Baaghi TV

Author: +9251

  • راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرا دن بارش اور کم روشنی کی نظر ہوگیا

    راولپنڈی ٹیسٹ: دوسرا دن بارش اور کم روشنی کی نظر ہوگیا

    پاکستان اورسری لنکا کے درميان پہلے ٹيسٹ کا دوسرا روز بارش کی نظرہوگيا صرف20 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی سٹيڈيم ميں جاری ٹيسٹ ميچ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ آغاز کیا لیکن ابھی سری لنکا کا اسکور 222 رنز پر پہنچا ہي تھا کہ بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔

    امپائرز کی جانب سے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تو دھنن جیا ڈی سلوا 72 اور دلروان پریرا 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔تاہم دوسرے سیشن میں پاکستانی بالرز نے کم بیک کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے 4وکٹیں حاصل کرکے سری لنکا کو مشکل میں ڈال دیا۔

    یاد رہے کہ ایک دہائی بعد ٹیم میں شامل کیے جانے والے بلے باز فواد عالم کو حتمی الیون میں شام نہیں کیا گیابلکہ آسٹریلیا سیریز میں ناکام ہونے والے حارث سہیل کو ایک اور موقع دیا گیا ہے۔دوسری جانب عابد علی اور عثمان شنواری نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

    اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے نے 59،اوشادا فرنینڈو نے 40 اور اینجیلو میتھیوز نے 31 رنز بنائے۔اس کے علاوہ مینڈس 10 جبکہ دنیش چندیمل صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے تمام 11 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے شائقین کی تعداد بڑھانے کے لیے کچھ اسٹینڈز میں انٹری فری کردی گئی ہے۔

  • مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،ہزاروں افراد کا کرفیو کے باوجود سخت احتجاج ،نیویارک ٹائمز

    مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،ہزاروں افراد کا کرفیو کے باوجود سخت احتجاج ،نیویارک ٹائمز

    نیویارک:مسلم مخالف شہریت بل نامنظور،ہزاروں افرادنےکرفیوکے باوجود سخت احتجاج کرکےمستردکردیا،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے مشہورترین اورعالمی میڈیاگروپ نیویارک ٹائمز نے بھارت میں منظورہونے والے شہریت بل کے ردعمل کو بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مسلمانوں نے کرفیوکے باوجود سخت احتجاج کرکے شہریت بل کومسترد کردیا ہے

    نیویارک ٹائمز نے لکھا ہےکہ ہےکہ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف اس بل کو یکسر مسترد کردیا ہے بلکہ کہا ہےکہ وہ اب بھارتی حکومت کی ان چالوں کے مقابلے میں کھل کرسامنے آئیں‌گے ، اطلاعات کےمطابق بھارت میں آج بھی اکثرمقامات پراس بل کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں دوسری طرف بھارتی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم مسلمان طالبعلوں نے کلاسز کا بائیکاٹ کررکھا ہے

    یادرہےکہ بھارت کی ہندوانتہاپسند حکومت جس کومودی جیسا انہتاپسند آرایس ایس کا رکن چلارہاہے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے جس کے مطابق مسلمانوں کےسوا بھارت میں باقی تمام اقلیتوں کوبھارت کا شہری مانا جائے گا اورقبول بھی کیا جائے گا لیکن مسلمانوں کو یہ سہولت میسر نہیں اور یوں مسلمانوں کے بے گھرکرکے بے وطن کرنے کی کوشش کی جائے گی

  • تلہ گنگ شہر کو مسائل سے پاک کروں‌گا -اسسٹنٹ کمشنر سید منور عباس بخاری

    تلہ گنگ شہر کو مسائل سے پاک کروں‌گا -اسسٹنٹ کمشنر سید منور عباس بخاری

    تلہ گنگ (عمران رسول) تلہ گنگ شہر کو مسائل سے پا ک کروں گا ،صحافی اور سول سوسائٹی انتظامیہ کا ساتھ دیں ،عطائیوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی

    ،پولیومہم میں تمام افراد اپنا بھرپور رول ادا کریں ،والدین بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں ۔ان خیالا ت کا اظہارنئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر سید منور عباس بخاری نے صحافیوں سے تعارفی ملاقات میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے 16دسمبر سے 18دسمبر تک پولیو مہم جاری رہے گی جسمیں پانچ سال تک کے بچے کو دو قطرے پولیو ویکسین کے پلائیں جائیں گے اور اس دفعہ پنجاب حکومت کی جانب سے چھ ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائیں جا ئیں گے ، والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تا کہ ہم اپنے پھولوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیں ۔اے سی سید منور عباس بخاری کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل تلہ گنگ کو عطائیوں سے پاک کرنا ہے جو بھی انسانی جانوں کیساتھ کھیل رہے ہیں انکو قانون کی گرفت میں لائیں گے تلہ گنگ شہر کی بہتری کیلئے عوام اور صحافی برادری تعاون کر ے ۔

  • بابر اعظم پھربازی لے گئے

    بابر اعظم پھربازی لے گئے

    پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین پھر بازی لے گئے
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور بیٹنگ کی کیٹیگری میں سرفہرست ہیں۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کی فہرست میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فینچ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل پانچویں، بھارت کے کےایل راہول چھٹے اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس ساتویں نمبر پر ہیں۔
    ن کے علاوہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی بالرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود جب کہ پاکستانی اسپنر عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
    بابر اعظم پاکستان کے وہ نوجوان بیٹسمین ہیں جن پر تینوں اقسام ون ڈے ، ٹی 20 اور ٹیسٹ میں اعتماد کیا جاتا ہے. اور مسلسل پرفارمنس دے رہے ہیں.

  • محکمہ موسمیات نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی۔

    محکمہ موسمیات نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی۔

    محکمہ موسمیات نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی رپورٹ مطابق اب محکمہ موسمیات کراچی سے جاری ہونے والی کوئی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کراچی میں جاپان کے تعاون سے نصب ہونے والا نیا ریڈار سسٹم ایس بینڈ ڈویلپر ریڈار جنوری 2020 میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ جس سے تیز ترین موسمیاتی پیشگوئی حاصل ہو گی۔

    اب محکمہ موسمیات بتائے گا کہ کون سا بادل کتنی بارش برسائے گا اور بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کی شدت کیا ہو گی۔نصب کیا جانے والا نیا ریڈار سسٹم جنوری کے دوسرے ہفتے سے باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔ نئے ریڈارکی ٹرمینل بلڈنگ کا کام حتمی مراحل میں ہے اور ریڈار ٹاورکی اونچائی 78 میٹر ہے جو 450 کلومیٹر تک کا علاقہ ڈیٹیکٹ کرسکتا ہے جبکہ اس سے پہلے والا ریڈار 200 سے 250 کلومیٹرتک کی پیشگوئی کی صلاحیت رکھتا تھا۔

    جاپان کے تعاون سے نصب کیا جانے والا ڈویلپر ریڈار بادلوں کی پیمائش بھی کر سکے گا اور طوفان کے حوالے سے بھی تمام معلومات باآسانی مل سکے گی۔
    واضح‌رہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی میں اب کافی ترقی کر رہا ہے.موسمیات کے سلسلے میں یہ ترقی کافی اہم سنگ میل ہے.

  • سقوط ڈھاکہ..عیاری وغداری کی شرمناک داستان..از..سید زید زمان حامد….قسط -2

    سقوط ڈھاکہ..عیاری وغداری کی شرمناک داستان..از..سید زید زمان حامد….قسط -2

    پچھلے کالم میں بات ہورہی تھی کہ 71 ءکی جنگ کے بعد کس نے اورکیوں افواج پاکستان کے قیدیوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ اس پر مزید بات کرتے ہیں۔

    جیسے کہ بتایا جاچکا ہے کہ مشرقی پاکستان میں پاک فوج کی صرف ایک کور تھی۔ عام حالات میں ایک کور میں 50 ہزار کے قریب فوج ہوتی ہے، مگر مشرقی پاکستان میں ٹینکوں اور توپخانے کے دستوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے یہ ایک کور بھی پوری نہ تھی۔ اس کے علاوہ پاک فوج میں موجود کئی بنگالی رجمنٹوں نے بغاوت بھی کردی تھی اور بھارتی فوج اور مکتی باہنی کے ساتھ ملکر پاک فوج کے خلاف ہی لڑنا شروع ہوگئے تھے۔

    اس صورتحال میں پاک فوج کی زیادہ سے زیادہ تعداد صرف 32 ہزار سے 35 ہزار تک تھی۔ 8 ماہ کی جنگ میں اس میں سے بھی کوئی 5 ہزار کے قریب شہید یا زخمی ہوچکے تھے۔ لہذا کسی صورت میں بھی پاک فوج کی تعداد 30-35 سے زیادہ نہ تھی۔ اگر ان کے خاندانوں، عورتوں اوربچوں اور حکومت پاکستان کے دیگر سویلین ملازمین کو بھی شامل کرلیا جائے تو کل ملا کر قیدیوں کی تعداد 40-45 ہزار کے درمیان ہی بنتی تھی۔ دشمن، عالمی طاقتیں اور خود ذوالفقار علی بھٹو بھی اس حقیقت سے بہت اچھی طرح واقف تھے۔

    ”اگر پاکستان میں جمہوریت جاری رہتی تو اسلام آباد کو اس سانحے سے گزرنا ہی نہ پڑتا کہ جس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان میں 40 ہزار فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے پڑے۔“
    کرشن چندر پنت ، سابق بھارتی وزیر دفاع

    ”1971 ءمیں ڈھاکہ میں 35 ہزار پاکستانی فوجیوں کا 2 لاکھ بھارتی فوجیوں اورا ن کے تربیت یافتہ ایک لاکھ سے زائد بنگالیوں کے خلاف لڑنا، یقینی طور پر ناممکن تھا“
    چارلس ولسن ، رکن امریکی کانگریس

    اب سوال یہ ہے کہ بھارت کی جانب سے ”90 ہزار“ قیدیوں کا پراپیگنڈہ تو سمجھ میں آتا ہے، مگر اس وقت کی حکومت کیوں اس جھوٹ کولیکر آگے پھیلاتی رہی۔

    پاکستان میں اس وقت بھٹوکی حکومت تھی کہ جو خود سقوط ڈھاکہ کا ایک مرکزی مجرم تھا۔اس کی زندگی کا مقصد ہی پاکستان کو توڑ کر اور پاک فوج کو رسوا کرکے اقتدار پر قبضہ کرنا تھا۔ لہذا بھارت کے شرمناک بیانیے کے جواب میں حقیقت اور سچائی پر مبنی بیانیے کو پیش کرنا ہی بھٹو کے ذاتی و سیاسی مفادات کے خلاف تھا،

    چنانچہ پاکستان میں سانحہ مشرقی پاکستان پر ایک طرح سے سرکاری خاموشی اختیار کرلی گئی، نہ تو حقیقت بیان کی گئی، نہ ہی دشمن کے بیانیے کو رد کیا گیا اور نہ ہی سرکاری طور پر سانحہ مشرقی پاکستان کے مجرموں کو کوئی سزا دی گئی۔ حمود الرحمن کمیشن رپورٹ بھٹو نے صرف اس لیے بنوائی تھی کہ اپنے پسندیدہ جج کے ذریعے شکست اور ذلت کا سارا ملبہ پاک فوج پر گرا کر اپنے اوردیگر سیاسی جماعتوں کے ناپاک کردار پر پردہ ڈال سکے۔

    بھٹو اور مجیب کا پاکستان توڑنے میں ناپاک کردار 1965 ءکی جنگ کے بعد ہی شروع ہوچکا تھا۔ یہ وہ دور تھا کہ جب پاکستان پوری دنیا میں عزت ووقار کے ساتھ ایک عظیم ترعالمی صنعتی طاقت کے طور پر ابھر رہا تھا۔ ایوب خان کا سنہری دور حکومت پاکستان میں زرعی اور صنعتی انقلاب برپا کرچکا تھا۔ دس سے زائد ڈیم بنائے جاچکے تھے،

    دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام تعمیر کیا جارہا تھا اور پاکستان کی صنعتیں اس قدر ترقی کرچکی تھیں کہ ہم ملک میں ہی ڈیزل انجن اور ٹینک بنانے جارہے تھے۔ 65 ءکی جنگ میں پاکستان نے پوری دنیا کو حیران بھی کیا تھا اور دشمنوں کوپریشان بھی۔ اسی لیے اس جنگ کے خاتمے کے فوراً بعد ہی عالمی طاقتوں نے پاکستان کے خلاف بھرپور سازشوں کا آغاز کردیا تھا کہ جن کا مقصد یہ تھا:

    -1 ایوب خان کو فوری طورپر اقتدار سے ہٹا کر ایسے افراد کو طاقت میں لایا جائے کہ جو پاکستان کی صنعتی ترقی کو تباہ وبرباد کرسکیں۔

    -2 مشرقی پاکستان کو پاکستان سے علیحدہ کردیا جائے۔

    -3 65 ءکی جنگ میں افواج پاکستان نے جو دنیا میں عزت کمائی تھی اسے مٹی میں ملا کر قوم کے سامنے اسے رسوا کیا جائے۔

    اس مشن کو پورا کرنے کیلئے بھارت، روس، امریکہ اور اسرائیل نے ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب الرحمن کا انتخاب کیا۔ 65 ءکی جنگ کے فوراً بعد ہی ذواالفقار علی بھٹو کہ جو ایوب خان کو اپنا ”ڈیڈی“ کہتا تھا، اور ایوب حکومت میں وزیر خارجہ تھا، حکومت سے الگ ہوکر سوشلسٹ نظریات پر پاکستان پیپلز پارٹی قائم کرتا ہے اور پورے ملک میں ایوب خان کو ہٹانے کیلئے تحریک کا آغاز کردیتا ہے۔

    دوسری جانب مشرقی پاکستان میں اگرتلہ سازش پکڑی جاتی ہے کہ جس میں واضح ہوجاتا ہے کہ شیخ مجیب الرحمن بھارت کے ساتھ ملکر مشرقی پاکستان میں مسلح بغاوت برپا کرنا چاہتا ہے اور ا س کیلئے مکتی باہنی جیسے دہشت گرد گروہ کو تیار کیا جارہا تھا۔
    اب کھیل بالکل واضح ہوچکا تھا، مشرقی پاکستان میں مسلح بغاوت برپا ہونی تھی، اور مغربی پاکستان میں ایوب خان کی حکومت کا تختہ الٹنے کا کام بھٹو کو دیا جاچکا تھا، تاکہ اسے اقتدار میں لا کر پاکستان کی تمام صنعتوں کو حکومتی ملکیت میں لے کر تباہ کردیا جائے۔واضح رہے کہ بھٹو نے اقتدار میں آنے کے فوراً بعد ہی پاکستان کی تمام صنعتوں کو قومیا کر مکمل تباہ و برباد کردیا کہ جس بربادی سے آج تک پاکستان نکل نہیں سکا ہے۔

    سقوط ڈھاکہ
    عیاری وغداری کی شرمناک داستان
    تحریر: سید زید زمان حامد
    قسط-2
    جاری ہے۔۔۔

  • پنجاب کارڈیالوجی فتنہ سازش کےن لیگ سےتانے بانے، فیاض الحسن چوہان پرتشدد کرنےوالاوکیل ن لیگی نکلا

    پنجاب کارڈیالوجی فتنہ سازش کےن لیگ سےتانے بانے، فیاض الحسن چوہان پرتشدد کرنےوالاوکیل ن لیگی نکلا

    لاہور:پنجاب کارڈیالوجی فتنہ سازش کے ن لیگ سے تانے بانے،اطلاعات کےمطابق سیکورٹی اداروں کواس بات کے قومی ثبوت ملے ہیں‌کہ پنجاب کارڈیالوجی فتنہ سازش کے تانے بانے ن لیگ سے ملتے ہیں‌،ابتدائی اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بال کھینچے والے وکیل کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وکلا کے ایک ایکٹیویسٹ کی نشاندہی ہو چکی ہے، وہ شہباز شریف سے تعلق رکھتے ہیں، اس حملے میں ن لیگ کے محرکات بھی شامل تھے۔یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس سازش کو رچانے کے لیے کچھ ن لیگی وکلانے دیگروکلاکوحملے کے لیے اکسایا،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس کی طرف سے گرفتاریوں کے ڈرکےپیش نظریہ وکلااب ن لیگی قیادت سے بالواسطہ رابطے میں ہیں اوراس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی پرچلنے کافیصلہ ہوا ہے

    دوسری طرف صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ اسد نقوی نامی وکیل مسلم لیگ ن کا کارکن ہے۔ دشمن ملک میں بھی کوئی ہسپتال پر حملہ نہیں کرتا، مجرموں اور ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔


    غنڈہ گردی کرنے والے اس لیگی وکیل کے بارے میں انکشاف ہوا ہےکہ وہ شریف فیملی کا ایک خاص کارندہ ہے اورمیاں شہباز شریف اور حمزہ شہبازکا انتہائی وفاداربھی ہے،پنجاب کارڈیالوجی فتنہ سازش کیس جوں جوں تفتیش کے مراح طئے کررہا ہے بڑے ہوشربا انکشافا ت بھی سامنے آرہے ہیں‌

  • پاکستان کے تجارتی خسارے میں‌کتنے فیصد کمی آئی،

    پاکستان کے تجارتی خسارے میں‌کتنے فیصد کمی آئی،

    پاکستان کے تجارتی خسارے میں‌ کتنے فیصد کمی آئی ، معیشت کے لیےبہتر خبر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس پاکستان کے تجارتی خسارے میں 33.04 فی صد کمی آئی ہے۔

    یہ اعداد و شمار رواں اور گزشتہ مالی سالوں کے پہلے پانچ ماہ کے تقابلی جائزے سے حاصل کیے گئے ہیں۔
    تجارتی خسارے میں یہ کمی درآمدات میں 10 فیصد سے زیادہ تنزلی اور برآمدات میں تھوڑے سے اضافہ کے باعث ہوئی ہے۔

    درآمدات کو گھٹا کر زرمابدلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے کیلئے حکومت کی کامیاب حکمت عملی نے بھی تجارتی خسارے میں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔رواں برس تجارتی خسارہ جولائی سے نومبر تک کے پانچ ماہ کے دوران 9.66 ارب ڈالر تک پہنچا ہے جب کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران یہ 14.43 ارب ڈالر تھا۔

    اگر ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو نومبر 2018 کے 2.74 ارب ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں اس سال نومبر میں 29.65 فیصد کم ہو کر 1.92 ارب ڈالر ہو چکا ہے۔
    پاکستان: 313 مصنوعات کو چین کی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی ملے گی
    وزارت کامرس کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق رواں مالی سال کی تکمیل تک تجارتی خسارے میں 12 بلین ڈالر سے 19 بلین ڈالر تک کمی آ سکتی ہے جو کہ گزشتہ برس 31 بلین ڈالر تھا۔
    ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر 9 ماہ کی بلند ترین سطح 17ارب 29 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

    پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر نو ماہ کی بلند ترین سطح پر

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس 10 ارب 41 کروڑ ڈالر اور دیگر بینکوں کے پاس 6 ارب 88 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ رواں مالی سال زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا۔

    اے ڈی بی نے 6 دسمبرکو فنڈز کی منظوری دی تھی جو پاکستان کو بجٹ سپورٹ اور دیگر ترقیاتی پیکیج کی مد میں دیے جا رہے ہیں۔ مذکورہ رقم پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کومنفی اثرات سے بچانےمیں مدد گار ثابت ہوگی۔

  • سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

    باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 17 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 40 ہزار 514 پوانٹس پر بند ہوئی۔
    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 531 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 238 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 40 ہزار 769 کے مجموعی پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ بعد ازاں انڈیکس منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

    واضح‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا کہ سربراہ پاک فوج کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ کے دورے کے موقع پر جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ائر فورس اور پی اے سی کی خدمات کو سراہا۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے وزیر صنعت و تجارت نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔