Baaghi TV

Author: +9251

  • سابق صدرپرویزمشرف کےحق میں ملک بھرکی عوام سڑکوں پر،عدالتی فیصلے کومسترد کردیا

    سابق صدرپرویزمشرف کےحق میں ملک بھرکی عوام سڑکوں پر،عدالتی فیصلے کومسترد کردیا

    اسلام آباد:سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں شہر بھر کی عوام سڑکوں پر،عدالتی فیصلے کومسترد کردیا عوام نے ،اطلاعات کےمطابق سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں ملک بھر کی عوام سڑکوں پر نکل آئے، اسلام آباد اور کراچی پریس کلب پراے پی ایم ایل کا احتجاج کیا گیا۔

    پنجاب یونیورسٹی میں بھی طلبانے سابق صدر کو سزا موت کے فیصلے کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ڈیرہ بگٹی سوئی، سبی میں بھی سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو سزا کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے شرکت کی جبکہ سبی قومی شاہراہ پر سول سوسائٹی نے ٹائر جلاکر قومی شاہراہ بلاک کردی گئی تھی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ضلع لودھراں میں جنرل ر پرویز مشرف لورز کے ڈسٹرکٹ صدرعابد منگلا کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ریلی نکالی اور مشرف کے حق میں شدید نعرے بھی لگائے گئے۔

    حب میں بھی پاک فوج کے سابق سربراہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فيصلہ کے خلاف آج حب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت لسبیلہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ہریش کمار لاسی نے کی ۔

    احتجاجی ریلی کا آغاز لاسی روڈ سے ہوا جبکہ ریلی کے شرکاء نے مین آر سی ڈی شاھراہ کا گشت کیا اور پاک فوج و سابق آرمی چیف و سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہریش کمارلاسی نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے 40 سال تک ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور ان کے دور میں پاکستان نے مثالی ترقی کی ان کے خلاف عدالتی فیصلا قوم کو قبول نہیں ۔

    خصوصی عدالت کے فیصلے کومسترد کرتے ہوئے ساہیوال میں سول سوسائٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پرویز مشرف کی حمایت میں سینکڑوں افراد کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور پرویز مشرف کی حمایت میں نعرے درج تھے شرکا کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے چالیس سال ملک کی خدمت کی ان کو دی جانے والی سزا کا فیصلہ عجلت میں سنایا گیا ہے۔

    عوام الناس کا کہنا ہےکہ پرویز مشرف جیسا بہادر اور نڈر شخص صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے جنرل پرویز مشرف اور فوج سے اظہار یکجہتی ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر جوگی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

  • آج کراچی میں پاکستان سری لنکاکےدرمیان کھیلے جانے والےٹیسٹ میچ کی وجہ سے متبادل روٹس کا اعلان

    آج کراچی میں پاکستان سری لنکاکےدرمیان کھیلے جانے والےٹیسٹ میچ کی وجہ سے متبادل روٹس کا اعلان

    کراچی:پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کا آغاز کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا ،شہر قائد میں آج سے شروع ہونے والے پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ٹیسٹ میچ کے باعث متبادل روٹس کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے باعث اسٹیڈیم فلائی اوور سے سوک سینٹر (حسن اسکوائر) ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک براستہ تھانہ نیو ٹاؤن یونیورسٹی روڈ سے یوٹرن پرانی سبزی منڈی سے سوک سینٹر کی طرف جائے گا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ نیشنل اسٹیڈیم سگنل سے سوک سینٹر کے لیے بند ہوگا۔

    ٹیسٹ میچ کی وجہ سے سڑک پر سفر کرنے والے افراد اسٹیڈیم سگنل سے پرانی سبزی منڈی کی طرف جائیں گے اور وہاں سے لیاقت آباد حسن اسکوائر کی طرف مڑ سکیں گے۔ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے یونیورسٹی روڈ کی طرف جانے کے خواہش مند سوسائٹی بلڈنگ تک متبادل راستہ اپنائیں گے۔

  • مسلم مخالف شہریتی بل کے خلاف ڈھاکہ میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے، بھارت کے خلاف نعرے

    مسلم مخالف شہریتی بل کے خلاف ڈھاکہ میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے، بھارت کے خلاف نعرے

    موتیہاری: مسلم مخالف شہریتی بل کے خلاف ڈھاکہ میں لاکھوں افراد کے احتجاجی مظاہرے، بھارت کے خلاف نعرے،اطلاعات کےمطابق چمپارن کی تاریخ میں پہلی بار ڈھاکہ کی سرزمین پر شہریتی ترمیمی بل کے خلاف اور دستور ہند کے تحفظ کے لئے ایک بے نظیر احتجاجی جلوس نکالا گیا

    ڈھاکہ سے ذرائع کے مطابق اس جلوس میں ڈھاکہ کا وہ قرب و جوار کے تقریباً ایک لاکھ لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے حکومت ہند سے اس نے قانون پر غور و فکر کرنے کی اپیل کی ۔ نیز ان لوگوں نے ایس ڈی او آفس کا بھی مارچ کیا اور صدر جمہوریۂ ہند و ملک کے وزیراعلی نیز وزیرداخلہ کے نام سکرہنہ سب ڈویژنل آفیسر گیان پرکاش کے ذریعہ ایک میمورینڈم ارسال کیا۔

    ذرائع کےمطابق اس احتجاجی جلوس میں جہاں نوجوانوں نے نے اپنی تعداد دکھائی وہی ہیں بزرگوں گو اور اور خواتین کی بھی ایک اچھی خاصی تعداد تھی ۔ جن کے بازوؤں پر کالی پٹی بندھی ہوئی تھی اور اور لوگوں کے ہاتھوں میں مختلف قسم کی تختیاں تھی ۔ جن پر کچھ اس طرح کے نعرے لکھے تھے ’’ مودی تیری تانا شاہی نہیں چلے گی نہیں چلے گی ،، ” انقلاب زندہ باد – ہندو مسلم سکھ عیسائی، ہم سب ہیں بھائی بھائی – آواز دو ہم ایک ہیں – جامعہ علی گڑھ طلبہ نہ گھبرانا تیرے پیچھے ہے زمانہ “ جیسے نعرے لگے۔ وہیں اکثر و بیشتر لوگ ہم CAA اور NRC کو رد کرتے ہیں کے نعروں والی تختی اپنے ہاتھوں میں لئے تھے ۔

    بتاتے چلیں کہ: ٹھنڈک کے شباب کے باوجو نوجوان ، بچے ، بوڑھے اور خواتین کے علاوہ برادران وطن نے بھی بھرپور ساتھ دیا اور اس نئے قانون کو ہندوستان کے آئین کی دھجیاں اڑانے والا ، کسی ایک فرقے کے ساتھ ساتھ تعصب کرنے والا ساتھ ہی ساتھ ملک کو توڑنے والا قانون بتایا ۔ اس احتجاجی جلوس کو درجنوں تنظیموں کی حمایت حاصل تھی تھی

    ان تنظیموں میں بہوجن کرانتی مورچہ ، بھارت مکتی مورچہ ، راشٹریہ مکتی مورچہ ، بھارتی ودھیارتی مورچہ ، Impa ، راشٹریہ کسان مورچہ ، راسٹریہ بےروزگار مورچہ ، راشٹریہ ادیواسی سنگھ ، NCDHR ، مومن کانفرنس ، جمیعت علمائے ہند ، ڈھاکہ یوتھ کلب ، ڈھاکہ فین کلب ، چمپارن یوتھ پارلیمنٹ ، راشٹریہ دلت مسلم کلیان مورچہ ، بھنڈار فین کلب ، الہند ویلفیئر سوسائٹی ، خیروا یوتھ فاؤنڈیشن کے نام شامل ہیں ۔ جہاں ایک طرف اس قانون کی مخالفت میں لوگوں میں زبردست جوش و خروش تھا وہیں دوسری طرف احتجاج کرنے والوں نے اپنے امن پسند ہونے کا بھی ثبوت دیا اور ساتھ ہی کسی آنے جانے والے کو نہ تکلیف ہونے پائے اس کا خیال رکھتے ہوئے احتجاج کیا

  • شہریت بل سےدلتوں کےحقوق بھی سلب ہوں گے:سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی تحریک کو تیزکرنے کا اعلان

    شہریت بل سےدلتوں کےحقوق بھی سلب ہوں گے:سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی تحریک کو تیزکرنے کا اعلان

    پھلواری شریف:شہریت بل سےدلتوں کےحقوق بھی سلب ہوں گے:سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی تحریک کو تیزکرنے کا اعلان،اطلاعا تکےمطابق بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جناب جیتن رام مانجھی نے شہریت ترمیمی قانون پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاہ قانون دلتوں ، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے حقوق کو سلب کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔ جس کو ہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے ،

    سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی نے انکشاف کیا کہ اس کے ذریعہ وہ دلتوںکے ریزرویشن کو ختم کرنے کی پالیسی بنا رہے ہیں ، ہم اس قانون کے خلاف پورے بہار میں تحریک چلا رہے ہیں اور اس وقت تک چلاتے رہیں گے جب تک کہ اس قانون کو مرکزی حکومت واپس نہیں لے لیتی ہے ،

    سابق وزیر اعلیٰ نے امارت شرعیہ میں قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی قاسمی صاحب سے ملاقات کی اور ان سے اپنے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ قوم و ملت کی فلاح و بہبود کے لیے جو کچھ بھی اقدامات کر رہی ہے میں اس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس قانو ن سے نہ صرف مسلمانوں کے شہری حقوق متاثر ہوں گے بلکہ جھگی جھوپڑیوں میں رہنے والے دلتوں اور پسماندہ ذاتیں بھی شہر بدر ہو جائیں گی ۔ اس لیے اس قانون کے خلاف ہم سب مل کر مشترکہ طور پر تحریک چلائیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ 19 دسمبر کو بہار بند کا جو اعلان کیا گیا ہے ، اس کو ہر طرح کامیاب بنانے کی کوشش کریں اور ۲۱؍ دسمبر کے بہار بند کو بھی بڑے پیمانے پر کامیاب کرنے میں جٹ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت نوادہ اور گیا جا رہا ہوں، وہاں بھی اس موضوع پر اپنی پارٹی کے ورکروں،ہندو مسلم اور دلت اتحا د کے ساتھ اس آندولن کو اس وقت تک چلائیں گے جب تک یہ کالا قانون واپس نہ لے لیا جائے ۔

    انہوں نے اس تحریک میں امار ت شرعیہ کے شانہ بشانہ چلنے کا بھی وعدہ کیااور کہا کہ جب اور جس وقت ہماری ضرورت محسوس کریں ، میں اپنے تمام ورکروں کے ساتھ قدم بقدم چلوں گا۔قائم مقام ناظم امار ت شرعیہ مولانا محمد شبلی قاسمی صاحب نے سابق وزیر اعلیٰ بہار کے اس جذبے کی قدر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا کہ اگر اجتماعی طور پر اس تحریک کو چلایا جائے گا تو اس دیر رس و دو ر رس اثرات مرتب ہو ں گے۔

    مانجھی نے واضح کیا کہ یہ صرف مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے تمام لوگوں بالخصوص ہمارے دلت سماج اور کمزور، غریب ، دبے کچلے لوگوں کے خلاف ایک منصوبہ بند سازش اور غیر اعلانیہ طور پر ملک کو غلام بنانے کی طرف قدم ہے ۔ مولانا نے واضح طور پر کہا کہ امارت شرعیہ نے ہمیشہ قوم و ملک اور غریب و پریشان حال لوگوں کی فکر کی ہے ،

    سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج بھی جب ملک اور ملک کے اس دستور پر جس کو بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے بنایا تھا، حملہ کیا جا رہا ہے اور ملک کو دوسری تقسیم کی طرف لے جا یا جا رہا ہے ، امار ت شرعیہ پوری قوت کے ساتھ میدان میں کود پڑی ہے ، اور ظلم کے خلاف آواز اٹھارہی ہے ، انہوں نے میڈیا کے ایک سوال کا جواد دیتے ہوئے کہا کہ امن کی اپیل کرنے کے لیے ہمیں کیوں کہتے ہی ، ہم لوگ تو امن کی بات کرتے ہی ہیں اور کرتے ہی رہیں گے ،

    انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج اور تحریک کے ساتھ ہیں ، جس میں کوئی تشدد نہ ہو، امن اور قانون کے دائرہ میں رہ کر احتجاج کریں ۔اس موقع سے سابق وزیر اعلیٰ کا دفتر امارت شرعیہ میں ان کا گرم جوشی سے استقبال ہوا ، جس میں مولانا سہیل احمد ندوی صاحب نائب ناظم امارت شرعیہ، مولانا محمد سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ ، مولانا مفتی وصی احمد قاسمی نائب قاضی امارت شرعیہ ، مولانا انظار عالم قاسمی نائب قاضی امارت شرعیہ اور مولانا سہیل اختر قاسمی نائب قاضی شریعت پیش پیش رہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کے اقدامات رنگ دکھانےلگے،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ

    وزیراعظم عمران خان کے اقدامات رنگ دکھانےلگے،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے اقدامات رنگ دکھانےلگے،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں مالی سال 2019-2020 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی بڑی وجہ ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والی سرمایہ کاری کو قرار دیا جارہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2019-2020 کے پہلے پانچ ماہ میں 850 ملین ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں وصول کئے جو پچھلے سال اس عرصے کے دوران 477.3 ملین ڈالر تھے۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام کمپنیز (ٹیلی نار، زونگ اور وارد) نے اپنے لائسنس فیس کی ادائیگی کی جو غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کی بڑی وجہ بنی۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران نجی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 493 فیصد کا اضافہ ہوا۔ نجی سرمایہ کاری جو پچھلے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 146.7 ملین ڈالر تھی بڑھ کر 869.7 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ٹریژری بلز میں کی جانے والی سرمایا کاری بڑھ کر 1.137 ارب ڈالر ہو گئی ۔

  • 18 سالہ لڑکی عمارت کی دسویں منزل سے کیسے گرکرہلاک ہوئی ؟پولیس بھی چکراگئی

    18 سالہ لڑکی عمارت کی دسویں منزل سے کیسے گرکرہلاک ہوئی ؟پولیس بھی چکراگئی

    شارجہ :18 سالہ لڑکی عمارت کی دسویں منزل سے کیسے گرکرہلاک ہوئی ؟پولیس بھی چکراگئی .تفصیلات کے مطابق شارجہ کے علاقے القسیمیہ میں ایک شامی 18سالہ نوجوان لڑکی ایک رہائشی عمارت سے گرکے شدید زخمی ہونےکے بعد دم توڑگئی

    مقامی حکام نے شارجہ پولیس کواس واقعہ سے آگاہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کراس خاتون کواسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال حکام نے چیک اپ کے بعد لڑکی کو مردہ قرا ر دے دیا۔

    پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے کہ اس واقعے کی وجہ کیا ہے جبکہ استغاثہ نے فرانزک لیب میں خاتون کے جسم کا پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ وہ حیران ہےکہ 10 ویں منزل سے ایک سمجھدارخاتون کیسے اپنےکمرے باہرکی طرف گرکرجان دے گئی

    یاد رہے کہ رواں برس صرف دسمبر میں اونچی رہائشی عمارتوں سے گر کے ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی موت کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔اس سے قبل خودکشی کے معاملے میں، ایک 15 سالہ ہندوستانی لڑکی 6 دسمبر بروز جمعہ کو شارجہ میں ایک عمارت کی دسویں منزل سے گر گئی تھی۔

  • بھارت میں‌ مظاہرین پربہت زیادہ تشدد کیا جارہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کودوہفتوں بعد پتہ چل گیا

    بھارت میں‌ مظاہرین پربہت زیادہ تشدد کیا جارہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کودوہفتوں بعد پتہ چل گیا

    نیویارک:بھارت میں‌ مظاہرین پربہت زیادہ تشدد کیا جارہا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کودوہفتوں بعد پتہ چل گیا،اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے بھارت کی مذمت کرنے کی بجائے اسے حوصلے اورصبرکا درس دیتے رہے ،

    خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں مظاہرین پر پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

    یاد رہے کہ شہریت کے متنازعہ ترمیمی بل کیخلاف بھارت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ نے بھارت کے شہریت کے نئے قانون کو بنیادی طور پر امتیازی قرار دیا جس میں مسلمانوں کو دوسری اقلیتوں کی طرح تحفظ نہیں دیا گیا۔

  • اعلیٰ سطحی ایم کیوایم وفد کی پرویزمشرف سےملاقات، زیربحث آئے اہم معاملات،بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    اعلیٰ سطحی ایم کیوایم وفد کی پرویزمشرف سےملاقات، زیربحث آئے اہم معاملات،بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    دبئی :میئرکراچی وسیم اختراورحیدرعباس رضوی کی پرویزمشرف سے ملاقات،زیربحث آئے اہم معاملات،اطلاعات کےمطابق ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اورمیئرکراچی وسیم اختر اوررکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی کی دبئی میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی ۔وفد نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

    اس موقع پروفد نے گذشتہ روز سابق صدر کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کی جانب سے سابق صدر کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔وفد نے خصوصی عدالت کے افسوسناک فیصلے کے خلاف ہر سطح پر جانے کے عزم سے بھی سابق صدر کو آگاہ کیا جس پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے اس سے قبل پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیاگیا تھا، خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو سزائے موت کاحکم دیا تھا ۔ خصوصی عدالت کے دو ججز نےفیصلہ دیا تھا اورسابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قراردے دیا۔

  • گرین لینڈ کی 4,000 ارب ٹن برف غائب،سائنسدانوں نے خطرے سے آگاہ کردیا

    گرین لینڈ کی 4,000 ارب ٹن برف غائب،سائنسدانوں نے خطرے سے آگاہ کردیا

    گرین لینڈ:گرین لینڈ کی 4,000 ارب ٹن برف غائب ہوکرکہاں گئی سائنسدانوں نے خطرے سے آگاہ کردیا ،اطلاعات کےمطابق گزشتہ 30 برس میں گرین لینڈ کی 4,000 ارب ٹن برف غائب ہوچکی ہے۔ماہرین کے مطابق گرین لینڈ میں برف پگھلنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔

    مقامی رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ کے برفیلے علاقے کی برف گزشتہ 30 برسوں میں اس کی 4 ٹریلیئن برف گھل چکی ہے۔ماہرین کے مطابق برف میں سب سے زیادہ گزشتہ 30 برس کمی 1992 سے 2018 کے درمیان رہی جب3.8 ٹریلین برف پگھلی۔

    انٹرگورنمنٹل پینل برائے ماحولیاتی تبدیلی کی 2014 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برف کے عالمی ذخائر تیزی سے پگھلیں گے اور 2100 تک اس برف کے پگھلنے سے جو پانی سمندروں میں جائے گا اس سے سمندروں کی اوسط سطح 52 سے 98 سینٹی میٹر تک بڑھ جائے گی۔ 80 برس بعد 2100 میں دنیا کے 63 کروڑ لوگ سمندر کنارے آباد ہوں گے اور بار بار ان کا سامنا سمندری طوفان سے ہوگا

    گرین لینڈ میں اس تیزی سے برف کے پگھلنے پر ایک تحقیق کی گئی جو یونیورسٹی آف لیڈز کے سائنسدانوں نے پروفیسر اینڈریو شیپرڈ کی نگرانی میں کی ہے۔سائنسدانوں اور پروفیسرز کی اس تحقیق نے گرین لینڈ کی برف میں کمی پر شدید تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 2000 کے بعد گرین لینڈ کی تباہی شروع ہوئی کیونکہ جتنی برف بنی اُتنی پگھل بھی گئی جس سےعالمی سمندروں کا اوسط درجہ حرارت بھی بڑھا۔گرین لینڈ کی برف پگھلنے کی وجہ سےعالمی سمندروں کی سطح ایک سینٹی میٹر سے کچھ زائد بڑھی تھی لیکن اب اس کی رفتار میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

  • حج اخرجات مزید 60 ہزاربڑھ سکتے ہیں،اخراجات کم کرنے کے لیےعمران خان سعودی حکام سے بات کریں گے

    حج اخرجات مزید 60 ہزاربڑھ سکتے ہیں،اخراجات کم کرنے کے لیےعمران خان سعودی حکام سے بات کریں گے

    اسلام آباد:حج مہنگاہوگیا ،اخراجات میں 60 ہزار روپے اضافے کا امکان ،وزارت مذہبی امور کے ذرائع کےمطابق حج 2020 کے اخراجات گزشتہ سال سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ سال حج کے اخراجات میں 60 ہزار روپے اضافہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے مذہبی امور کا حافظ عبدالکریم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں حج 2020 کی مجوزہ پالیسی اور انتظامات پر سیکریٹری مذہبی امور نے بریفنگ دی۔سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 4 لاکھ 89 ہزار روپے متوقع ہیں، گزشتہ سال حج اخراجات 4 لاکھ 26 ہزار روپے تھے۔

    سیکریٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے عائد ٹیکسوں کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، سعودی عرب نے حج اخراجات 2400 سے 2650 ریال کردئیے ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومتی کفایت شعاری سے گزشتہ حج پر 5 ارب 53 کروڑ روپے حاجیوں کو واپس کیے، اوسطاً فی حاجی 37 ہزار روپے واپس کیے گئے، 70 فیصد حاجیوں کو بچ جانے والی رقم واپس کی گئی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ بہت جلد سعودی حکام کو پاکستانی حجاج کے اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کرے