Baaghi TV

Author: +9251

  • دس کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ،نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگیا

    دس کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ،نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگیا

    لاہوردس کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ،لاہور میں شروع ہوگیاہے،اطلاعات کےمطابق17دسمبر سے شروع ہونے والا ہائی پرفارمنس کیمپ تین ہفتے تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق اس خصوصی کیمپ کی نگرانی ڈائریکٹر میڈیسن اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کریں گے۔ ہائی پرفارمنس کیمپ میں شریک تمام کھلاڑیوں نے این سی اے میں رپورٹ کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس کیمپ میں‌ شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں احسان علی، عاکف جاوید،بلاول بھٹی، حسن علی، رضوان حسین،ظفر گوہر،راحت علی،عماد وسیم،محمد حسنین اورعثمان قادرآلراوٴنڈر فہیم اشرف(سنٹرل پنجاب) کی کیمپ میں شرکت کا فیصلہ قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے بعد کیا جائے گا۔

    ایونٹ کا فائنل 27سے 31 دسمبر تک سنٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔تین ہفتوں پر مشتمل کیمپ کے دوران تمام کرکٹرز، این سی اے کے ٹرینرز اور فزیوز کے ساتھ ون آن ون سیشن میں شرکت کریں گے۔ اس دوران کھلاڑی بیٹنگ اور باوٴلنگ پریکٹس بھی کریں گے۔

  • لیہ – زرعی فیلڈ سٹاف چنے کے کاشتکاروں سے رابطے میں رہیں-ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب

    لیہ – زرعی فیلڈ سٹاف چنے کے کاشتکاروں سے رابطے میں رہیں-ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی بٹر نے کہا ہے کہ بارانی ایریا کے کاشتکاروں کو مختلف فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے مناسب رہنمائی،زیادہ پیداواری صلاحیتوں کے بیجوں کا استعمال ،کھادیں ،زرعی ادویات ،زمین کی تیاری کے مراحل سے آگاہ کریں ۔یہ بات انہوں نے تحصیل چوبارہ کے مختلف بارانی علاقوں میں چنے کی فصل کے معائنہ کے موقع پر کہی۔ڈی ڈی زراعت لیہ غلام یاسین واندر ،ڈی ڈی زراعت جھنگ محمداختر ،اے ڈی زراعت کروڑ ملک غلام فرید ہمراہ تھے۔اے ڈی زراعت چوبارہ چوہدری خالد محمود نے ڈی جی زراعت کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ مناسب بارشوں اور بروقت کاشت کی بدولت چنے کی فصل امسال زیادہ پیداوار کی حامل ہوں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہا کہ کاشتکاروں کو فارمر ڈیزکے ذریعے زیادہ سے زیادہ آگہی دی جارہی ہے۔ڈی جی زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کو آگہی دیں کہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے چنے کی فصل کے لیے تمام پودے شگوفے نکال رہے ہیںاور بارش کی وجہ سے جڑی بوٹیوں کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے اس لیے زرعی فیلڈ سٹاف چنے کے کاشتکاروں سے رابطے میں رہیںاور جڑی بوٹیوں کے خاتمے کو ممکن بنائیں تاکہ ضلع میں چنے کی ریکارڈ پیداوار ہوسکے

  • مسلم مخالف شہریت بل، بی جے پی میں بغاوت،یوگی حکومت کوخطرہ

    مسلم مخالف شہریت بل، بی جے پی میں بغاوت،یوگی حکومت کوخطرہ

    اترپردیشن :مسلم مخلاف شہریت بل ، بھارت میں بغاوت کی کیفیت کے سا تھ ہی یو پی میں بی جے پی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور سینکڑوں ارکان اسمبلی نے اپنی ہی حکومت اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق تقریبا 150 ارکان نے اسمبلی میں دھرنا بھی دیا ہے، جن میں حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما ارکان اسمبلی کو منانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور اسمبلی میں ودھیاک ایکتا (ایم ایل اے یکجہتی) زندہ باد جیسے نعرے گونج رہے ہیں۔

    دراصل، غازی آباد سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گوجر ایوان میں تقریر کر رہے تھے لیکن انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ نند کشور کا الزام ہے کہ انہیں غازی آباد پولس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ وہ اس بارے میں اسمبلی میں اپنا مؤقف رکھنا چاہتے تھے لیکن انہیں ایوان کے اندر بولنے کی اجازت نہیں دی گئی

    ایس پی ایم ایل سی آنند بھدوریا نے کہا کہ کل تک اسمبلی ملتوی ہونے کے بعد بھی، بی جے پی کے 100 سے زیادہ ایم ایل اے اپنی ہی حکومت میں نظرانداز ہونے کی وجہ سے ایوان میں دھنے پر بیٹھے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حزب اختلاف سمیت 200 سے زیادہ ایم ایل اے حکومت کی آمریت کے خلاف دھرنے پر بیٹھے ہیں، یعنی حکومت اقلیت میں ہے۔ امید ہے کہ وقت سے پہلے ہی عوام کو بدکاروں سے نجات دلا دی جائے گی۔

  • شاہ سلمان نے یورپی یونین سے کیا امیدیں لگا لیں

    شاہ سلمان نے یورپی یونین سے کیا امیدیں لگا لیں

    شاہ سلمان نے یورپی یونین سے کیا امیدیں لگا لیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیر کے روز یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

    بات چیت کے دوران شاہ سلمان نے سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعلق کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے یورپی یونین کو اہم ترین بین الاقوامی شراکت داروں میں شمار کیا۔ سعودی فرماں روا نے فریقین کے درمیان شراکت دار کو مضبوط تر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جو مشترکہ مفادات کے کام آئے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے واسطے حالیہ بین الاقوامی کوششوں کو سپورٹ کرے۔

    شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب کی میزبانی میں آئندہ G-20 سربراہ اجلاس میں یورپی یونین کی مؤثر شرکت کا خواہاں ہے۔
    دوسری جانب یورپی کمیشن کی سربراہ نے یورپی یونین کے ممالک اور سعودی عرب کے درمیان تعلق کی اہمیت اور مشترکہ مفادات کو یقینی بنانے کی اہمیت کو باور کرایا۔ ارزولا فان ڈیئر لائن نے بتایا کہ وہ اس بات کی بڑی خواہش مند ہیں کہ مملکت میں آئندہ ہونے والے G-20 سربراہ اجلاس میں یورپی یونین کا ایک تعمیری کردار ہو۔
    واضح‌رہےکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے نیگویا میں منعقدہ ایک تقریب میں گروپ 20 کی صدارت کاعلامتی نشان باضابطہ طور پرحوالے کردیا ہے۔گروپ 20 کا 2020ء میں سربراہ اجلاس سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقد ہوگا۔سعودی عرب کو جی 20 کی میزبانی سونپی گئ تھی.

  • پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرپی ایس ایل کرپشن کیس آئی سی سی لے گئے

    پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرپی ایس ایل کرپشن کیس آئی سی سی لے گئے

    لاہور:پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرپی ایس ایل کرپشن کیس آئی سی سی لے گئے ،اطلاعات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر نے کرکٹ بورڈ کی نیندیں حرام کردی ہیں اور اب وہ پی ایس ایل کرپشن کیس نیب اور ایف آئی اے کے بعد جاوید بدر آئی سی سی پُہنچ گئے


    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق جاوید بدر نے اپنے وکیل وقار طور کے ذریعے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو خط لکھ دیا خط میں نیب اور ایف آئی اے میں کیسوں کا بھی حوالہ دیا گیا .ثبوت کے طور پر پی ایس ایل اور کرکٹ بورڈ کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹس پیش کردی گئیں


    دونوں آڈٹ رپورٹس میں تقریباً 120 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف ہے اینٹی کرپشن یونٹ سے کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل میں کرپشن کے الزامات پر بورڈ جواب کی مانگ کی گئی ہےجاوید بدر نے آئی سی سی سے تحقیقات کی بھی مانگ کی ہے

  • عدالت کے فیصلے نے پاکستانی معشیت پرکاری ضرب لگا دی ،انویسٹرز کا اظہارافسوس

    عدالت کے فیصلے نے پاکستانی معشیت پرکاری ضرب لگا دی ،انویسٹرز کا اظہارافسوس

    اسلام آباد:عدالت کے فیصلے نے پاکستانی معشیت پرکاری ضرب لگا دی ،انویسٹرز کا اظہارافسوس ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کےسابق صدرجنرل پرویزمشرف کوسزائے موت کی سزا کےفیصلےکااثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ پربھی دیکھا گیا۔دوسری طرف انویسٹرز نے عدالت کے فیصلے کومایوس کن قراردیتے ہوئے پاکستانی معیشت کے لیے زہرقاتل قراردیا

    سانحہ اے پی ایس پانچویں برسی،ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے خصوصی ترانہ جاری

    اسٹاک مارکیٹ سےذرائع کےمطابق سابق صدر کے خلاف فیصلہ سنائے جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 459 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار آغاز 41 ہزار 644 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 266 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست ریکارڈ کی گئی تھی تاہم دوپہر کے وقت عدالتی فیصلے کے بعد انویسٹرز کی طرف سے ٹریڈنگ میں ہاتھ روک لیا گیا اور زبردست تیزی میں جانے والی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر معمولی تیزی دیکھی گئی۔

    بریکنگ:دہلی یونیورسٹی میدان جنگ بن گیا ،پولیس اورطلبا میں خون ریزجھڑپیں‌

    واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آغاز سے ہی زبردست تیزی رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز میں 40 ہزار 916 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 295 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 41 ہزار 211 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

  • ترکی کے "دہشت گرد” کن حالات سے دوچار،  رجب طیب اردگان نے بتایا

    ترکی کے "دہشت گرد” کن حالات سے دوچار، رجب طیب اردگان نے بتایا

    .
    ترکی کے "دہشت گرد” کن حالات سے دوچار، رجب طیب اردگان نے بتایا

    باغی ٹی وی : صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم پی کےکے تاریخ کے بد ترین آپریشن سے دوچار ہے جس کی کامیابی میں ہماری فوج کا اہم کردار ہے

    ایرودان نے کہا کہ اس وقت دہشتگرد تنظیم پی کےکے تاریخ کے بد ترین آپریشن سے دوچار ہے ، گزشتہ 3سالوں کے دوران ترک دفاعی قوتوں نے ملک کی جنوبی سرحدوں کے قریب دہشتگردوں کا راستہ روکتے ہوئے شام کی علاقائی سالمیت کی بحالی کے لیے اہم قدم اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض سامراجی قوتوں کی آشیرباد کے زیر سایہ ان دہشتگردوں کی 9 سالہ عرصے کے دوران ترکی کے خلاف سازشوں کے جال کو ہماری بہادر فوج اور شام کی قومی فوج نے ناکام بنا دیا ۔
    واضح‌رہے کہ ترکی نے کردوں کے خلاف آپریشن کے لیے شام میں‌کاروائی کی تھی. شامی فوج نے ہیلی کاپٹروں سے ادلب کے اسی علاقے میں واقع ایک گاؤں عبدیتا پرتباہ کن بیرل بم گرائے تھے۔ترکی کے اس اقدام پر امریکہ سمیت یورپ نے شدید تنقید کی تھی.اور ترکی کو اس اقدام پر شدید دھمکیاں بھی دی تھیں.

  • ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج پر304 افراد ہلاک ہوئے: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حقائق پیش کردیئے

    ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج پر304 افراد ہلاک ہوئے: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حقائق پیش کردیئے

    نیویارک:ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج پر304 افراد ہلاک ہوئے،اطلاعات کےمطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران انتظامیہ کی کارروائی کے دوران چار روز کے دوران 304 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق متعدد افراد کے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران کے اداروں نے سیکڑوں افراد کا قتل عام کیا جب کہ ایسے اقدامات کیے گئے کہ ملکی سطح پر خوف کے باعث کوئی اس احتجاج کے خلاف کارروائیوں پر بات نہ کرے۔اقوام متحدہ کے بیان کا حوالہ دے کر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ہلاک شدگان میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔

    ایران کے وزیرِ داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ہونے والے حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین نے 731 بینکوں اور 140 سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش کیا۔وزیرِ داخلہ نے کہا تھا کہ مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 50 دفاتر اور چوکیوں پر حملے ہوئے جب کہ 70 پیٹرول پمپ بھی جلائے گئے۔

    انسانی حقوق کی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت ان افراد کی ہے جن کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جبکہ اکثر افراد کو سر، گردن یا جسم کے ایسے اعضا پر گولیاں ماری گئی ہیں جن سے ان کی موت ہو جائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے اب بھی مظاہروں میں شریک افراد کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ انسانی حقوق کے رضا کار بھی بڑی تعداد میں زیر حراست ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران نے نومبر کے دوسرے ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 فی صد تک اضافہ کیا تھا جس کے بعد ملک گیر احتجاج شروع ہو گیا تھا۔ایران کے سیکیورٹی اداروں نے پُرتشدد احتجاج میں امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) سے رابطے کے الزام میں بھی کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔

  • کچھ دیر  تو رک جاؤ، جنوبی افریقن کھلاڑی کو مزید کھلانے کی خواہش

    کچھ دیر تو رک جاؤ، جنوبی افریقن کھلاڑی کو مزید کھلانے کی خواہش

    کچھ دیر تو رک جاؤ، جنوبی افریقن کھلاڑی کو مزید کھلانے کی خواہش

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کھلاڑ اے بی ڈویلیئر کو کرکٹ شائقین اور ٹیم انتظامیہ والے جانے نہیں دے رہے اور مزید کھیلنے کا تقاضاکردیا. جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلسی نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم انتظامیہ سابق کپتان و مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں واپسی سے متعلق بات چیت کر رہی ہے۔

    معروف کرکٹ ویب سائٹ کریک انفو کے مطابق پروٹیز کے نومنتخب کوچ مارک بوچر نے دو دن قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ سابق کپتان سے ٹیم میں واپسی کے لئے بات کریں گے۔

    جنوبی افریقہ کے کپتان کا کہنا تھا کہ شائقین کے ساتھ ساتھ میں بھی چاہتا ہوں کہ اے بی ٹیم میں واپس آئیں، اور ٹیم انتظامیہ اس سلسلے میں گزشتہ تین ماہ سے ان سے رابطے میں ہے۔

    یاد رہے گزشتہ سال جارح مزاج بلے باز ابراہم بینجامن ڈی ویلئیر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
    اپنے ویڈیو پیغام میں اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ میں تھک گیا ہوں اس لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، بھارت اور آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا بہترین موقع ہے۔

  • پرندے اڑنےلگے’بھارت رہنےکےقابل نہیں رہا‘متنازع شہریت قانون پرہندوطالبہ کاردعمل،انقلابی صورت حال بن گئی

    پرندے اڑنےلگے’بھارت رہنےکےقابل نہیں رہا‘متنازع شہریت قانون پرہندوطالبہ کاردعمل،انقلابی صورت حال بن گئی

    نئی دہلی :’بھارت رہنے کے قابل نہیں رہا‘متنازع شہریت قانون پر ہندو طالبہ کے ردعمل سے انقلابی صورت حال بن گئی ،ادھر اطلاعات کےمطابق بھارتی پارلیمنٹ سے منظوری اورصدر کے دستخط کے بعد قانون بن جانے والے بھارت کے متنازع ’شہریت ترمیمی بل 2019‘ کے بعد بھارت بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

    دارالحکومت نئی دہلی کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا درجہ رکھنے والی قدیم ترین یونیورسٹی ’ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی‘ کے طلبہ کی جانب سے سب سے زیادہ اس بل پر مظاہرے کیے گئے اور پولیس نے طلبہ کے ان مظاہروں کو روکنے کے لیے اپنی حدود ہی پار کرلیں۔

    بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق متنازع شہریت قانون پر جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے کیے جانے والے مظاہروں کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری غیر قانونی طور پر یونیورسٹی میں داخل ہوئی اور بڑے پیمانے پر طلبہ کو ہراساں کرنے سمیت انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والوں میں نہ صرف مسلمان اور مرد طلبہ شامل ہیں بلکہ پولیس کی جانب سے بڑی تعداد میں طالبات کو بھی ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات پیش آئے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق جامعہ ملیہ کی ہندو طالبہ انوگیا نے یونیورسٹی کے باہر روتے ہوئے میڈیا کو پولیس کے ظلم کی داستان سنائی۔

    پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر طلبہ کے ہاسٹلز سمییت طالبات کی ہاسٹلز میں داخل ہونے کے خلاف نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو طالبات نے بھی مظاہرہ کیا اور بتایا کہ کس طرح پولیس نے ہاسٹلز میں گھس کر طالبات کو ہراساں کیا۔