Baaghi TV

Author: +9251

  • بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی

    بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی

    نئی دہلی :بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی ،تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے ’متنازع شہریت بل‘ کو قانون بنایا گیا تھا جس کے خالاف بالی ووڈ اسٹار نے بھی آواز بلند کر لی ہے۔

     

    بھارتی فوجی آفیسر بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنے

     

    مسلم مخالف شہریت بل کے خلاف نفرت بڑھتی ہی جارہی ہے، اس متنازع شہریت قانون کے خلاف اگرچہ بھارت کے سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ شخصیات بھی بولتی نظر آرہی ہیں۔شوبز شخصیات میں دیا مرزا، پرینتی چوپڑا اور سوناکشی سنہا سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

    مشرف غداری کیس،عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

    ادکارہ دیا مرزا نے ’متنازع شہریت قانون‘ کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ ’ان کی والدہ ہندو تھیں، ان کے جسمانی والد مسیحی تھے جب کہ ان کی پرورش کرنے والے والد مسلمان تھے اور ان کے تمام دستاویزات میں مذہب کا خانہ اب بھی خالی ہے، کیا کوئی مذہب طے کرے گا کہ میں بھارتی ہوں یا نہیں؟

     

    اداکارہ سوناکشی سنہا نے آئین ہند کا متن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم کیا تھے، ہم کیا ہیں اور ہم کیا ہوتے جا رہے ہیں۔سوناکشی کہتی ہیں کہ بھارتی قیادت خود ہی اس دیش کی تقسیم کوممکن بنارہی ہے، اگرایسے فیصلے ہوئےتوپھربھارت کو تباہی سے کوئی نہیں بچاسکتا

     

    https://twitter.com/sonakshisinha/status/1206789473540988929?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1206789473540988929&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fworld%2F2019%2F12%2F870853%2F

    بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے متنازع شہریت قانون کو ’بھارت کی جمہوریت کی موت‘ قرار دیا اور ٹوئٹ کیا کہ بھارت میں معصوم لوگوں کو اپنی آواز بلند کرنے پر مارا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قانون سازی کرنی چاہیے مگر دوسروں کی رائے کا بھی احترام کرنا چاہیے۔

     

     

    واضح رہے اس کے عالاوہ دیگر لوگ جن کا تعلق شوبزانڈسٹری سے ہے ’متنازع بھارتی شہریت قانون‘ کے خلاف بولتے نظر آرہے ہیں۔

  • ایک شارجہ عرب امارات میں دوسرا شارجہ آسمانوں میں‌

    ایک شارجہ عرب امارات میں دوسرا شارجہ آسمانوں میں‌

    واشنگٹن :ایک شارجہ عرب امارات میں دوسراآسمانوں میں‌،نئےدریافت شدہ ستارے کا نام‘شارجہ’رکھ دیا گیاماہرین فلکیات (IAU) نے 2019 کے تمام نئے دریافت ستاروں اور سیاروں کے نام لینے کے لئے عالمی مقابلہ کیا۔

    مجموعی طور پر ، ناموں کے لئے 360،000 تجاویز IAU کو موصول ہوگئیں۔ 112 ممالک کی آئی اے یو نیشنل کمیٹی نے اپنی تجاویز کو قومی امیدواروں کی شارٹ لسٹ میں شامل کردیا ، جو عوام کو ان کے ووٹوں کے لئے پیش کیا گیا۔ کل 420،000 افراد نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دیا۔

    IAU کےمطابق دریافت کردہ ستاروں میں سے ایک – HIP 79431 – کا نام “شارجہ” اور اس ستارے سے وابستہ سیارے کا نام “بارجیل” رکھا گیا ہے۔بارجیل ہوا کا ایک ٹاور ہے جو ہوا کے بہاؤ کو ہدایت دینے کے لئے استعمال ہوتا ہے تاکہ ہوا کو ایئر کنڈیشنگ کی شکل کے طور پر دوبارہ سے گردش کیا جاسکے۔

    نیام ایکسو ورلڈس اسٹیئرنگ کمیٹی کے شریک صدر ، ایرک ماماجیک نے ایک بیان میں کہا: “ماضی کی نسل کے دوران فلکیاتی مشاہدات نے اب 4000 سے زیادہ سیارے دریافت کیے ہیں جو دوسرے ستاروں کا چکر لگائے ہوئے ہیں ، جنہیں ایکسپوپلینٹس کہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ انکشافات کی تعداد ڈھائی سال میں لگ بھگ دوگنی ہوتی جارہی ہے ، جس میں نئے سیارے کی نمایاں آبادی کا انکشاف ہوتا ہے اور اپنی ہی زمین اور نظام شمسی کو تناظر میں رکھتے ہیں۔

  • بھارتی فوجی آفیسر بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنے پر گرفتار

    بھارتی فوجی آفیسر بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنے پر گرفتار

    بھارتی فوجی بیوی کو دوستوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنے پر گرفتار,اطلاعات کے مطابق مہا شٹرا ریاست میں پولیس نے ایک خاتون کی شکایت کے بعد ایک فوجی آفیسر کو اپنی بیوی کو دوستوں کے ساتھ ’جنسی تعلق‘ استوار کرنے پر مجبور کرنے پر گرفتار کرلیا۔

    بھارتی اخبار کے مطابق سمتا نگر پولیس نے گرفتار بھارتی فوجی آفیسر میجر رمیش کمار کی بیوی کی شکایت پر کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار شخصکی بیوی نے پولیس کو تعزیرات ہند کی شق 376 اور 376 ای سمیت 354، اے سی اور 506 اور شق 34 کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا۔

    ان شقوں کے پیش نظر خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف ‘جنسی جرائم’ پر مجبور کرنے ‘ریپ’ نامناسب کام کرنے پر مجبور کرنے،زور زبردستی کرنے، طاقت کا استعمال کرکے نامناسب فعل کروانے’ جیسے مقدمات درج کرواے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے جون 2017 سے انہیں ’دوستوں کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق استوار کرنے پر مجبور کرنا شروع کیا‘۔

    خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے انہیں اپنے کئی دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا جب کہ ان کے شوہر اپنے دوستوں کی بیویوں کے ساتھ بھی جنسی تعلقات استوار کرتے تھے۔

    متاثرہ خاتون کو اس کے شوہر نے سب سے پہلے 15 جون 2017 کو ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں ساتھ بیٹھنے کا کہا اور اس دن ان کے شوہر کے دوست نے خاتون کا ریپ کیا جب کہ ان کے شوہر اپنے دوست کی بیوی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے رہے۔

    خاتون نے مزید بتایا کہ اس کے شوہر نے کئی مواقع پر ’ایکسچینج‘ پروگرام کے تحت اپنے دوستوں کے حوالے کیا جب کہ اس کے شوہر اپنے دوستوں کی بیویوں کے ساتھ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرتے رہے۔

    بھارتی اخبار کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک بار اس کے شوہر کے ایک دوست نےاسے شوہر کے سامنے ریپ کا نشانہ بنایا اور شوہر نے ان کے اس عمل کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جس کے ذریعے شوہر اسے بلیک میل کرتا رہا۔

    خاتون نے انکشاف کیا کہ مسلسل شوہرکے دوستوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرنے کے بعد وہ اپنی ماں کے گھر چلی گئیں اور اگست 2019 سے وہ اپنی ماں کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

    خاتون نے شوہر سے طلاق کے لیے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

  • مشرف غداری کیس،عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

    مشرف غداری کیس،عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

    لاہور:عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کر دی۔اطلاعات کےمطابق مشرف غداری کیس کےفیصلےکااثرپاکستان اسٹاک مارکیٹ پربھی ہواہے۔ کاروباری ہفتےکےچوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی گئی۔

    مشرف غداری کیس میں فیصلےکےبعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار سے واپس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    جمعرات کے روز دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 249 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    تاہم دن گزرنے کے ساتھ ساتھ انڈیکس کی سطح نیچے آتی گئی اور 11 سو پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ بدترین مندی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 500 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 948 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 655 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ انڈیکس میں 2.33 فیصد کی شدید مندی ہے

    مارکیٹ میں 11 ارب روپے مالیت کے 35.95 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے زبرست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تاہم سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے پہلے دن ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ایک دم رک گئی تھی ۔

    ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے (9 سے 13 دسمبر کے دوران) انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی۔

  • سپورٹس سٹیڈیم کمپلیکس میں شہری دفاع کی مشقوں کا اھتمام

    سپورٹس سٹیڈیم کمپلیکس میں شہری دفاع کی مشقوں کا اھتمام

    *ٹوبہ ٹیک سنگھ/ محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اھتمام سپورٹس سٹیڈیم کشمیر روڈ (جھنگ روڈ) میں عظیم الشان شہری دفاع کا مظاہرہ، مختلف دوسرے اداروں نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔۔*

    تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین انجم کی زیر سرپرستی محکمہ سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سپورٹس سٹیڈیم کمپلیکس میں شہری دفاع کی مشقوں کا اھتمام کیا جس کے مہمان خصوصی چوھدری محمد اشفاق نائب صدر پاکستان تحریک انصاف تھے جبکہ محترمہ آمنہ منیر ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس نے تقریب کی صدارت کی۔
    یہ پر وقار تقریب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس فیصل آباد محترم اصغر علی اور مقامی ایم پی اے جناب سعید احمد سعیدی کی زیر نگرانی منعقد ھوئی جس میں DPO صاحب معززین شہر اور سکول کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    شہری دفاع کے اس مظاھرے میں فضائی حملے کی صورت میں متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد، بم کو ناکارہ بنانے، پٹرول پمپ کو لگی آگ بجھانے اور متاثرہ بلند و بالا بلڈنگ سے رہائشیوں کو واگزار کرکے محفوظ مقام تک پہنچانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس پر ناظرین نے اھلکاران کی کارکردگی کو خوب سراھا اور بھرپور داد دی۔

    اس عملی مظاھرے میں پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کے کمانڈوز نے بنک میں گھسے دھشت کردوں کو گرفتار کرنے اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد و آگ پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

  • خلاف آئین وشریعت فیصلہ،ملکی استحکام داوپرلگانے والےججزکےدماغی توازن پرشک ہے،اٹارنی جنرل

    خلاف آئین وشریعت فیصلہ،ملکی استحکام داوپرلگانے والےججزکےدماغی توازن پرشک ہے،اٹارنی جنرل

    اسلام آباد:جس نےملکی استحکام داوپرلگادیا،خلاف آئین وشریعت فیصلہ،مجھے ججز کے دماغی توازن پرشک ہے،جس کا دماغی توازن درست نہیں‌اسےجج نہیں رہناچاہیے،خصوصی عدالت کا فیصلہ غیرقانونی،مذمت کرتا ہوں،اطلاعات کےمطابق اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق خصوصی عدالت کےتفصیلی فیصلےکو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے، حکومت ان ججز کے خلاف ایکشن لے گی۔

    ذرائع کےمطابق ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ غیرقانونی، غیرآئینی اور غیر اخلاقی ہے جس کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس غیرآئینی فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے، حکومت ان ججز کے خلاف ایکشن لے گی اور متعلقہ جج کے خلاف آرٹیکل 209کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔

    اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کیلئے اقدامات کروں گا جب کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں متعلقہ جج کا انکوائری کیلئے معاملہ بھیجاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلےسے ظاہر ہے یہ دشمنی کی بنیاد پر دیا گیا، خصوصی عدالت کے فیصلےسے ادارے پر بھی گہری چوٹ لگی ہے ،اس فیصلے میں افواج پاکستان کو بھی اٹیک کیا گیا ہے۔

    انور منصور کا مزید کہنا تھا کہ ایساشخص جس کا دماغی توازن مناسب نہیں اسےجج نہیں رہناچاہیے، جو آئین، قانون اور اسلام کیخلاف فیصلے دے ایسے شخص کو جج نہیں رہناچاہیے، استنبول سے واپس آکر فیصلے کیخلاف اقدامات کروں گا، فیصلہ کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دی جائیگی جس کی قانون اجازت دیتا۔

  • سابق صدرکےخلاف فیصلہ آئین پاکستان کے خلاف اوراس کا ہدف پاکستان کی فوج ہے۔علامہ طاہراشرفی

    سابق صدرکےخلاف فیصلہ آئین پاکستان کے خلاف اوراس کا ہدف پاکستان کی فوج ہے۔علامہ طاہراشرفی

    لاہور:یہ ججزپاک فوج کے خلاف فیصلے کس کوخوش کرنے کے لیے کررہے ہیں؟ان فیصلوں‌پربھارت میں جشن منائے جارہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق علامہ طاہر اشرفی کا پرویز مشرف کے بارے میں عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہارکردیا

    علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہےکہ ججزیہ یاد رکھ لیں‌کہ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں، فیصلہ آئین پاکستان کے خلاف اور اس کا ہدف پاکستان کی فوج ہے۔انہوں نے کہا کہ جج صاحب خودآئین اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے امید ہے چیف جسٹس از خود نوٹس لیں گے۔

    علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی لاش ڈی چوک پر لٹکانے کے بارے میں کہا کیا پاکستان میں چنگیز خان کا قانون آگیا ہے کہ لاش کی بے حرمتی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے میں جوججزملوث ہیں ان کا پتہ لگانا چاہیے کہ ان کے تانے بانے کہاں ملتے ہیں‌

  • ججزکی عقل پرحیرانی ہورہی ہے،لاش کوچوک پرلٹکانے کی بات قانونی اورشرعی لحاظ سےغلط ہے،مفتی نعیم

    ججزکی عقل پرحیرانی ہورہی ہے،لاش کوچوک پرلٹکانے کی بات قانونی اورشرعی لحاظ سےغلط ہے،مفتی نعیم

    کراچی: ججز کی عقل پرحیرانی ہورہی ہے ،لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات قانونی اور شرعی لحاظ سےغلط ہے، جامعہ بنوریہ کے مہتمم اورممتاز عالم دین مفتی نعیم نے کہا ہے کہ لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات قانونی اورشرعی لحاظ سے نہ صرف غلط ہے بلکہ تعصب اوربغض سے بھری ہوئی ہے

    تفصیلات کے مطابق جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے کہا کہ مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ ذاتی اختلاف اور انتقامی بنیاد کا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے جج نے مشرف کے خلاف فیصلہ ذاتی عناد کی بنیاد پر کیا ہے، لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات اخلاقی، قانونی اور شرعی لحاظ سے غلط ہے۔

    خیال رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔ وہ اپنے کیس کی پیروی کے لیے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

  • پاک فوج کے خلاف عدالتی فیصلے! بھارتی فوج کے حوصلے بلند،سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل نصب کر دیے

    پاک فوج کے خلاف عدالتی فیصلے! بھارتی فوج کے حوصلے بلند،سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل نصب کر دیے

    نئی دہلی: پاک فوج کے خلاف عدالتی فیصلے !بھارتی فوج کے حوصلے بلند ہوگئے ، بھارت نے سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل نصب کر دیے،اطلاعات کے مطابق کل اس وقت سے جب خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ دیا گیا اس وقت سے پاکستان کی سرحدوں پربھارت نے دباو بڑھانا شروع کردیا ہے ،

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے داخلی مسائل کے دوران دشمن کی شرپسندی کی سازشیں سامنے آنے لگی ہیں، پڑوسی ملک بھارت نے سرحد پر اینٹی ٹینک میزائل سمیت دیگر میزائل نصب کر دیے ہیں۔بھارت شر انگیزیوں کے لیے پھر سے پر تولنے لگا، سرحدوں پر غیرمعمولی نقل و حرکت بڑھا دی گئی ہے۔

    بھارت نے پاک انڈیا بارڈر پر براہموس اور اسپائک میزائل نصب کر دیے ہیں، جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے خط میں اقوام متحدہ کو باور کرایا ہے کہ بھارت ایل او سی پر نصب میزائل آزاد کشمیر پر استعمال کر سکتا ہے، بھارت نے ایل او سی کے پانچ سیکٹرز میں باڑ کو جزوی طور پر ہٹا دیا ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت جعلی بنیادوں پر کوئی فوجی آپریشن کر سکتا ہے، اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے اگر ایل او سی پر کوئی حرکت کی تو پاکستان بھرپور، بر وقت اور مناسب جواب دے گا، بھارت کو 27 فروری کا دن یاد رکھنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا تھا کہ بھارت 47 لاکھ افراد انتہا پسند گروپ کی صورت میں تیار کر رہا ہے، ہندوستان نے جو جرائم کیے ہیں صدیوں تک ان کا جواب دینا پڑے گا، بھارت کی کوشش ہے کشمیر کے لوگ آپس میں لڑ پڑیں، ان کی کوشش ہے آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان کوئی تصادم ہو، لیکن ہم بھارت کی سازشوں کو کسی صورت کام یاب ہونے نہیں دیں گے۔

  • پرویزمشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اوراقدارسے بالاتر ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    پرویزمشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اوراقدارسے بالاتر ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیس کا فیصلہ تہذیب اوراقدار سے بالاتر ہے۔آج کےفیصلےمیں استعمال لفظ انسانیت، مذہب اور تہذیبی اقدار کے منافی ہیں، پاک فوج کے ترجمان کا واضح پیغام

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے ، آج کےفیصلےمیں مذہب اورانسانیت سےبالاترالفاظ استعمال کیے، اس ملک اوراستحکام کیلیےہم نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔

    واضح رہے کہ آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹو ئٹ کر کے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے، بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اشتعال انگیز بیان بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات اور انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے گزشتہ دن اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔

    اس کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدوں پر غیر معمولی نقل و حرکت بھی بڑھا دی گئی، بھارت نے پاک انڈیا سرحد پر براہموس اور اسپائک میزائل بھی نصب کر دیے ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی حال ہی میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے، قوم نظریہ پاکستان، کشمیریوں کیساتھ کھڑی دکھائی دے گی، بھارت کو متنبہ کرتا ہوں کوئی ایسی غلطی نہ کرنا، ہم پر امن لوگ ہیں، ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔