Baaghi TV

Author: +9251

  • آصف زرداری کراچی کیوں نہ جاسکے

    آصف زرداری کراچی کیوں نہ جاسکے

    آصف زرداری کراچی کیوں نہ جاسکے

    باغی ٹی وی رپورٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اس وقت آرام کر رہے ہیں، انہیں کراچی منتقل کرنے کا شیڈول تاحال طے نہیں ہو سکا۔

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو کراچی منتقل کرنے سے متعلق انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

    اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق صدر کو طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق آج اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

    شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے رہائی کے بعد گزشتہ رات کا قیام زرداری ہائوس اسلام آباد میں کیا تھا،موسم ٹھیک نا ہونے کہ باعث سابق صدر گزشتہ روز رہائی کہ بعد کراچی روانہ نا ہوسکے تھے۔

    یاد رہے گزشتہ چند دن قبل احتساب عدالت اسلام آباد نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی کا پروانہ جاری کیا تھا۔
    واضح‌رہے آصف زرداری کی چند دن قبل عدالت نے ضمانت منظور کی تھی، طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی ضمانت منظور کی گئی تھی، آج عدالت میں مچلکے جمع کروائے گئے جس کے بعد عدالت نے روبکار جاری کی اور آصف زرداری کو رہا کر دیا گیا، آصف زرداری رہائی کے بعد ہسپتال سے زرداری ہاؤس روانہ ہوں گے، آصف زرداری پمز میں زیر علاج تھے جہاں پمز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا.

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کی تاریخ میں اہم سنگ میل

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی تاریخ میں اہم سنگ میل

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی تاریخ میں اہم سنگ میل

    باغی ٹی وی . عدلیہ کے میدان میں ایک اور اہم سنگ میل ، تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون جج نے حلف اٹھا لیا.
    لبنیٰ سلیم پرویز کے ہمراہ دو مزید ججز فیاض احمد جندران اور غلام اعظم قمبرانی نے بھی بطور ہائی کورٹ کے جج حلف لیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔تینوں ججز کو ایک سال کی مدت کے لیے بطور ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا
    حلف براداری کی تقریب میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ بار کے بائیکاٹ کے باوجود حلف برداری کی تقریب میں وکلا بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

    یاد رہے کہ جسٹس طاہرہ صفدر کو پاکستان ہائی کورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل ہے۔جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ میں ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

    جسٹس طاہرہ صفدر سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا تھا۔ یکم ستمبر 2018 کو بلوچستان کے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججوں، صوبائی وزراء اور وکلا سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

    جسٹس طاہرہ صفدر 5 اکتوبر 1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں، محترمہ نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے ہی حاصل کی اور بلوچستان یونیورسٹی سے اردو لٹریچر میں ماسٹر کیا۔

    1980 میں کوئٹہ لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کر کے وہ قانون سے منسلک ہو گئیں۔ اپریل 1982 میں وہ کوئٹہ میں پہلی خاتون سول جج کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں

  • پک اپ اور مسافر بس میں ہولناک تصادم ، کئی ہلاکتیں

    پک اپ اور مسافر بس میں ہولناک تصادم ، کئی ہلاکتیں

    پک اپ اور مسافر بس میں ہولناک تصادم ، کئی ہلاکتیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :کوئٹہ کے علاقے مسلم باغ میں کان مہترزئی ٹاپ پر پک اپ اور مسافر ڈائیوو بس میں ہولناک تصادم کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 15 مسافر جل کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پیٹرول سے بھری پک اپ اور مسافر ڈائیوو بس میں تصادم ہوا جس کے باعث بس اور پک اپ میں آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو کر کھائی میں جا گریں۔

    لیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک مسافر محفوظ رہا تاہم جاں بحق ہونے والے 15 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے بتایا ہے کہ مسلم باغ کے قریب حادثہ ایرانی پیٹرول سے بھری پک اپ کی وجہ سے پیش آیا ہےجو کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ جارہی تھی۔
    ان کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • برطانیہ :حکومتی جماعت نے  سادہ اکثریت حاصل کر لی

    برطانیہ :حکومتی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کر لی

    برطانیہ : حکومتی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کر لی

    باغی ٹی وی رپورٹ :برطانیہ میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، حکومتی جماعت کنزرویٹو پارٹی نے 358 نشستوں پر کامیابی سے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے، لیبر پارٹی 203 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ سکاٹش نیشنل پارٹی 48 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، مزید نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے.
    برطانیہ میں عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہوا، جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کل 650 نشستوں میں سے 642 کے رزلٹس کا اعلان کیا گیا ہے ، وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی نشست جیت لی، انہوں نے دوبارہ کامیاب کروانے پر برطانوی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ ساجد جاوید بھی دوبارہ کامیاب، زیک گولڈ سمتھ کو 7 ہزار 700 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ سابق وزیراعظم تھریسامے بھی جیت گئیں۔

    پولنگ ڈے پر جوش و خروش دیکھنے میں آیا، عام انتخابات میں انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ سے 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 322 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی، کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور موجودہ وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے حلقے سے باہر ووٹ کاسٹ کیا، لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے شمالی لندن میں اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔

  • لیه – ڈی سی ۔ڈی پی او لیه کا دارلا حساس کا دورہ

    لیه – ڈی سی ۔ڈی پی او لیه کا دارلا حساس کا دورہ

    لیه – ڈی سی لیہ اظفر ضیاء اور ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ کا لیہ شہر میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے قاٸم دارالاحساس کا دورہ،
    اس موقع پر معصوم بچوں سے پیار کیا ان کے سر پہ دست شفقت رکھا اور ان میں گرم کپڑے تقسیم کیے، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر عثمان سندھو اور انچارج خاتون بھی موجود تھی، اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر نے ضلعی افسران کو بتلایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت یتیم اور بے سہارا بچوں کی یہاں کفالت کی جارہی ہے اور ان تمام ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے، انہیں اچھی تعلیم بھی فراہم کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او لیہ نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ یتیم بچوں کی دیکھ بھال کرنا اور ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، سب سے زیادہ ان بچوں کو ہماری توجہ کی ضرورت ہے، ان کی خدمت اور ان کے ساتھ شفقت ہی اصل انسانیت ہے۔

  • "بٹ کے رہے ہندوستان،بن کررہےگا خالصتان”خالصتان کا واشنگٹن میں ہیڈ کوارٹرز قائم

    "بٹ کے رہے ہندوستان،بن کررہےگا خالصتان”خالصتان کا واشنگٹن میں ہیڈ کوارٹرز قائم

    واشنگٹن :بٹ کررہے گا ہندوستان ، بن کررہے گا خالصتان ، سکھوں نے خالصتان کے لیے ریفرنڈم کی تیاری شروع کردی ہے، دنیا بھر کے سکھ نومبر دوہزار بیس میں اپنی الگ ریاست کا فیصلہ کریں گے، سکھ فار جسٹس نے واشنگٹن میں ہیڈ کوارٹرز قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب سمیت سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر کےسکھ قائدین بھارتی قبضے سے خو د کو آزاد کرانے اور خالصتان سکھ سٹیٹ قائم کرنے کے لیے کافی عرصے سے کوشاں ہیں اسی سلسلے میں پنجاب کو آزاد کرانے کے حوالے سے مہم زوروشورسے جاری ہے.

    اس سلسلے میں ریفرنڈم کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہے، سکھ فار جسٹس نے اپنا ہیڈکوارٹر قائم کیا ہے، ریفرنڈم کیلئے20 ملکوں میں پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے، جس میں بھارتی سکھ آن لائن ووٹنگ کے ذریعےحصہ لیں گے۔

    واشنگٹن کی نیشنل پریس بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھ فار جسٹس کے قانونی مشیر گرپتونت سنگھ پنو کا کہنا تھا کہ سکھوں کیخلاف جاری بھارتی پروپیگینڈے کا جواب دینے کیلئے امریکی دارالحکومت میں تنظیم کا ہیڈ کوارٹر قائم کیا جارہا ہے.

     

    https://www.youtube.com/watch?v=_HZQCzesyu0

    نومبر 2020 میں ہونے والے ریفرنڈم کی تیاری بھی اب واشنگٹن سے کی جائے گی، امریکی محکمہ خارجہ سمیت کانگریس اراکین کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جائے گا.بھارت میں شہریت کے حوالے سے نئے متنازعہ قانون پر بات کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، کشمیریوں سمیت سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق خطرے میں ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ ریفرنڈم کیلئے بیس ممالک میں پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے جبکہ بھارت میں رہنے والی سکھ آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ریفرنڈم میں حصہ لیں گے،،دنیا بھر کے سکھ ریفرنڈم میں اپنی الگ ریاست کے حوالے سے فیصلہ کریں گے

  • ہوائیں بھی طاقت رکھتی ہیں،برطانیہ میں تیز ہوائیں، ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا

    ہوائیں بھی طاقت رکھتی ہیں،برطانیہ میں تیز ہوائیں، ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا

    لندن: برطانیہ میں تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا، اس صورت حال کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ویسے بھی ان دنوں برطانیہ میں‌ سخت سردی ہوتی ہے ،لیکن آج سخت ترین ہوا نے جس طرح ایک ٹرک کوالٹاکرکارپرپھینک دیا ہے اس سے ہواکی طاقت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

    امریکہ میں بغاوت کا سماں:فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک

    رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں موسم کی خراب صورت حال نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے جہاں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث ایک ٹرک پولیس کی کار پر الٹ گیا۔برطانیہ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے نتیجے میں درخت اکھڑ گئے، کرین گر گئی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

    روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کی پیشکش کردی

    رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب طیاروں کی لینڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کئی پروازیں روک دی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق موسم کی خراب صورت حال کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

  • چین کے ساتھ بڑے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی صدرکا دعویٰ

    چین کے ساتھ بڑے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی صدرکا دعویٰ

    واشنگٹن: کبھی دوستی تو کبھی دشمنی امریکہ اور چین کےدرمیان سفارتی جنگ بھی کئی رنگ اختیارکرتی ہے، کل کے دشمن آج دوستی کی باتیں کرتے ہیں جیسے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ بڑے معاہدے کے قریب پہنچ گئے، معاہدہ دونوں ممالک چاہتے ہیں۔

    چند روزقبل وکیلوں نےقطارسےہٹ کردوائی مانگی جس پرجھگڑا ہوا،شرسے بچنےکے لیےالٹامعافی…

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا اور چین بڑے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، معاہدہ دونوں ممالک چاہتے ہیں۔گزشتہ ماہ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امریکا کے ساتھ ابتدائی طور پر ایک تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں۔

    امریکہ میں بغاوت کا سماں:فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک

    یاد رہےکہ اس موقع پرچینی صدر نے خبردار کیا تھا کہ جیسے ہم نے ہمیشہ کہا کہ ہم تجارتی جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم اس سے خوف زدہ بھی نہیں، جب ضرورت ہوتی تو تجارتی جنگ سے پیچھے بھی نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ پہلے مرحلے میں کام کے لیے باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر معاہدہ کرنا چاہتےہیں۔

  • طلباتصادم،ایک طالب جاں بحق!انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا

    طلباتصادم،ایک طالب جاں بحق!انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا

    اسلام آباد:دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کےنتیجے میں ایک طالب علم جاںبحق ہوگیا ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا،اطلاعات کےمطابق اسلامک یونیورسٹی اسلام اباد میں دوطلباتنظیموں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد رینجرز نے کنٹرول سنھبال لیا ہے اوراطلاعات ہیں کہ واقعہ میں ملوث طالب علموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلامک یونیورسٹی میں دوطلباتنظیموں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فائرنگ کے نتیجے میں بی ایس تھرڈ سمسٹر کا طالب علم طفیل الرحمان شہید ہوگیا،

    جمعیت کے ترجمان کے مطابق جمعیت کے چار کارکن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے، ترجمان جمعیت کا کہنا ہےکہ ایکسپو پر حملے کی اصل ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہے، ترجمان کا کہنا ہےکہ شدت پسند طلبا تنظیم کے حملے سے بین القوامی اسلامک یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق فائرنگ سے چائنیز و دیگر ممالک کے طلبا ہاسٹل میں محصور ہوکر رہ گئے، اطلاعات کےمطابق ایک گھنٹے تک شدید نوعیت کی لڑائی جاری رہی، یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ لیاقت بلوچ کے اسلامی یونیورسٹی میں خطاب کے دوران مخالف طلبہ تنظیموں کا جمعیت کے ایجوکیشن ایکسپو پر حملہ کیا گیا

  • بھارتی گھٹیا ترین رویہ،پاکستانی رواداری،بھارتی ہندویاتریوں کو ویزہ جاری کردیا

    بھارتی گھٹیا ترین رویہ،پاکستانی رواداری،بھارتی ہندویاتریوں کو ویزہ جاری کردیا

    اسلام آباد:امن پسند کون بھارت یا پاکستان؟اب یہ فیصلہ دنیا کوکرنا ہی ہوگا، ایک طرف بھارت میں مسلمانوں پرمشکل وقت ہے اور بھارت نے انہیں اپنا شہری ماننے سے انکارکردیا ہےتودوسری طرف پاکستان نے خیرسگالی اوراقلیتوں سے اسلامی رواداری قائم کرتے ہوئے بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزہ جاری کر دیا ،

    نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ دو ہندو یاتری گروپوں کو ویزے جاری کئے گیے ہیں، یہ ویزے شادانی سکھر دربار اور راج کٹاس چکوال لیے ویزے جاری کئے گئے ہیں۔پاکستانی حکام نے بھارتی یاتریوں کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے

    یاد رہےکہ نومبر مین 57 یاتریوں کو ویزہ دیا گیا جو واپس بھارت روانہ ہوگئے ہیں جبکہ 5 دسمبر کو 88 بھارتی یاتریوں کو ویزہ دیا گیا، ہندو یاتری اب سکھر اور چکوال میں اپنے مقدس مقامات کا دورہ کریں گے۔