Baaghi TV

Author: +9251

  • سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر ایک بار پھر حق مارنے کا الزام لگایا

    سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر ایک بار پھر حق مارنے کا الزام لگایا

    سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر ایک بار پھر حق مارنے کا الزام لگایا

    باغی ٹی وی رپورٹ : ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں میں گیس کی بندش کے باعث شہری پریشان ہیں۔صوبہ سندھ میں گیس بحران کی وجہ سے صنعتوں میں کام متاثر ہوا ہے جب کہ کراچی شہر میں سی این جی اسٹیشنز تیسرے روز بھی بند ہیں۔
    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے، تحریک انصاف کو شاید ملک میں تبدیلی کے لیے نہیں ملک کی تباہی کے لیے ووٹ ملا تھا، اس تبدیلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے لہٰذا ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور سندھ میں گیس کے بحران کا خاتمہ کریں۔

    رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ انہیں رات میں کہا گیا تھا کہ صبح سی این جی کی فراہمی شروع ہوجائے گی لیکن ساری رات انتظار کرنے کے بعد اب کہا جارہا ہے کہ سی این جی نہیں کھلے گی۔
    سندھ حکومت اکثر وفاق پر الزام لگاتی آئی ہے کہ اس کا حق نہیں دیا جارہا . اب پھر ایک بار یہ گلہ سامنے آیا ہے . جس کا اظہار پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کیا ہے.

  • کوالالمپور سمٹ 2019 کا تصحیح شدہ اعلامیہ جاری ، پاکستان کے حوالے سے کیا تبدیلی ہوئی

    کوالالمپور سمٹ 2019 کا تصحیح شدہ اعلامیہ جاری ، پاکستان کے حوالے سے کیا تبدیلی ہوئی

    کوالالمپور سمٹ 2019 کا تصحیح شدہ اعلامیہ جاری ، پاکستان کے حوالے سے کیا تبدیلی ہوئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کوالالمپور سمٹ 2019 کو تصحیح شدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پاکستان بھی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے کا حصہ ہوگا۔

    سمٹ کے ابتدائی اعلامیے میں پاکستان کا ذکر کیے بغیر لکھا گیا تھا ٹی وی چینل منصوبے میں ملائیشیا، ترکی اور قطر شامل ہوں گے۔
    https://twitter.com/kl_summit/status/1207950002707845120?s=20
    https://twitter.com/kl_summit/status/1207973275151716353?s=20
    اد رہے کہ ستمبر 2019 میں پاکستان، ترکی اور ملائیشیا نے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے کہا تھا چینل کے ذریعے مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ ٹی وی چینل اسلاموفوبیا کا بھی مقابلہ کرے گا۔

    یاد رہے کہ کوالالمپور سمٹ میں 52 ممالک کے 400 نمائندے سمیت 250 سیاستدان، صدور اور رہنما شریک ہیں۔
    سمٹ 18 سے 21 دسمبر تک ملائیشیا میں جاری رہے گا جس میں ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی ہے۔
    پاکستان نے بھی کوالالمپورسمٹ میں شریک ہونا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا کر دورہ منسوخ کردیا گیا.عموما یہ خیال کیا جارہا ہےکہ سعودی عرب کے پریشر پر پاکستان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے انکار کیا ہے.

  • جسٹس وقار سیٹھ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کیوں بھیجا جارہا. بتایا اٹارنی جنرل آف پاکستان نے

    جسٹس وقار سیٹھ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کیوں بھیجا جارہا. بتایا اٹارنی جنرل آف پاکستان نے

    جسٹس وقار سیٹھ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کیوں بھیجا جارہا. بتایا اٹارنی جنرل آف پاکستان نے

    باغی ٹی وی رپورٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کا کہنا ہے کہ جسٹس وقار سیٹھ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کا خصوصی عدالت کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔

    انور منصور نے کہا کہ سپریم جوڈيشل کونسل کا معاملہ صرف جسٹس وقار سیٹھ کے جج رہنے یا نہ رہنے تک ہوگا۔

    اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر چلے گا اس کا سپریم جوڈيشل کونسل سے کوئی تعلق نہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ اگر سپریم جوڈيشل کونسل نے جج کو اَن فٹ ڈکلیئر کردیا تو ان کا فیصلہ بھی ختم ہوجائے گا
    واضح رہ کہ مشرف کے خلاف متعصبانہ اوربغض سے بھرافیصلہ، جج وقارسیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ ،اس غیرقانونی ،غیرانسانی اورغیراسلامی فیصلے کے پرماہرین قانون نے بھی چیخ اٹھے،حکومت بہت جلد ااس جج کی ذہنی ، قانونی کیفیت کوسپریم جوڈیشیل کونسل میں پیش کرے گی

  • ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے محلہ فیرروز آباد، سردار پورہ ، خالد آباد کا اچانک دورہ

    ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے محلہ فیرروز آباد، سردار پورہ ، خالد آباد کا اچانک دورہ

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے محلہ فیرروز آباد، سردار پورہ ، خالد آباد کا اچانک دورہ، صفائی کی ناقص صورت حال کا فوری نوٹس لےتے ہوئے سےنٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ غفاری کو شوکاز نوٹس ،سےنٹری سپروائزر ےعقوب لال مسےح کو معطل کرنے ، دونوں کے خلاف پیڈا اےکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کر دےے۔روزنامہ جہان پاکستان میں گزشتہ روز نشر ہونے والی خبر پرنوٹس لیتے ہوئے شہری علاقوں مےں صفائی کا جائزہ لےنے کےلئے ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپورےشن علی الصبح ہونے کونسل نمبر 7کے علاقوں میں صفائی کا جائزہ لینے کےلئے پہنچے جہاں صفائی کی صورتحال نہاےت ناگفتہ بہہ پائی گئی اور سورج ڈرینر بھی گندگی سے بھری تھےں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کےا اور فوری اےکشن لےتے ہوئے سےنٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، سےنٹری سپروائزر یعقوب کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دےے، جس پر اہل علاقہ نے روزنامہ جہان پاکستان ضلع گجرات کی ٹیم کو خبر کی اشاعت کر کہ مسئلہ کی آواز اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے دونوں اہلکاروں کے خلاف پےڈا اےکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے انکے خلاف انکوائری کا حکم دےدےا اور اے ڈی سی جی گجرات توقےر الےاس چےمہ کو تحقےقاتی آفےسر مقرر کر دےا۔ درےں اثناءڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے خبردار کےا ہے کہ میونسپل کارپورےشن کا عملہ صفائی ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دے، غفلت ، لاپرواہی کسی صورت برداشت نہےں کی جائے گی۔

  • بھارت خونی احتجاج کی لپیٹ میں ، مزید مظاہرین کی ہلاکتیں

    بھارت خونی احتجاج کی لپیٹ میں ، مزید مظاہرین کی ہلاکتیں

    بھارت خونی احتجاج کی لپیٹ میں ، مزید مظاہرین کی ہلاکتیں

    باغی ٹی وی رپورٹ شہریت کے متنازع قانون کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج جاری ہے اور پولیس کی فائرنگ سے مزید 3 مظاہرین ہلاک ہو گئے ہیں۔کرناٹکا، اُتر پردیش، بنگلورو اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پابندیاں شہریوں کو احتجاج سے نہ روک سکیں، دہلی کے لال قلعہ، حیدر آباد اور تلنگانہ سے مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا جب کہ معروف بھارتی مورخ اور دانشور رام چندر بھی احتجاج کے دوران گرفتار ہو گئے۔متنازع شہریت قانون کیخلاف بھارت بھر میں احتجاج، ہلاک مظاہرین کی تعداد 9 ہو گئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرٹانکا کے شہر منگلور میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی لیکن اس کے باوجود مظاہرین کا احتجاج جاری رہا تو پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے
    واضح کہ اس سے پہلے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ، پتھراؤ اور آگزنی، تقریباً 2 ہزار لوگ حراست میں،اطلاعات کےمطابق لکھنؤ کے کھدرا، ٹھاکر گنج علاقے میں مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا تو پولیس نے حالات کو بگڑتا دیکھ مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں اور ہوائی فائرنگ بھی کی

  • آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف اور پاک فوج کے حق میں  ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

    آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف اور پاک فوج کے حق میں ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

    آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ سابق صدر پرویز مشرف اور فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں احتجاج کرنے جار ہی ہے . اس سلسلے میں پورے ملک شہر شہر میں ایسے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے.اس سلسلے میں آل پاکستان مسلم لیک یوتھ ونگ نے پاکستانی قوم کو کال دے رکھی ہے .یہ یکجہتی احجاج 22 دسمبر بروز اتوار کو ہوگا .اس سلسے میں آل پاکستان مسلم لیک یوتھ ونگ پنجاب کے صدر سعد ملک نے کال دی ہے اور ملک بھر سے پاکستانیوں کو اس احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے . آل پاکستان مسلم لیک یوتھ ونگ پنجاب کے صدر سعد ملک سے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.-4106384- 0345

  • فیس بک کے 26.7 کروڑ صارفین کا ڈیٹا افشا ہونے کی اطلاعات نے تہکہ مچا دیا

    فیس بک کے 26.7 کروڑ صارفین کا ڈیٹا افشا ہونے کی اطلاعات نے تہکہ مچا دیا

    فیس بک کے 26.7 کروڑ صارفین کے نام اور فون نمبر افشا ہونے کی اطلاعات نے تہکہ مچا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیس بک اور سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں پہلے ہی سے زیر گردش تھیں لیکن اب پھر سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر جاری اُس رپورٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں فیس بک کے 26.7 کروڑ صارفین کے نام اور ٹیلی فون نمبر آن لائن افشا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    انگریزی ویب سائٹ Comparitech پر ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق مذکورہ معلومات پر مشتمل ڈیٹا بیس گذشتہ ہفتے ایک الکٹرونک ہیکر کے فورم پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب تھا۔

    فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم ہمارے نزدیک غالب گمان یہ ہے کہ ان معلومات کو فیس بک پر اُن تبدیلیوں سے قبل حاصل کیا گیا جو ویب سائٹ کی انتظامیہ نے گذشتہ چند برسوں کے دوران لوگوں کی ذاتی معلومات کو زیادہ محفوظ بنانے کے واسطے کیں
    اس سےپہلے فیس بک اور ٹوٹر پر یہ الزام تھا کہ اس نے امریکی انتخابات میں‌صارفین کا ڈیٹا لیک کیا تھا.

  • لیہ – خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء

    لیہ – خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پنجاب حکومت کے پیکجز کے تحت خصوصی افراد کی مالی امداد، خدمت کارڈ ،ملازمتوں میں کوٹہ پر بھرتی ،معذوری سرٹیفیکٹ کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے لیے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے معذور افراد کی بحالی اور ٹریننگ کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتا ق حسین نے مالی امداد کی فراہمی کے لیے درخواستوں کی وصولی ایسے امور کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیاجس پر ڈپٹی کمشنر نے اسے مزید بہتر بنانے کے لیے شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر براہ راست مالی امداد کے سلسلہ میں موصولہ درخواستوں کے علاوہ نئی درخواستیں لینے کی ہدایت کی۔اسی طرح انہوں نے کمیٹی کی سفارشات پر کلسٹرسسٹم کے تحت سپیشل پرسن کو حکومتی پیکجز سے آگہی کے لیے بھرپور مہم چلانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فوکل پرسن ضیاءالرحمان ،محسن رضا اعظمی ،عبدالرزاق نے بھی تجاویز پیش کیںجبکہ منیجر ٹیوٹا فاروق اعوان،چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی علمدار حسین نے سپیشل افراد کو سہولیات کی فراہمی و مالی امداد کے لیے ٹریننگ ،مختلف کاروبار سے منسلک کرنے اور مالی امداد دینے کے بارے میں آگاہ کیا

  • لیہ – ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

    لیہ – ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل اورڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر نے ریلی کی قیادت کی۔ریلی ٹی ڈی اے چوک سے فوارہ چوک تک نکالی گئی ۔ریلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ اورافسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاءنے مودی کے خلاف کشمیر پرغاصبانہ قبضے پر نعرے باز ی کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکجہتی کشمیر ریلی تحریک پاکستان کا حصہ ہے جو کشمیر کی آزادی پر منتج ہوگا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یاسین واندر نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رہے گی۔اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ ختم کروائے کیونکہ مودی کا ظلم بے لگام ہو چکا ہے

  • سری لنکن ٹیم نے قومی ٹیم پر سبقت حاصل کر لی

    سری لنکن ٹیم نے قومی ٹیم پر سبقت حاصل کر لی

    سری لنکن ٹیم نے قومی ٹیم پر سبقت حاصل کر لی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

    پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے پانچ اور محمد عباس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم کو پاکستان پر 80 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےجانے والے تاریخی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

    اینجلو میتھیوز اور امبولدینیا 13، 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دنیش چندیمل کو 74 رنز پر حارث سہیل نے آؤٹ کیا۔ دننجیا ڈی سلوا 32 اور نروشان ڈک ولا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    سری لنکا کے دلروان پریرا 48 اور لہیرو کمارا صفر پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    کھیل کے پہلے روز پاکستانی ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے تھے۔