Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیریوں پرظلم! کیا دنیا کودکھائی نہیں دیتا؟عالمی برادری بھارتی فورسزکےقبضہ پرکاروائی کرے،وزیراعظم

    کشمیریوں پرظلم! کیا دنیا کودکھائی نہیں دیتا؟عالمی برادری بھارتی فورسزکےقبضہ پرکاروائی کرے،وزیراعظم

    اسلام آباد:کشمیریوں پرظلم کیاعالمی برادری کودکھائی نہیں دیتا؟عالمی برادری بھارتی فورسزکےقبضہ پرکاروائی کرے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کےغیرقانونی الحاق اوربھارتی فورسزکےقبضہ پر کاروائی کرےاوراپنے بڑے ہونے کا دعوے کا حق بھی ادا کرے

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی انسانی حقوق کے وکیل اور امریکی بین الاقوامی قوانین ماہر کی ملاقات ہوئی، ملا قات میں معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے مظلوم مقبوضہ کشمیری عوام پرمظالم کو اجاگر کیا جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھی غورکیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کےضمیر کا ٹیسٹ ہے۔کل کوحالات اگربگڑتے ہیں‌توپھرجہاں بھارت اس کا ذمہ دارہوگا وہاں عالمی برادری بھی برابر کی ذمہ دار ہوگی

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رہے گی جبکہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونے تک پاکستان بھی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • اپنی مرضی کا آئی جی لانے کے لیے سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ

    اپنی مرضی کا آئی جی لانے کے لیے سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ

    کراچی :اپنی مرضی کا آئی جی لانے کے لیے سندھ حکومت کا آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق سندھ میں پولیس افسروں کے تبادلوں و تقرریوں کے موجودہ تنازعہ کے باعث سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع سندھ حکومت کے مطابق وفاقی حکومت سےکلیم امام کو بطور انسپکٹر جنرل سندھ ہٹانے کی باقاعدہ درخواست کی جائے گی جس کے لیے وفاقی حکومت کو جلد خط لکھا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سندھ حکومت یہ فیصلہ اس لیے کررہی ہےکیوں کہ آئی جی سندھ نے پی پی کے ایم پی ایزاوروزراء کے ساتھ پولیس کی اضافی نفری کو واپس ڈیوٹی پربلالیا ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئےآئی جی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ پرپارٹی قیادت اوربیوروکریسی کا دباؤ ہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین ہے کہ آئی جی سندھ اب کھل کر سیاست کر رہے ہیں۔ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کے چیف سیکریٹری کو لکھے گئے خط پر وزیر اعلیٰ سندھ سخت برہم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے اپنے خط میں پولیس افسروں کے تبادلوں پر مشاورت نہ کرنے کا شکوہ کیا تھا جبکہ آئی جی سندھ سے ہمیشہ مشاورت کی گئی۔ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ یہ طریقہ درست نہیں کہ متنازع معاملات کو میڈیا میں اچھا لا جائے، آئی جی سندھ کا خط پہلے میڈیا میں آیا، پھر وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پتہ چلا۔آئی جی سندھ کا یہ رویہ ان کے منصب کے شایان شان نہیں۔

    واضح رہے کہ کلیم امام 13 جون 2018 کو آئی جی سندھ کے منصب پر برا جمان ہوئے تھے۔کلیم امام پاکستان سمیت اقوام متحدہ کے عالمی مشن میں بھی تعینات رہے اور حکومت کی جانب سے انہیں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

  • ن لیگ جھوٹ لیگ،18سوال لیے پھررہا ہوں شہبازشریف جواب نہیں دیتے، میں پھرچیلنج کرتا ہوں، شہزاد اکبر

    ن لیگ جھوٹ لیگ،18سوال لیے پھررہا ہوں شہبازشریف جواب نہیں دیتے، میں پھرچیلنج کرتا ہوں، شہزاد اکبر

    اسلام آباد:ن لیگ کی بی یم کوجھوٹ بولنے کی عادت ہوچکی ہے،اٹھارہ سوال لیے پھررہا ہوں شہبازشریف جواب نہیں دیتے، تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی بی ٹیم کے بھی کئی کارنامے ہیں، ن لیگ کی بی ٹیم بھی کرپشن چھپانےاورپردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ 18 سوالوں کے جواب کے لیے شہباز شریف کو تلاش کررہا ہوں، شہباز شریف سے تقاضا کیا جارہا ہے کہ سرکاری زمین کا معاوضہ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک سوال کو لے کر مریم اورنگزیب نے کانفرنس کی، وہ لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں، مریم اورنگزیب ذرا شہباز شریف سے میرے سوال کا جواب دلوادیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو ایسٹ ریکوری یونٹ کی کارروائی سمجھنے کی ضرورت ہے، 35 سال اقتدار میں رہنے والوں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا ہے، سرکاری اراضی واگزاری پر واویلا کیا جارہا ہے۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات تو ہم نے دی تھیں، ہمارے دور حکومت میں کیے گئے دوروں کی تفصیلات بھی ہم نے پیش کردی ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ میں سوالات لیے پھر رہا ہوں اور شہباز شریف کو ڈھونڈ رہا ہوں لیکن میرے 18 سوالوں کے جواب کوئی نہیں دے رہا، نواز شریف، شہباز شریف کے علاوہ (ن) لیگ کی بی ٹیم بھی کرپشن کیسز چھپا رہی ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو ایسٹ ریکوری یونٹ کے فرائض جاننے کی ضرورت ہے، 2018ء میں سپریم کورٹ کو پیش کی گئی سفارشات کی بنیاد پر ایسٹ ریکوری یونٹ بنا اور اسے وفاقی کابینہ نے قائم کیا، ایسٹ ریکوری یونٹ کا مقصد لوٹی دولت کوواپس لانا اور اداروں کی معاونت کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو ریکوری ہوتی ہے سارے پیسے سرکاری خزانے میں آتے ہیں جس کا ریکارڈ متعلقہ اداروں کے پاس موجود ہے، ایسسٹ ریکوری یونٹ نے 2 ارب کی پنجاب سے ریکوری کرائی، اثاثہ جات ریکوری یونٹ کے پاس اپنا اکاؤنٹ نہیں ہے این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ حکومت پاکستان کو بھیجے اور یہ رقم سیٹلمنٹ کے تحت بھیجی گئی، بیرون ملک جائیداد کا پتا لگانے کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کا مقصد لوٹی دولت کو واپس لانا ہے، جو ریکوری ہوتی ہے سارے پیسے قومی خزانے میں جاتے ہیں، 2018 میں سپریم کورٹ کو پیش سفارشات پر ایسٹ ریکوری یونٹ بنا تھا۔معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ ایف آئی اے نے گزشتہ ایک برس میں 7 ارب کی وصولیاں کیں، ایسٹ ریکوری یونٹ پر اب تک 2 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں، 2 کروڑ 30 لاکھ روپے میں یونٹ کے اہلکاروں کی تنخواہیں شامل ہیں۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے 129 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی، موجودہ دور حکومت میں ہر چیز کا جواب دیا جاتا ہے پہلے کوئی نہیں دیتا تھا۔

  • غیرشادی شدہ افراد کے لیے خوشخبری،اب گھربیٹھے ہوگا نکاح

    غیرشادی شدہ افراد کے لیے خوشخبری،اب گھربیٹھے ہوگا نکاح

    ریاض:غیرشادی شدہ افراد کے لیے خوشخبری،اب گھربیٹھے ہوگا نکاح ،اطلاعات کےمطابق شہریوں کو نکاح کےلئے اب عدالت جانےکی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ سعودی حکومت نےمملکت میں مقیم شادی کے خواہشمندوں کے لیے آن لائن نکاح کی سہولت کا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

    ایک ماہ انتظارکریں،آئین اورجمہوریت کےمطابق تبدیلی آئےگی، مولانا فضل الرحمان 

    ذرائع کے مطابق شادی کے خواہشمندوں کو سب سے پہلے وزارت انصاف کی ویب سائٹ پر’آن لائن نکاح‘ کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کرنا ہوں گی جس کی روشنی میں وہ اگلے اقدامات اٹھائیں گے۔

    طلبہ یونین کی بحالی سے لڑائیوں میں کمی آئے گی، شہیر سیالوی

    وزارت کی طرف سے کہا گیا ہےکہ معلومات کےبعد امیدواروں کو اپنے ذاتی کوائف کے بارے میں اندراج کرانا ہوگا، نکاح خواں کا انتخاب، نکاح کا وقت اور تاریخ کا تعین کرنا ہوگا جس کے بعد وزارت کی جانب سے مذکورہ شخص کو پیغامات موصول ہوں گے۔

    چھٹیاں ہی چھٹیاں ،پنجاب حکومت نے سب کی چھٹی کرادی

    سعودی عرب سےذرائع کےمطابق وزارت نکاح خواں کا انتخاب اپنے طورپرکرےگی اورمتعین نکاح خواں دلہا اور دلہن کے کوائف ای نکاح کے تحت سسٹم میں درج کرے گا، جس کے بعد وزارت انصاف نکاح خواں کو بذریعہ ایس ایم ایس نکاح پڑھانے کی منظوری سے آگاہ کرے گی۔

    ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خوشخبری سنادی

    سعودی حکومت کی طرف سے تفصیلات میں یہ بتایا گیا ہےکہ یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دلہا اور دلہن فنگر پرنٹس کے ذریعے نکاح نامہ پر دستخط کریں جب کہ گواہ ’کی بورڈ‘ کے ذریعے دستخط کریں گے اور یوں آن لائن نکاح تمام مراحل سے گزرنے کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

    فوجی اڈے پردہشتگردانہ حملہ 78، اہلکارہلاک

    یاد رہےکہ سعودی حکومت کی طرف سے آن لائن نکاح کی سہولت میسر آنے پر شہری خوش ہیں اور وہ حکومتی اقدامات کو سراہا رہے ہیں ۔

  • طلبہ یونین کی بحالی سے تصادم کا راستہ بند ہوگا، شہیر سیالوی

    طلبہ یونین کی بحالی سے تصادم کا راستہ بند ہوگا، شہیر سیالوی

    اسلام آباد : طلبہ یونین کی بحالی سے تصادم کا راستہ بند ہوگا، شہیر سیالوی،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی کا کہنا ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی وقت کی ضرورت ہے،طلباء یونین کی بحالی سے لڑائیوں‌میں کمی بھی آئے گی اور نوجوان طلبا کو ملکی حالات کو سمجھنے میں مدد بھی ملے گی

    اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی کہتے ہیں‌کہ بائیں بازو والی جماعتوں کی کوششیں رنگ لائیں یا ہماری، جب یونین الیکشن کا میدان سجے گا، جیت ہماری ہی ہوگی، انجمن طلباء اسلام نے 80 کی دہائی میں کلین سویپ کیا،

    جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کُجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ…

    اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ دائیں بازو والی جماعتیں متحد ہوکر سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم قتل و غارت گری کیخلاف ہیں، طلبہ یونین کی بحالی سے جمہوری راستہ کھلے گا اور لڑائی کا کلچر کم ہوگا، انتظامیہ نیوٹرل ہو تو ختم بھی ہوسکتا ہے، انہوں نے اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے سانحہ کی مذمت کی۔

  • ایک ماہ انتظارکریں،آئین اورجمہوریت کےمطابق تبدیلی آئےگی، مولانا فضل الرحمان کوموسم سرما کا خواب آگیا

    ایک ماہ انتظارکریں،آئین اورجمہوریت کےمطابق تبدیلی آئےگی، مولانا فضل الرحمان کوموسم سرما کا خواب آگیا

    ملتان: ایک ماہ انتظارکریں،آئین اورجمہوریت کےمطابق تبدیلی آئےگی، مولانا فضل الرحمان کوموسم سرما کا خواب آگیا،اطلاعات کےمطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام کو صرف ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا پھر آئین اور جمہوریت کے مطابق تبدیلی آئے گی

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ نے ملکی سیاسی جمود کو توڑا ہے، عوام کی قوت نے بتادیا ناجائز حکومت کو کوئی سہارا نہیں دے سکتا،اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں وزیراعظم استعفیٰ دیں اور فوج کے بغیر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں،نئے الیکشن کے بغیر کوئی دوسرا راستہ حکومت کے پاس نہیں ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے حوالے سے قانون بنانے میں کوئی حرج نہیں، یہ حکومت جعلی ہے اور یہ اہم قانون سازی ہے لہذا اس حکومت میں یہ کام نہیں ہونا چاہیے، اگر یہ ناجائز حکومت اس پر قانون سازی کرے تو پاک آرمی کے سربراہ متنازعہ ہو جائیں گے۔مولانا نے مزید کہا کہ میری یہ خواہش ہے کہ وہ پچھلا دورحکومت آئے جس میں نوازشریف ،زرداری اور ہم سب مل کر ملک میں‌جمہوریت کوبچاکربیٹھے تھے

  • چھٹیاں ہی چھٹیاں ،پنجاب حکومت نے سب کی چھٹی کرادی

    چھٹیاں ہی چھٹیاں ،پنجاب حکومت نے سب کی چھٹی کرادی

    لاہور:چھٹیاں ہی چھٹیاں ،پنجاب حکومت نے سب کی چھٹی کرادی،اطلاعات کےمطابق پنجاب حکومت نے سخت سردی کی وجہ سےصوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،

    ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خوشخبری سنادی

    ذرائع کےمطابق حکومت پنجاب نے نہ صرف سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے بلکہ نجی تعلیمی اداروں کے لیے سردی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ پنجاب کے سرکاری اور نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبرسے 5 جنوری تک سردی کی چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 6 جنوری سےدوبارہ کھلیں گے۔

    جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کُجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ…

    خیال رہے کہ گزشتہ سال پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔ تاہم بعد میں چھٹیوں کو سردموسم اورشدید دھند کی وجہ سے 15 جنوری تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    شاہ جی مانتے ہیں کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان مخلصانہ کوششیں کررہا…

  • ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خوشخبری سنادی

    ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خوشخبری سنادی

    اسلام آباد:ورلڈ بینک نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق ورلڈبینک نے حکومت پاکستان کی معاشی پالیسیوں سے متاثرہوکرترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم کی پیشکش کردی، خیبرپاس اکنامک کوریڈور پروجیکٹ کے لیے ورلڈ بینک کے ساتھ 406.6 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ طے پاگیا۔

    وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی نگرانی میں ورلڈ بینک کے ساتھ طے پانےوالے معاہدے کے تحت پشاور سے طورخم تک 48 کلو میٹر 4 لین موٹروے تعمیر کی جائے گی۔حماد اظہر کہتے ہیں‌ کہ اس پروجیکٹ کے تحت لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر ہوگا

    وفاقی وزیرکاکہنا ہےکہ کے پی ای سی پروجیکٹ کے 2 جز ہیں پہلا سڑک کی تعمیر ہے، دوسرا جز ملحقہ علاقوں میں اسپیشل اکنامک زون بنیں گے۔وفاقی وزیر اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جائے گی، پرائیویٹ فنانس سے اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع ہوں گے۔

    کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک الانگو کہتے ہیں‌ کہ حکومت پاکستان کو معاہدے پر مبارک باد دیتا ہوں، منصوبے کے تحت افغانستان اور وسطی ایشیا کے ساتھ رابطے بڑھیں گے۔کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت لاکھوں لوگوں کو روزگار میسر ہوگا، خیبرپختونخوا کی اقتصادی صورت حال بہتر ہوگی۔

  • چنیوٹ : ڈی پی او سید حسنین حیدر نے چناب کالج کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

    چنیوٹ : ڈی پی او سید حسنین حیدر نے چناب کالج کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

    چنیوٹ : ڈی پی او سید حسنین حیدر نے چناب کالج کے سالانہ سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی. ڈی پی او کی آمد پر بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں. آپ سب اپنے مقصد اور وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری سچائی اور محنت کیساتھ تعلیم حاصل کریں.استاد قوم کے معمار ہیں. استاد کا احترام ہم سب پر لازم ہیں. استاد کا احترام کریں کیونکہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں ایک ستون کا کردار ادا کرتے ہیں. تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بہت افسوسناک ہے.پولیس منشیات کے خاتمہ کے لیے معاشرتی ناسوروں کیخلاف کاروائیاں کر رہی ہے تاہم طلباء روشن مستقبل کے لیے اپنے آپ کو معاشرتی برائیوں سے پاک رکھیں. اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے پولیس پراعتماد کریں اور ٹریفک سمیت تمام قوانین کی پابندی کریں.اس موقع پر پرنسپل و دیگر عملہ نے ڈی پی او صاحب کو شیلڈ اور تحائف پیش کیے.

  • وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی چنیوٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی چنیوٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو

    چنیوٹ
    ملک کو لوٹنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔کرپٹ لوگوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو نقصان پہنچایا۔احتساب کا عمل نہیں رکا اور نہ ہی رکے گا کسی کو بھاگنے نہیں دینگے۔وزیر اعظم عمران خان بھرپور جدوجہد کررہے ہیں کہ اس ملک کو برے حالات سے باہر نکالا جائے،مک مکا کی باتیں کرنے والے سن لیں ہم چوروں ڈاکوؤں سے مک مکا نہیں کررہے،ملکی ترقی میں آنے والی ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرینگے۔چنیوٹ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا چنیوٹ کا دورہ شیخ رشید نے ٹرین کے دروازے میں ہی کھڑے ہوکر عوام سے خطاب کیا، ریلوے اسٹیشن کے لیے دو کڑور کی گرانٹ کا اعلان وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی چنیوٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو
    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے اسٹیشن چنیوٹ آمد پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔کرپٹ لوگوں نے جمہوریت کے نام پر ملک کو نقصان پہنچایا۔احتساب کا عمل نہیں رکا اور نہ ہی رکے گا کسی کو بھاگنے نہیں دینگے۔وزیر اعظم عمران خان بھرپور جدوجہد کررہے ہیں کہ اس ملک کو برے حالات سے باہر نکالا جائے،مک مکا کی باتیں کرنے والے سن لیں ہم چوروں ڈاکوؤں سے مک مکا نہیں کررہے،ملکی ترقی میں آنے والی ہر رکاوٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کرینگے لندن جانے والے چھپ نہیں سکتے احتساب کا عمل پورا ہوگا توان کی جان چھوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی عوام نے بھرپور استقبال کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔چنیوٹ میں ریلوے نظام کی بہتری کیلئے 2کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ریلوے کے نظام کو عوامی خواہشات کے مطابق بہتر بنایا جارہا ہے۔وقت ثابت کرے گا کہ ہم نے حقیقی معنوں میں تبدیلی کی بنیاد رکھی اور ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اس قوم کو مسائل سے نکالیں، جن لوگوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا وہی مسائل پیدا کر رہے ہیں، جن لوگوں کو چھوڑا جارہا ہے تھوڑا چھوڑا جارہا ہے، قلندر کا حکم ہے سب کرپٹ اندر ہونگے، سب چور ڈاکو لیٹرے اور بے وقوف جیلوں میں ہونگے،