گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات : *سیف سٹی پراجیکٹ گجرات کی عوام کیلئے ایک تحفہ سے کم نہیں ہو گا* ان خیالات کا اظہار سیٹھ قمر خورشید (چیئرمین سی پی ایل سی گجرات) نے ایک ملاقات کے دوران کیا. انکا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی افادیت آنے والے دنوں میں کرائم کی روک تھام کے حوالے سے مددگار ثابت ہو گی سیف سٹی پراجیکٹ سی پی ایل سی گجرات کی بھر پور کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کیلئے سی پی ایل سی کے ایگزیکٹو ممبران نے انتھک محنت کی اور انتظامیہ اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اس کا آغاز کیا گیا ہے اس پروگرام کے تحت جدید طرز کے کیمرے اور یونٹ اہم مقامات پر نصب کیے گئے ہیں.
Author: +9251
-

سرگودھا دھند کے دوران ٹریفک حادثات کی روک تھام کے پیش نظر ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر سٹی
سرگودھا
دھند کے دوران ٹریفک حادثات کی روک تھام کے پیش نظر ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ اڈہ جات، پبلک سروس گاڑیوں اور روڈ یوزرز میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک شیخ کاشف مسعود نے انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد سعیداور انچارج ٹریفک ایجوکشن سب انسپکٹر ساجد حسین سمیت دیگر اہلکاروں کیساتھ لاہور سرگودھا روڈ پر دھند میں ہونے والے حادثات سے بچنے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے، گنے کی ٹرالیوں،گدھا ریڑھیوں،کاروں، ٹرکوں،مسافر بسوں اور ویگنوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ پر ریفلکٹرلگائے اور دھند میں ڈرائیونگ کرنے کی احتیاطی تدابیر بتائیں ۔ -

سرگودھا پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار
سرگودھا
پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم اختر نے نے پولیو پلانے والی ٹیم سے بدتمیزی کی اور ان کا سامان چھین کر پھینک دیا تھا جس پر ملزم کے خلاف فورا FIR درج کر لی گئی تھی
ملزم محمد اختر کو 36 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیاگیا ہے
پولیو کے قطرے پلانے والی ہر ٹیم کو سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے. ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا -

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں کے سابقہ ایس ایچ او اور کانسٹیبل کے خلاف اینٹی کرپشن میں درخواست جمع
سرگودھا (ادریس نواز سے) تھانہ جھال چکیاں کے سابقہ ایس ایچ او ثقلین شاہ اور کانسٹیبل علی رضا شاہ کے خلاف ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن کے آفس درخواست جمع۔
تفصیلات کے مطابق :
چک نمبر 54 شمالی کے رھاٸشی تصور حسین ولد سید رسول نے رشوت لینے کا الزام لگا کر تھانہ جھال چکیاں کے سابقہ ایس ایچ او ثقلین شاہ اور کانسٹیبل علی رضا شاہ کے خلاف ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے آفس درخواست جمع کروا دی۔ اسکے علاوہ ڈی پی او سرگودھا اور آر پی او سرگودھا آفس بھی بذریعہ ڈاک درخواستیں بھجواٸ گٸ۔ درخواست دہندہ کا کہنا ھے کہ ہمارے سیاسی مخالفین کے ساتھ ملکر ایس ایچ او ثقلین شاہ اور کانسٹیبل علی رضا شاہ نے مجھے اور میرے بھاٸیوں کو بلاوجہ گھر سے اٹھا کر تھانہ میں بند کیا اور اسکے بعد شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ جبکہ میں اور میرے بھاٸ بالکل بےگناہ تھے۔ اسکے بعد کانسٹیبل علی رضا شاہ نے مجھ سے کہا کہ اگر تم خود کو اور اپنے تینوں بھاٸیوں کو قتل کے مقدمہ سے بچانا چاہتے ھو تو ساڑھے چار لاکھ روپے رشوت دینی ھو گی۔ تو میں نے گھر فون کیا اور میرے گھر والوں نے مال مویشی بیچ کر ساڑھے چار لاکھ روپے تھانہ میں دیٸے۔ اور پھر ایس ایچ او نے مجھے اور میرے ایک بھاٸ احمد یار کو رھا کیا۔ اور کہا کہ باقی دو بھاٸیوں کو بعد میں لے جانا۔ رشوت لینے کے باوجود بھی ایس ایچ او ثقلین شاہ نے ھمارے مخالفین کے ساتھ ملکر میرے دو بھاٸ اسفند یار اور جاوید اقبال کو قتل اور ڈکیتی کے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں چالان کر دیا۔ اور کچھ دن بعد میرے بڑے بھاٸ احمد یار کو مخالفین نے گھر بیٹھک میں گھس کر قتل کر دیا۔ درخواست دہندہ تصور حسین ولد سید رسول نے کہا کہ میرے بھاٸ احمد یار کے قتل کی عدالتی کارواٸ کی وجہ سے مجھ سے درخواست جمع کروانے میں تاخیر ھوٸ۔ اور کہا کہ میری ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر اور ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا اور آٸ جی پنجاب اور اعلی حکام سے یہ اپیل ھے کہ پلیز مجھے انصاف دلوانے میں اھم کردار ادا کریں۔ اور جلد سے جلد اپنی زیرنگرانی میری درخواست پہ عمل درآمد کرواٸیں۔ -

سراج الحق بھی میدان بیان بازی میں تیرآزمانے لگے
لاہور:سراج الحق بھی میدان بیان بازی میں تیرآزمانے لگے،اطلاعات کےمطابق جماعت اسلامی کے امیرسینیٹرسراج الحق نے بھی پاک فوج کے خلاف بیان بازی کے موقع کو ہاتھ نہ جانے دیا اورحسب روایت درمیانہ بیان دے کراپنا حق ادا کردیا ہے،
اطلاعات کےمطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نےکہا ہےکہ قوم افواج پاکستان سے محبت کرتی ہے۔ مگر پرویز مشرف کو ریٹائرمنٹ کے بعد فوج کا حصہ نہیں سمجھتی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنے اعمال کے ذمہ دار خود ہیں
قوم افواج پاکستان سے محبت کرتی ہے۔ مگر پرویز مشرف کو ریٹائرمنٹ کے بعد فوج کا حصہ نہیں سمجھتی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنے اعمال کے ذمہ دار خود ہیں
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) December 19, 2019
یاد رہےکہ انہوں نے اپنے دوسرے غیر مبہم بیان میں کہا ہےکہ ملک اس وقت بے یقینی کی تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے۔ اداروں کے درمیان تناﺅ خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔
بچی کھچی جمہوریت بھی وینٹی لیٹر پر ہے۔ بڑے عہدوں پر براجمان لوگ اپنے اپنے مسائل میں الجھ گئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں عوام سخت پریشان ہے۔ ان کے مسائل حل ہونے چاہییں۔
-

بی جے پی نےاپنی ناکامیوں کوچھپانےکےلئےمسلمانوں کوبلی کا بکرابنایا:سابق سپریم کورٹ جج کاٹجو
نئی دہلی :بی جے پی نےاپنی ناکامیوں کوچھپانےکےلئےمسلمانوں کوبلی کا بکرابنایا،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے کہا ہےکہ کروڑوں ہندوستانی مسلمانوں کے لئے برے دن آ رہے ہیں کیوں کہ بی جے پی کو اپنی تمام تر ناکامیوں کو چھپانے کے لئے یہ بہانہ ڈھونڈا ہے اور مسلمانوں کو قربانی کا بکرا بنایا ہے
بھارتی فوجی آفیسر بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی متعدد مقامات پر موبائل سروس بند کر دی گئی ہے اور لوگ حکومت کے تئیں ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
مشرف غداری کیس،عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مارکنڈے کاٹجو نے بھی اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مارکنڈے کاٹجو نے لکھا، کروڑوں ہندوستانی مسلمانوں کے لئے برے دن آ رہے ہیں کیوں کہ بی جے پی کو اپنی تمام تر ناکامیوں کو چھپانے کے لئے یہ بہانہ ڈھونڈا ہے اور مسلمانوں کو قربانی کا بکرا بنایا ہے۔
خلاف آئین وشریعت فیصلہ،ملکی استحکام داوپرلگانے والےججزکےدماغی توازن پرشک ہے،اٹارنی…
سپریم کورٹ کے سابق جج نے لکھا کہ ہندوستانی آبادی کا تقریباً 80 فیصد حصہ ہندو ہیں اور بیشتر ہندوستانی ہندو زبردست طریقہ سے فرقہ پرست اور پولرائز (یعنی مسلم مخالف) ہو گئے ہیں۔ سال 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد ان کی نظر میں زیادہ تر مسلمان بنیاد پرست، ملک دشمن اور دہشت گرد ہیں۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں…
چنانچہ جب کسی مسلمان کو گائے کے مبینہ محافظوں (گئو رکشکوں) کے ہاتھوں لنچ (پیٹ پیٹ کر قتل) کیا جاتا ہے، تو یہ لوگ خوشی محسوس کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایک دہشت گرد کم ہو گیا! مسلمانوں کو ہندو لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرنے والوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جسے ’لو جہاد‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
بچےکی پیدائش پرسب کوچھٹی مگرغیرسرکاری، پرائیویٹ ادارے کےملازم کو نہیں
کاٹجو نے مزید لکھا، ہندوستانی معیشت کی حالت بہت خراب ہے۔ جی ڈی پی میں مسلسل گراوٹ درج کی جا رہی ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بھی گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ آٹو سیکٹر کے فروخت میں 30-40 فیصد کی کمی آئی ہے۔ ریئل اسٹیٹ کا شعبہ بھی نازک مراحل سے گزر رہا ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی
ہر سال 12 ملین (ایک کروڑ بیس لاکھ) ہندوستانی نوجوان ملازمت کے بازار میں داخل ہو رہے ہیں لیکن ملازمتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بیک وقت سبزیوں اور ایندھن کی قیمتوں میں تیزی آئی ہے، کسانوں کے بحران میں اضافہ ہوا ہے اور بچوں کی غذائی قلت بھی بڑگھ گئی ہے (عالمی ہنگر انڈیکس اور یونیسف کی رپورٹوں کے مطابق، تقریباً 50 فیصد ہندوستانی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور 50 فیصد ہندوستانی خواتین میں خون کی کمی پائی گئی ہے)۔ ہندوستانی عوام کے لئے مناسب صحت کا نظام اور اچھی تعلیم موجود نہیں ہے۔
ایک شارجہ عرب امارات میں دوسرا شارجہ آسمانوں میں
یہ عین اسی طرح کی صورتحال ہے جیسی کہ 1922 میں اٹلی اور 1933 میں جرمنی میں فسطائی حکومتوں نے اقتدار سنبھالا تھا۔ بی جے پی حکومت کی توجہ اس پر بالکل بھی نہیں ہے کہ ہندوستان کو کس خوفناک معاشی بحران کو جکڑ لیا ہے اور اسے کس طرح حل کیا جائے۔
پاک فوج کے خلاف عدالتی فیصلے! بھارتی فوج کے حوصلے بلند،سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل…
لہذا حکومت نے ان تمام چیزوں سے بچنے کے لئے مسلمانوں کو قربانی کے بکرے کے طور پر ڈھونڈ لیا ہے۔ جس طرح یہودیوں کو جرمنی میں تمام برائیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا اسی طرح ہندوستان میں بھی تمام برائیوں کے لئے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرایا جا رہا ہے۔
پرویزمشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اوراقدارسے بالاتر ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
کاٹجو نے لکھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یورپ کی طرح ہندوستان میں بھی نسل کشی ہوگی کیوں کہ ’گیس چیمبروں‘ میں بھیجنے کے لئے مسلمانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ہاں مگر مسلمانوں کے خلاف 2002 میں گجرات کے قتل عام کی طرز پر یا اس سے بھی زیادہ خوفناک مظالم ضرور کیے جا سکتے ہیں۔
-

شہریت ترمیمی قانون کےخلاف مظاہرہ، پتھراؤاورآگ زنی، تقریباً 2 ہزارلوگ حراست میں
لکھنو: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ، پتھراؤ اور آگزنی، تقریباً 2 ہزار لوگ حراست میں،اطلاعات کےمطابق لکھنؤ کے کھدرا، ٹھاکر گنج علاقے میں مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا تو پولیس نے حالات کو بگڑتا دیکھ مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں اور ہوائی فائرنگ بھی کی
بھارتی فوجی آفیسر بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور
موصول اطلاع کے مطابق پولیس نے مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان آمنے سامنے کی پرتشدد جھڑپ بھی ہوئی۔ پولیس نے پریورتن چوک پر احتجاج کے لئے اکٹھا ہونے والے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ پریورتن چوک پر بھی شر پسند عناصر نے کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا۔ میڈیا کی او بی وین کو بھی آگ کے حوالے کردیا گیا۔
مشرف غداری کیس،عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار
وہیں نزیک ہی میں موجود کے ڈی سنگھ بابو میٹرو اسٹیشن کو میٹرو انتظامیہ نے شام پانچ بجے تک کے لئے بند کر دیا۔ لکھنؤ کے پریورتن چوک، حضرت گنج اور کھدرا علاقے سے تقریباً 500 افراد کو پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے۔ ریاستی راجدھانی میں متعدد کانگریس لیڈر بشمول کانگریس ریاستی صدر اجے کمار للو کو گاندھی پرتما حضرت گنج علاقے میں اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
خلاف آئین وشریعت فیصلہ،ملکی استحکام داوپرلگانے والےججزکےدماغی توازن پرشک ہے،اٹارنی…
سنبھل سے موصول ایک رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے یوپی گورنمنٹ کی بس میں آگ لگا دی جبکہ متعدد دیگر گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ مظاہرین نے چودھری سرائے پولیس اسٹیشن میں بھی پتھر بازی کی۔پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج کیا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں…
وہیں ریاست کے دیگر حصوں سے بھی تشدد کے واقعات کی خبریں موصول ہوئیں جبکہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حالات قابو میں ہیں۔ پولیس نے سماج وادی پارٹی کے متعدد لیڈران سمیت 2000 افراد کو آج کے احتجاج کی پاداش میں گرفتار کیا ہے جبکہ 3000 ہزار سے زیادہ افراد کو ریاست کے متعدد علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔
بچےکی پیدائش پرسب کوچھٹی مگرغیرسرکاری، پرائیویٹ ادارے کےملازم کو نہیں
ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد بھی مظاہرین اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے باہر نکلے۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ جو ایک شادی پارٹی میں شرکت کرنے کے لئے لکھیم پوری کھیری کے لئے نکلے تھے انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کو ہراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کو فرقہ وارانہ بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے والا قرار دیا۔
بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی
-

2020 کے سال کو کس چیز سے منسوب کیا جارہا ہے، وزیرثقافت نے بتادیا
ریاض:وزیر ثقافتنے سال 2020 کو ایک چیزسے منسوب کرنے کا اعلان کردیاعرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ سال کو ہم ملکی سطح پر عربی خطاطی کے نام سے منسوب کررہے ہیں
بھارتی فوجی آفیسر بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور
ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصدعربی زبان کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جانا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عربی خطاطی کو خراج تحسین پیش کرنا اور دنیا بھر میں اس کی نمائندگی اور ترجمانی کی اہمیت کو باور کروانا ہے۔
مشرف غداری کیس،عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار
بندر بن عبداللہ بن فرحان نے یہ اعلان گزشتہ روز عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2020 کے دوران عربی خطاطی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
خلاف آئین وشریعت فیصلہ،ملکی استحکام داوپرلگانے والےججزکےدماغی توازن پرشک ہے،اٹارنی…
سرکاری و قومی اداروں کے ملازمین کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ان پرگراموں میں شرکت کو یقینی بنائیں اور متحرک ہوں تاکہ عربی خطاطی کی اہمیت کو نمایاں کیا جاسکے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں…
-

عدالتی آمریت فوجی آمریت سےزیادہ خطرناک،ایم کیوایم کا پرویزمشرف کےحق میں ریلی نکالنےکا اعلان
کراچی: عدالتی آمریت فوجی آمریت سےزیادہ خطرناک ،ایم کیو ایم پاکستان کا پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی فوجی آفیسر بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کے لیے عوامی ریلی منعقد کی جائے گی، کراچی میں اتوار 22 دسمبر کو دوپہر 2 بجے عوامی ریلی نکالی جائے گی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں…
گزشتہ روز دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی، وفد میں حیدر عباس رضوی اور میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے۔
وفد نے مشرف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی، سابق صدر مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو شکریہ ادا کیا تھا۔بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی
سربراہ فاروق ستار نے کل پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ صریحا ناانصافی ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر فیصلوں سے نظام عدل کو ٹھیس پہنچے گی۔
بچےکی پیدائش پرسب کوچھٹی مگرغیرسرکاری، پرائیویٹ ادارے کےملازم کو نہیں
پرویز مشرف کا موقف سنے بغیر فیصلہ سنانا ناانصافی ہے، دیگر جنرلوں کے ایسے اقدامات پر کبھی مقدمے نہیں چلائے گئے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ تفریقی فیصلوں سے مہاجروں میں احساس محرومی میں اضافہ ہوگا، پرویز مشرف کے والدین نے قیام پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، پرویز مشرف نے پوری زندگی ملکی دفاع میں صرف کردی۔
-

کار حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک،ہرطرف خون ہی خون
میکسیکو: کار حادثے کا شکار، 14 افراد ہلاک،ہرطرف خون ہی خون، اطلاعات کے مطابق ایک شاہراہ پر وین سٹرک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔وین کے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی، اس کوفناک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں…
زخمی ہونے والے مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جن میں سے 1 بچے سمیت 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایک تیز رفتار وین سامنے کھڑے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جو بٹری لکڑیوں کے ٹکڑوں سے بھرا ہوا تھا ۔
بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی
پولیس حکام نے واضح کیا کہ شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا جسے جائے وقوعہ سے تمام لاشوں کو اٹھا کہ اسپتال منتقل کرنے کے بعد کھول دیا گیا ۔
بچےکی پیدائش پرسب کوچھٹی مگرغیرسرکاری، پرائیویٹ ادارے کےملازم کو نہیں
