Baaghi TV

Author: +9251

  • کیا قیامت ہے خود پھول ہیں غمازِ چمن…از … انشال راؤ

    کیا قیامت ہے خود پھول ہیں غمازِ چمن…از … انشال راؤ

    اگر دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی دودھ کا رنگ کالا قرار دے دے اور اگر تمام لوگ دودھ کے رنگ کو کالا سمجھنا شروع کردیں تو دودھ کا رنگ کالا نہیں ہوجائیگا ہمیشہ سفید ہی رہنا ہے بالکل اسی طرح عدالت کے جانبدارانہ فیصلے میں ملک و ملت کے لیے تین تین جنگیں لڑنے والا، اللہ کے گھر (خانہ کعبہ) کا دفاع کرنے والا، ملک و ملت کو ترقی کی راہ پہ لے جانے والا محض اس بنا پہ غدار نہیں ہوسکتا کہ اس نے چند مفاد پرست سیاستدانوں کے مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دی تھی،

    خصوصی عدالت جتنا چاہے زور لگالے کاغذوں کے کاغذ کالے کردے، دلائل کے انبار لگالے مگر حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتی، سمجھ سے بالاتر ہے کہ عدالت کی طرف سے سپہ سالار پاکستان کے لیے غدار کا لفظ استعمال کیا گیا جس پر سب سے زیادہ شادیانے بھارت میں بجائے جارہے ہیں، ہندوتوا اینکرز چیخ رہے ہیں، ہندوتوا اخبارات چنگھاڑ رہے ہیں کہ دیکھو ہم نے کردکھایا وہ ایجنڈہ جو 1999 میں بھارتی ایجنسی را لیکر چلی اب پاکستانی ججز و وکلا کے ہاتھوں پورا ہورہا ہے جیسا کہ سابق بھارتی جنرل وی پی سنگھ نے اپنی کتاب "بھارت کے عسکری تنازعات اور سفارتکاری” میں بھارتی اہداف کا اظہار کیا کہ پاک آرمی کو بدنام کرنا، مورال ڈاون کرنا، دنیا میں تنہا کرنا اہم ترین ہدف رکھا،

    یہی وجہ ہے کہ افواج پاکستان کو ہر سطح پہ نشانہ بنایا جاتا آرہا ہے ایک طرف تو عالمی سطح پہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے کہ عسکریت پسندی کے پیچھے پاک فوج ہے جبکہ دوسری طرف عوام کے ذہنوں میں فوج مخالف سوچ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں اگرچہ دشمنان ملک و ملت کامیاب تو نہیں ہوپائے لیکن اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ اس سازش کو کامیاب بنانے کے لیے ملک و ملت کو جو نقصان پہنچایا گیا اس کا ازالہ ممکن نہیں،

    بات ہورہی ہے کہ غدار کون؟ سب سے پہلے تو یہ تعین کیا جائے کہ غداری کسے کہا جانا چاہئے اور حب الوطنی کا پیمانہ کیا ہے؟ اس کا جواب انتہائی سادہ سا ہے کسی انسائیکلوپیڈیا یا کسی اور چیز کی مدد کی ضرورت نہیں، دنیائے تاریخ سے ثابت ہے کہ کوئی بھی دانستہ فیصلہ یا پالیسی یا راز لیک کرنا یا ملی حساس معلومات دشمنوں کو فراہم کرنا یا دانستہ دشمن کو فائدہ پہنچانا یا ایسا کام دانستہ طور پر کرنا جو ملک و ملت کے مفاد کے خلاف ہو یا ملک و قوم کے لیے نقصاندہ ہو غداری کے زمرے میں آتا ہے

    بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک و ملت کی فکر، مادر وطن کے لیے قربانی دینا، دشمن کی سازشوں کے آڑے آجانا، ملک و ملت کے لیے ہمہ وقت خود کو پیش کرنا حب الوطنی ہے اب اگر اس بنیاد پہ موازنہ کرتے ہیں کہ کون کیا ہے اس بات سے کون ہے جو واقف نہیں کہ بھارت و دیگر دشمن قوتیں پاکستان کے ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے براہ راست جنگ نہیں کرسکتے لہٰذا پاکستان کو معاشی، معاشرتی اور سفارتی سطح پہ کمزور کرنے کے لیے داخلی و خارجی سطح پہ پاکستان کے خلاف محاذ گرم کردیا گیا

    جس میں سب سے زیادہ ٹارگٹ پاک آرمی رہی اور یہ راز کسی سے ڈھکا چھپا نہیں کہ پاکستان و پاک فوج کو عالمی سطح پہ بدنام کرنے میں بیرونی عناصر سے زیادہ اندرونی لوگ سرگرم ہیں جن میں کچھ سیاستدان، کچھ میڈیا پرسنز، کچھ کالے کوٹ والے اور کچھ نام نہاد سماجی کارکن سرفہرست ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ اسلام کو جتنا نقصان میر جعفر و میر صادقوں نے پہنچایا اتنا نریندر مودی، بن گوریان یا نیتن یاہو نے بھی نہیں پہنچایا تھا اس ضمن میں اقبال نے کیا خوب کہا تھا کہ
    بوئے گل لے گئی بیرون چمن رازِ چمن
    کیا قیامت ہے کہ خود پھول ہیں غمازِ چمن

    کہ اپنے ہی غدار ہوتے ہیں جو مادر وطن کے راز بیرونی دشمن کی خوشنودی کے لیے دے دیتے ہیں اسی کے مصداق ڈان لیکس ہو یا خواجہ آصف کی امریکہ میں ایشیائی سوسائٹی کے سیمینار میں کی گئی تقریر، نوازشریف کے ممبئی حملوں کے حوالے سے دئیے گئے بیانات ہوں یا انٹرویو، بلاول کے وار ہوں یا کسی اور کے پروپیگنڈے جن کا سہارا لیکر دشمن قوتیں پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کا جواز بنانے کی کوششیں کرتی ہیں اور اس سوچے سمجھے منصوبے کا اصل ہدف نشانہ پاک آرمی ہی ہے

    اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ پاک آرمی انکل امریکہ کے ڈو مور کا جواب نومور سے دیتی ہے جس بنا پر عالمی قوتیں کسی بھی قیمت پر پاک فوج کی حیثیت پولیس کے مترادف کرنا چاہتی ہیں جسکے لیے ایک بار پھر آزمایا ہوا کارتوس چھوڑا گیا ہے جیسے 2007 میں عدلیہ بحالی کی آڑ میں کالے کوٹ کو استعمال کیا گیا بالکل اسی طرح ایک بار پھر وہی کالا کوٹ استعمال کیا جارہا ہے یاد رہے کہ 2007 کی عدلیہ بحالی تحریک امریکی پالیسی برائے Regime Change in Pakistan یعنی پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کے لیے بطور آلے کے استعمال ہوئی،

    امریکہ کی یہ پالیسی کامیاب رہی کہ مشرف کے بعد پاکستان میں جو دہشتگردی کا بازار گرم ہوا وہ رب العزت کسی اور قوم کو نہ دکھائے، اس کے علاوہ لاقانونیت، کرپشن و لوٹ مار کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے اور قرضوں کے انبار لگادئیے گئے جس کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں سے ہاتھ اٹھوانا اور جغرافیائی تقسیم تھا لیکن پاک فوج نے اسے دوسرے دور میں ناکام بنادیا تو اب ایک بار پھر اسی اقتدار کی تبدیلی والی پالیسی کے تحت پاکستان میں افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کچھ میڈیا پرسنز اس سازش کا حصہ ہیں،

    زرا سوچئے کہ مشرف ان کے نزدیک ایمرجنسی نافذ کرنے کی وجہ سے غدار جبکہ اربوں کھربوں لوٹنے والے، راز دینے والے، مختلف بیانات و انٹرویوز سے پاکستان کو بدنام کرنے والے محب وطن ہیں، زرا سوچئے مشرف تو ایمرجنسی لگا کر غدار ٹھہرا لیکن سیاستدان لاکھوں نااہل افراد کو میرٹ کی دھجیاں اڑا کر بھرتی کرکے آئین پاکستان کے مطابق اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے، من پسند ٹھیکے دیکر اور کچھ صحافیوں کو مالا مال کرکے محب وطن، حال ہی میں جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کو متنازعہ بنایا گیا اور اب مشرف کو غدار لکھا گیا

    اس عدالتی فیصلے کی حیثیت بالکل ایسے ہی ہے جیسے موصوف جج صاحبان طاقت کے نشے میں شراب کو حلال قرار دیکر سوچنے لگیں کہ شراب جائز ہوگئی، جس طرح شراب کو ساری دنیا حلال سمجھنے لگے تو حلال نہیں ہوجاتی اسی طرح امریکی اخبار سے Bitches Of The Riches کا خطاب پانے والی عدلیہ کی طرف سے کرپٹ مافیا کو بری و ڈھیل دینے سے وہ پاک صاف نہیں ہوجائینگے خیر قصہ مختصر کہ ایک بار پھر کالے لباس والی سرکاریں کسی خفیہ طاقت کے اشاروں پر ایکٹیو ہوگئی ہیں جوکہ افواج پاکستان کو ٹارگٹ بناکر کبھی پورہ نہ ہونے والے خواب یعنی کہ فوج کو پولیس کی طرح بنانے کی سازش کا حصہ ہیں۔

    آرزوئے سحر
    تحریر: انشال راؤ
    عنوان: کیا قیامت ہے خود پھول ہیں غمازِ چمن

  • اگر کوئی یہ سوچتا ہے …کہ فوجی موت سے  ڈرجائے گا…..از…صابرحسین

    اگر کوئی یہ سوچتا ہے …کہ فوجی موت سے ڈرجائے گا…..از…صابرحسین

    اگر کوئی یہ سوچتا ہے
    کہ آئین شکنی کی سزا سنگین غداری قرار
    دیکر اس پر سزائے موت سے کوئی فوجی ڈر جائے گا ،تو وہ عقل کا انا ہے
    کیونکہ فوجی موت سے نہیں ڈرتا ،حقیقت میں فوج میں بھرتی ہونے والا

    ہر مرد و زن یہ سوچ کر داخل ہوتا ہے کہ پہلی ترجیح موت ہے
    بارڈر پر کھڑآ سپاہی کسی انجان گولی کا نشانہ بن سکتا ہے

    جہاز میں اڑنے والا پائلٹ ہزاروں پرزوں میں سے کسی ایک پرزے کی وجہ
    سے جان سے جا سکتا ہے ،سمندر کی تہہ میں لیٹی سب میرین پانی کے دباؤ
    سے پھٹ سکتی ہے اور درجنوں کی جان لے سکتی ہے ،کوئی فریگيٹ
    کسی چٹان سے ٹکر کر پاش پاش ہو سکتا ہے اور محافظ وہیل کا نوالہ بن
    سکتے ہیں

    کمیشن لیا ،اعزازی تلوار لی ،پہلی ہی پوسٹنگ آرمڈ ڈویژن میں ہوتی ہے
    چند مہینوں بعد جنگ میں جاتا ہے جلتے ٹینک سے لوگوں کو اور بمبوں
    کو نکالتا ہے ،

    پھر تیسرے دن شیل لگنے سے زحمی ہوتا ہے کماد کے کھیت
    میں دو دن اکیلا پڑآ رہتا ہے ،ایک سپاہی اٹھا کر لاتا ہے ،پھر 71 کی جنگ
    لڑتا ہے ،کمانڈو کورس کرتا ہے ،

    انتہائي حساس اور خطرناک مشن مکمل
    کرتا ہے ،خانہ کعبہ کو خارجیوں سے پاک کرتا ہےگولیوں کی بوچھاڑ میں زںدہ بچ جاتا ہے ،عمدہ کارکردگي پر میجر جنرل بنتا ہے،مری میں ہوتا ہے جی ایچ کیو طلب کیا جاتا ہے ہیلی کاپٹر بھیجا جاتا ہے ،گآڑی لیکر نکل پڑتا ہے ،لانے والا ہیلی کاپٹر واپسی پر کریش ہو جاتا ہے دو پائلٹ شہید ہو جاتے ہیں لفٹننٹ جنرل بنتا ہے ،

    منگلہ کا کور کمانڈر بنتا ہے جی ایچ کیو طلب کیا جاتا ہے ،جیب لیکر پنڈی کی طرف چلتا ہے ،لانے والا ہیلی کاپٹر دوسرا کریش ہو جاتا ہے دو پائلٹ شہید ہو جاتے ہیں ،کور کمانڈر کانفرنس ہوتی ہے ملک میں صدر اور وزیراعظم کا جھگڑا چل رہا ہوتا ہے ،میٹنگ میں کہتا ہے ہمیں وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیئۓ ،یہ بات نواز شریف کو پتہ چلتی ہے وہ آرمی چيف بنا دیتا ہے ،جب نواز شریف کو پتہ چلتا

    ہے یہ تو پکا محب وطن ہے درباری نہیں تو اسے خطرہ محسوس ہوتا ہے کارگل ہوتا ہے انڈیا کی چیخيں نکال دیتا ہے ،انڈیا اور کلنگٹن کہتے ہیں اسکو ہٹاؤ ،سری لنکا جاتا ہے واپسی وزیراعظم براہ راست حکم دیتا ہے جہاز کو مت لینڈ کرنے دو
    اور ایک انجینئر کو جو درباری ہوتا ہے ضیا الدین بٹ کو آرمی چيف بنا دیتا ہے

    فوج مارشل لاء لگآ دیتی ہے ،پنڈي میں خود کش حملہ ہوتا ہے ایک پولیس انسپکٹر
    کی لاش اڑ کر مشرف کی فرنٹ شیشے پر آ لگتی ہے لیکن بچ جاتا ہے ،دوسرا حملہ جھنڈا چیچي کے مقام پر ہوتا ہے جیمر کی وجہ سے بم لیٹ پھٹتا ہے اور اتنا طاقتور بم کے پل کے کنکریٹ کے ٹکڑے مشرف کی گآڑی کو آ لگتے ہیں پھر بچ جاتا ہے ،

    پھر کراچي میں دو کنٹینرز میں ہزار ہزار کلوگرام بارودی مواد بھر کر
    سڑک کے دونوں طرف کھڑے کے دیئے جاتے ہیں ،ان کے درمیان سے گزر جاتا
    ہے انکی ریموٹ کنٹرول ریسیور کی تاریں خود بخود کھل ہوئی پائی جاتی ہیں

    پھر بچ جاتا ہے ،طلال بگثی نے ایک کروڑ سر کی قیمت رکھی طلال نہیں رہا
    عبد الرشید نہیں رہا ،بیت اللہ ،حکیم اللہ نہیں رہے ،ہر دشمن بم سے پھٹا کئي تو ایسے مرے کہ بیوی اور بیٹوں کو دو سال بعد پتہ چلا کہ اماں بیوہ ہے دو سال سے

    اللہ نے ہر قدم پر حفاظت کی ،ذاتی کردار کیا ہے اللہ کو معلوم ہے ،لیکن ایک بات
    یہ صابر حسین قسم کھا کر کہتا ہے ،اس نے ہمیشہ ملک کا بھلا کیا ،بھلا سوچا
    ایک دس روپئے کی کرپشن کا الزام نہیں
    اور حب الوطن کا سب سے بڑا ثبوت انڈیا اور امریکا آج خوش ہیں

    فوجی موت سے نہیں ڈرتے ،اور نہ کوئي جنرل اس وجہ سے رک جائۓ گآ کہ سزا موت ہے اور نہ مشرف کو سزائے موت ہوگي ،یہ خام خيالی اور اصل غداروں
    کی خوش فہمی تو ہو سکتی ہے حقیقت نہیں

    انگریز نے جو پودا 1925 میں لگآیا تھا ،جب کوئی مسلمان ملک یا راہنما قابو نہیں آتا تو 1925 والے پالتو ان پر چھوڑ دیتا ہے وہ پھر مسلمانوں کو قتل کرکے اسکو
    جہاد کہتے ہیں ،بارش کے بعد پتنگوں کی طرح آج پھر نکلے ہیں
    تانے بانے دیکھو ،پوسٹیں دیکھو ،وڈے انسانیت کے ہمدرد دیکھو

    اگر کوئی یہ سوچتا ہے …کہ فوجی موت سے ڈرجائے گا…..از…صابرحسین

  • مفت خوری ختم :2020 سےونڈوز7اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اب  پیسے دینے پڑیں گے

    مفت خوری ختم :2020 سےونڈوز7اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اب پیسے دینے پڑیں گے

    نیویارک:2020 سےونڈوز7اپ ڈیٹ کرنے کے لیے پیسے دینے پڑیں گے،اطلاعات کےمطابق مائیکروسافٹ نےآئندہ سال جنوری سےونڈوز7 ٹیکنیکل سپورٹ اورسسٹم اپڈیٹس کاسلسلہ بند کرنےکااعلان کردیاہے ۔

    جمعیت علمائے ہند کی مودی نوازپالیسی سےنئی نسل نالاں

    ذرائع کےمطابق اب مائیکروسافٹ نےاعلان کیا ہے کہ اس کے مشہورآپریٹنگ سسٹم ’’ونڈوز 7‘‘ کی ٹیکنیکل سپورٹ اور سسٹم اپ ڈیٹس کا سلسلہ 14 جنوری 2020ء تک ختم کردیا جائے گا۔ مطلب یہ کہ اگر آپ قانونی طور پر ونڈوز 7 استعمال کررہے ہیں تو آپ کو اگلے سال 14 جنوری کے بعد ونڈوز کی جانب سے اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوں گی۔

    مدراس یونیورسٹی کے طلباء کا شہریت بل کے خلاف سخت احتجاج جاری

    البتہ، اگر آپ ونڈوز 7 کے تجارتی و کاروباری صارف ہیں تو اضافی معاوضے پر آپ کو مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 7 کی سیکیورٹی اپ ڈیٹس موصول ہوتی رہیں گی۔

    امریکی اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کوہٹانےکےلیےسرگرم،مواخذے کی کارروائی، ووٹنگ

    ’’ونڈوزایکس پی‘‘ مائیکرو سافٹ کا سب سے کامیاب آپریٹنگ سسٹم رہاہے ، جو اگست 2001ء میں لانچ کیا گیا اور اس کی سپورٹ 8 اپریل 2014ء کو ختم کی گئی۔

    پی آئی سی حملہ کیس: کن کوپکڑاجائے اورکن کوچھوڑا جائے،لاہور ہائیکورٹ بتادیا

    اس کے بعد 22 جولائی 2009ء کو ونڈوز 7 آپریٹنگ سسٹم لانچ کیا گیا۔ اگرچہ یہ بھی بہت کامیاب رہا لیکن اس کی کامیابی کی شرح ونڈوز ایکس پی کے مقابلے میں کم تھی۔

  • کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

    کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی کمانڈوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں، قیام پاکستان سے لے کر اب تک کمانڈو افسروں اور جوانوں نے ملکی دفاع کے لئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔

     

    سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ تمام ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں، ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    بعدازاں آرمی چیف سےروسی وزیرصنعت وتجارت نے بھی ملاقات کی تھی جس میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت واستحکام دینے پر اتفاق کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام، اقتصادی ترقی کیلئےکوششیں کرنےکےعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

  • مسلمان امن خراب نہ کریں،بھارت نے شہریت بل بناکرکوئی غلطی نہیں کی: شاہی امام سید احمد بخاری

    مسلمان امن خراب نہ کریں،بھارت نے شہریت بل بناکرکوئی غلطی نہیں کی: شاہی امام سید احمد بخاری

    نئی دہلی : مسلمان امن وامان خراب نہ کریں ،بھارت نے شہریت بل بناکرکوئی غلطی نہیں کی ،اطلاعات کےمطابق جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن وآشتی برقرار رکھیں اور احتجاج میں کسی طرح کا تشدد نہ ہونے دیں ۔

    جمعیت علمائے ہند کی مودی نوازپالیسی سےنئی نسل نالاں

    واضح رہے کہ متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف پورے ہندوستان میں شدید احتجاج ہورہاہے اور تقریبا ملک کے سبھی صوبے میں ہزاروں مسلمان سڑکوں پر نکل کر اس کی مخالفت کررہے ہیں ۔ متعدد یونیورسٹیز اور کالجز میں بھی احتجاج شروع ہوگیا ہے ۔ دہلی کے جامعہ نگر ،سلیم پور اور یوپی کے مﺅناتھ بھنجن میں مظاہرین پر پولس نے آنسو گیس کا بھی استعمال کیاہے اور لاٹھیاں تک چارج کی ہے ۔

    مدراس یونیورسٹی کے طلباء کا شہریت بل کے خلاف سخت احتجاج جاری

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کے ساتھ دہلی پولس نے جو بربریت کی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ، مظاہرہ میں تشدد کس نے کیاہے ابھی تک اس کی تحقیق نہیں ہوسکی ہے ،پولس پرامن احتجاج کررہے مسلمانوں پر الزام لگارہی ہے جبکہ مسلمان اس کا انکار کررہے ہیں ۔ ماہرین کا مانناہے کہ پولس احتجاج کو ختم کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرتی اور لاٹھی چارج کرتی ہے اور اس کیلئے وہ خود سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

    اردو ہے جس کانام !برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اردو میں حلف اٹھا کر تاریخ رقم کردی

    ماہرین قانون کہہ رہے ہیں کہ متنازع شہریت ایکٹ مسلمانوں کیلئے بھی خطرہ ہے کیوں کہ سرکار اس کے بعد این آرسی لائے گی جس کی زد میں صرف مسلمان ہوں گے اس لئے شہریت ایکٹ کی مخالفت ضروری ہے اور اسی بنیاد پر پورا ملک سراپا احتجاج بن چکاہے کیوں کہ یہ قانون آئین اور دستور کے خلاف ہے ۔

  • لیہ – گراں فروشی کے خلاف کریک ڈوان جاری

    لیہ – گراں فروشی کے خلاف کریک ڈوان جاری

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف جاری کریک ڈوان کے دوران گزشتہ سترہ دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر کے 1612مقامات پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کی اور گراں فروشی کے مرتکب 115دوکانداروں پر 1لاکھ 76ہزار 7سو روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔اسی طرح شہریوں کو ناگہانی حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمد توقیر عباس کی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں لدھانہ پیرجگی میں ری فلنگ کے کاروبارکرنے والے شفیق الرحما ن ،محمدعبداللہ ،تنویر احمداور رب نواز کے خلاف مقدمات درج کروا کے آلات قبضہ میں لے لیے

  • جمعیت علمائے ہند کی مودی نوازپالیسی سےنئی نسل نالاں،مسئلہ مسلمانوں کی بقاکا،درس دے رہےہیں وفاکا

    جمعیت علمائے ہند کی مودی نوازپالیسی سےنئی نسل نالاں،مسئلہ مسلمانوں کی بقاکا،درس دے رہےہیں وفاکا

    نئی دہلی:جمعیت علمائے ہند کی مودی نوازپالیسی سےنئی نسل نالاں، مسلمانوں کی بقا کامسئلہ ہے،درس دے رہےہیں وفاکا، اطلاعات کے مطابق بھارت جہاں مسلمان اپنی بقا کی جنگ لڑرہےہیں‌ ان حالات میں مذہبی قائدین کا مودی اوربھارت کا وفاداررہنے کا درس ہمیں منظورنہیں ،ان خیالات کااظہاربھارت کے نوجوانان مسلم نے مولانا ارشد مدنی کے بیان کے بعد کیا

    باغی ٹی وی کےمطابق مولانا ارشد مدنی کی قیادت والی جمعیت علماء ہند کے صوبہ اتر پردیش کے صدر مولانا اشہد رشیدی نے تما م صوبائی اور ضلعی ذمہ داروں کو یہ فرمان جاری کیاہے کہ متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف تنہا مسلمانوں کا احتجاج کرنا درست نہیں ہے

    مولانا ارشد مدنی کی طرف سے مسلمان نوجوانوں کوجونصیحت کی ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ پولس کی اجازت لیں اور اس کے بعد بند کمروں میں احتجاجی جلسہ کریں ۔ جذباتی نعروں سے گریز کریں ۔ سنجیدہ اور مناسب انداز میں اپنی بات رکھیں ۔ اگر ان تمام شرطوں پر عمل کرنا ممکن ہو تبھی احتجاج کریں ۔

    مولانا اشہد رشیدی کا یہ فرمان سوشل میڈیا پر مذہبی حلقہ میں وائرل ہورہاہے اور اس کی مذمت کی جارہی ہے کہ اب ہمارے قائدین ہی ہمیں بزدلی کا سبق سکھارہے ہیں، احتجاج کرنے سے روک رہے ہیں ۔ جو لوگ احتجاج کررہے ہیں ان کی ہمت پست کررہے ہیں ۔
    واضح رہے کہ متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف پورے ہندوستان میں شدید احتجاج ہورہاہے اور تقریبا ملک کے سبھی صوبے میں ہزاروں مسلمان سڑکوں پر نکل کر اس کی مخالفت کررہے ہیں ۔ متعدد یونیورسٹیز اور کالجز میں بھی احتجاج شروع ہوگیا ہے ۔

    دہلی کے جامعہ نگر ،سلیم پور اور یوپی کے مؤ ناتھ بھنجن میں مظاہرین پر پولس نے آنسو گیس کا بھی استعمال کیاہے اور لاٹھیاں تک چارج کی ہے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کے ساتھ دہلی پولس نے جو بربریت کی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے ، مظاہرہ میں تشدد کس نے کیاہے ابھی تک اس کی تحقیق نہیں ہوسکی ہے ،

    پولس پرامن احتجاج کررہے مسلمانوں پر الزام لگارہی ہے جبکہ مسلمان اس کا انکار کررہے ہیں ۔ ماہرین کا مانناہے کہ پولس احتجاج کو ختم کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرتی اور لاٹھی چارج کرتی ہے اور اس کیلئے وہ خود سرکاری املاک کو نقصان پہونچاکر بنیاد بناتی ہے ۔

  • لیہ –  نجی و سرکاری املا ک پر ناجائز قابض افرادکے خلاف سخت کاروائی کا حکم

    لیہ – نجی و سرکاری املا ک پر ناجائز قابض افرادکے خلاف سخت کاروائی کا حکم

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعلی عثمان بزدار کی سرکاری املاک اور انسداد تجاوزات کی واگزاری مہم کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی زیر صدارت منعقدہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی و سرکاری املا ک پر ناجائز قابض افراد کسی رورعایت کے قابل نہیں ہیں ان کے خلاف تمام دستیاب وسائل بروئے کارلاتے ہوئے سخت ایکشن لیاجائے تاکہ قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔اجلاس میں ائے ڈی سی جی محمداشفاق سیال،اسسٹنٹ کمشنر ز آصف اقبال وسلیمان احمد،ایس ڈی اوزرعی انجینئرنگ سید عمران مہدی،ڈی ڈی ایل جی ناصر محمود وڑائچ ودیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ڈی ایل جی نے بتایا کہ سیل کو 267ایکڑ ،7کنال چار مرلہ سرکاری و نجی اراضی اور پندرہ سرکاری کوارٹرز کی واگزاری کے لیے 13درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف یہ سیل قائم کیا کیا ہے جس کا مقصد سرکاری ونجی املاک ایسے عناصر سے واگزار کرکے حقداران کے حوالے کرنا ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور اقداما ت کے زریعے عملی کام کریں ۔اسی طرح انہوں نے محکمہ زرعی انجینئرنگ کے پندرہ کوارٹرز پر قابض ریٹا ئرملازمین و پرائیوٹ افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ریٹائرملازمین کی پنشن سے کرایہ کی وصولی کے لیے اے جی آفس کو لکھنے و دیگر افراد سے کوارٹر ز واگزار کرانے کے لیے سخت ایکشن لینے کی ہدایا ت دیں

  • مدراس یونیورسٹی کے طلباء کا شہریت بل کے خلاف سخت احتجاج جاری

    مدراس یونیورسٹی کے طلباء کا شہریت بل کے خلاف سخت احتجاج جاری

    چنئی: شہریت ترمیمی قانون اور دہلی میں اسٹوڈنٹس پر پولس کے حملوں کے خلاف میں پورے تمل ناڈو میں اسٹوڈنٹس کا احتجاج و مظاہرہ مسلسل تیسرے دن بدھ كو بھی جاری رہا۔ مدراس یونیورسٹی کے تقریباً 25 طالب علموں نےاحاطے کےاندرمسلسل دوسرے دن دھرنا دے کر اپنا احتجاج جاری رکھا۔

    ذرائع کے مطابق شہریت بل کے خلاف دھرنا دے رہے اسٹوڈنٹس نے سی اے اے لاگو کرنے کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ انهوں نے سی اےاے کو امتیازی اور تقسیم کرنے والا قرار دیا۔

    تامل پولس نے کیمپس کی طرف جانے والے تمام راستوں پر بیركیڈز لگا کر سیل کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پہلے ہی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے جس کو کرسمس اور نئے سال تک بڑھا دی گئی ہے۔ مظاہرین طالب علموں میں سے ایک نے کہا کہ کیمپس کے اندر ایک پولس پوسٹ بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے ہاسٹل میں رہنے والے اسٹوڈنٹس کے لئے چھٹی کے اعلان کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

    تحریک کرنے والے طلبا نے پارلیمنٹ میں سی اے اے کی حمایت کے لئے تمل ناڈو کے تمام 11 ممبران پارلیمنٹ سے معافی مانگنے کے بعد استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ سی اے اے اور قومی راجدھانی دہلی میں اسٹوڈنٹس پر ہوئے پولس حملوں کے خلاف شہر میں ہونے والے مظاہرہ میں نیو کالج کے اسٹوڈنٹس نے نعرے لکھے پلے کارڈز کے ساتھ شرکت کی۔ كوئمبٹور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھرتيار یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے بھی سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

    ویلور سے ملنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبدالحکیم کالج کے 500 سے زائد طلباء نے آركوٹ میں اپنے کالج کے سامنے مظاہرہ کیا اور سی اےاے کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی تحریک کو حمایت دینے کے لئے مسلم تنظیموں کا خیر مقدم کیا۔

    دہلی میں اسٹوڈنٹس کے خلاف پولس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرین نے پولس سے اپیل کی کہ وہ سی اےاے پر مرکز کے سامنے اپنا احتجاج درج کرا رہے اسٹوڈنٹس کے ساتھ برتاؤ کرتے وقت تحمل برتیں۔ اسی طرح سیکریڈ ہارٹ کالج کے تقریباً 300 طلبا نے سی اے اے کو ’تقسیم کرنے والا‘ قرار دیتے ہوئے الگ سے احتجاج و مظاہرہ کیا۔

  • امریکی اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کوہٹانےکےلیےسرگرم،مواخذے کی کارروائی، ووٹنگ

    امریکی اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کوہٹانےکےلیےسرگرم،مواخذے کی کارروائی، ووٹنگ

    واشنگٹن :امریکی اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کوہٹانےکےلیےسرگرم،مواخذے کی کارروائی، ووٹنگ ،اطلاعات کے مطابق امریکہ جیسی سپرپاورکے حکمرانوں کافیصلہ بھی امریکی اسٹیبلشمنٹ کرتی ہے، روسی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیبلشمنٹ ہی صدرٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک کے روح رواں ہے اوروہ سمجھتے ہیں‌کہ ٹرمپ ملک کےلیے سود مند نہیں‌ رہے

    ادھر واشنگٹن سے ذرائع کےمطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے جوڈیشری کمیٹی سے منظور ہونے والے دو الزامات پر ایوانِ نمائندگان میں آج ووٹنگ کا امکان ہے۔ تاہم اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اسپیکر نینسی پیلوسی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں اپنے خلاف ‘بغاوت کی کوشش’ اور اس کے سنگین نتائج کا تذکرہ کیا ہے۔یہ بھی خبریں عام ہوچکی ہیں کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن ارکان کو اس حوالے سے بریفنگز بھی دے چکے ہیں‌

    صدر ٹرمپ یہ خط منگل کو ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو اس وقت لکھا جب پیلوسی نے اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے ایوانِ نمائندگان میں بدھ کو ووٹنگ ہوگی۔صدر ٹرمپ نے اپنے خط میں نینسی پیلوسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “تاریخ آپ کا سخت محاسبہ کرے گی۔”

    ایوان نمائندگان میں بدھ کو انہی الزامات کی بنیاد پر صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے رائے شماری متوقع ہے۔ اس مرحلے کے بعد مواخذے کی کارروائی سینیٹ تک جائے گی۔صدر ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات ہیں۔ تاہم صدر ٹرمپ ان الزامات کو غلط قرار دیتے ہیں۔