Baaghi TV

Author: +9251

  • چین پاک فوج کی ضروریات کوسمجھتا ہے،پاک فضائیہ کےسربراہ کی چین کےوزیردفاع سےملاقات میں اظہار

    چین پاک فوج کی ضروریات کوسمجھتا ہے،پاک فضائیہ کےسربراہ کی چین کےوزیردفاع سےملاقات میں اظہار

    بیجنگ:چین پاک فوج کی ضروریات کوسمجھتا ہے،پاک فضائیہ کےسربراہ کی چین کےوزیردفاع سےملاقات میں اظہارخٰیال، اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بیجنگ میں چین کے وزیر دفاع جنرل وی فینگ سے ملاقات کی۔

    مجاہد انورسےخان سے ملاقات میں چین کے وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق اعلیٰ سطح کے رابطوں کو مزید مضبوط بنانے، عصر حاضر میں مختلف سکیورٹی خدشات اور چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کےلئے عملی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ عسکری شعبے میں موثر رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کےلئے ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

  • پاکستان امن کا گہوارہ:2020 پاکستان میں کرکٹ کی بہارکاموسم،کون آرہا ہےمہمان، پی سی بی نےبتادیا

    پاکستان امن کا گہوارہ:2020 پاکستان میں کرکٹ کی بہارکاموسم،کون آرہا ہےمہمان، پی سی بی نےبتادیا

    لاہور:پاکستان امن کا گہوارہ:2020 پاکستان میں کرکٹ کی بہارکا موسم،کون آرہا ہے مہمان پی سی بی نے بتادیا،اطلاعات کےمطابق رواں برس سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے بعد 2020 پاکستان میں کرکٹ کی بہار کا موسم ثابت ہونے والا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کے مطابق آئندہ برس بنگلہ دیش ، جنوبی افریقہ اور میری لیبون کرکٹ کلب( ایم سی سی) کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان کی نوید سنا دی ہے،رواں ہفتے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان متوقع ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا کہ بنگلہ دیش نے مختصر دورہ کے لیے صرف ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار ہے۔سیریز تیس جنوری سے پندرہ فروری تک ہونے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔سی ای او وسیم خان نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ سے بھی بات چیت ہو گئی ہے۔جنوبی افریقی ٹیم مارچ کے آخر میں پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسروسیم خان نے کہا کہ افریقی بورڈ کو دورے کے حتمی اعلان کے لیےکھلاڑیوں کی رضامندی کا انتظار ہے۔سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم بھی فروری 2020 میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کی قیادت ایم سی سی کے صدر کمار سنگاکارا کریں گے۔

    وسیم خان نے کہاکہ ایم سی سی ٹیم کت ہیڈ کوچ اجمل شہزاد جبکہ ٹیم منیجر لاوینڈر ہوں گے۔ایم سی سی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز ایچی سن کالج لاہور میں کھیلے گی۔وسیم خان نے بتایا کہ کہ ٹیم پاکستان بھجوانے کا فیصلہ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا یہ 46 سال بعد پاکستان کا دورہ ہوگا۔اس سے قبل ایم سی سی کرکٹ ٹیم نے 1973 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی ہے، امید ہےاسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی دورہ پاکستان کے دوران بھرپور لطف اٹھائے گا۔وسیم خان نے بتایا کہ 2022 میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان اے ٹیم پہلے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی پھر ان کا دورہ ہو گا۔

  • سعودی عرب کے پہاڑوں میں غیرقانونی طورپرمقیم 80 پاکستانی گرفتار،سعودی حکام دیکھ کرحیران وپشیمان

    سعودی عرب کے پہاڑوں میں غیرقانونی طورپرمقیم 80 پاکستانی گرفتار،سعودی حکام دیکھ کرحیران وپشیمان

    ریاض:سعودی عرب کے پہاڑوں میں غیرقانونی طورپرمقیم 80 پاکستانی گرفتار،سعودی حکام دیکھ کرحیران وپشیمان،سعودی عرب سے ذرائع کے مطابق مکہ المکرمہ کی پولیس نے 80 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا، غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانی شہری پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے۔

    سعودی پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد نے پہاڑوں میں جھگیاں بنا رکھی تھیں اور وہ قانون کی نظر سے چھپ کر رہائش اختیار کیے ہوئے تھے، پاکستانیوں میں بیشتر کعبہ کی سبزی منڈی میں چھوٹے موٹے کام کرکے گزر بسر کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بلندی پر رہنے کی وجہ سے انہیں گرفتار کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوتی رہی، وہ دور سے ہی پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر فرار ہوجاتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پہاڑوں پر چھپنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرنا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے، بلندی پر ہونے کی وجہ سے وہ اکثر اوقات پولیس پر پتھراؤ بھی کرتے تھے۔پولیس نے بتایا کہ غیرقانونی تارکین کی موجودگی علاقہ مکینوں کے لیے بھی مسئلہ بنی ہوئی تھی، انہیں گرفتار کرنے کے لیے منظم منصوبہ بندی اور حکمت عملی بنائی گئی تھی۔

  • بھارتی پولیس کےتشدد سے جامعہ ملیہ کےطالب علم کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی

    بھارتی پولیس کےتشدد سے جامعہ ملیہ کےطالب علم کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی

    نئی دہلی:بھارتی پولیس کےتشدد سے جامعہ ملیہ کےطالب علم کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی،اطلاعات کےمطابق بھارتی دارالحکومت میں واقعہ جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں پولیس کی بربریت کا نشانہ بننے والے نوجوان طالب علم کی بینائی چلی گئی۔

     

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلمان مخالف شہریت قانون کے خلاف دہلی کی یونیورسٹی جامعہ ملیہ میں دو روز قبل پولیس نے طالب علموں پر دھاوا بولا اور انہیں ظلم کو بربریت کا نشانہ بھی بنایا۔ پولیس طالبات کے کمروں میں داخل ہوئی اور حجاب پہنی لڑکیوں کو بالوں سے گھسیٹ کر گاڑیوں میں ڈالا جبکہ طالب علموں کو منتشر کرنے کے لیے اُن پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

    بھارتی پولیس جہاں دیگر طالب علموں کو نشانہ بنایا وہیں 26 سالہ منہاج الدین جو ایم فل فائنل ایئر کے طالب علم بھی اس لپیٹے میں آئے اور اُن کی بینائی چلی گئی۔نوجوان طالب علم کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز میں اور دیگر طالب علم لائبریری میں بیٹھے پڑھ رہے تھے کہ اسی دوران پولیس نے کیمپس پر چڑھائی کی اور 25 کے قریب اہلکار لائبریری میں بھی داخل ہوئے۔

    ’’پولیس اہلکار لائبریری میں آئے اور انہوں نے ہم پر لاٹھیاں برسانا شروع کردیں، ہم اُن سے اپنا قصور پوچھتے رہے، پھر وہاں سے سب نے بھاگنا شروع کیا تو میں بھی واش روم میں جاکر چھپ گیا‘‘۔ایم فل کے طالب علم منہاج الدین کا کہنا تھا کہ ’مجھے شدید درد ہورہا تھا جس کے بعد ساتھیوں نے قریبی اسپتال منتقل کیا، وہاں جب ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ میری بائیں آنکھ ضائع ہوچکی ہے‘۔

  • مصباح الحق نے مستقبل کی حکمت عملی کے ليے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کا طلب کرلیا

    مصباح الحق نے مستقبل کی حکمت عملی کے ليے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کا طلب کرلیا

    چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کراچی ميں طلب کرليا ۔ اجلاس کے ليے سليکشن کميٹی کے چھ ارکان اور کوارڈنيٹر شرکت کريں گے۔ اجلاس کل شام سات بجے ہوگا۔ اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سليکشن کميٹی کے ارکان جو کہ مختلف ٹيموں کے کوچز بھي ہيں قائد اعظم ٹرافی کےحوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔اس کے علاوہ مستقبل کےلیے آراوتجاویز بھی لی جائیں گی

    تمام کوچز مستقبل کے حوالے سے اپنا پلان پیش کریں گے ۔ کوچز قائد اعظم ٹرافی کے بعد فارغ اوقات میں کھلاڑیوں کو مصروف رکھنے کے حوالے سے بھی پلان پیش کریں گے ۔ اجلاس میں قائد اعظم میں کھلاڑیوں کےڈسپلن کے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

  • پاکستان محفوظ ملک ہے، دیگر ممالک کو بھی پاکستان آنا چاہیے، سری لنکن کپتان کا دنیا کے نام پیغام

    پاکستان محفوظ ملک ہے، دیگر ممالک کو بھی پاکستان آنا چاہیے، سری لنکن کپتان کا دنیا کے نام پیغام

    کراچی: پاکستان محفوظ ملک ہے، دیگر ممالک کو بھی پاکستان آنا چاہیے،اطلاعات کےمطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے کا کہنا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، دیگر ممالک کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ گزشتہ شب ساحلی ریسٹورنٹ پر گئے اور کھانے سے لطف اندوز ہوئے، افسوس ہے کہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کیوں نہیں آیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ رہتے ہیں، سیکورٹی کے بھی بہترین انتظامات ہیں، سوشل میڈیا اور میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے منفی باتیں چل رہی تھی جس وجہ سے پاکستان نہیں آئے تھے۔

    سری لنکن کپتان نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے قبل کریں گے جب کہ ٹاس سے قبل وکٹ کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ فاسٹ بولر کھلائیں یا اسپنرز کو موقع دیں، کنڈیشنز سازگار ہیں اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

    دیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ ہم نے پچھلے 2 سال سے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی، اس وقت بھارت ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن پر اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، ہمارے بیشتر کھلاڑیوں کا پہلا دورہ پاکستان ہے لہذا اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

  • فرحان محبوب اور طيب اسلم اپنےحريف کھلاڑيوں کو ہرا کر فائنل ميں پہنچ گے۔

    فرحان محبوب اور طيب اسلم اپنےحريف کھلاڑيوں کو ہرا کر فائنل ميں پہنچ گے۔

    اسلام آباد:پاکستان کھیل کےمیدان میں بھی کامیابیاں سمیٹنے لگا، کہیں نیپال میں ہونے والی گیمزمیں کامیابیاں توکہیں برطانیہ میں ہونے والے مقابلے جیت کرمیدان مارا، ایسے ہی انٹرنيشنل اسکوائش ٹورنامنٹ ميں پاکستان کے فرحان محبوب اور طيب اسلم اپنے اپنے حريف کھلاڑيوں کو ہرا کر فائنل ميں پہنچ گے۔

    مصف علی مير اسکواش کمپليکس ميں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے مینز سیمی فائنل میں پاکستان کے فرحان محبوب نے پچاس منٹ کے سخت مقابلے کے بعد مصر کے یوسف ابراہیم کو 8۔11 ، 14-16 ، 11-2 ، 11-5 ، 12-10۔ دوسرے سیمی فائنل ميں پاکستان کے طیب اسلم نے مصر کے محمد ایلشربینی کو 11-6 ، 9-11 ، 11-9 ، 11-9۔ سے شکست دي ۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز کل کھيلے جاہيں گے

    یاد رہےکہ فرحان محبوب اورطیب اسلم اس سے پہلےبھی پاکستان کےلیے کئی اہم مقابلے جیت چکے ہیں، آج کے میچ میں فائنل میں پہنچنے کے بعد ان کی کامیابی کے امکانات اور بھی روشن ہوگئے ہیں‌

  • بس اورٹرک میں تصادم، 12 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    بس اورٹرک میں تصادم، 12 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

    کائرو:بس اورٹرک میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مصر کے صوبے مونوفیا میں ہائی وے پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بس سادات سٹی میں فیکٹری ملازم کو لے کر روانہ ہورہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

    مصری حکام کےمطابق اس حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں سادات سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔مصر کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں ہر سال ہزاروں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جس کی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو قرار دیا گیا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق مصر میں 2018 میں حادثات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 1.8 بلین امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔ رواں سال اگست میں مصر میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے،جبکہ جون میں ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کسان خوشحال،پاکستان خوشحال:کسانوں کی پیدوارمیں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

    کسان خوشحال،پاکستان خوشحال:کسانوں کی پیدوارمیں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد:کسان خوشحال،پاکستان خوشحال:کسانوں کی پیدوارمیں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسانوں کی پیدوار میں اضافہ، فصلوں کے مناسب دام اور مارکیٹ تک رسائی حکومت کی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کسانوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹونٹ میں کہا کہ آج کے دن اپنے چھوٹے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کا عزم کرتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ کسان کو فصل کی جائز قیمت اور منڈی تک رسائی دلائیں گے جبکہ احساس پروگرام کے تحت کسانوں کے لیے صحت کارڈ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کے بچوں کو احساس پروگرام کے ذریعے سکالرشپس بھی دیں گے۔

  • ناقص سیوریج نظام؛تقریباً دو کروڑ بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کا انکشاف

    ناقص سیوریج نظام؛تقریباً دو کروڑ بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد:وزارت صحت اورعالمی ادارہ صحت کے مشترکہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھرمیں ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے40 اضلاع میں ناقص سیوریج نظام سے 5 سے 15 سال تک کے بچے متاثر ہیں جبکہ کراچی کے 46 لاکھ بچوں کو بھی علاج معالجے کی ضرورت ہے۔

    محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر پیٹ کے کیڑے مار مہم چلائیں گے۔کراچی کے تمام اسکولوں میں 29 جنوری سے مہم چلائی جائے گی۔بچوں کو مہم کے دوران پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کی دوائی دی جائے گی۔200طالب علموں کو دوائی دینے کی ذمہ داری ایک استاد کی ہوگی جبکہ اس مقصد کے لیےاستاد کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ مضرصحت اشیاکھانے سے نہ صرف بچے بیمارہوتے ہیں بلکہ ان کی نشوونما بھی رک جاتی ہے، بچوں کے پیٹ میں کیڑوں پایاجانا یہ تو سنا جاتا ہےلیکن اس کے تدارک کےلیے حکومتی سطح پر پہلی مرتبہ کوششیں ہورہی ہیں