Baaghi TV

Author: +9251

  • چنیوٹ کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے میڈیا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

    چنیوٹ کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے میڈیا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

    چنیوٹ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کہا ہے کہ چنیوٹ کی عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے میڈیا کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ کی ترقی اور عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کسی بھی قسم کی کمی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،محکمہ صحت،تعلیم،ریونیو،بلڈنگ،ہائی وے،سمیت دیگر محکموں میں مثبت تبدیلی کیلئے پوری قوت و توانائی کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا کہ صحافی ملک کا چوتھا ستون اور معاشرے کی آنکھ ہیں ان کی نشاندہی پر چنیوٹ کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں کو حل کرنے کیلئے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو اس بات کی ہدائت کی گئی ہے کہ صحافیوں کی نشاندہی پر مثبت انداز سے عمل درآمد کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں صحافیوں سے تعارفی ملاقات کے موقع پر کیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چودھری،جنرل سیکرٹری رانا شہزاد اقبال،سیکرٹری اطلاعات عامر صدیقی،سابق صدر سرور علی چودھری،محمد مقصود،چیئرمین مجلس عاملہ مشتاق ناصر،نائب صدر ظہیر عباس سپراء،نائب صدر ڈاکٹر خالد یاسین،طاہر رشید سیال،سردار قیصر دھامنہ،سید مدثر کاظمی،نائب صدر حاجی اکرم ساگر چوہدری،بابر منیر،فنانس سیکرٹری شوکت علی ڈاہر،ناصر چھجو،ہارون ملک،اوورنگزیب ملک،محمدیارتبسم جنرل سیکرٹری کیمرہ مین ایسوسی ایشن،جوائنٹ سیکرٹری غلام مرتضیٰ ہیرو،راجہ نواز ماہی،خالد بھٹی آپ ودیگر نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیوکو ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ آنے پر خوش آمدید کہا اور انہیں اس بات کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے کہ چنیوٹ کی صحافی برادری ضلع چنیوٹ کی عوام کے بنیادی حقوق اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی افسران کی مکمل طور پر رہنمائی کی جائیگی تاکہ ضلع چنیوٹ کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکے صحافیوں نے چنیوٹ کی عوام کو درپیش مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو نشاندہی بھی کی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر محمد ریاض ضلع چنیوٹ کی تعمیر و ترقی میں اپنا نمایاں اور اہم کردار ادا کرینگے

  • چنیوٹ: لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازعہ کا معاملہ

    چنیوٹ: لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازعہ کا معاملہ

    چنیوٹ: لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان تنازعہ کا معاملہ پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء کی ہڑتال وکلاء کی گرفتاریوں اور ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر وکلاء ہڑتال کر رہے ہیں تحصیل چنیوٹ، لالیاں اور بھوآنہ بار میں مکمل ہڑتال ہے وکلاء پر پولیس کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہیں ڈاکٹرز کی جانب سے اشتعال انگیز ویڈیو کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، وکلاء

  • پروفیسرحافظ محمد سعید کےخلاف عدالتی فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہیں‌، مزید کارروائی ہونی چاہیے،امریکہ

    پروفیسرحافظ محمد سعید کےخلاف عدالتی فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہیں‌، مزید کارروائی ہونی چاہیے،امریکہ

    واشنگٹن:پروفیسرحافظ محمد سعید کےخلاف عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں‌،مزید کارروائی ہونی چاہیے،اطلاعات کےمطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیرپروفیسرحافظ محمد سیعد کے خلاف فردجرم عائد ہونے پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ بہت اچھا ہوا مگرمزید تیزی لانا ہوگی

     

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کل پاکستانی عدالت کی طرف سے پروفیسرحافظ محمد سعید کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے اپنا ردعمل دے دیا ہے،امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مزید کہا گیا ہےکہ امریکہ یہ چاہتا ہےکہ اس کیس کی سماعت جتنی جلدی ہوسکے مکمل کی جائے

    امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی میں فنانسنگ کو روکنا ہوگا،پاکستان نائن الیون کے مبینہ منصوبہ سازکے خلاف کارروائی کرنی چاہیے

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوگئی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 155.05 روپے میں فروخت ہورہا تھا جو آج 155 روپے میں دستیاب تھا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 154.70 روپے میں فروخت ہوا۔
    واضح‌رہے کہ یکم نومبر کو ڈالر کی قیمت 1556.10 تھی اور 30 دسمبر تک 20 پیسے کمی کے ساتھ 155.90 پر آگئی تھی۔واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

  • دنیا میں اچھے لوگ بھی ہیں، مگروہ وکیل نہیں‌

    دنیا میں اچھے لوگ بھی ہیں، مگروہ وکیل نہیں‌

    اسلام آباد:دنیا میں اچھے لوگ بھی ہیں‌، حسن ظن رکھنا چاہیے ،ویسے بھی یہ ایک طبقہ ہوتا ہے جوکسی قوم کی خوش بختی کا سبب بنتا ہے اوربعض اوقات کوئی فرد،قبیلہ یا طبقہ کسی قوم کی بدنامی کا باعث بھی بنتا ہے جیسے کہ کل لاہورمیں کالے کوٹوں میں ملبوس بھیانک کرتوں کے حامل قانونی آمروں نے کردکھایا

    معاشرے میں اچھےلوگوں کی بھی کمی نہیں‌ ہے بس ان کے لیے دعائے خیر کرنی چاہیے،ایسے ہی اچھے افسران بھی موجود ہیں کہ جن کے لیے دل سے دعائیں نکلتی ہیں‌، اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ایک پولیس افسر ایک راہگیرکے ہاتھ سے گرنے والی مونگ پھلی اکٹھی کرکے راہگیرکو دے رہا ہے ،اس افسرکے انداز ہمدردی نے سب کو اپنا ہمدرد بنالیا، اس کے علاوہ بھی نیک ماں باپ کی نیک اولاد کے ایسے نصیحت آموز واقعات ملتے ہیں‌

    مگرجوکل وکلاگردی اورپھرغنڈہ گردی لاہورکے ہسپتال میں کی گئی اس کی مثال دنیامیں‌کہیں بھی نہیں ملتی،یہ بات بھی قابل غورہے کہ وکلاگردی کایہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ، معاشرے میں روزانہ سیکڑوں ایسے واقعات ہورہے ہیں‌ مگراس شرپسنداورفتنہ پرور طبقے کی شر سے بچنے کے لیے لوگ دکھ سہہ جاتے ہیں ،غم پی جاتے ہیں‌مگرآہ نہیں کرتے ،لیکن جوکل آہ نکلی ہے اس کے ضرور اثرات مرتب ہوں گے

  • کرکٹ کی دنیا سےاہم خبر:سب سےزیادہ ٹیسٹ میچ سپروائزکرنےکااعزازعلیم ڈارکےنام

    کرکٹ کی دنیا سےاہم خبر:سب سےزیادہ ٹیسٹ میچ سپروائزکرنےکااعزازعلیم ڈارکےنام

    پرتھ:کرکٹ کی دنیا سےاہم خبر:سب سےزیادہ ٹیسٹ میچ سپروائزکرنےکااعزازعلیم ڈارکےنام، اطلاعات کے مطابق پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔‏

    کرکٹ کی دنیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق علیم ڈار 129 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے پہلے امپائر بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچ سپروائز کرنے سے بھی 2 میچ کی دوری پر ہیں، علیم ڈار اب تک 207 ون ڈے میچز کرواچکے،روڈی کوئٹزن کا 209 میچز کا ریکارڈ ہے۔علیم ڈار کوسب سےزیادہ 46 ٹی ٹوئنٹی میچوں
    میں بھی ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز مل چکاہے۔

    دوسری طرف اس اعزاز کے ملنے پرعلیم ڈار کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین لمحہ ہے جس کے احساسات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اپنے گھروالوں، دوستوں اور مداحوں کا بہت مشکور ہوں جو ہر وقت میری کامیابی کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔

  • لیہ –  بچوں سے مشقت کا سلسلہ بد ستور جاری،

    لیہ – بچوں سے مشقت کا سلسلہ بد ستور جاری،

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) چائلڈ لیبر قوانین غیر موثر ، فتح پور میں بچوں سے مشقت کا سلسلہ بد ستور جاری ، شہر کی دکانوں ، ورکشاپس ، ہوٹلوں پر کمسن بچوں اور گھروں میں کام کرنے والی بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ غربت مہنگائی بےروزگاری جیسے اسباب غریب بچوں کےلیے تعلیم ایک خواب بنے ہوئے ہیں ۔ قوانین پر عملدرآمدکروایا جائے ۔ سماجی حلقے ۔ تفصیل کے مطابق معصوم بچوں اور بچیوں سے مشقت لینے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، چائلڈ قوانین تو بنے لیکن آج تک کسی کو بھی ان کی خلاف ورزی پر سزا نہیں سنائی گئی ۔ ضلع لیہ کے شہر فتح پور اور نواحی چکوک میں سےنکڑوں دکانوں ، ورکشاپس فیکٹریوں اور ہوٹلوں فاسٹ فوڈز سنٹرز پر کمسن بچے کام کرتے ہیں ،گھروں میں کام کرنے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد باہر محنت مزدوری کرنے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے فتح پور پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ حکومتی آسائشوں اور سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں غربت مہنگائی بےروزگاری جیسے اسباب نے غریب بچوں کےلیے تعلیم ایک خواب بنے ہوئے ہیں معصوم بچوں اور بچیوں سے مشقت لی جاتی ہے اس طرح ننھے منے ہاتھوں میں قلم اور کتاب کی جگہ اوزاروں نے لے رکھی ہے جس کی وجہ سے بچے مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں چائلڈ لیبر قوانین پر علمدرآمد نہ اور معصوم بچوں کی دکانوں ورکشاپس پر مشقت حکمرانوں ، معاشر ے کے با شعور افراد اور ہیومن راءٹس پر کام کرنے والی این جی اوز کےلیے لمحہ فکریہ اور سوالیہ نشا ن ہے جس پر فتح پور کے سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اعلیٰ حکام سے چائلڈ قوانینن 1991 آرٹیکل کے تحت عملدرآمد کروایا جائے ،

  • اپنے بچوں کو پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں

    اپنے بچوں کو پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں

    کمالیہ : اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کمالیہ نوشین اسرار کی زیر صدارت پولیو کے حوالہ سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی کمالیہ ظفراقبال ڈوگر امن کمیٹی کے ممبران وہ میڈیا کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار نے کہا ہے کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو صحت مند اور معذوری سے بچانے کی کوشش کرنا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں پولیو مہم کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے اس ضمن میں پولیو سے آگاہی کیلئے لوکل اخبارات اور سوشل میڈیا اور کیبل آپریٹرز اور قومی اخبارات کے نمائندے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں شجرکاری کے حوالہ سے تاکہ وطن عزیز سے اس مہلک وائرس کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشین اسرار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر وزیراعظم پاکستان کے پروگرام کلین اینڈ گرین کے حوالہ سے ہر بشر دو شجر اپنے اپنے حصے کے دو دو پودے لگائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا جا سکے آخر میں ملک پاکستان کی ترقی امن وامان اور کشمیر کی زندگی کے لئے دعا کروائے گی۔

  • ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ

    ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : پولیس لائن میں ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی ٹریفک مہر سید سیال نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے اور ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں سے عزت و احترام سے پیش آئیں۔

  • بھیرہ،ڑسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محترمہ عمارہ اظہر رانا نے  تھانہ بھیرہ

    بھیرہ،ڑسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محترمہ عمارہ اظہر رانا نے تھانہ بھیرہ

    بھیرہ،ڑسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محترمہ عمارہ اظہر رانا نے تھانہ بھیرہ میں عوام کی سہولت کیلئے کھلی کچہری لگائی اور موقع پر ہی پولیس افسران کو احکامات صادر فرمائے مرد حضرات کے علاوہ خواتین کی بھی کثیر تعداد اپنی شکایات کے ازالے کے لیے موجود تھیں ڈی پی او محترمہ عمارہ اطہر رانا نے تمام سائلین کی شکایات خندہ پیشانی سے سنیں اور انکی درخواستوں پر فوری کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے
    با غی ٹی وی نیوز تحصیل بھیرہ