بھلوال سلطان پور نون کے قریب خطرناک حادثہ
اور سپیڈ کہ وجہ سے گاڑی کا سٹرنگ راڈ ٹوٹ گیا ڈمپر اور ہنڈائی میں تصادم ایک شخص ٹانگوں سے محروم جبکہ دوسرا زخمی۔
باقی زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
Author: +9251
-

بھلوال سلطان پور نون کے قریب خطرناک حادثہ
-

بھارت میں مسلم مخالف بل ایوان بالا سے بھی منظور، ملک بھرمیں احتجاج جاری
نئی دہلی :بھارت میں مسلم مخالف بل ایوان بالا سے بھی منظور، ملک بھرمیں احتجاج جاری،اطلاعات کے مطابق متنازع شہریت بل کے خلاف بھارت میں احتجاج جاری ہے، ریاست تریپورہ میں احتجاج میں شدت آنے پر موبائل انٹرنیٹ اور میسج سروس 48 گھنٹوں کے لیے بند کردی گئی جب کہ آسام کے شہر گوہاٹی میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/imMAK02/status/1204503666511663106?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F210067-

ذرائع کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں بل کی منظوری کے بعد راجیہ سبھا میں بھی اسے منظور کرلیا گیا ہے اور صدر کے دستخط کے بعد اسے قانون کا درجہ حاصل ہوجائے گا۔شہریت ترمیمی بل 2019 کو ایوان بالا (راجیہ سبھا) میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیش کیا، بل میں بنگلہ دیش، افغانستان، پاکستان کی6 اقلیتی برادریوں کوبھارتی شہریت دینےکی تجویز ہے، بل کے حق میں 125 اور مخالفت میں 105 ووٹ ڈالے گئے۔

بل کے تحت 2015 سے قبل بنگلا دیش، پاکستان اور افغانستان سے آنے والے ہندو، بدھ، جین، سکھ، مسیحی اور پارسی غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دی جاسکے گی جب کہ ان ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔معتصبانہ بل کے خلاف بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں احتجا ج کا سلسلہ جاری ہے، تریپورہ میں مظاہرین نے احتجاج کے دوران کئی دکانوں کو آگ لگادی۔

آسام سمیت دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں بھی بل کے خلاف غصے کا اظہار کیا جارہا ہے،آسام کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر گاڑیوں کی آمدو رفت بلاک کردی، جب کہ گوہاٹی میں حالات پر قابو پانے کے لیے کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے۔

متنازع بل پاس کیے جانے کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 25 ہزار طلبہ نے گزشتہ روز سے بھوک ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ تعصب پر مبنی بل کا پاس ہونا حکومت کی طرف سے مسلمانوں کی نسل کشی کے ارادے کا اظہار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے کینٹین میں بڑی مقدار میں کھانا بنوایا تھا تاہم طلبا نے وہ کھانا ضرورت مند افراد میں تقسیم کردیا۔

اسلامی تنظیموں، اپوزیشن جماعتوں، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق یہ اقدام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہندو قوم پرست ایجنڈے میں شامل ہے جس کے تحت وہ 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں۔https://twitter.com/Bharatratna26/status/1204653380095725569?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F210067-
گذشتہ روز ایوان میں بل کی پیشی کے موقع پر حیدر آباد سے رکنِ پارلیمان اسد الدین اویسی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی کاپی پھاڑ دی تھی اور مسودہ قانون کو ہٹلر کے قوانین سے بھی زیادہ برا قراردیا تھا۔
اس سے قبل کانگریس رہنما ششی تھرور نے کہا تھا کہ متعصبانہ بل کی منظوری جناح کے نظریے کی جیت اور گاندھی کے نظریے کی ہار ہوگی۔دوسری جانب بل پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر تنقید کا بھی سامنا ہے۔امریکی کمیشن برائےعالمی مذہبی آزادی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کو بھارتی وزیر داخلہ دیگرقیادت کیخلاف پابندیوں کی تجویز پیش کی ہے۔
-

روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کی پیشکش کردی
اسلام آباد:پاکستان اور روس کے درمیان دوستی مضبوط ہونے لگی اور پرانی رنجشیں ختم ہونے لگیں ، ادھر اطلاعات کے مطابق روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی۔وفاقی وزیر برائےاقتصادی امور حماد اظہر اور روس کے وزیر تجارت ڈینس ویلنٹنووچ کی زیر صدارت پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر
اجلاس کے بعد حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیرتجارت نے کہاکہ ہم اسٹیل ملز کی بحالی اور اس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے پاکستان کو تعاون فراہم کریں گے۔انہوں نے نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن بچھانے سمیت پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات
روسی وزیر کا کہنا تھا کہ روس جہاز سازی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے جب کہ زراعت کے شعبے میں بھی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس کے علاوہ روس پاکستان کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے اور ریل گاڑیوں کی مقامی تیاری کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔
وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ
اس موقع پر اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو تزویراتی شراکت داری میں بدلنے کا خواہش مند ہے۔
-

امریکہ میں بغاوت کا سماں:فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 6 افراد ہلاک
نیوجرسی:امریکہ میں بغاوت کا سماں، چند دنوں کے اندرفائرنگ کے نتیجے میں درجنوں امریکی ہلاک،رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 شہری ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔
وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر
امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں 2 افراد سے پوچھ گچھ کے لیے پہنچا تو ملزمان نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔بعدازاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دکان میں گھس گئے جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات
پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہری بھی ہلاک ہوئے، حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا نہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ڈنکن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ
یاد رہے کہ 18 نومبر کو بھی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں تقریب جاری تھی۔اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔
-

چند روزقبل وکیلوں نےقطارسےہٹ کردوائی مانگی جس پرجھگڑا ہوا،شرسے بچنےکے لیےالٹامعافی بھی مانگی،
لاہور:چند روزقبل وکیلوں نےقطار سےہٹ کردوائی مانگی جس پرجھگڑا ہوا،فتنے سے بچنے کے لیے الٹامعافی بھی مانگی، اطلاعات کے مطابق کچھ دن پہلے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہی میں وکیلوں نے قطار سے سے ہٹ کر دوائی مانگی تھی جس کے بعد ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز سے ان کا جھگڑا ہوا تھا۔
وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آؤٹ ڈور میں تقریباً 15 روزقبل کچھ وکلاء آئے اور پہلے دوا لینے کیلئے عملے کو دھمکایا، ان سے جھگڑ پڑے جس پر ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور وکلاء میں لڑائی شروع ہوگئی۔جھگڑے کے بعد وکیلوں نے ڈاکٹروں کیخلاف ایف آئی آر کٹوائی اور بعد میں اس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کروائیں۔
وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات
معتبر ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے منگل کو واقعے پر معافی بھی مانگی تاکہ یہ فتنہ اورشرختم ہوجائے لیکن پھربھی یہ باز نہ آئے اوراسے ڈاکٹروں کی کمزوری سمجھ کرغنڈہ گردی شروع کردی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ڈاکٹروں نے یہ بھی تجویز دی تھی کہ معاملے کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنائی جائے اور اسے سفید اور کالے کوٹ کا جھگڑا نہ بنایا جائے۔تاہم گزشتہ روز ڈاکٹرز کی دوسری ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ڈاکٹرز وکیلوں کا مذاق اڑا رہے تھے تو وکیلوں کو غصہ آگیا۔
وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وکلاء نے دو روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو کو حملے کا جواز بنایا، ان کے وحشیانہ حملے کی ایک وجہ اگلے ماہ ہونے والے لاہور بار کے الیکشن بھی ہیں۔
-

ساوتھ ایشین گیمز،اسکواش کی ٹیم 6 گولڈ میڈلزکے ساتھ وطن واپس
اسلام آباد:ساوتھ ایشین گیمز اسکواش چمپین شپ میں 6 میڈل جیتنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ،ایئرپورٹ پرٹیم کا زبردست استقبال کیا گیا،پاکستان کا سب سے بہترین میچ اپنے روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوا
وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات
پاکستان مردوں کے ٹیم ایونٹ میں گولڈ انفرادی ایونٹ میں طعیب اسلم نے گولڈ اور فرحان محبوب نے برونز میڈل حاصل کیا۔
لڑکیوں کے ٹیم ایونٹ میں سلور اور انفرادی مقابلے میں مدینہ ظفر اور فائیزہ ظفر برونز حاصل کیاعالمی کانفرنس میں کشمیرسٹال، دنیا بھر سے آئے وفود کی توجہ کا مرکز
پاکستان کی جانب سے طیب اسلم ، عاصم خان اور فرحان محبوب نے پاکستان کی نمایندگی کرتے ہوے ملکی پرچم بلند کیا۔ طیب اسلم نے ہرینڈر پال سنگھ کو 5-11، 6-11، 4-11 ،10-12 سے ہرایا۔فرحان محبوب نے ابے سنگھ کو 8-11 اور 10-12 سے شکست دی۔ عاصم خان کو پردان ابھیشیک کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ
-

وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر
لاہور:وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر،اطلاعات کے مطابق وکلاء کی غنڈہ گردی سے بہت سی جانوں کے ضیاع کے بعد جوصورت حال اس وقت در پیش ہے اس کے پیش نظر محکمہ صحت حکومت پنجاب نے مریضوں کو لاہورکے دیگرہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے
وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وکلا کی غنڈہ گردی کی وجہ سے اب دل کے مریضوں کو دیگر سرکاری ہسپتالوں کو بھیجوایا جانے لگا ،اطلاعات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری اسپتالوں کو مریض داخل کرنے کی ہدایت کردی ہے
وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ
محکمہ صحت کے ذرائع کےمطابق لاہور کے جن ہسپتالو ں میں کارڈیک سنٹر ہیں مریضوں کو وہاں ریفرکیا جانے لگا ،اطلاعات کےمطابق میو ہسپتال، جناح ہسپتال ، شیخ زید ہسپتال اور سروسز ہسپتال مریض ریفر کیے گئے ،میو ہسپتال کے نارتھ میڈیکل وارڈ میں 8مریضوں کو داخل کیا گیا
ن لیگ کے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا فردوس عاشق اعوان
ذرائع کے مطابق پنجاب کارڈیالوجی کے 10دل کے مریضوں کو جناح ہسپتال کے کارڈیک وارڈ میں داخل کیا گیا ہے لاہور، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی تمام سپتالوں کو پی آئی سی کے مریضوں کو ترجیحی بنیاد پرعلاج کرنے کی ہدایت کردی ہے،
بھارتی بنگال میں دو سر والے سانپ کی دہشت ، ہندوبھگوان ماننے لگے
یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کے بعد اب ایمرجنسی اور وارڈز کو بند کر دیا گیا، انتہائی تشویشناک حالت والے مریضو ں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا جا رہا ہے، متعدد مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا جبکہ وارڈز کی لائٹس بند کر دی گئیں ،آخری اطلاعات کے مطابق لاہورسمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے مریض واپسی کے لئے روانہ
-

وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات
لاہور:وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات،اطلاعات کےمطابق وزارت داخلہ نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال قابو کرنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں وکلا اور ڈاکٹرز کے مابین ہونے والی کشیدگی کے بعد شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی دارالحکومت میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈی جی رینجرز پنجاب کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے، جن اہم عمارات کے باہر رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ان میں گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، سول سیکرٹیریٹ، ایوان عدل، سپریم کورٹ رجسٹری لاہور، لاہور ہائیکورٹ اور جی پی او چوک شامل ہیں، جب کہ آئی جی پنجاب اور پنجاب انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر بھی رینجرز کی ایک ایک پلاٹون تعینات کی جائے گی۔
یاد رہے کہ آج وکلاء کی غنڈہ گردی کی وجہ سے پنجاب کارڈیالوجی میں 12 مریضوں نے تڑپ تڑپ کرجان دے دے ، وکلا کی اس دہشت گردی کے پیش نظرپنجاب حکومت کی درخواست پروزارت داخلہ نے رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دی ہے،دس پلٹون طلب کی گئیں دو کمپنیاں بیک اپ ہر رہیں گی
-

بھارتی بنگال میں دو سر والے سانپ کی دہشت ، ہندوبھگوان ماننے لگے
میدنا پور:بھارتی بنگال کے میدناپور کے گاوں سے دو سر والا سانپ ملا ہے ماہر حیاتیات کے مطابق ، دو سر والے سانپ کا تعلق ناجا کوٹیہ سے ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندواسے اپنا بھگوان ماننے لگے ہیںاس دو سر والے سانپ کے ملنے سے گاوں والا کا اُس سانپ پر ایک الگ یقین طاری ہوگیا اُن کا ماننا ہے کے اس سانپ میں کوئی خاص بات ہے۔
محکمہ جنگلات کے ہیرپیٹولوجسٹ کے مطابق یہ ایک حیتیاتی نظام کی صورت ہے جو کسی انسان میں بھی ہوتی ہے۔جیسے انسان کے دو سر یا انگوٹھے ہوسکتے ہیں ، اسی طرح سانپ کے بھی دو سر ہو سکتے ہیں۔محکمہ جنگلات کے ہیرپیٹولوجسٹ کے مطابق ٹیم سانپ کو بچانے میں ناکام رہی جس کی وجہ انہوں نے یہ بتایا کے دیہاتی میں رہنے والوں کا اس سانپ پر ایک یقین تھا جس کی وجہ سے انہوں محکمہ کے حوالے سانپ کو نہیں کیا۔
حیاتیات محکمہ نے بتایا کے اگر گاوں کے لوگ اسے ہمارے حوالے کر دیتے تو سانپ کو بچایا جا سکتا تھا۔بنگال اور ہندی میں سانپ کو کالا ناگ بھی کہا جاتا ہے جو زہریلی ہوتا ہے۔یاد رہے کہ سانپ کے دو سر کے معاملے کے پیچھے بہت سے عوامل ہوسکتا ہے حیاتیات کے مطابق جنین کے تقسیم کے وقت یا کچھ ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے اس قسم کی صورتیں پیدا ہوتی ہے۔
-

پاکستان نیوی وارکالج لاہورمیں کشمیر پرسیمینارکا انعقاد ،صدرآزادکشمیرکا شاندارخطاب
لاہور : پاکستان کبھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا ،کشمیر ضرور بنے گا پاکستان یہ نعرے تھے آج پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام ‘مسئلہ کشمیر – بھارتی آئین کے آرٹیکل35-A اور 370 کی تنسیخ: علاقائی و عالمی سلامتی پر اسکے مضمرات’ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔یہ سیمینار پاک بحریہ کے زیر انتظام ہونے والی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ 2019 کے سلسلے کی کڑی ہے جو 4 سے 12 دسمبر 2019 تک منعقد کی جا رہی ہے۔
ایرانی شہریوں اورسائنسدانوں کوامریکہ کا سفرنہ کرنےکی ہدایت
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام ‘مسئلہ کشمیر – بھارتی آئین کے آرٹیکل35-A اور 370 کی تنسیخ: علاقائی و عالمی سلامتی پر اسکے مضمرات’ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کی تقریب میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے پہلے سیشن کی صدارت کی جبکہ چیئرمین کشمیر کمیٹی، سید فخر امام نے دوسرے سیشن کی صدارت کی۔اس سیمینار کا مقصد پالیسی ساز، سکالرز اور میڈیا کے لوگوں کو اکٹھا کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور اس کے پاکستان اور خطے کے لئے خطرات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام ‘مسئلہ کشمیر – بھارتی آئین کے آرٹیکل35-A اور 370 کی تنسیخ: علاقائی و عالمی سلامتی پر اسکے مضمرات’ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینارکے تحت حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ 5 اگست کو اٹھائے جانے والے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہیں۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے اس سمینار کے انعقاد سے مسئلہ کشمیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حق اور سچ پر مبنی آواز کو اجاگر کرنے کے لئے دیگر یونیورسٹیاں بھی اسی طرح کے سیمینار پورے پاکستان میں منعقد کریں گی۔
فلوریڈا نیول بیس پرحملہ:امریکہ میں سعودی کیڈٹوں پرتربیتی جنگی طیارے اڑانے پرپابندی
ذرائع کے مطابق دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکشمیری عوام کی رضامندی کے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔ معزز مہمان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
پی آئی سی حملہ، وکلا کے خلاف کریک ڈاؤن، بارکونسل کے صدرسمیت 23 گرفتار
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر انتظام ‘مسئلہ کشمیر – بھارتی آئین کے آرٹیکل35-A اور 370 کی تنسیخ: علاقائی و عالمی سلامتی پر اسکے مضمرات’ کے عنوان پر ایک روزہ سیمینارمیںقبل ازیں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز، وائس ایڈمرل (ر)عبد العلیم نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین ریاستی جبر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ففتھ جنریشن پراکسی وار کا اعلان کیا اور تمام خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
شوارماکھانےسے262 افراد ہسپتال پہنچ گئے،ایمرجنسی نافذکردی گئی
سیمینار کے دوران مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین جن میں جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ، سابق سفیر عارف کمال ، صدر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،وائس ایڈمرل (ر) خان ہاشم بن صدیق، فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن آئی بی اے کے ایسوسی ایٹ ڈین، ڈاکٹر ہما ناز بقائی، اور مسٹر سلیم بخاری ، ایڈیٹر دی نیشن نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلوﺅں اور خطے میں اس کے اثرات پر بات کی۔
وکلاگردی،ہڑتال کا اعلان،ہسپتالوں پردشمن بھی حملے نہیں کرتے یہ توانسانیت کے دشمن…
سیمینار میں دیگرمعزز شخصیات جن میں ، فوجی افسران، شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد، تِھنک ٹینکس کے ریسرچرز ، میڈیا نمائندگان اور بحریہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔