Baaghi TV

Author: +9251

  • شاہ جی مانتے ہیں کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان مخلصانہ کوششیں کررہا ہے،زلمے خلیل زاد

    شاہ جی مانتے ہیں کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان مخلصانہ کوششیں کررہا ہے،زلمے خلیل زاد

    اسلام آباد :شاہ جی مانتے ہیں کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان مخلصانہ کوششیں کررہا ہے،زلمے خلیل زاد کا پاکستانی کوششوں‌پرخراج تحسین،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد سے ملاقات میں کہا توقع ہےامریکہ افغان طالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے جبکہ زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

    سانحہ پی آئی سی، پولیس نے رات گئے مزید دہشت گرد وکلاء کو گرفتار کر لیا

    تفصیلات کےمطابق امریکہ کےنمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد وزارت خارجہ پہنچے،جہاں انھوں نےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    برمی مسلمانوں کی قاتل آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کےالزامات کو مسترد کر دیا

    ذرائع کےمطابق اس ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےامریکی نمائندہ خصوصی پرواضح کیا کہ طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں، پاکستان شروع دن سے اس مؤقف پرقائم ہے، توقع ہےامریکہ طالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا خطےمیں امن کادارومدارافغان قیام امن سےوابستہ ہے، پاکستان اپنامصالحانہ کردارخلوص نیت سےاداکرتارہےگا۔

    دنیا میں حکومتوں کوغیرمستحکم کرنےوالی صیہونی حکومت بھی غیرمستحکم، 

    زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان اور امریکاکےوفودکی سطح پرمذاکرات سےآگاہ کیا اور افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔خیال رہے امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ادھرامریکی نمائندہ خصوصی اورامریکی سفیر نے آرمی چیف سے بھی اسی سلسلے میں ملاقات کی ہے

    امریکہ:یہودیوں کے آئے برے دن:ٹرمپ کا یہود مخالف بائیکاٹ روکنےکیلئےحکم نامہ جاری

  • وکلا گردی کا شکار دل کا ہسپتال دو روز بعد بھی فعال نہ ہوسکا

    وکلا گردی کا شکار دل کا ہسپتال دو روز بعد بھی فعال نہ ہوسکا

    وکلا گردی کا شکار دل کا ہسپتال دو روز بعد بھی فعال نہ ہوسکا
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دل کا ہسپتال دو دن بعد بھی فعال نہ ہوسکا، ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور بدستور بند ہیں، ہزاروں مریض متاثر ہو رہے ہیں، خوف میں مبتلا عملہ بھی ڈیوٹی پر واپس نہ آیا۔
    پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی تیسرے روز بھی بند رہا، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اب تک تقریباً 12 ہزار دل کے مریض متاثر ہو چکے، 35 کے قریب بائی پاس، 200 انجیو پلاسٹی اور 250 کے قریب انجیوگرافی نہ ہو سکیں، دل کے مریض تشخیصی ٹیسٹوں سے بھی محروم رہے۔

    دوسری جانب پی آئی سی او پی ڈی میں میڈیسن کاؤنٹر بھی بحال کر دیا گیا ہے اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں پہلے سے زیر علاج مریضوں کو ادویات کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع نے بتایا کہ رات 8 بجے ایمرجنسی سمیت ہسپتال کو مکمل فعال کر دیا جائے گا جبکہ او پی ڈی کل سے کھلے ہو گی۔
    واضح رہے کہ پی آئی سی حملے کی وجہ سے پی آئی سی میں نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، پی آئی سی حملے میں تقریباً 7کروڑ روپے کا نقصان ہوا،وکلاء کی جانب سے حملے میں 10کارڈیک مانیٹرز،4ایکومشین ،3وینٹی لیٹرز اور 15ٹیلیفون توڑے گئے ،اسپتال کے داخلی وخارجی دروازوں اور2واک تھروگیٹ کونقصان پہنچا،

    رپورٹ کے مطابق 4دروازوں اور6کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے، ایمرجنسی میں انفارمیشن کاؤنٹرز،کھڑکیاں اور کمپیوٹرز کونقصان پہنچایا گیا،وکلانے شیشے کے دروازوں اور6 پودوں کونقصان پہنچایا، جیلانی بلاک کے داخلی دروازے اور سسٹر کیبن کونقصان پہنچا،

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 16گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور2گاڑیاں مکمل تباہ کی گئیں،

  • وکلا گردی کے خلاف لاہور کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کا وسیع پیمانے پر ا‌حتجاج

    وکلا گردی کے خلاف لاہور کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کا وسیع پیمانے پر ا‌حتجاج

    وکلا گردی کے خلاف لاہور کے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کا وسیع پیمانے پر ا‌حتجاج

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے کا معاملہ، ڈاکٹرز کا وسیع پیمانے پر ا‌حتجاج ہوا.

    لاہور: جنرل اور جناح اسپتال میں پی آئی سی کے عملے سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کیا گیا.لاہور چلڈرن اسپتال میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس موقعے پر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس نے نعرے بازی کی

    میڈیکل کالجز کی اکیڈیمک کونسل کی بھی احتجاج میں شرکت کی. اس موقع پر ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ اسپتالوں میں عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے، احتجاج کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چند روز پہلے مشتعل وکلا نے جہاں ڈاکٹرز ، مریض اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا وہاں فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

  • جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کُجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کُجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

    راولپنڈی :جناب تُسیں افغان طالبان نو کہہ دیو کہ سانوں کجھ نہ کہن،آرمی چیف سےامریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقات ، اطلاعات کےمطابق پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےترجمان نے کہاہے کہ آرمی چیف سے افغان امن عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے۔

    ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی سفیر پال جونز بھی ملاقات میں موجود تھے۔یہ ملاقات اچانک ہوئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ اس ملاقات میں امریکی سفیر اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف سے افغان امن عمل میں تعاون کی درخواست کی ہے

    بھارتی سپریم کورٹ نے اجودھیا کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی سبھی درخواستیں خارج کردیں

    یا درہےکہ امریکہ اور اتحادیوں کو یہ شکوہ ہےکہ افغان طالبان کی کنجی اسلام آباد میں لہٰذا جب تک اسلام آباد نہیں چاہے گا ، افغان طالبان کسی دوسرے فریق کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیارنہیں ہوں‌گے ،یہی وجہ ہےکہ جب بھی افغانستان میں امن عمل یا امریکی فوجیوں کی جان کی امان کا مسئلہ ہوتا ہے امریکہ پہلے اسلام آباد کی طرف رجوع کرتا ہے بعد میں‌ افغان طالبان کے پاس جاتا ہے

  • پی آئی سی ہنگامہ آرائی میں جان کی بازی ہار جانے والے کے لیے امدادی چیک

    پی آئی سی ہنگامہ آرائی میں جان کی بازی ہار جانے والے کے لیے امدادی چیک

    پی آئی سی ہنگامہ آرائی میں جان کی بازی ہار جانے والے کے لیے امدادی چیک

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے دوران علاج کی معطلی کے باعث جان کی بازی ہارنے والے محمدبوٹا کے اہل خانہ کودس لاکھ روپے کاامدادی چیک دے دیا۔

    اس موقع پرڈپٹی کمشنرلاہوردانش افضال بھی صوبائی وزیرصحت کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیرصحت نے محمدبوٹاکے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرمحمدبوٹاکے اہل خانہ کوامدادی چیک دیاجارہاہے۔۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وکلاء گردی کی ماضی میں اتنی بڑی بدترین مثال نہیں ملتی۔پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی سے مالی وجانی نقصان ہوا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث تقریباپانچ سومریضوں کودوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کروانا پڑا۔وکلاء برادری بھی پی آئی سی حملہ سے شرمندہ ہے۔ہم تشددکانشانہ بننے والے ڈاکٹرز، مریضوں، صحافیوں اورراہگیروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • روس ،چین سے خطرہ ،امریکی فضائیہ کا پہلےغیرجوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ،ایشیا میں نصب کیا جائے گا

    روس ،چین سے خطرہ ،امریکی فضائیہ کا پہلےغیرجوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ،ایشیا میں نصب کیا جائے گا

    کیلیفورنیا :امریکہ نے کافی عرصے بعد پھرسے روایتی اسلحے کی تیاری شروع کردی ہے، یہ تیاری روس اور چین کی طرف سے خطرے کے پیش نظر کی جارہی ہے ،انہیں حالات کے تناظرمیں امریکی فضائیہ نے پہلا زمین سے زمین پر مار کرنے والے درمیانی رینج کے غیر جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، تین ماہ کے دوران کیا جانے والا یہ دوسرا میزائل کا تجربہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلسٹک میزائل کیلی فورنیا میں وینڈن برگ ایئر فورس بیس سے داغا گیا، جس نے بحر الکاہل میں ہدف کو نشانہ بنایا، میزائل روایتی وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکی حکام نے اس میزائل تجربے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ، تاہم اسے امریکی نیوکلیئر میزائل ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل صلاحیت کے اظہار کے طور پر دیکھا جارہا ہے

    واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو بھی امریکی ایئر فورس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ یاد رہے اگست 2019 امریکہ نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا ، گزشتہ 31 سالوں میں امریکہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے کروز میزائل کا کیا جانے والا یہ پہلا تجربہ ہے۔

    ذرائع کےمطابق امریکہ ایشیامیں اپنی قوت میں اضافہ کرنا چاہتا ہے یہی وجہ ہےکہ امریکہ کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے کہا تھا کہ اگر امریکی فوج زمینی لانچ سے چلنے والے کروز میزائل کا مکمل نظام بنالیتی ہے تو اسے جلد ایشیاء میں لگایا جائے گا۔

  • شیخ رشید کے مطابق حکومت کتنی دیر تک مہنگائی پر کنٹرول کر لے گی

    شیخ رشید کے مطابق حکومت کتنی دیر تک مہنگائی پر کنٹرول کر لے گی

    شیخ رشید کے مطابق حکومت کتنی دیر تک مہنگائی پر کنٹرول کر لے گی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مارچ تک حالات بہترہوجائیں گے جب کہ تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے۔
    وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں ریل کا خسارہ پورا کریں گے، ایک تا 16 اسکیل ملازمین کو ایک اسکیل اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور137 ٹرینیں چلا رہے ہیں 15 فریٹ چل رہی ہیں۔
    شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت کو گرانے کے لیے غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی زبان استعمال ہو رہی ہے۔

    راولپنڈی ریلوےاسٹیشن پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نیب کی ریکوری آ رہی ہے، نیب سے اچھی خبریں آئیں گی، پیسہ بھی واپس آئے گا

  • پی آئی سی پر حملہ آور  وکیلوں کی  ہوئی شناخت

    پی آئی سی پر حملہ آور وکیلوں کی ہوئی شناخت

    پی آئی سی پر حملہ آور وکیلوں کی ہوئی شناخت

    باغی ٹی وی لاہور کے معروف دل کے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر فائرنگ کرنے والے دو وکلاء کی شناخت ہوگئی ہے، تاہم ان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں وکلاء کی شناخت مختلف فوٹیجز سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے وکلاء میں ملک حسیب اور اعظم میو شامل ہیں

    رپوش ہونے والے وکلاء کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ فائرنگ کرنے والے وکلاء کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے تاہم پولیس کوئی گرفتاری نہیں کر سکی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پی آئی سی پر دھاوا پولنے والے وکلاء میں سے اب تک 81 وکلاء کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب پی آئی سی انتظامیہ نے آج شام تک ایمرجنسی سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف ایگویکٹو آفیسر پی آئی سی ڈاکٹر ثاقب شفیع نے میڈیا کو بتایا کہ 8 بجے ایمرجنسی سروس بحال کر دیں گے۔
    واضح‌رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 29وکلا کو گرفتارکر لیا،گرفتار وکلاء کی تعداد81 ہوگئی ، 8وکلاکوتھانہ مزنگ پولیس نےگرفتار کیا

    تھانہ نواں کوٹ پولیس نے 3 ،تھانہ شالیمارپولیس نےایک وکیل کوگرفتارکیا ،تھانہ مانگامنڈی کی حدودسے 9وکلا کوگرفتارکیا گیا، تھانہ ہڈیارہ کی حدود سے 30وکلا کوگرفتارکیا گیا ، تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے 5 اورشمالی چھاؤنی پولیس نے5وکلا کو گرفتارکیا

  • سٹاک  مارکیٹ میں مثبت رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے۔

    جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار آغاز 40 ہزار 514 کی سطح پر ہوا ہے اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 77 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا تمبل چوک مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد

    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا تمبل چوک مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    شہریوں کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کے لئے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ تمبل چوک مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر اور ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے شہریوں کو درپیش مختلف مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں ہے ہم ہر جمعہ کو ضلع کی کسی نہ کسی مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔اس کے علاوہ ضلع کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو بھی اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہریاں لگانے کی ہدائیت کی گئی ہے۔ہمارا مشن عوامی مسائل کا حل انکی دہلیز پر کر نا ہے۔