوسٹ کر دیا ہے۔ملالہ یوسف زئی کی اس سیلفی نے سوشل میڈیا پرکہرام مچادیا ہے اوردیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے اس لائیک کردیا ہے

     

    https://www.instagram.com/p/B6PI_n3HHYi/

    للی سنگھ نے اپنے شو میں کم عمری میں نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ کا استقبال کیا اورانہیں ان کی کامیاب زندگی کی مبارک باد بھی دی۔شو کی میزبان نے ملالہ سے کچھ سوالات بھی کیے۔للی سنگھ نے ان سے کہا کے میں آپ کو انسٹاگرام پر اتنے عرصے سے دیکھ رہی ہوں لیکن کبھی آپ نے کوئی سیلفی پوسٹ نہیں کی آخر کیوں؟

     

     

    ملالہ نے جواب دیا کہ میرے ایسے کوئی دوست نہیں تھے جن کے ساتھ میں سیلفی لیتی۔ملالہ کے اس جواب پر میزبان سنگھ نے فوراً ملالہ کے ساتھ سیلفی لی۔

  • تشدد کرنے والوں کو لڑکی نے پھول پیش کردیا

    تشدد کرنے والوں کو لڑکی نے پھول پیش کردیا

    نئی دہلی: تشدد کرنے والوں کو لڑکی نے پھول پیش کردیا،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مسلم مخالف متنازع بل کے خلاف مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کے واقعات پر دل رنجیدہ ہیں جب کہ اسی دوران ایک مظاہرے میں شریک لڑکی نے پولیس اہلکار کو سرعام پھول پیش کر کے سب کے دل جیت لیے۔

    وائرل ہونے والی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والی لڑکی ایک ہاتھ میں پلے کارڈ تھامے ہوئے ہے اور دوسرے ہاتھ سے پولیس اہلکار کو پھول پیش کررہی ہے جو کہ ہاتھوں میں ڈنڈہ پکڑے مظاہرین پر چڑھ دوڑنے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک بھر میں متنازع شہریت ترمیمی بل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے، پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

  • مودی ہٹاؤ مہم شروع،14 افراد ہلاک، بھارت کا ہرشہرمیدان جنگ بن گیا

    مودی ہٹاؤ مہم شروع،14 افراد ہلاک، بھارت کا ہرشہرمیدان جنگ بن گیا

    نئی دہلی:متنازع ایکٹ، بھارت میں احتجاج، مودی ہٹاؤ مہم شروع،اطاعات کے مطابق بھارت میں متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی، اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ بھارت میں متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج شدت اختیار کرگیا

    رپورٹ کے مطابق 5 افراد آسام، 2 ریاست کرناٹکا میں جان کی بازی ہار گئے، تین افراد منگلورو میں مارے گئے تھے جبکہ جھڑپوں میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 4 افراد کی لاشیں میرٹھ کے اسپتال لے جانے کی تصدیق ہوئی ہے، 2 شہری ضلع مظفر نگر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

    مودی سرکار کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود نئی دہلی کے متعدد علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں، نماز جمعہ سے قبل تاریخی جامع مسجد کے باہر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور مودی ہٹاؤ مہم کے نعرے لگائے گئے۔

    نئی دہلی میں مظاہرے کی قیادت کرنے والے شہریوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے کہ مسلمانوں کے خلاف منظور کیے گئے بل کو واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا۔

  • وزیراعظم  کا ریاستی اداروں کے دفاع کے عزم کا اعادہ

    وزیراعظم کا ریاستی اداروں کے دفاع کے عزم کا اعادہ

    وزیراعظم عمران خان کا ریاستی اداروں کے دفاع کے عزم کا اعادہ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قانونی اصلاحات اور فوری قانون سازی پر مشاورت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو استحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے درمیان سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیس کے فیصلے، ملکی سیاسی صورتحال، قانونی امور پر تبادلہ خیال اور عوام کے حق میں لاء ریفارمز اور فوری قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کواستحکام کی پٹری سے ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، ریاست ادارے بناتے ہیں، حکومت کا کام ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے۔ملک میں معاشی استحکام کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بحرانوں میں قوم کی درست رہنمائی کی، حکومت قانون سازی کے ذریعے عوام کو سہولتیں دے گی۔

  • کراچی : اساتذہ اور پولیس آمنے سامنے ، شدید جھڑپیں

    کراچی : اساتذہ اور پولیس آمنے سامنے ، شدید جھڑپیں

    کراچی : اساتذہ اور پولیس کے درمیان جنگ کا منظر
    باغی ٹی وی رپورٹ : مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج کرنے والے کنٹریکٹ اساتذہ پر پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔۔

    مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ رکاوٹیں توڑ کر سندھ اسمبلی پہنچ گئے اور اسمبلی کے دروازے پر دھرنا دیے رکھا۔احتجاجی اساتذہ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پولیس نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کر دیا۔

    واٹر کینن کے استعمال کے بعد احتجاجی اساتذہ دوبارہ سے پریس کلب کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئے اور صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ 5 اساتذہ لاٹھیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی اساتذہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اساتذہ نے پولیس پر پتھراو بھی کیا جس کے بعد پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔مظاہرے کے باعث سندھ اسمبلی اور اطراف کی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔بعد ازاں احتجاجی اساتذہ سندھ اسمبلی سے پریس کلب روانہ ہوگئے۔

  • فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت بارے کیا اہم مطالبہ

    فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت بارے کیا اہم مطالبہ

    فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت بارے کیا اہم مطالبہ

    باغی ٹی وی رپورٹ : فلور ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح پنجاب کی فلور ملز کو بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 کلو تھیلے کی قیمت 860 روپے کی جائے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ مسابقتی کمیشن نے جو جرمانہ فلور ملز ایسوسی ایشن پر عائد کیا ہے وہ سراسر غلط ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ مسابقتی کمیشن نے وزیراعظم کے سامنے نمبر بنانے کے لیے فلور ملز ایسوسی ایشن پر ناجالئز جرمانہ عائد کیا ہے جس کے خلاف ہم اپیل میں جائیں گے۔