Baaghi TV

Author: +9251

  • فوجی اڈے پردہشتگردانہ حملہ 78، اہلکارہلاک

    فوجی اڈے پردہشتگردانہ حملہ 78، اہلکارہلاک

    مالی :دہشت گردوں نےفوجی اڈے پرحملوں کےنتیجےمیں 78 اہلکارہلاک ہو گئےہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق افریقی ملک نائجیریامیں دہشتگردوں کی جانب سےفوجی اڈے میں حملے کئےگئےہیں جس کےنتیجےمیں 78 اہلکارہلاک ہوگئے ہیں ۔

    بھارتی گھٹیا ترین رویہ،پاکستانی رواداری،بھارتی ہندویاتریوں کو ویزہ جاری کردیا

    دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سےمغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے کونشانہ بنایا۔وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں حملے میں 78 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

    سانحہ پی آئی سی، پولیس نے رات گئے مزید دہشت گرد وکلاء کو گرفتار کر لیا

    ترجمان کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے حملے میں 12 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔صدارتی ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر صدر محمد الصوفو مصر کا دورہ مختصر کرکے واپسوطن لوٹ رہے ہیں۔

    برمی مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کےالزامات کو مسترد کر دیا

    دوسری جانب نائجیریاکےصدرمحمدوبوہاری نےپڑوسی ملک میں سانحے پرمذمت کرتےہوئےاسےبہت بڑاسانحہ قراردیتے ہوئے نائیجیریاکی حکومت اورجمہوریہ نائیجرکےعوام سےیکجہتی کااظہارکیا۔جبکہ اس دہشتگرادنہ حملے کونائیجر کی تاریخ کاسب سے خونریز واقعہ قرار دیاجارہاہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے اجودھیا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی سبھی درخواستیں خارج کردیں

  • راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی کم روشنی  سے متاثر

    راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی کم روشنی سے متاثر

    راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن بھی کم روشنی سے متاثر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ایک مرتبہ پھر کم روشنی کے باعث روک دیا گیا ہے۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 282 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کم روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔

    ایمپائرز نے روشنی کم ہونے کی وجہ سے میچ روکا اور پھر روشنی بہتر نہ ہونے پر کھیل ختم کر دیا گیا۔ پاکستان اورسری لنکا کے درميان پہلے ٹيسٹ کا دوسرا روز بارش کی نظرہوگيا صرف20 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سٹيڈيم ميں جاری ٹيسٹ ميچ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ آغاز کیا لیکن ابھی سری لنکا کا اسکور 222 رنز پر پہنچا ہي تھا کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

    امپائرز کی جانب سے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تو دھنن جیا ڈی سلوا 72 اور دلروان پریرا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔تاہم دوسرے سیشن میں پاکستانی بالرز نے کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

  • عام انتخابات،’’اسلامو فوبیا‘‘کےباوجودپاکستانی نژاد مسلم سیاستدان کامیاب،پاکستان کی کامیابی

    عام انتخابات،’’اسلامو فوبیا‘‘کےباوجودپاکستانی نژاد مسلم سیاستدان کامیاب،پاکستان کی کامیابی

    لندن :عام انتخابات،’’اسلامو فوبیا‘‘کےباوجودپاکستانی نژاد مسلم سیاستدان کامیاب،اطلاعات کےمطابق برطانیہ میں عام انتخابات 2019 میں پولنگ کاعمل مکمل ہونے کےبعدووٹوں کی گنتی جاری ہے،عام انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی 347 نشستیں حاصل کرکے کامیاب ہوگئی ہے ۔ لیبر پارٹی 202 نشستوں کےساتھ دوسرےنمبرپرہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے اجودھیا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی سبھی درخواستیں خارج کردیں

    لندن سے ذرائع کےمطابق اسلامو فوبیاکےباوجود برطانیہ کےعام انتخابات میں 15 پاکستانی نژادمسلمان امیدواراپنی اپنی نشستوں پر کامیاب ہوگئےہیں ۔

    برمی مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کےالزامات کو مسترد کر دیا

    کامیاب امیدواروں میں لیبرپارٹی کی پاکستانی نژادناز شاہ بریڈ فورڈ سےکامیاب ہوئیں، خالد محمود نے برمنگھم، یاسمین قریشی ساؤتھ بولٹن، افضل خان مانچسٹر کے علاقےگورٹن، طاہر علی برمنگھم کے ہال گرین، محمد یاسین بریڈ فورڈ شائر، عمران حسین بریڈ فورڈ ایسٹ، زارا سلطانہ کوونٹری ساؤتھ اور شبانہ محمود برمنگھم لیڈی ووڈ سے ایک بار پھر کامیاب ہوئیں ۔

    سانحہ پی آئی سی، پولیس نے رات گئے مزید دہشت گرد وکلاء کو گرفتار کر لیا

    جبکہ کنزرویٹو پارٹی کی پاکستانی نژاد امیدوار نصرت غنی وئیلڈن سے، عمران احمدخان ویک فیلڈ سے، ساجد جاوید برومس گرو سے، عطاء الرحمٰن چشتی گلنگھم سے اور ثاقب بھٹی میریڈن سے کامیاب ہوئے ہیں۔ برطانیہ کےعام انتخابات میں سب سےاہم بات سال 2017 کےانتخابات کےمقابلےمیں بڑی تعدادمیں ایسےامیدوارحصہ لے رہےہیں جن کاتعلق پاکستان سےہے۔

    "بٹ کے رہے ہندوستان،بن کررہےگا خالصتان”

    گزشتہ انتخابات میں پاکستانی نژاد امریکی امیدواروں کی تعداد 40 تھی جبکہ حالیہ انتخابات میں 70 پاکستانی نژاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جنہیں کنزرویٹو، لیبر اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹیز نے ٹکٹ دیے تھے جبکہ کچھ امیدواروں نے آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑ ا۔

    چین کے ساتھ بڑے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی صدرکا دعویٰ

  • امریکی فضائیہ  کا ایک اور میزائل تجربہ ،کیا ہے اس میں خاص بات

    امریکی فضائیہ کا ایک اور میزائل تجربہ ،کیا ہے اس میں خاص بات

    امریکی فضائیہ نے تین ماہ سے بھی کم قت میں بلیسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ :امریکہ کے سرپر ہتھیار بنانے اور اسے جدت بخشنے کابھوت کبھی کم نہیں‌ہوا ہے لہذا اس سلسلے میں امریکی نیو کلیئر میزائل فورس کا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا تجربہ ہے، بلیسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ائیر فورس بیس سے فائر کیا گیا جس نے بحر الکاہل میں اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
    امریکی حکام کی جانب سے اس بلیسٹک میزائل کے تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
    واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ائیر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔امریکا اپنے نت نئے ہتھیاروں سے دنیا پر اپنا غلبہ مسلط کیے ہوئے ہے.

  • مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،مغربی بنگال میں بغاوت،کرفیوکےباوجودہزاروں افراد کا سخت احتجاج

    مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،مغربی بنگال میں بغاوت،کرفیوکےباوجودہزاروں افراد کا سخت احتجاج

    نئی دہلی :مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،ہزاروں افرادنےکرفیوکے باوجود سخت احتجاج کرکےمستردکردیا،بھارت کی سرکاری نیوزایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے بھارت میں منظورہونے والے شہریت بل کے ردعمل کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلمانوں نے کرفیوکے باوجود سخت احتجاج کرکے شہریت بل کومسترد کردیا ہے

    مودی سرکارکےنسل پرستانہ اقدامات، مسلمان اوردیگراقلیتیں سخت آزمائش میں ہیں،عمران…

    پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف اس بل کو یکسر مسترد کردیا ہے بلکہ کہا ہےکہ وہ اب بھارتی حکومت کی ان چالوں کے مقابلے میں کھل کرسامنے آئیں‌گے،اطلاعات کےمطابق بھارت میں آج بھی اکثر مقامات پراس بل کےخلاف سخت احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں،مغربی بنگال کے ضلع ہورا میں اس وقت سخت ترین ہڑتال ہے، مظاہرین  نے نیشنل ہائی وے کومکمل طورپربلاک کررکھا ہے اور کسی قسم کی ٹریفک نہیں چلنے دی جارہی ،

    برمی مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کےالزامات کو مسترد کر دیا

    یادرہےکہ بھارت کی ہندوانتہاپسند حکومت جس کومودی جیسا انہتاپسند آرایس ایس کا رکن چلارہاہے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق مسلمانوں کےسوا بھارت میں باقی تمام اقلیتوں کوبھارت کا شہری مانا جائے گا اورقبول بھی کیا جائے گا لیکن مسلمانوں کو یہ سہولت میسر نہیں اور یوں مسلمانوں کے بے گھرکرکے بے وطن کرنے کی کوشش کی جائے گی

    بھارتی سپریم کورٹ نے اجودھیا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی سبھی درخواستیں خارج کردیں

  • ایک اور پیپلز پارٹی  رہنما کو ملی ضمانت

    ایک اور پیپلز پارٹی رہنما کو ملی ضمانت

    ایک اور پیپلز پارٹی رہنما کو ملی ضمانت

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آغا سراج درانی سمیت نو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے .عدالت نے آغا سراج درانی کو دس لاکھ روپے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

    آغا سراج درانی عدالتی کے علاوہ آغا مسیح الدین، طفیل احمد شاہ، میٹھا خان، شمس الدین خاتون، اسلم پرویز لنگا، ذوالفقار علی ڈاہر، گلزار احمد اور شکیل احمد کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی گئی۔

    عدالت نے ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواستوں پر 25 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا.
    سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت نے درخواستوں پر 25 نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نمبر تین میں ملزمان کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے۔ احتساب عدالت آغا سراج کے اہلیہ، بیٹے اور بیٹیوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

  • بھارتی جنون کے آگے کون بند باندھے گا؟ …از…سلمان جاوید

    بھارتی جنون کے آگے کون بند باندھے گا؟ …از…سلمان جاوید

    بھارتی جنون کے آگے کون بند باندھے گا؟

    ایک معاملہ ختم نہیں ہوتا اور دوسرا شروع ہوجاتا ہے۔

    نہ پالیسی سازوں کو سمجھ آرہی ہے کہ کس سمت میں چلیں۔ نہ ان لوگوں کو جو ان پالیسی سازوں کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔ میڈیا ویسے ہی بریکنگ نیوز syndrome سے باہر نہیں نکلتا اور عوام کو تو ہر وقت کوئی نہ کوئی واقعہ اور خبر چاہئیے اپنی آنکھوں اور کانوں کا "چسکا” پورا کرنے کے لئیے۔

    بھارت نے Citizen amendment Bill کو پاس کرنے کے لئیے آخری سٹیج کی تیاری بھی کر لی ہے۔ امیت شاہ نے اپنے پارلیمانی خطاب میں کھل کر اس بات کا اعادہ اور اظہار کیا کہ ان کا مسلمانوں اور بالخصوص "برصغیر” کے مسلمانوں کے بارے میں کیا خیالات ہیں۔ اور جی جناب، برصغیر میں پاک و ہند دونوں ہی آتے ہیں۔ کشمیر کے کرفیو کے بعد اب آسام کی باری آئی ہے۔ وہاں پر پیراملٹری فورسز کو بھیج دیا گیا ہے۔

    آخری خبریں آنے تک وہاں عوام الناس اور بالخصوص مسلمانوں پر کچھ حربے انھوں نے آزمایا شروع کر دئیے ہیں۔ انھوں نے اس بات کو نہیں دیکھا کہ دنیا ان کے بارے میں کیا رائے بنا رہی ہے۔ انھوں نے اس بات کو بھی خاطر میں نہیں لایا کہ ہندو راشڑیہ کا خواب پورا کرنے کے چکر میں شاید ان کی معیشت مسلسل نیچے جارہی ہے۔ انھوں نے چین و عرب کی پرواہ نہیں کی۔

    یا شاید ان کو پتہ ہے، کہ دنیا میں انسانوں کی منڈی کی اہمیت تو ہے، انسانوں کی نہیں۔

    بھارت کو مسلسل اگر کوئی ملک اس مسئلے پر ایکسپوز کر سکتا تھا تو وہ پاکستان تھا۔ میں "تھا” اس لئیے استعمال کر رہا ہوں کیوں کہ جو کچھ پاکستان میں اس وقت ہورہا ہے وہ کسی طور پر بھی بحثیت ملک اس قابل نہیں رہا کہ بھارت کو کسی بھی بات پر کھل کر چیلنج کر سکے۔ جب آپ قلم اور تلوار دونوں ہی نیچے رکھ دیں اور ملکوں کے معاملے صرف زبانی جمع خرچ سے چلانے کی کوشش کریں تو وہی ہوتا ہے جو اس وقت ہمارے ساتھ ہورہا ہے۔ شاید کسی عالی دماغ کو یہ بات پڑھائی گئی ہے کہ defence is the best strategy۔ اور نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔

    پاکستان کو پہلے معاشی طور پر دیوالیہ پن کے قریب پہنچایا گیا۔ اب آپ اس میں پچھلی حکومتوں کو مورد الزام ٹھرائیں یا اس حکومت کی ناقص حکمت عملی کو، ہر دو صورت میں پاکستان کی طاقت کو زک پہنچائی گئی۔ پھر معاشی حالات کو درست کرنے کے لئیے پاکستان پر شرائط لاگو کی گئیں۔ چاہے وہ IMF ہو یا FATF۔ دونوں ہی پاکستان کے بازو کو مڑوڑنے کے بہانے ہیں۔ پاکستان اس بات پر ہی اکتفا کر کے بھیٹا ہوا ہے کہ کشمیر پر صرف تقریر ہی کرسکے اور کشمیر کے حل کے لئیے کچھ بھی عملی میدان میں کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دلوا کر کشمیر کے معاملے کو ہمیشہ کے لئیے پیچھے چھوڑ دے۔

    اس وقت عملی طور پر peace doctrine کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان اپنے ان لوگوں کو ضائع کر رہا ہے جو اس کے لئیے دفاع کی پہلی لکیر بنتے رہے ہیں۔جو کسمیر کی تحریک کو کسی نہ کسی صورت میں گرم رکھتے تھے۔ ہم ایک کرتار پور کھولا جس کا شاید ٹورزم سے زیادہ اور کوئی فائدہ ہمیں نہ ملے۔ اور اس پر سب سے بڑھ کر یہ بات کہ ہم اس بات پر خوشیوں کے شادیاں بجا رہے تھے کہ بین الااقوامی میڈیا نے کشمیر کو بہت اٹھایا ہے۔ سو سوال یہ ہے کہ اس کے بعد کیا ہوا؟ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ خود پاکستان میں کشمیر اور مسلمانان ہند کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس پر وزیر اعظم صاحب کے ٹویٹس کے علاوہ کیا حکمت عملی نظر آرہی ہے؟

    مگر اس سب کے دوران پاکستان کے اندر جو کچھ پچھلے دو ماہ میں ہوا اس ہر ایک طائرانہ نظر ڈالیں۔ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد آنا، فوج کے سربراہ کے بارے میں سیاست کا ہونا، لاہور کے دنگل اور اس سے پہلے سٹوڈنٹ مارچ کے نام پر انارکسٹس کا اکھٹا ہونا، اسلامی یونیورسٹی میں انھی انارکسٹس کا دوبارہ سے تعلیمی اداروں میں اسلحے کا استعمال کرنا، پی ٹی ایم کا مسلسل پاکستان کو عالمی اداروں کے سامنے گندا کرنے کی کوشش کرنا، محسن داوڑ کا پاکستان کو الجزیرہ میں لکھے کالم میں مقبوضہ کہنا اور الجزیرہ کے ہی سب سے بڑے ڈرامہ باز اینکر مہدی حسن کا شیری مزاری کو بے عزت کر کے بلوچستان اور کشمیر کو ایک ہی پلڑے میں رکھ کر کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا۔

    یہ سب کیا محض چند واقعات ہیں؟ یا یہ انارکی کا ایک بھیانک چہرہ ہے؟

    یاد رکھئے انارکی کے اندر شاید واقعات کا ایک دوسرے سے ربط نظر نہ آئے مگر انارکی بات خود کسی بھی معاشرے میں آپ کے دشمنوں کی ایک حکمت عملی کے نتیجے میں وقوع پذیر ہوتی ہے۔

    پاکستان کو ضرورت ہے ان آوازوں کی جو اس کے معاشرے میں دوبارہ سے اصلاح اور امن کا کام کر سکیں۔ ضرورت ہے ان لوگوں کی جو اپنی پیٹھ ننگی کر کے ہر وار سہہ سکیں اور پاکستان کو بیرونی قوتوں سے جیتنے نہ دیں۔ ضرورت ہے ان لوگوں کی جو اس کا کیس عالمی عدالتوں اور فورمز پر ایک آزاد ملک کی حیثیت سے لڑ سکیں۔

    یہ جنگ جس کی آگ بھارت مسلسل لگا رہا ہے، اس سے صرف سوشل میڈیا اور میڈیا کے ذریعے نہیں لڑا جاسکتا۔ محاذ بہت ہیں۔ دماغ بھی سب کے چاہئیں اور جسم بھی۔ اس پر جتنا جلدی ہم سوچ کر آگے بڑھیں گے اتنا ہی ہم اپنے آپ کو افغانستان،عراق اور لیبیا بننے سے روک پائیں گے۔

    بھارتی جنون کے آگے کون بند باندھے گا؟

    از قلم سلمان جاوید

  • وزیرا عظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا

    وزیرا عظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا

    وزیرا عظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا، حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج ہوگا۔
    اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر ترجمانوں کو بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان ترجمانوں کو حکومتی نمائندگی کے لئے گائیڈ لائنز دینگے۔ اجلاس میں ترجمانوں کو معیشت میں بہتری سے متعلق آگاہ کیا جائیگا، اجلاس میں قانونی اصلاحات سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان سیاسی امور پر ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دینگے÷

    اس سے قبل وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مودی حکومت کی مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کے خلاف سازشوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید کہا تھا کہ اس کے ساتھ ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مشتعل جتھوں کے تشدد کا سلسلہ بھی دراز ہے۔ دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ قتل عام کا بازار گرم کرنے والے جرمن نازی نسل پرستوں کی خوشامد نے دنیا کو بالآخر دوسری عالمی جنگ میں جھونک دیا۔جوہری دوڑ میں مودی کاایجنڈا،پاکستان کو دھمکیاں قتل عام کیساتھ دنیاکے لئے بھیانک نتائج کاسبب بنیں گی۔

  • روپے کے استحکام کا سفرجاری

    روپے کے استحکام کا سفرجاری

    روپے کے استحکام کا سفرجاری
    باغی ٹی وی کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر چار پیسے سستا ہوگیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.98 سے کم ہوکر 154.94 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

    گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی تھی۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 155.05 روپے میں فروخت ہورہا تھا جو آج 155 روپے میں دستیاب تھا۔
    واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • جمیعت کو ختم کیا جارہا ، سراج الحق نے ایسا کیوں کہا

    جمیعت کو ختم کیا جارہا ، سراج الحق نے ایسا کیوں کہا

    جمیعت کو ختم کیا جارہا ، سراج الحق نے ایسا کیوں کہا

    باغی ٹی وی :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ جمعیت کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں کیا اس تنظیم کا یہ ہی جرم ہے کہ یہ ملک کے لئے کام کرتی ہے۔

    تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کے پروگرام جمعیت نے منعقد کئے یہ قابل تحسین ہیں، ایک تنظیم ہے جو کبھی طلباء کے لئے مفت ٹیوشن کا انتظام کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ وہی تنظیم ہے جو والدین کا احترام اور نوجوانوں میں ادب سکھاتی ہے، اور اس کے لوگ امتحانات میں اوّل نمبر لیتے ہیں، یہ لوگوں کو مساجد کی طرف بلاتی ہے طلباء کے ہاتھوں میں قرآن قریم تھما دیتی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ کوئی طوفان آئے یا زلزلہ یہ ہی تنظیم اگلے مورچوں پر کھڑی رہتی ہے۔
    واضح رہےکہ دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کےنتیجے میں ایک طالب علم جاںبحق ہوگیا تھا، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا،اطلاعات کےمطابق اسلامک یونیورسٹی اسلام اباد میں دوطلباتنظیموں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد رینجرز نے کنٹرول سنھبال لیا ہے اوراطلاعات ہیں کہ واقعہ میں ملوث طالب علموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے