Baaghi TV

Author: +9251

  • جاپان ٹیکنالوجی میں دوقدم اورآگے، انٹرنیٹ میں انقلابی تبدیلیوں کے لیےکوششیں اورتجربات جاری

    جاپان ٹیکنالوجی میں دوقدم اورآگے، انٹرنیٹ میں انقلابی تبدیلیوں کے لیےکوششیں اورتجربات جاری

    فلوریڈا:جاپان ٹیکنالوجی میں دوسرے ملکوں کوپیچھے چھوڑسکتا ہے، انٹرنیٹ میں انقلابی تبدیلیوں کے لیےکوششیں اورتجربات جاری ، اطلاعت کے مطابق جاپانی براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے جدید سیٹلائٹ لے کر مشہور راکٹ خلا میں روانہ ہو گیا۔

    جاپانی خلائی ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے اسپیس X فیلکن 9 راکٹ نے 11 دن بعد دوسری بار خلا کی طرف پرواز کی ہے، یہ راکٹ خلا میں موبائل فونز اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے لیے جدید سیٹلائٹ خلا میں چھوڑے گا۔

    اس سے قبل فیلکن نائن 5 دسمبر کو خلا میں روانہ ہوا تھا، 4 روز بعد ماحولیات کے بارے میں اہم ڈیٹا لے کر بہ حفاظت واپس آ کر زمین پر لینڈ کر گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اسپیس ایکس نے رواں سال خلا میں اپنا یہ تیرہواں مشن لانچ کیا ہے، جب کہ فالکن نائن اس سے قبل دو بار خلا کی سیر کر چکا ہے، گزشتہ روز اس نے تیسری بار سیٹلائٹ لے کر خلا میں اڑان بھری، یہ سیٹلائٹ سنگاپور کی ایک کمپنی اور جاپان کی براڈ بینڈ فراہم کرنے والی کمپنی کا ہے۔

    اس نئی کوشش کےبارے میں سنگاپورکےآئی ٹی ماہرن کا کہنا ہےکہ یہ ہیوی ویٹ کمیونی کیشن سیٹلائٹ بوئنگ کمپنی کا تیار کردہ ہے، جو جنوبی بحرالکاہل کے 25 ممالک کو جاپانی ’کا بینڈ‘ انٹرنیٹ کوریج دے گا، اور یہ 56 ہائی پاور بیمز سے لیس ہے جو خلا سے موبائل اور براڈ بینڈ سروسز فراہم کرے گا۔

    یہ سیٹلائٹ سنگاپور کی کمپنی کیسفک براڈ بینڈ سیٹلائٹس اور جاپانی آپریٹر اسکائی پرفیکٹ کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔ سیٹلائٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ یہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز مخصوص ممالک میں اسپتالوں اور اسکولوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

  • پاکستان  2020 کا بہترین سیاحتی مقام. پی ٹی آئی حکومت کی سیاحت  پر خاص توجہ

    پاکستان 2020 کا بہترین سیاحتی مقام. پی ٹی آئی حکومت کی سیاحت پر خاص توجہ

    پاکستان 2020 کا بہترین سیاحتی مقام. پی ٹی آئی حکومت کی سیاحت پر خاص توجہ

    میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان پُر امن حالات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہے، ویزے سے متعلق مثبت اقدامات نے پاکستان کو بہترین سیاحتی ملک بنادیا ہے۔

    میگزین کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخی اور خوبصورت قدرتی مناظر سے مالا مال ہے، مذہبی سیاحتی لحاظ سے بھی پاکستان بہترین ملک بن گیا ہے، پاکستان امن کی بحالی کی وجہ سے سیاحت کے لیے بہترین ہے۔

    میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان پُر امن حالات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہے، ویزے سے متعلق مثبت اقدامات نے پاکستان کو بہترین سیاحتی ملک بنادیا ہے۔

    میگزین کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخی اور خوبصورت قدرتی مناظر سے مالا مال ہے، مذہبی سیاحتی لحاظ سے بھی پاکستان بہترین ملک بن گیا ہے، پاکستان امن کی بحالی کی وجہ سے سیاحت کے لیے بہترین ہے۔

    امریکی جریدے میں پاکستان کے مقبول سیاحتی مقامات سے لے کر بلند ترین پہاڑی سلسلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی میگزین نے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں پاکستان، برطانیہ، کرغزستان، آرمینینا، برازیل، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، پورٹ لینڈ، لبنان، چین، ڈنمارک، دی برٹش ورجن آئی لینڈ، مراکش، پاناما، کروشنیا اور جاپان شامل ہیں۔

    غیر ملکی سیاح اور معروف ٹریویل وی لاگر ایوا زوبیک نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں پاکستان کو نمبر ایک پر دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
    انہوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستان میں بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’پاکستان غیر ملکی سیاحوں کے لیے ایک عمدہ مقام ہے۔
    اس سے قبل امریکی میگزین کونڈی ناسٹ نے20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں پاکستان، برطانیہ، کرغزستان،آرمینینا، برازیل، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، پورٹ لینڈ، لبنان، چین، ڈنمارک، دی برٹش ورجن آئی لینڈ، مراکش، پاناما، کروشنیا اور جاپان شامل ہیں۔کونڈی ناسٹ لائف اسٹائلاورسیاحت کا مقبول ترین میگزین ہے اوراب تک اسے 25 نیشنل ایوارڈزسے بھی نوازا جاچکا ہے۔

    دوسری طرف وفاقی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور صوبائی حکومت کے پی کی طرف سے سیاحت کے فروغ کےلیے کوششیں اس وقت ثمرآورپودے کی شکل اختیارکرتی جارہی ہیں‌ ،چندروز قبل کےپی حکومت نے 20 نئے سیاحتی مقامات تلاش کرکے ان کو عالمی معیارکے سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کےلیے 5 ارب روپے کی رقم مختص کرکے دنیا کی توجہ اس طرف مبذول کروا دی ہے

  • پاکستان مخالف گمراہ کن پراپیگنڈہ پھیلانے والا بھارتی نیٹ ورک  بے نقاب

    پاکستان مخالف گمراہ کن پراپیگنڈہ پھیلانے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب

    اسلام آباد:جعلی خبروں سے متعلق کام کرنے والے یورپی ادارے‘ای یو ڈس انفو لیب ‘ نے جعلی خبریں شائع کرنے والے 200 اداروں کی معاونت کرنے والی این جی اوز اور تھنک ٹینکس کے منظم بھارتی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھارت کا یہ منظم نیٹ ورک پاکستان سے متعلق تنقیدی مواد سے یورپی یونین اور اقوام متحدہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔’ ای یو ڈس انفو لیب ‘، یورپی یونین، اس کی رکن ریاستوں، بنیادی اداروں اور بنیادوں اقدار کو نشانہ بنانے والے گمراہ کن مہمات پر تحقیق کرتا اور ان سے نمٹتا ہے۔

    غیر سرکاری ادارے نے نومبر میں اپنی تحقیق کے ابتدائی نتائج میں بھارتی نیٹ ورک کی جانب سے منظم کردہ ’ جعلی‘ خبروں کے 265 اداروں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا جو پاکستان سے متعلق تنقیدی مواد سے اقوام متحدہ اور یورپی یونین پر اثر انداز ہونے کے لیے کام کرتا ہے۔

    تحقیقات کے دوران ڈس انفو لیب کو معلوم ہوا کہ جعلی ویب سائٹس نے غیرمعمولی پریس ایجنسیوں سے لیا گیا پاکستان مخالف مواد کاپی پیسٹ کیا، سیاست دانوں اور مبہم تھنک ٹینکس کی جانب سے شیئر کیے گئے مواد کو بڑھاوا دیا جو بھارتی جغرافیائی مفادات کی حمایت کرتے ہیں۔

    اس بھارتی پراپیگنڈہ سیل نے پاکستان مخالف مواد کو دیگر بھارتی نیٹ ورک پر دوبارہ شائع کیا جس میں جعلی ادارے جیسا کہ ای پی ٹوڈے، ٹائمز آگف جینیوا اور نیو دہلی ٹائمز وغیرہ شامل ہیں، اکثر ویب سائٹس ٹوئٹر پر بھی موجود تھیں۔

    تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ ادارے بھارتی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے منظم کیے گئے تھے جن کا تعلق سری واستو گروپ کے تھنک ٹینکس، این جی اوز اور کمپنیوں کے ایک بڑے نیٹ ورک سے ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس گروپ کو پاکستان کی ان سیاسی قوتوں کی درپردہ حمایت بھی حاصل ہے جوفوج اورعمران خان کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں‌

  • جنازے میں‌ شرکت کے لیے جانے والوں کا  جنازہ نکل گیا ، بم دھماکے سے 10جاں بحق

    جنازے میں‌ شرکت کے لیے جانے والوں کا جنازہ نکل گیا ، بم دھماکے سے 10جاں بحق

    کابل:افغانستان پھردھماکوں اورسانحات کی زد میں،افغانستان میں سڑک نصب بم دھماکہ ،اطلاعات کےمطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبےخوست میں منگل کی صبح ایک بم دھماکےکےنتیجے میں کم از کم 10 شہری جاں بحق ہوگئے۔

    افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایاہےکہ یہ بم حملہ صبح کے وقت صوبہ خوست کے ضلع علی شیرمیں کیاگیا۔صوبائی پولیس ترجمان عادل حیدر کےمطابق یہ دھماکا ضلع علی شیر میں آج صبح سویرے اس وقت ہوا جب ایک گاڑی سڑک کے کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

    پولیس ترجمان کےمطابق ہلاک ہونےوالوں میں 5 مرد، 2خواتین اور 3 بچےشامل ہیں، جن کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کی گئیں۔ عادل حیدرکامزیدکہناتھاکہ دھماکےسے قبل اسی مقام کےقریب ایک اوردیسی ساختہ بم سیکیورٹی فورسز ناکارہ بنایاتھا۔

    صوبائی گورنرکےترجمان طالب مینگل نےدھماکےکی تصدیق کرتےہوئےبتایا کہ حادثےمیں ہلاک افراد جنازے میں شرکت کےلئےجارہےتھے۔ صوبائی گورنرنےاس حملےکودہشت گردی کاایک غیرانسانی اقدام قراردیاہے۔

  • لیبیا میں ترکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں

    لیبیا میں ترکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں

    لیبیا میں ترکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح نے ایک بیان میں دعوٰی کیا ہے کہ طرابلس پر قبضے کی لڑائی کے دوران قومی وفاق حکومت کی حمایت میں لڑنے والے متعدد ترکی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

    ایک بیان میں عقیلہ صالح نے کہا کہ قومی وفاق حکومت کے گرد گھیرا تنگ ہونے کے بعد وزیراعظم فائز السراج نے ترکی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    روسی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عقیلہ صالح کا کہنا تھا کہ قطر، ترکی کے فوجی ساز وسامان اور جنگی آلات لیبیا کی قومی وفاق حکومت تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے مگر اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کے مندوب غسان سلامہ سے قومی وفاق حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قومی وفاق حکومت لیبیا کے عوام کی نمائندگی نہیں کرتی اور فائز السراج لیبیا کے وزیر اعظم نہیں۔ انہوں نے قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج اور مرکزی بنک کے گورنر کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں ترکی اور لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے درمیان ایک دفاعی معاہدہ طے پایا تھا۔ وسیع نوعیت کے اس سمجھوتے میں ترکی کی طرف سے طرابلس کو فوجی سازو سامان، اسلحہ اور دیگر جنگی آلات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مصر، یونان اور لیبیا کے منحرف جنرل ریٹائرڈ خلیفہ حفتر نے اس معاہدے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

  • ہیومن رائٹس واچ نے عراقی حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

    ہیومن رائٹس واچ نے عراقی حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

    ہیومن رائٹس واچ نے عراقی حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ہیومن رائٹس واچ’ نے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ گذشتہ کئی ہفتوں سے جاری پرتشدد احتجاج کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں کی اصل تعداد سامنے لائے۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ عراق کی ایک مسلح فورس جسے بظاہر عراق کی مقامی نیشنل سیکیورٹی فورسز کا تعاون حاصل تھا نے چھ دسمبر کو بغداد میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مظاہرین ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

    انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ صرف چھ دسمبر کے احتجاج کے موقع پر ہلاکتوں کی تعداد 29 سے 80 کے درمیان بتائی جاتی ہے جب کہ طاقت کے استعمال سے 137 مظاہرین زخمی ہو گئے تھے۔ مظاہرین کے خلاف کریک ڈائوں اور طاقت کے استعمال کے وقت علاقے میں بجلی بھی بند کر دی گئی تھی۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس موقعے پر کتنے افراد ہلاک یا بہ حفاظت فرار ہوئے تھے؟
    واضح‌ رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر سے مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز اور ملیشیاؤں نے عوامی احتجاج کے ساتھ بھرپور طاقت سے نمٹنے کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 400 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہو گئے۔ اس دوران درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔
    واضح رہے کہ بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کے فقدان کے خلاف جاری احتجاج میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،اطلاعات کے مطابقعراق میں 2 ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج میں 400 سے زائد ہلاکتوں کے بعد بالآخر عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کو استعفیٰ دینا پڑا.

  • واقعی بددیانت اورکرپٹ ہے :شیخ رشید سابق وزیراعظم کے خلاف گواہ بن گئے

    واقعی بددیانت اورکرپٹ ہے :شیخ رشید سابق وزیراعظم کے خلاف گواہ بن گئے

    اسلام آباد:شاہد خاقان واقعی بددیانت اورکرپٹ شخص ہے،شیخ رشید سابق وزیراعظم کے خلاف گواہ بن گئے اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایل این جی اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، شیخ رشید احتساب عدالت میں ایل این جی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف گواہی دیں گے، اس کیس میں نیب مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید بہ طور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے، وزارت توانائی کے 4 افسران حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو اور عمر سعید بھی گواہان میں شامل ہیں۔دیگرگواہان میں قائم مقام جی ایم سوئی سدرن گیس فصیح الدین بھی گواہان میں شامل ہیں جبکہ جمیل اجمل ڈائریکٹر پورٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔

    شیخ رشیداحمد کئی بار سا بق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر کرپشن کے الزامات اور مناظرے کا چیلنج دے چکے ہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بطور وزیرِ پیٹرولیم ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو دينے کا الزام ہے۔اس کے علاوہ نیب کے مطابق ٹھیکے سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

  • سوڈان نے حماس اور حزب اللہ تنظیموں پر پابندی لگادی،  آخر وجہ کیا

    سوڈان نے حماس اور حزب اللہ تنظیموں پر پابندی لگادی، آخر وجہ کیا

    سوڈان نے حماس اور حزب اللہ تنظیموں پر پابندی لگادی، آخر وجہ کیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوڈان نے امریکا کے پریشر میں آتے ہوئے حزب الہل اور حماس پر پابندی لگا دی ہے.امریکی اخبار The Hill کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوڈان اپنی سرزمین پر حزب اللہ اور حماس تنظیموں کے دفاتر بند کر دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اقدام امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہو گا تا کہ خرطوم پر عائد پابندیاں اٹھا لی جائیں اور سوڈان کا نام دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا جائے۔

    نگراں وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی حکومت کے یاک مقرب ذریعے کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذکورہ دونوں تنظیموں کے خلاف اقدامات کا اعلان متوقع ہے۔ امریکا حزب اللہ اور حماس دونوں تنظیموں کو دہشت گرد تنظیم شمار کرتا ہے۔

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوڈان میں عبوری شہری اور عسکری حکومت مشرقی افریقا میں واقع ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی امریکی فہرست میں سوڈان کے ساتھ تین دیگر ممالک شمالی کوریا، ایران اور شام شامل ہیں۔ ان تمام ممالک پر عائد پابندیوں نے انہیں عالمی معیشت سے علاحدہ کر دیا ہے۔ ادھر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی ان پر نظر رکھی ہوئی ہے.

  • قومی ایئر لائن میں  بے قاعدگیوں کا انکشاف ، چھان بین شروع

    قومی ایئر لائن میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ، چھان بین شروع

    :قومی ایئر لائن میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ، چھان بین شروع

    باغی ٹی وی :قومی ایئر لائن میں اعلیٰ انتظامی سطح پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہونے کے بعد پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس چھان بین شروع کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملنے والی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی غیر قانونی تعیناتی، ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو اضافی الاؤنس اور خواتین عملے کو ہراساں کرنے کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس نے ایوی ایشن ڈویژن سے ائیرمارشل ارشد ملک کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسرتعیناتی سمیت دیگر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
    پاکستان آڈٹ رپورٹ کے مطابق ائیرفورس سے ڈیپوٹیشن پر آئے افسران کو غیر قانونی طور پر اضافی الاؤنس اور فوائد دئیے گئے اور پی آئی اے مدینہ اسٹیشن پر جعلی ڈگری کے باوجود ایک افسر کو تعینات کیا گیا۔
    واضح‌رہے کہ پی آئی اے اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا .۔ پی آئی اے نے 300حج پروازوں کے ذریعے 83ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔

    پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی سے متعلق قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کراچی،لاہور،اسلام آباد،ملتان،پشاور،سیالکوٹ اور کوئٹہ کیلئے حج پروازیں آپریٹ کیں۔ پی آئی اے نے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو بروقت وطن پہنچانے کی شرح90فیصد سے زائد رہی۔

  • بابر اعظم نے ویرات  کوہلی کی تعریف کردی

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی تعریف کردی

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی تعریف کردی

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق : قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کرکٹ کی دنیا میں بہترین ’کوور ڈرائیو‘ کھیلنے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور کرکٹ کے حلقوں میں چھڑی ہوئی بحث کو ختم کر دیا ہے۔

    ایک انٹرویو میں اس حوالے سے انہوں کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سب سے بہترین کوور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔

    بابراعظم نے ویرات کوہلی اور کین ولیمسن جیسے بڑے بلے بازوں سے موازانہ کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں بہت زبردست بلے باز ہیں جب لوگ میرا موازانہ ان جیسے کھلاڑیوں سے کرتے ہیں تو مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔
    واضح‌رہے کہ ون ڈے اور ٹی 20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل ہو گئے۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم چار درجے ترقی پاکر 13ویں سے 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ، بابر اعظم نےآسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں اسکور کیں اور سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کی۔